Baaghi TV

Author: +9251

  • رضیہ ماہرہ خان کے کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا

    رضیہ ماہرہ خان کے کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا

    ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل رضیہ سےٹی وی پر واپسی کی ہے، اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہو چکی ہے. محسن علی شاہ نے اس ڈرامے کے رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے. اس ڈرامے کی کہانی مختلف کرداروں اور معاشرتی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار محب مرزا، ماہرہ خان، محمد ثاقب، مومل شیخ شامل ہیں. ڈرامے کی پہلی قسط میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان ایک داستان گو کا مرکزی کردار اداکر رہ ہیں، وہ بہت خوبصورت ڈریس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں ان کے بالوں میں جو رنگین دھاگے گوندھے ہیں وہ جمالیات کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ انکا مکالمہ نثری نظم جیسا ہے.

    ” کہانی کا آغاز1997 کے انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی رضیہ سے ہوتا ہے،” رضیہ کا باپ نہیں چاہتا کہ اس کے گھر بیٹی ہو ، لیکن رضیہ پیدا ہوجاتی ہے ، اس کی پیدائش پر گھر میں‌اسکی دادی اور باپ صف ماتم بچھا دیتے ہیں، اور رضیہ کی ماں کو آخری وارننگ ملتی ہے کہ بیٹا پیدا کرو ورنہ طلاق مل جائیگی، رضیہ کی دادی کسی بابا جی کا تعویز پلاتی ہے بہو کو پھر بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے بیٹے کی پیدائش پر گھر میں‌خوشیاں منائی جاتی ہیں، دادی بیٹا اپنے ہاتھوں میں لینے سے پہلے ہی چل بستی ہے. تاہم رضیہ کی محرومیاں شدید ہوجاتی ہیں کیونکہ اس کا بھائی باپ کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے. یوں یہ ڈرامہ دراصل معاشرتی رویوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے. ماہرہ خان کے کیرئیر کا یقینا یہ ایک بہترین اور یادگار ڈرامہ ثابت ہو گا.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ رجت شرما کے ساتھ ان کے پروگرام آپ کی عدالت میں بیٹھے انٹرویو دے رہے ہیں، اس میں انہوں‌نے اعتراف کیا ہےکہ ہاں میں نے افئیر چلائے ، میرا روینہ ، اور شلپا شیٹی کے ساتھ ایک لمبا عرصہ تک افئیر چلا. جب ان سے سوال ہوا کہ شلپا شیٹی نے الزام عائد کیا کہ آپ نے ان کو بیچ راہ چھوڑا تو اس پر اکشے نے کہا کہ ہاں ٹھیک کہہ رہی ہے لیکن اس بارے میں‌انہی سے مزید پوچھیے میں کچھ نہیں بتائوں گا. انہوں نے کہا کہ میرا جس سے بھی تعلق رہا ہے یا نہیں بھی ہے میں‌کسی کے بارے میں‌کوئی بات نہیں کرتا ، میں نے کبھی کسی کے ساتھ نہ جھگڑا کیا ہے نہ ہی کسی کے بارے میں‌کوئی بات کی ہے.

    میری عادت ہی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ” سنگھ از کنگ جو اپنی فلم کا نام رکھا وہ شاہ رخ خان کو چھیڑنے کے لئے نہیں تھا”. اکشے کمار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو کہ جو انسان انڈسٹری پر راج کرے وہ بھی کئی برسوں تک وہی کنگ ہوتا ہے اور امیتابھ بچن اس وقت کنگ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے بالآخر اس میک اپ آرٹسٹ‌ سے معافی مانگ لی جس کو ان کے شوہر نے معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ماڈل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌ایک نوٹ لکھا اور اس میں‌انہوں نے شوٹنگ کے دوران آنے والے واقعہ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی جس کو ان کے شوہر نے مارا پیٹا تھا. روبینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سیلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا.

    روبینہ خان کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ”میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس میں بدلاؤ لانے اور ضروری کاموں کے کرنے کی پوری طرح سے ذمہ داری لیتی ہوں۔”روبینہ خان نے تو معافی مانگ لی ہے لیکن ان کے شوہر کی طرف سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی ، روبینہ خان کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کے زریعے نہ صرف مارا پیٹا تھا بلکہ اسے گھسیٹتے ہوئے بھی لیکر گئے تھے. اس کے بعد فیشن انڈسٹری نے شدید احتجاج بھی کیا تھا تاہم روبینہ خان نے اب معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • دفتر خارجہ طلبی پر کینیڈین ہائی کمشنر غصہ ہوگئے

    دفتر خارجہ طلبی پر کینیڈین ہائی کمشنر غصہ ہوگئے

    بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفترخارجہ طلبی کے بعد وہ واپس جاتے ہوئے غصے میں آگئے اور گاڑی دروازہ بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔


    کینیڈا نے بھارت کے سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا سے نکالا گیا بھارتی سفارت کار را کا سربراہ ہے۔ کینیڈا کی جانب سے اعلان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور جوابی اقدام میں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

    کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفتر خارجہ سے غصے میں واپس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے رپورٹر کے سوال کا جواب نہیں دیتے اور انتہائی غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کردیتے ہیں۔

    تاہم خیال رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

  • بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

    بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

    بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع

    پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے ستائے عوام پر مزید 33 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔

    ذرائع کے مطابق درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی، نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی، درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    ذرائع کے مطابق درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

  • اب جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوا اس سردار پر مقدمہ ہوگا

    اب جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوا اس سردار پر مقدمہ ہوگا

    نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوگا اس سردار پر مقدمہ ہوگا اور شکار پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ چاہے شر ہو، سندرانی ہو یا مزاری، اب سرداروں پر مقدمات ہوں گے۔

    جبکہ نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اگر بندہ اغوا ہوا تو تاوان بھی سردار ادا کرے گا۔ نگراں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیتوں اور اغواکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف جو بھی ہتھیار استعمال کرنا ہے وہ استعمال کریں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دو ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جبکہ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں، کسی سردار کو گرفتار کرنا پڑا تو گرفتار کریں گے، آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج بھی حصہ لے گی، جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکنےکے لیےپنجاب پولیس سےبھی مددلی جائے گی۔

  • بھارت کے خلاف تحقیقات؛ امریکا  بھی شامل

    بھارت کے خلاف تحقیقات؛ امریکا بھی شامل

    کینیڈا کے ایک سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کینیڈین حکومت نے برٹش کولمبیا میں بھارتی ایجنٹ کے ذریعے قتل کرائے گئے سکھ رہنما کی موت پر امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر بہت قریب سے کام کیا ہے جبکہ روئٹرز کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے قابل بھروسہ الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    تاہم ذرائع نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہے ہیں جس میں کل وزیراعظم کا عوامی انکشاف بھی شامل ہے، معلومات کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے کہا کہ کینیڈا کے قبضے میں موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا اور سفارتی تناؤ کیشدت میں اضافہ کرنے والے اس معاملے نے بھارت کی کینیڈا سے تجارت کو بھی متاثر کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    کینیڈا اور بھارت نے ایک مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو معطل کردی ہے اور کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ تجارتی مشن کو ملتوی کر دیا ہے جبکہ صورتحال سے واقف ایک اور کینیڈین ذرائع نے کہا کہ تجارتی مذاکرات میں وقفہ اور تجارتی مشن میں تاخیر دونوں ہی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق خدشات کی وجہ سے تھے۔

  • غیر قانونی طورپر مقیم افراد کیخلاف پالیسی پر عمل ہوگا. ترجمان دفتر خارجہ

    غیر قانونی طورپر مقیم افراد کیخلاف پالیسی پر عمل ہوگا. ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی طورپر مقیم افراد کے خلاف پالیسی پر عمل ہوگا، افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیئے، افغانوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے یوکرین سے دفاعی تعلقات رہے ہیں، پاکستان یوکرین سے دفاعی سامان خرید چکا ہے، الخالد ٹینک کے لیے بھی آلات خرید چکے ہیں۔

    ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا حصہ بننا نہیں چاہتے، روس یوکرین جنگ میں دونوں فریقین کو برآمدات نہیں کی، درآمد کرنے والے کو اسلحہ خریدنے کی وجہ بتانی ہوتی ہے، یوکرین کو جنگی سامان فروخت نہیں کیا گیا۔ جبکہ افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین 40 سال سے پاکستان میں ہیں، افغان مہاجرین پاکستان میں عزت سے زندگی گزار رہے ہیں، افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہورہا، افغانوں کے پاس مہاجرین ہونے کے کاغذات ہونے چاہئیں۔

    ممتاززہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف پالیسی پرعمل ہوگا، پاکستان کی سیکیورٹی سب سے زیادہ اہم ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی فیصلہ ہوگا، دفترخارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق افغانستان سے بات ہوتی رہتی ہے، افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیئے، افغانوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، دیکھنا ہوگا کہ افغانستان میں کیسے حالات ہیں، کیا افغانستان میں اب بھی جنگی صورتحال ہیں۔

  • نگران حکومت نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

    نگران حکومت نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا جبکہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مفت بجلی کی سہولت فوری طور پرختم کرنے کی سفارش کی تھی اور مفت بجلی کی سہولت کی جگہ رقم ادا کرنے کی تجویزدی تھی۔


    تاہم وزیراعظم کو مفت بجلی پر پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق ہر ماہ بچ جانے والے یونٹس اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازش جاری ہے اور بیشترملازمین و افسران مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔

    صحافی ایاز اکبر کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10تقسیم کار اور 4 جنریشن کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کر رہے ہیں، این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ بل پرنٹ کرنے والی کمپنی پی آئی ٹی سی کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی دی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران اور ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مفت بجلی کی سہولت حاصل ہے، مجموعی طور پر ایک لاکھ 89 ہزار ملازمین اور افسران مفت بجلی استعمال کررہےہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران ماہانہ 450 یونٹ مفت بجلی لیتےہیں جبکہ جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسران 650 یونٹ مفت بجلی لے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنی کے گریڈ 18 کے افسران ماہانہ 600 یونٹس اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 18 کے افسران 700 یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ تقسیم کارکمپنی کے گریڈ 19 کے افسران 880 یونٹ اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 19 کے افسران ایک ہزاریونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کاراور جنریشن کمپنی کے گریڈ 20 کے افسران 1100 یونٹ اور گریڈ 21 کے افسران ماہانہ 1300 یونٹ مفت بجلی لیتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملہ؛ دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل

    سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملہ؛ دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل

    سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنادی ہے جبکہ نجی ٹی وی کے ذراٸع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ 2 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ دو رکنی ججز کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی اور ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے، جن کی رپورٹ پردوبارہ ججز فل کورٹ اجلاس ہوگا۔

    جبی یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سماعت کی جس کی سماعت براہ راست سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی، فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت صبح 11 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوئی، جو تقریبا 7 گھنٹے 5 تک جاری رہی جبکہ دن بھر جاری رہنے والی سماعت شام کے وقت 6 بج کر 45 منٹ پر ملتوی کردی گئی تھی ۔