Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں‌ان سے مختلف سوالات ہوئے ان سے ایک اہم سوال یہ ہوا کہ آپ کس کی فلم بار بار دیکھیں گے ، کسی کی فلم ایک بار دیکھیں گے اور کس کی فلم نہیں دیکھیں گے ، ان کو تین ناموں کی آپشنز دی گئیں ، ایک نام تھا ہمایوں سعید ، ایک نام تھا حمزہ علی عباسی اور ایک نام تھا عمران اشرف، تو اس پر فہد مصطفی نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی فلم بار بار دیکھوں گا ، حمزہ علی عباسی کی فلم ایک بار دیکھوں گا اور عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا.

    جب انہوں نے ایسا کہا ”تو میزبان واسع چوہدری نے کہا کہ دیکھ لیں عمران اشرف ناراض ہو جائیگا” تو اس پر فہد مصطفی نے کہا کہ بھئی عمران اشرف خود ہی فلموں کی دوڑ سے فی الحال باہر چلا گیا ہے وہ نجی چینل پر ایک پروگرام کررہا ہے تو میں‌اس کی فلم کیا دیکھوں گا. جب ایک بندہ خود ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے تو پھر وہ کسی سے کیا گلہ کر سکتا ہے. یوں فہد مصطفی نے عمران اشرف کی فلم نہ دیکھنے کی وجہ بھی بیان کر دی.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں‌وہ بتا رہے ہیں کہ ان کے نام کے کئی سوشل میڈیا اکائونٹس بنے ہوئے ہیں جو کہ سب جھوٹے ہیں ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں. ٍطفری خان نے کہا ہے کہ میرا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے جس پر میری تصویر نہیں بلکہ میرے نام کے مخفف والی تصویر لگی ہوئی ہے. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس کے اکائونٹ کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ اس کے علاوہ میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے. ظفری خان نے اس وڈیو میں‌وہ تمام فیک اکائونٹس دکھائے جو ان کے نام کے بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ وڈیو اس لئے بنانی پڑی ہے کیونکہ یہ جعلی اکائونٹس میرے نام پر لوگوں کو دھوک دے رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے پتہ چلا ہے کہ میرے نام کے جھوٹے اکائونٹس بنانے والے اب لوگوں سے پیسے مانگ رہے ہیں ”ان سے ان کی تصاویر مانگ رہے ہیں،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے تمام اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ لوگ میرے نام پر کسی کو لوٹ نہ لیں. انہوں نے ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ میرے نام سے کوئی بھی آپ سے کچھ کہے تو اس کو بالکل مت سچ جانیے گا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پڑھائی میں بہت اچھی تھی، میرا میتھس بہت اچھا تھا. میں ہمیشہ ہر کلاس میں اچھے نمبر لیا کرتی تھی . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے چیکس کبھی نہیں رکے میں نے جو بھی کام کیا مجھے اسکا چیک فورا مل گیا. اگر کبھی رکے چیک تو میں‌نکلوا لیتی ہوں وہ مجھے نکلوانا آتا ہے. جب میزبان نے کہا کہ ایسا کیا طریقہ ہے کہ آپ پیسے نکلوا لیتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں تاکہ اگر کوئی ہمارا چیک روکے تو ہم بھی وہی طریقہ آزما کر اپنا چیک کلئیر کروا لیں اس پر مومنہ اقبال ہنس پڑیں.

    انہوں نے کہا کہ کچھ خاص نہیں ہے، ”جب مجھے یاد آئے کہ فلاں کام کا چیک ابھی تک نہیں ملا تو میں‌صرف متعلقہ کمپنی یا بندے کو کال کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ مجھے میرا چیک نہیں ملا ابھی تک پلیز میرا چیک بھجوا دیں تو وہ فورا میرا چیک بھیج دیتے ہی”ں ایسا کبھی ہوا نہیں کہ کوئی حیلے بہانے کرے یا مجھے تنگ کرے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کام پرسکون انداز سے کیا ہے. پیسوں کے لین دین کا مسئلہ ابھی تک تو نہیں‌کھڑا ہوا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • محمد حفیظ  پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدہ

    محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدہ

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر کڑک جواب دے دیا تھا سعید غنی نے محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔”

  • اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات تفویض

    اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات تفویض

    نگران حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات تفویض کردیے ہیں‌نگران وزیرِ داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جبکہ مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گی، اس کے علاوہ تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز لندن پہنچ گئیں
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    تاہم دوسری جانب اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • مریم نواز لندن پہنچ گئیں

    مریم نواز لندن پہنچ گئیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں، شہباز شریف بھی آج رات لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز ن کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز آج صبح غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای وائی 242 کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

    سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی آج رات تک لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز لندن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہوگی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پارٹی زرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی اس اہم مشاورت میں شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں دھڑ بندیوں کی اطلاع پر نوازشریف نے شہبازشریف کوفوری طور پر لندن طلب کیا تھا۔

    اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے نوازشریف سے شکوہ کیا تھا کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جب کہ 10 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قائد نوازشریف خود پارٹی میں دھڑے بندیوں سے متعلق معاملات حل کریں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کے حالیہ بیانات پر سنجیدہ حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، اور قائد ن لیگ کی جانب سے سخت فیصلوں پر کئی سینئر رہنما پہلے ہی ناراض ہیں۔ ایک طرف پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہونے سے شریف فیملی کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں، اور شہباز شریف، حمزہ شہبازاور دیگر کے خلاف نیب کیسز دوبارہ کھلنے کا بہت واضح امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اوررمضان شوگرملز کیس درج کئےتھے اور شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، جب کہ حمزہ شہباز بھی رمضان شوگر مل کیس میں جیل میں رہے، اور مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد کو نیب ترامیم کالعدم ہونے سے پیدا شدہ صورتحال اور نواز شریف کی واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2024 میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے امریکا کے 3 وینیوز فائنل کرلیے ، اگلے سال 2024 میں بھی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، یہ ایونٹ ایسے ملک میں ہوگا جس ملک کی کرکٹ کی ٹیم ہی نہیں ہے، امریکا کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نویں عالمی کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے جبکہ آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل دور 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    تاہم یہ اسٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کے لیے کشش کا باعث بنے گا۔ آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر سٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ 2 ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اس ایونٹ میں ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نیویارک میں مدمقابل ہوں جبکہ خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

  • فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت کرےگا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامے کے الفاظ کو تبدیل کیے جانے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے نومبر 2017 میں اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر 22 روز تک دھرنا دیا گیا تھا، مظاہرین کے خلاف ایک آپریشن بھی کیا گیا، جس کے بعد ایک معاہدے کے بعد دھرنا اختتام پذیر ہوا، مظاہرین کے مطالبے کے بعد اُس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا، اس دھرنے میں اسلام آباد پولیس کا کُل خرچہ 19 کروڑ 55 لاکھ روپے آیا جب کہ میٹرو اسٹیشن کی توڑ پھوڑ اور بندش کے باعث قومی خزانے کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان بھی ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخودنوٹس لیا تھا۔

    https://x.com/HamidMirPAK/status/1704912727083254081

    نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس مشیر عالم پر مبنی دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ دو رکنی بینچ نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریاست کو غیر جانبدار اور منصفانہ ہونا چاہیے، قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اداروں میں، آزادانہ کام کرنا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ حکومت کا کوئی بھی ادارہ یا ایجنسی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کرے، کسی بھی ایجنسی یا ادارے کو آزادی اظہار پر پابندی لگانے، ٹی وی نشریات، اخبارات کی اشاعت میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں پی ٹی آئی اور ایم کیو کیو ایم کے خلاف آبزرویشن بھی دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سانحہ 12 مئی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے تشدد کے ذریعے ایجنڈے کے حصول کی حوصلہ افزائی ہوئی اور قتل، اقدام قتل میں ملوث حکومت میں شامل بڑے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے بری مثال قائم ہوئی اور تشدد کے ذریعے ایجنڈے کے حصول کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ سمیت متاثرہ فریقین نے 15 اپریل 2019 کو نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں، وزارت دفاع، وزارت داخلہ، پیمرا اور آئی بی نے بھی نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اب سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلےکے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔

  • بین الاقوامی کرمنل کورٹ کا سسٹم ہیک

    بین الاقوامی کرمنل کورٹ کا سسٹم ہیک

    انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ اس کا کمپیوٹر سسٹم ہیک ہوگیا ہے۔ جس سے جنگی جرائم کی حساس معلومات کو ممکنہ طور پر خطرہ ہوسکتا ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت ، آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ایک غیر معمولی سر گرمی کا سراغ لگایا تھا جس کے بعد مسئلے کے حل پر کام شروع کر دیا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔

    جبکہ آئی سی سی نے مختصر بیان میں کہا کہ سائبر سکیورٹی واقعے کے بعد اس کا اثر روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے گئے۔ تاہم خیال رہے کہ ہیکنگ کس قدر سنجیدہ نوعیت کی تھی، کیا معاملہ مکمل طور پر حل ہوچکا ہے اور اس ہیکنگ کے پیچھے کون ہے، یہ بہت سے سولات ہیں، ان سے متعلق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ترجمان نے رائے دینے سے انکار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    جبکہ واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم آئی سی سی جنگی جرائم کا ایک مستقل ٹربیونل ہے ۔ اسے 2002 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد جنگی جرائم اور انسانیت کے منافی جرائم کے خلاف مقدمات چلانا تھا۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ نیدر لینڈ حکومت کی معاونت سے اس واقعے کا تجزیہ اور اس کے اثرات کم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف نیدر لینڈ وزارت انصاف کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ان کے ملک کا سائبر سیکیورٹی سینٹر تحقیقات میں مدد فراہم کررہا ہے۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ گزشتہ دودہائیوں سے ملک کو بے رحمی سے لوٹا گیا ہے۔حالیہ مہنگائی کی لہرانہیں لوگوں کی طرزحکمرانی کی وجہ سے برپا ہوئی ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والے بیرون ممالک میں عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں۔ کرپشن کی روک تھام کے لئے مثبت خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا عوام میں تشویش اور مایوسی کو جنم دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کرپشن نے انصاف کا گلادبایا ہوا ہے۔ غریب کو بنیادی حقوق میسر نہیں۔ امیر امیر تر اور غریب غربت کی لکیر سے نیچے جارہاہے۔ ملک میں کاروباری طبقہ اور عام شہری ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے بند گلی میں چلے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ، بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ،صحت و تعلیم کےناقص سہولیات سمیت پورا ملک مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے۔بے پناہ معدنی وسائل اور محنت کشوں کی بہتات ہونے پر بھی معیشت کاپہیہ رک جانا،کرپٹ نظام چلانے والوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    ندیم کے مطابق اگرملک کو بچانا ہے تو احتساب ضروی ہے۔ اور احتساب ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ملک کو ترقی کی طرف لیجانےاور ماڈل بنانےکےلیے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔کرپشن میں ملوث عناصر سے قومی دولت وصول کی جائے اور ملک کے آئین وقانون کے تحت ان کی سزا کا فیصلہ کیا جائے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔