Baaghi TV

Author: +9251

  • میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    پاکستانی اداکار ارباز خان اپنے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں اینٹری پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے اپنے بیٹے پر بالکل بھی دبائو نہیں‌ڈالا کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے . شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ مکمل طور پر میرے بیٹے کا ہے. میں یہ محسوس تو کررہا تھا کہ میرا بیٹا اداکاری میں آئیگا لیکن میں نے یہ سوال اس سے نہیں‌کیا تھا جب تک کہ اس نے خود اس خواہش کا اظہار نہیں‌کر دیا تھا. ارباز خان نے کہا کہ میں اپنی بیوی کی نسبت بچوں‌پر زیادہ سختی کرتا ہوں‌. سختی زیادہ پڑھائی کے معاملات میں‌کرتا ہوں‌. ہمارے ماں‌باپ نے ہمیں‌پڑھایا لکھایا تھا تو میری بھی کوشش ہے کہ میرے بچے پہلے پڑھیں لکھیں اس کے بعد یہ کسی بھی کیرئیر کو

    اپنائیں. پڑھائی لکھائی آج کے زمانے کی بہت بڑی دولت ہے. ارباز خان نے کہا کہ میرے باپ نے بھی مجھے کہا تھا کہ میری عزت کا خیال رکھنا اور اپنے دم پر اپنا نام بنانا میں اپنے بیٹوں کو بھی یہ ہی کہوں گا کہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں اور میری اور اپنے دادا کی عزت کا خیال رکھیں. ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ میری اہلیہ خوشبو بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹا شوبز انڈسٹری کاحصہ بن گیا ہے. وہ آج اس خوشی میں ضرور شامل ہوتیں لیکن وہ کام کی غرض سے شہر سے باہر ہیں.

  • ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    نوے کی داہئی کے سپر ہٹ اداکار اور سینئر اداکار آصف خان کے بیٹے ارباز خان کے بیٹے نے باقاعدہ شوبز انڈسٹری میں اینٹری دیدی ہے. ارباز کے بیٹے آریان خان نے ڈرامہ سیریل رشتے ناطے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے. آریان اس ڈرامے میں ارباز خان کے بیٹے کا ہی کردار ادا کررہے ہیں. ڈرامے کو کے رحمان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹر دلاور ملک ہیں. کاسٹ میں سنگیتا بیگم ، کامران مجاہد ، مہرین شاہ ، صائمہ سلیم، نور الحسن ، ارم انصاری ، شیراز سکندر ، مومنہ قدوس ، اعجاز، علی انجم، زارا حیات خان و دیگر کے نام شامل ہیں. آج لاہور میں اس ڈرامے کی پریس کانفرنس ڈرامے کے سیٹ پر ہی کی گئی. ارباز خان نے کہا کہ مجھے جب جب کوئی اچھا کردار ملتا ہے

    میں کرتا ہوں.اس ڈرامے کی کہانی روٹین کے ڈراموں‌ سے ہٹ کر ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا بنا بنایا ایکٹر ہے ہم تو پھر بھی شروع میں‌کنفیوژ ہوجاتے تھے لیکن میرا بیٹا کنفیوژنہیں ہوتا کافی پر اعتماد ہے. ڈرامے کے ڈائریکٹر دلاور ملک کا کہنا ہےکہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ فیملی ڈرامہ بنائوں اور رشتے ناطے مکمل طور پر ایک فیملی ڈرامہ ہے اور ارباز خان نے اس ڈرامے کےلئے ہاں کی اسکے لئے میں ان کا شکرگزار ہوں.

  • آرمی چیف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات؛ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات؛ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات؛ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ناروے کے سفیر کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نارویجین سفیر پرالبرٹ الاساس کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی آیس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوران ملاقات دوطرفہ سطح پر تمام شعبوں میں باہمی تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران معزز مہمان نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے بھی پاکستان میں نارویجن سفیر مسٹر البرٹ لساس نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین، مسلم لیگ ناروے کے صدر محمد رزاق اور ملک توقیر اعوان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستانی عوام ناروے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی تھی
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ طلب کر لی
    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
    طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا
    بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟عدالت کا استفسار

  • راولپنڈی رنگ روڈ کیس؛ عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیخلاف نیب نے انکوئری شروع کردی

    راولپنڈی رنگ روڈ کیس؛ عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیخلاف نیب نے انکوئری شروع کردی

    نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس میں سابق معاون خصوصی وزیر اعظم برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

    نیب نے سابق معاون خصوصی سابق وزیر اعظم عمران خان برائے احتساب و احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس میں انکوائری کا آغاز کر دیا ہے. صحافی زاہد گشکوری کے مطابق؛ اس حوالے سے شہزاد اکبر کو سوال نامہ بھجوایا گیا ہے اور انہیں 21 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے سابق معاون خصوصی سے رنگ روڈ میں اُن کے کردار ، چکری اور گوجر خان میں اُن کے یا اُن کے خاندان کے کسی فرد کے پلاٹوں کی ملکیت سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔

    شہزاد اکبر سے بحریہ ٹاﺅن اور پراپرٹی ڈیلر سے ان کے تعلق کے بارے میں بھی سوال کیا گیا ہے۔ اُن سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی رنگ روڈ اسکیم سے متعلق افسران یا سرکاری حکام سے کسی میٹنگ میں شرکت کی۔س شہزاد اکبر پر آر ڈی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب میں تعینات من پسند افسران کے ساتھ مل کر رنگ روڈ منصوبے میں مداخلت کا الزام بھی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں راولپنڈی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کی کل لمبائی 22 کلومیٹر تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    تحریک انصاف کے دور حکومت میں رنگ روڈ کی لمبائی 22 کلو میٹر سے بڑھا کر 68 کلو میٹر کردی گئی، اس سے 12 نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے مالکان کو فائدہ ہوا تھا۔ اس اسکینڈل میں عمران خان کی کابینہ میں شامل کئی وفاقی وزرا اور معاون خصوصی و مشیروں کے نام آئے تھے۔ جن میں غلام سرور، زلفی بخاری، شیخ رشید اور شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔ گزشتہ برس نیب نے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر زمین لینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیاتھا۔

  • حالیہ سیلاب کے سبب غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے. صدر مملکت عارف علوی

    حالیہ سیلاب کے سبب غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے. صدر مملکت عارف علوی

    حالیہ سیلاب کے سبب غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ. صدر مملکت عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے، لاکھوں گھروں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کی وجہ سے غریبوں پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔


    ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور ان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اس کی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غربت اور افلاس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، سیلاب اور دِیگر قدرتی آفات غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے۔


    انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا، پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    صدر مملکت نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے نیشنل رورول سپورٹ پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام، صحت کارڈ جیسے مختلف اقدامات لئے گئے، پاکستان مستقبل میں بھی غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔

  • ضمنی انتخاب؛ این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا جو سب سے کم ٹرن آؤٹ ہے

    ضمنی انتخاب؛ این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا جو سب سے کم ٹرن آؤٹ ہے

    گزشتہ روز این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا جو سب سے کم ٹرن آوٹ ہے

    کراچی کے شہریوں کی انتخابی عمل میں دلچسپی کم ہوئی ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے سب سے زیادہ لوگ خانیوال میں نکلے جہاں ٹرن آؤٹ کی شرح 53.32 فیصد رہی۔

    پی پی 241 بہاولنگر میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 48.83 فیصد جب کہ این اے 157 ملتان میں 44.22 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ووٹنگ شرح 44.01 جب کہ پی پی 139 شیخوپورہ میں 41.86 فیصد میں رہا۔ مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کی شرح 32.94فیصد رہی جب کہ این اے 24 چارسدہ میں ٹرن آؤٹ 29.02 فیصدرہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم ٹرن آؤٹ کراچی میں رہا۔ گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں ووٹنگ کی شرح 20.33 فیصد رہی جب کہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی کراچی میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ ملک بھر کے مقابلے میں سب سے کم رہا تھا۔ کراچی کی سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کراچی کے شہریوں کی عدم دلچسپی کی وجہ شہر میں سرگرم سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد اور شہر کے مسائل حل نہ ہونا ہے۔

  • شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے بھی طلب کرلیا

    شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے بھی طلب کرلیا

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا، کیوبکہ اب انہیں ایف بی آر نے بھی طلب کرلیا ہے.

    سابق وفاقی وزیر اور عمران‌ خان کے اتحادی شیخ رشید کو ایف بی آر نے طلب کرلیا جبکہ شیخ رشید نے ایف بی آر کے نوٹس کو اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کیا جس میں لکھا کہ تھا؛ جولائی 2020 سے جون 2021 کے ریکارڈ کے ہمراہ 21 اکبوتر تک بزات خود یا پھر اپنے معان کونسل کے ذریعے پیش ہوں، واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم دیا جاچکا ہے.


    راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا اور کہا تھا کہ سات روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے خالی کرائی جائے گی۔

    ایک خبر کے مطابق مطابق متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں شیخ رشید اور ان کے بھائی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن نہ آپ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے بقایا جات ادا کیے اس لیے آپ حویلی کے قبضے سے قانونی طور پر بے دخل ہوچکے ہیں۔

    جبکہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا تھا کہ سات روز میں یہ حویلی خالی کردی جائے بصورت دیگر پولیس کی مدد سے اسے خالی کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پولیس کو بھی تعاون کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے 19 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی

  • مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ فلم کے پرڈیوسر محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کریں گے محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں فلم ریلیز کر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدہ اس فلم کا پریمئیر بھی کریں گے اور پریمئیر میں وہ فلم انڈسٹری کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات کو مدعو کریںگے۔ سرور بھٹی کہتے ہیں کہ میں عام فلموں کی طرح اس فلم کی سکریننگ کسی سینما گھرمیں نہیں کروں گا۔ سرور بھٹی نے مزید کہا کہ میری فلم نے اُس وقت بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا آج بھی کریگی لیکن میرا مقصد

    یہ نہیں ہے کہ میں فلم سے پیسہ کماﺅں میرا مقصد یہ ہے کہ جنہوں نے میری فلم نہیں دیکھی وہ ایکبار ضرور دیکھیں ۔ میری فلم کے سٹارز بعد میں انڈسٹری کیا پاکستان کے سٹارز بنے ان کا نام اس فلم کی وجہ سے آج بھی زندہ ہے سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے بہت ساری فلموں میں کام کیا لیکن جو شہرت انہیں مولا جٹ اور نوری نت کے کردار نے دی وہ اپنی مثال آ پ ہے۔

  • مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    محمد سرور بھٹی جنہوں نے مولا جٹ پرڈیوس کی تھی انہیں خاص طور پر دا لیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر پر بلایا گیا تھا انہوں نے فلم دیکھنے بعد کہا ہے کہ فلم کی سینماٹوگرافی اور ساﺅنڈ شاندار ہے اس پر بلال لاشاری نے بے انتہا محنت کی ہے لیکن ہے فلم کا سبجیکٹ کا ناصر ادیب نے بیڑا غرق کر دیا ہے۔ یا تو ناصر ادیب لکھ نہیں سکا یا اس نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ۔ فلم میں مولا جٹ کو شرابی دکھایا گیا ہے اصل مولا جٹ میں تو ایسا نہیں تھا اور کوئی شرابی کسی فلم کا ہیرو کیسے ہو سکتا ہے؟ فلم میں حد درجہ خونریزی دکھائی گئی ہے۔ نتوں کو آبرو ریزی

    کرنے اور قتل کرنے والے دکھایا گیا ہے میں نے تو یہ سب نہیں دکھایا تھا۔ فواد خان ہو ماہر ہ، حمزہ عباسی ہوں یا حمائمہ ملک سب اچھے فنکار ہیں تبہی تو فلم میں کاسٹ کئے گئے۔ لیکن اچھے فنکاروں سے کام لینے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا؟ان سے جتنا اور جیسا کام لیا گیا ہے انہوں نے سے اس حساب سے بہت اچھا کیا ہے۔ اگر مجھے موقع ملا اور ان سب فنکاروں نے اگر رضامندی ظاہر کی تو میں ان کے ساتھ کام کرو گا اور ان سے وہ کام لوں گا کہ جس کو سال ہا سال یاد رکھا جائیگااور یہ سب زمانے کے استاد بن جائیں گے۔

  • چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں 6 ملزمان نے 8 سالہ بچی جگنی سے مبینہ زیادتی کی۔جنسی تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کمسن بچی کے والد رمضان کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ میری خون میں لت پت بیٹی ہسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ مجھے انصاف دیا جائے. چنیوٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    اس حوالے سے چیئرمین پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچی سے اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ بچی کو علاج معالجہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
    دریں اثنا چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو علاج معالجہ سمیت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔