Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے

    پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے

    پاکستان رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد رواں ہفتے پاکستان کا نام بالآخر اس فہرست سے نکالے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے میں ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ اور پلنری اجلاس پیرس میں ہوں گے۔ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کورات 8 بجے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں 206 رکنی گلوبل نیٹ ورک اور آبزرور آرگنائزیشنز کے نمائندے شریک ہوں گے۔ آئی ایم ایف،عالمی بینک،یو این اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا ہے۔ پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کےتحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    ایف اے ٹی ایف وفد نے29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد نے حکومتی اقدامات کی پائیداری اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

  • بالن ڈور 2022 کی تقریب آج شام فرانس میں منعقد ہوگی

    بالن ڈور 2022 کی تقریب آج شام فرانس میں منعقد ہوگی

    بالن ڈور 2022 کی تقریب آج شام فرانس میں منعقد ہوگی

    فرانسیسی فٹ بال میگزین کی طرف سے دیا جانے والا بالن ڈور ایوارڈ 1956 سے فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں کو دیا جارہا ہے۔جس کیلئے دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔ بالن ڈور ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا 66 واں ایڈیشن آج ہوگا جس میں سال کے بہترین فٹ بالر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ، جواؤ کینسلو، کیسمیرو، کیون ڈی بروئن، فیبنہو، ایرلنگ ہالینڈ، سیبسٹین ہالر، ہیری کین، جوشوا کِمِچ، ریاض مہریز، مائیک میگنن، ڈارون نونیز، کرسٹیانو رونالڈو، انتونیو روڈیگر، سون ہیونگ من، ڈسان ولاہووک، کریم بنزیما، ساڈیو مانے، محمد صلح، رابرٹ لیوینڈوسکی، کیلین ایمباپے، ونیسیئس جونیئر، لوکا موڈریک، تھیبوٹ کورٹائس، فل فوڈن، ٹرینٹ الیگزینڈر، آرنلڈ، برنارڈو سلوا، کرسٹوفر نکونکو، لوئس ڈیاز، تھیاگو الکنٹارا، ورجل وین ڈجک، بیٹا ہیونگ من، روڈری، ریاض مہریز اور رافیل لیو شامل ہیں۔

    فرانسیسی فٹ بال حکام نے جن بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اُس میں لیونل میسی کا نام شامل نہیں ہے۔ میسی نے 7 بار بالن ایوارڈ حاصل کیا ہے، انہوں نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 میچز میں صرف 11 گول کیے اور خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بناسکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مردوں میں 34 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کریم بنزیما کو بالن ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ کہا جارہا ہے، اُن کی پرفارمنس چیمپئنز لیگ میں بہت زیادہ اچھی تھی، جس کی وجہ سے اس سال اُن کے بالن ڈور ایوارڈ جیتنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ کریم بنزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔ بنزیما کو اُن کی بہترین کارگردگی کی بنیاد پر عوام کی بڑی تعداد میں حمایت حاصل ہے۔

    بالن ڈور کے فاتح کیلئے کیے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق تقریباََ 63.9 فیصد لوگوں نے ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کچھ مایہ ناز فٹ بالرز نے بھی کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا مستحق کہا ہے جن میں ساڈیو مانے، ایڈن ہیزرڈ اور ونیسیئس جونیئر شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بارسلونا کی الیکسیا پوٹیلس کو خواتین فٹ بالرز میں بالن ڈور ایوارڈ کا حق دار کہا جارہا ہے جنہوں نے بارسلونا کو 30 میچز میں فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال بھی الیکسیا پوٹیلس کو بہترین خواتین فٹ بالر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ بالن ڈور 2022 کی تقریب 17 اکتوبر بروز پیر فرانس میں منعقد ہوگی۔ تقریب پیرس کے تھیٹر ڈو چیٹلیٹ میں شام 7:30 بجے شروع ہوگی۔ جبکہ یہ تقریب ایل ایکوئپ (L’Equipe) یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی جبکہ پیراماؤنٹ+ پر بھی یہ تقریب براہ راست نشر ہوگی جو ناظرین آن لائن دیکھ سکتے ہیں.

  • ترکی قوانین بارے لاعلمی؛ چھالیہ اور سپاری لےجانے والا پاکستانی ترکی میں گرفتار کرلیا گیا

    ترکی قوانین بارے لاعلمی؛ چھالیہ اور سپاری لےجانے والا پاکستانی ترکی میں گرفتار کرلیا گیا

    ترکی قانون بارے لاعلمی کے باعث چھالیہ اور سپاری لےجانے والے پاکستانی کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے کیلئے بھیجا تھا۔ تاہم محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی ہمراہ لے گئے۔ لیکن ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے قانون میں چھالیہ اور سپاری کو منشیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہےکہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا۔ میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔ جبکہ محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں۔ انہوں نے محمد اویس کی رہائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی ہے. تاہم ذرائع کے مطابق اب محمد اویس کا کا جلدی رہا ہونا ممکن نہیں ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ طلب کر لی
    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
    طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا
    بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟عدالت کا استفسار

  • سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی؛300 سے زائد موبائل چھیننے والے 3ملزمان  گرفتار

    سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی؛300 سے زائد موبائل چھیننے والے 3ملزمان گرفتار


    سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھینے کی 300سے زائد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی اور باغ کورنگی سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان محمد عباس، ظفر انصاری اور عمران عالم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور 15 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون کو اَن لاک اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے کورنگی اور لانڈھی کے علاقے میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے موبائل فونز مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ طلب کر لی
    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
    طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا
    بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟عدالت کا استفسار

  • 20 کلو آٹے کاتھیلا؛ 14 روپے مزید ستا ہوگیا

    20 کلو آٹے کاتھیلا؛ 14 روپے مزید ستا ہوگیا

    آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوا ہے

    ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 14 روپے 84 پیسے سستا ہوا اور اوسط قیمت 1552 ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 17 میں کمی اور 16 میں استحکام رہا جب کہ ہفتہ واربنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی آئی ہے۔

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ آلو، گائے کا گوشت، دال مونگ، چاول، خشک دودھ سمیت 18 اشیا مہنگی ہوئیں لیکن اس کے ساتھ ہی بیس کلو آٹے کا تھیلا 14 روپے 84 پیسے سستا ہوااور اوسط قیمت 1552 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے پانچ روپے فی درجن سستے ہوکر 240 روپے تک فروخت ہوئے۔ دال مسور چھ روپے کلو سستی ہوئی اور قیمت 292 روپے پر آگئی۔ پیاز کی قیمت دو روپے فی کلو کمی کیساتھ 135 روپے اور لہسن کی تین روپے کمی کیساتھ 334 روپے رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    دوسری طرف دال چنا ساڑھے تین روپے کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 247 روپے رہی۔ خشک دودھ کا ڈبہ بائیس روپے مہنگا ہو کر 608روپے کا ہو گیا۔ جلانے کی لکڑی اٹھارہ روپے فی من مہنگی ہوئی اور قیمت 895 روپے ریکارڈ کی گئی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ طلب کر لی
    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
    طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا
    بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟عدالت کا استفسار

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔ بنگلہ دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ ٹور میں شامل پانچ میں سے تین ون ڈے میچز بنگلہ دیش نے جیتے تھے۔


    آئی سی سی کے قواعد کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے کھلاڑی کا 31 اگست 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا لازمی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سال 2022 پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا سال ہے، لہٰذا، وہ نومبر میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 15 سالوں میں پاکستان میں پہلی جونیئر بین الاقوامی سیریز ہوگی، ایک چار روزہ اور پانچ محدود طرز کی کرکٹ کے میچز پر مشتمل یہ سیریز دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔ سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی آمد یکم نومبر کو ہوگی جبکہ 4 تا 7 نومبر چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد پہلا ون ڈے 10 نومبر کو، دوسرا ون ڈے 12 نومبر، تیسرا ون ڈے 14 نومبر، چوتھا ون ڈے 16 نومبر اور پانچواں ون ڈے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی؛ بلڈر کے قتل میں ملوث 2 سگے بھائی گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی؛ بلڈر کے قتل میں ملوث 2 سگے بھائی گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بلڈرکے قتل میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔

    کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے سائٹ اے کے علاقے نورس چورنگی کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل واقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان انس زاہد حسین اوردانیال علی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل گلبہار تھانے کی حدود میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے دوران بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    گرفتارملزمان کے خلاف گلبہارتھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2022/264 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے گلبہار پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اکتوبر کو گلبہار ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والا مقامی بلڈر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا تھا.

    پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک عمارت کو منہدم کرنے کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ مقتول ایس بی سی اے حکام کے ہمراہ آیا تھا۔ ناظم آباد نمبر 2 ملٹی چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے کے لیے ایس بی سی اے کا عملہ پہنچا تھا اس دوران عمارت کی اوپری منزل کو توڑنے کے دوران جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

    مقتول کی شناخت 40 سالہ کاشف ولد جمیل کے نام سے کی گئی۔ فوری طور پر فائرنگ میں ملوث کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے کئی خول ملے تھے، اس موقع پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتول کاشف مقامی بلڈر تھا جو کہ ایس بی سی اے حکام کے ہمراہ عمارت گرانے کے لیے آیا تھا ۔ واردات کے حوالے سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس بی سی اے کا عملہ ایک زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا کہ اس دوران گلی کے کونے پر شور شرابہ ہوا اور لوگ اس جانب بھاگے تو اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور موقع پر موجود افراد میں بھگڈر مچ گئی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    مقتول نارتھ ناظم آباد کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ بتایا گیا تھا جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ جس گراؤنڈ پلس 2 عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر توڑا جا رہا تھا وہ انس اور علی نامی بھائیوں کی تھی۔ بعد ازاں قتل کا مقدمہ گلبہار پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں الزام نمبر 264/22 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کرلیا تھا ۔ مقدمے میں 2 افراد انس اور علی کو نامزد کیاگیا ۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی کا ان دونوں افراد کے ساتھ مذکورہ پلاٹ پر تنازع چل رہا تھا ۔

  • طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا

    طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا

    این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا نے مچھلیوں کے فضلے اور اندرونی اجزا سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا ہے۔

    مچھلیوں کے فضلے سے تیار بائیو ڈیزل سے فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ سمندری آلودگی کم کرنے اور ریفائنری میں بننے والے ڈیزل پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ صحافی کاشف حسین کے مطابق؛ این ای ڈی یونیورسٹی کے مکینکل انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے طلبا کے گروپ نے اپنے سپروائزر اور انوائرمنٹل انجینئرنگ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمود علی کی نگرانی میں 2 ماہ کی تحقیق کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے مچھلی کے کچرے اور پھینک دیے جانے والے اندرونی اجزا سے بائیو ڈیزل تیار کرلیا ہے ریسرچ کرنے والے طلبا میں محمد ابصار احمد ، ذکی احمد ،طلحہ احمد اور حذیفہ افتخار شامل ہیں۔

    ریسرچ ٹیم میں شامل طالب علم محمد ابصار احمد نے بتایا کہ اس سے قبل مختلف نباتاتی اجزا سے بائیو ڈیزل تیار کیا جاتا رہا تاہم ان کے گروپ نے مچھلیوں کے فضلے کا انتخاب کیا جو وافر مقدار میں دستیاب اور اس کی دستیابی میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ایک ملین ٹن مچھلی اور سمندری خوراک حاصل کی جاتی ہے جس سے سالانہ ساڑھے 3 لاکھ ٹن فضلہ نکلتا ہے جو زیادہ تر سمندر برد کردیا جاتا ہے جس سے سمندری آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور آبی حیات متاثر ہورہی ہے۔

    تحقیق کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں دستیاب ساڑھے تین لاکھ ٹن مچھلی کے فضلے سے بائیو ڈیزل تیار کیا جائے تو ڈیڑھ لاکھ ٹن تیل یا پھر ایک لاکھ ٹن بائیو ڈیزل تیار کیا جاسکتا ہے جس کی ریفائنری میں بننے ڈیزل میں 20فیصد تک آمیزش سے نہ صرف ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ ڈیزل اور خام تیل کی درآمد پر اٹھنے والے زرمبادلہ کی بھی بچت کی جاسکے گی۔ مچھلی کے فضلے سے بائیو ڈیزل کی تیاری سے سالانہ 1.73ارب ڈالرکی بچت ہوگی

    مچھلیوں کے فضلے سے تیار بائیو ڈیزل کی عام ڈیزل میں20 فیصد تک آمیزش سے ڈیزل کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ میں سالانہ 1.73ارب ڈالر کی بچت کی جاسکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں0.77 ملین ٹن ڈیزل امپورٹ کیا گیا جس پر 17.3ارب ڈالر خرچ کیے گئے، پاکستان میں دستیاب ساڑھے 3 لاکھ ٹن مچھلی کے فضلے کو پراسیس کرکے ایک لاکھ ٹن بائیو ڈیزل تیار کیا جائے تو ڈیزل کی درآمد میں ایک لاکھ ٹن کی کمی ہوگی جس سے 1.73ارب ڈالر کی بچت ہوگی، مچھلی کے فضلے سے بائیو ڈیزل کی تیاری کے دوران بننے والی گلیسرین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

    مچھلی کے فضلے اور اجزا سے بائیو ڈیزل تیار کرنے والے پراجیکٹ کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر محمود علی کے مطابق مچھلی کے فضلے سے بائیو ڈیزل کی تیاری تجارتی بنیاد پر ایک نفع بخش منصوبہ ثابت ہوسکتا ہے نجی شعبہ سرمایہ کاری کرے تو این ای ڈی یونیورسٹی پلانٹ کے ڈیزائن سمیت تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں انھوں نے بتایا کہ اس 10 لیٹر کی محدود گنجائش کا حامل پلانٹ بجلی سے چلانے پر کیمیکل سمیت تمام لاگت ملاکر 180سے 190روپے میں ایک لیٹر تیل کو بائیو ڈیزل میں تبدیل کرتا ہے نجی شعبہ زیادہ گنجائش کا پلانٹ نصب کرے تو یہ لاگت کافی حد تک کمی کی جاسکتی ہے اور بائیو ڈیزل کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

    مچھلیوں کے کچرے اور اندرونی اجزا کے فضلے سے بائیو ڈیزل بنانے کا تجربہ این ای ڈی کے انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ میں تیار کیے جانے والے بیچ بیچ اسکیل بائیو ڈیزل پروڈکشن یونٹ کی مدد سے کیا گیا۔ یہ پلانٹ انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ میں ہی ڈیزائن اور فیبری کیٹ کیا گیا ہے جو 3 گھنٹے میں 10 لیٹر تیل کو پراسیس کرکے اس سے بائیو ڈیزل میں تبدیل کرسکتاہے یہ پلانٹ تیل کو کیمیکل اور حرارت سے پراسس کرکے اس میں سے بائیوڈیزل اور گلیسرین الگ کرتا ہے، یہ مشین 2 ماہ میں ایک لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمود علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ مشین این ای ڈی کے انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ میں ہی تیار کی گئی ہے جو 10لیٹر تیل کو پراسیس کرکے بائیو ڈیزل میں تبدیل کرتی ہے اس عمل کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے جس سے پراسیس کی لاگت میں کمی آئے گی اور بائیو ڈیزل بنانے کے پراسیس کو بھی ماحول دوست بنایا جاسکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    ڈاکٹر محمود علی کے مطابق؛ مچھلی کے فضلے سے تیار بائیو ڈیزل کی ریفائنری میں تیار ڈیزل کے مقابلے میں لاگت 12سے 13فیصد تک کم ہے تاہم یہ تجربہ 10لیٹر کے بیچ پراسیس پر کیا گیا اگر اسے پائلٹ بنیاد پر 100لیٹر تک کی گنجائش والے شمسی توانائی سے چلنے والے یونٹ پر پراسیس کیا جائے تو عام ڈیزل کے مقابلے میں فش ویسٹ بائیو ڈیزل کی لاگت 20سے 25فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مچھلیوں کے فضلے سے تیار بائیو ڈیزل کی کلوریفک ویلیو عام ڈیزل کے برابر ہے اور اس سے خارج ہونے والے کاربن اجزا ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر کلو کاربن سائیکل کے ذریعے دوبارہ ماحول میں شامل ہوجاتے ہیں۔

  • بچوں کے مصنف؛ سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا چوبیسواں  یوم شہادت

    بچوں کے مصنف؛ سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا چوبیسواں یوم شہادت

    بچوں کے مصنف؛ سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا چوبیسواں یوم شہادت

    بچوں کیلئے دلچسپ تحریریں لکھنے والے معروف مصنف اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی شہادت کو آج 24 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ حکیم محمد سعید کی ملک و قوم اور بچوں کیلئے تحریری و سماجی خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔ سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید نے حکمت کے ساتھ ساتھ علومِ دینی، حفظِ قرآن اور بچوں کے ادب پر زبردست کام کیا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات اور گورنرسندھ کے طور پر قومی خدمات تاریخ کا روشن باب بن گئیں۔

    معروف مصنف و محقق حکیم محمد سعید شہید کی تصانیف بڑی تعداد میں عوام الناس کیلئے وسیلۂ روزگار اور تحصیلِ علم کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔ آپ ایک عالمی شہرت یافتہ معالج، مایہ ناز ادیب اور طبی محقق تھے جن کی کامیابیوں کی داستان طویل ہے۔ سابق گورنر حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920ء کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئے، ابھی عمر 2 برس ہی تھی کہ والد کی وفات نے آپ کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کردیا، پھر بھی آپ نے 9 برس کی عمر میں قرآن حفظ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    پاکستان آزاد ہوا تو آپ نوجوان تھے، جس کے بعد آپ نے سب کچھ بھارت میں چھوڑ کر پاکستان کو اپنا وطن بنانے کا فیصلہ کیا اور اہلِ خانہ کے ہمراہ 9 جنوری 1948ء کو شہرِ قائد آ پہنچے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی میں انہیں دیکھا۔ حکیم محمد سعید نے 11 ستمبر 1948ء کو قائدِ اعظم کی وفات سے لے کر یومِ وفات تک ملک کی سیاسی و قومی تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔ آپ کو 17 اکتوبر 1998ء کے روز دہشت گردوں نے روزے کی حالت میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

  • اب بغیر اجازت کوئی بھی آپ کو ٹوئیٹر ٹیگ نہیں کرسکے گا

    اب بغیر اجازت کوئی بھی آپ کو ٹوئیٹر ٹیگ نہیں کرسکے گا

    اب بغیر اجازت کوئی بھی آپ کو ٹوئیٹر ٹیگ نہیں کرسکے گا.

    معروف مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نیا ’don’t @ me‘یعنی ‘ڈوناٹ مینشن می’ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ کون ان کو پوسٹس میں ٹیگ کرسکتا ہے اور کون نہیں کرسکے. ’@‘ ایٹ کا نشان کسی بھی پوسٹ میں کسی صارف کو ٹیگ (جس کو مینشن بھی کہا جاتا ہے) کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نشان ٹیگ کیے جانے والے شخص کے اکاؤنٹ کا ایک لنک بناتا ہے اور ان کو پوسٹ اور پوسٹ پر بعد میں آنے والی جوابات کے متعلق مطلع کرتا ہے۔

    ایپ محقق جین مینچُن وونگ کی جانب سے لیک کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آیا دیگر اکاؤنٹس ان کو کسی ٹویٹ میں مینشن کر سکتے ہیں یا نہیں۔ نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین پلیٹ فارم پر ہونے والی ہراسانی سے بچ سکیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ان افراد کی فہرست کو محدود کرسکیں جو انہیں اپنی پوسٹ میں مینشن کر سکیں یا مکمل طور پر مینشن کا فیچر بند کر دیں۔ ٹوئٹر میں ایسے متعدد فیچرز موجود ہیں جو صارفین کو پلیٹ فارم پر جاری ایک گفتگو، جن میں وہ شامل ہوتے ہیں، پر پورا اختیار دیتے ہیں۔ فی الوقت صارفین اپنی ٹویٹ کا جواب دینے والوں میں کو ان لوگوں تک محدود رکھ سکتے ہیں جو اس میں مینشن ہوں یا جو ان کو فالو کرتے ہوں یا اس آپشن کو مکمل طور پر بند کرسکتے ہیں۔