Baaghi TV

Author: +9251

  • جنرل فیض نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا، کڑی سزا دی جائے. مبشر لقمان

    جنرل فیض نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا، کڑی سزا دی جائے. مبشر لقمان

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا اپنے یوٹیوب چینل پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا لہذا اس پر انہیں آئین کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید ایک مکروہ اور ذلیل انسان ہے کیونکہ یہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے خواتین کو استعمال کرکے ویڈیوز بناتا تھا.


    مبشر لقمان نے ایک دفعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آرمی ہاؤس میں جب یہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اس وقت ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا اور سیدھا منہ پر کہا کہ تم اس قابل نہیں کہ تمہیں کوئی ہاتھ ملایا جائے اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا جب تم ریٹائرڈ ہوجاؤ گے تب تمہیں اپنی اوقات کا لگ پتا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    نیب نے عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈز کے غلط استعمال کا کیس بھی تیار کرلیا
    علاوہ ازیں سینئر اینکر پرسن نے مریم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ایسے لوگ ہیں کہ کسی کو بخار تک نہ دیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز باپ کو بھی سماجی وجوہات کی بنیاد پر یا مجبوریوں کے باعث یعنی جب تک فائدہ مل رہا یا آگے لے جاسکتا ہے، کیونکہ اگر ان کو آپ وزیر اعظم بنادیں تو یہ تو میاں نواز شریف کو بھی نہ پہنچانے اتنے تکبر سے بھرے ہوئے لوگ ہیں۔

  • نیب نے عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈز کے غلط استعمال کا کیس بھی تیار کرلیا

    نیب نے عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈز کے غلط استعمال کا کیس بھی تیار کرلیا

    قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکھٹے کیے تھے۔

    تاہم ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    جبکہ ذرائع کے مطابق شکایت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے خلاف موصول ہوئی ہے، ٹیلی تھون کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کردار واضح نہیں،ان کے ملوث ہونے سے متعلق تحیقیقات جاری ہیں۔

  • کچھ لوگوں نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کئے. شیری رحمان

    کچھ لوگوں نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کئے. شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سابق کابینہ میں شامل کچھ ارکان اب بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں، ان ارکان کی موجودگی پرسوال اٹھتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کئے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی شخص نگراں کابینہ میں شامل نہیں ہے۔ نگراں حکومت سیاسی جماعتوں سے دور رہتی ہے اور شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ لوگ نگراں کابینہ میں شامل ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ کچھ لوگ کابینہ میں شامل رہیں۔

    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے ایک صوبے کے فنڈز روک دیے ہیں اور انہوں نے کہا کہ شکایت حریف سے نہیں ہوتی، اگر ہم دعوت میں ساتھ ہوں، باہر ساتھ آنا ہو اور آپ اندر رہ جائیں تو یہ رویہ درست نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں۔

    علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رنماؤں میں سے ایک حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا رستہ ہر طرح سے روکا جا رہا ہے اور اس جماعت کے لیڈر کو جو ریلیف ملتا ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کو انتخابات سے دور رکھا جائے، دوسرے لیڈرز کو کھلی چھوٹ ہے، مجھے کوئی توقعات نہیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    خیال رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات میں عمران خان کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دی ہے کہ نو مئی واقعات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے وہ نہیں کیا جو ان کو آئین کے مطابق کرنا چاہیے تھا، 90 روز میں انتخابات کا آئینی کیس انہوں نے ایک مہینہ رکھے رکھا اور نہیں سنا، ملٹری کورٹس کیس کی سماعتیں کیں مگر فیصلہ دیے بغیر رخصت ہو گئے۔

  • بائیڈن بھارت پر الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ

    بائیڈن بھارت پر الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ

    امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کےالزامات کو امریکی صدر سنجیدگی سے لے رہے ہیں جبکہ جان کربی نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے بھارت پر زور دیا ہے کہ قتل کی تحقیقات کیلئے تعاون کیا جائے۔

    جان کربی نے سکھ رہنما کے قتل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بیان دیا، صدرجوبائیڈن ان الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ بائیڈن اس قتل کی تحقیقات کیلئے کینیڈا کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

  • باپردہ خواتین کےکیفے میں داخلے پر پابندی کی خبر بے بنیاد

    باپردہ خواتین کےکیفے میں داخلے پر پابندی کی خبر بے بنیاد

    سعودی عرب کی وزارت تجارت اور میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر با پردہ خواتین کے ایک کیفے میں داخلے سے روکے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔

    جبکہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی اخبار’سبق‘ کو بتایا کہ نگرانی پرمامور خفیہ ٹیموں نے اس کیفے کا دورہ کیا اور خفیہ طور پر یہ معلومات لینے کی کوشش کی ہے کہ با حجاب خواتین کو کیفے میں داخلے سے روکا گیا ہے یا نہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں کسی کیفے یا ریستوران میں با حجاب خواتین کو داخلے سے نہیں روکا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں کہ ایک کیفے کی طرف سے با پردہ خواتین کو ان کے حجاب کی وجہ سے داخلے سےروک دیا تھا۔

  • سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا اہم اجلاس ختم ہوچکا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندے بھی شریک ہوئے ہیں۔

    جبکہ اجلاس میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے معاملے پرغور کیا گیا، اجلاس کے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے بتایا کہ چیف جسٹس نے اجلاس بلایا تھا، پاکستان بار نے چیف جسٹس کو تجاویز دیدی ہیں۔

    حسن رضا پاشا نے کہا کہ عام شہریوں کے کیسز التوا کا شکار ہیں جن پر پالیسی مرتب ہوگی، حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار نے ایک جیسی تجاویز دی ہیں، امید ہے چیف جسٹس ہماری تجاویز کو اہمیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تجاویز سپریم کورٹ کے کیسز سے متعلق تھیں، سپریم کورٹ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے جبکہ پاکستان بار کے وائس چئیرمین ہارون الرشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمیں آج ملاقات کیلٸے مدعو کیا تھا، جو وکلا کے مساٸل تھے ان پر بات چیت کی گٸی، ارجنٹ کیسز نہیں سنے جارہے تھے، ان تحفظات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس ہماری گزارشات پر جلد فیصلہ دیں گے۔

  • صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت  کردی

    صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

    صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے ناجائز طور پر کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی، پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کی جانب سے تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی تھی۔

    شکایت کنندہ نے شکایت کی کہ اس نے ایجنسی میں 38 سال خدمات انجام دیں اور 2016 میں ریٹائر ہوا، محکمہ نے تاریخ پیدائش غلط درج کرکے اُس کی ریٹائرمنٹ کا سال 2016 سے 2012 میں بدل دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے محمد یوسف کی وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد مزید چار سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا، اسے چار سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا اور تنخواہ سے کٹوتی کرنا غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔

  • کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار

    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار

    وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ حذف کرنے کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے جبکہ وفاقی شرعی عدالت نے درخواست پر وفاق کو بذریعہ صدر، وزیراعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کیے۔

    جبکہ وکیل حماد سعید ڈار نے دفعہ 325 حذف کرنے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    درخواست میں کہا گیا کہ اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے، ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستان کے قانون میں خودکشی کرنا جرم تھا اور درخواست کے مطابق زندگی صرف ایک تحفہ ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی امانت بھی ہے، خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر  میں کمی کا سلسلہ جاری

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالر 297 روپےکا ہے، یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انٹر بینک میں ایک ڈالر 308 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اب ریکوری ہو رہی ہے اور ڈالر کا ریٹ نیچے آرہاہے۔

    دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ترقیاتی فریم ورک کو 15 زمروں میں 5 بڑی کمزوریوں کی بنیاد پر کم ترین قرا دیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے جن 5 بڑی کسروں کی نشاندہی کی ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ جاری کھاتے اور ترقیاتی بجٹ الگ الگ وزارتیں تیار کرتی ہیں۔ قانون ’خود مختار اداروں‘ سے اپنے پروجیکٹس کے لیے رقوم کے ذرائع بتانے کا تقاضا ہی نہیں کرتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    تاہم پروجیکٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا تا کہ اثاثوں کے رجسٹر برقرار رکھنا لازم نہیں اور غیر منقولہ اثاثوں پر رقم کا اندراج تو ہوتا ہے لیکن مالیاتی اسٹیٹمنٹ میں فرسودگی نہیں بتائی جاتی۔ پانچ سالہ پلاننگ 2018 میں بند ہوگئی تھی اور موجودہ منصوبوں کی لاگت نہیں لگائی گئی اور ان کے قابل پیمائش نتائج بھی کم ہیں۔

  • ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    نیو اسلام آباد ائیرپوٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر سے 5.448 کلو گرام محلول آئس (ہیروئن) برآمد کر لی، مسافر محمد عمران عمرہ کے لیے جارہا تھا، مسافر نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا اور اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔