Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
بنگلادیش میں عام انتخابات سے پہلے ملک بھر میں سکیورٹی سخت، فوج تعینات

    
بنگلادیش میں عام انتخابات سے پہلے ملک بھر میں سکیورٹی سخت، فوج تعینات

    
بنگلادیش میں عام انتخابات سے قبل حکومت نے ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کر دیے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انتخابات جمعرات کے روز منعقد ہوں گے، اور ڈھاکا سمیت تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں انتخابی مہم کا آخری دن مکمل ہو چکا ہے۔
    حکام نے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے تین روز کے لیے رات 12 بجے سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر تعینات ہیں۔
    ‎ملک کی 300 رکنی پارلیمان کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلادیش جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے ایک ہزار 981 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 151 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔
    ‎یہ انتخابات شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں، جبکہ عبوری حکومت کی سربراہی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کر رہے ہیں۔

  • ‎وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

    ‎وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

    ‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے لیے مالی معاونت کی منظوری دی۔
    ‎اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حب الوطنی اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، اور حکومت پنجاب بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔
    ‎مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور اس کے خلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اور خدمات بلوچستان کے لیے حاضر ہیں اور دعا ہے کہ علاقے سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔
    ‎وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی مریم نواز کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔

  • عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدر

    عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدر

    
توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈووکیٹ بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دی تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی سہولیات اور جیل میں موجود حالت کے بارے میں مکمل رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کرا سکیں۔
    ‎بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے اور انہیں جیل میں تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک وہ کیس کے حوالے سے مزید کوئی بیان نہیں دیں گے۔
    ‎سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ کے حوالے سے اپنے حکم میں واضح کیا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے تحت جو رپورٹ پہلے حاصل کی گئی تھی، اس وقت عمران خان اٹک جیل میں تھے، اس لیے موجودہ رپورٹ ان کی موجودہ حالت اور سہولیات کے جائزے کے لیے ضروری ہے۔ عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ وہ تحریری رپورٹ تیار کریں اور عدالت میں جمع کروائیں۔
    ‎سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے تاکہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جا سکے اور بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت پر مکمل جانچ کی جا سکے۔

  • 
سالانہ امتحانات کے بعد سندھ میں طلبہ سے مفت درسی کتب واپس لینے کا فیصلہ

    
سالانہ امتحانات کے بعد سندھ میں طلبہ سے مفت درسی کتب واپس لینے کا فیصلہ

    
سندھ کے محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ کو فراہم کی جانے والی مفت درسی کتب واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
    ‎ترجمان صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ کے رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج لازمی ہوگا، جبکہ جاری اور واپس ہونے والی تمام کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔
    ‎محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ جمع شدہ تمام کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں تاکہ آئندہ تعلیمی سیشن میں دوبارہ استعمال ممکن ہو سکے۔
    ‎یہ احکامات پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تمام طلبہ پر لاگو ہوں گے اور ہر سطح پر کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق ضلعی تعلیمی افسران کتابوں کے اسٹاک سے متعلق مکمل ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

  • 
مظفرگڑھ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 207 اجتماعی شادیاں

    
مظفرگڑھ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 207 اجتماعی شادیاں

    
مظفرگڑھ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دھی رانی پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت 207 اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 3 غیر مسلم مستحق جوڑے اور 4 معذور جوڑے بھی شامل تھے۔
    ‎تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی فلاح اور دوراندیش قیادت کو سراہا۔
    ‎اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا، ایم پی اے عون حمید ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے۔
    ‎رکن صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا نے خطاب کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں اور دھی رانی پروگرام کے اقدامات کو سراہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی فلاحی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
    ‎صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کے حقوق اور سہولیات کا عملی تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں محکمہ سماجی بہبود نے ہمت کارڈ، وہیل چیئرز اور دیگر فلاحی منصوبوں کا کامیاب اجرا کیا ہے۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت تمام منصوبے شفاف انداز میں نافذ کیے گئے ہیں اور ہر مستحق جوڑے کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد براہِ راست اے ٹی ایم کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
    ‎صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک ماں کے جذبے کے تحت مستحق جوڑوں کی شادیوں کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔

  • 
انڈونیشیا کا غزہ میں ہزاروں فوجی بھیجنے کا اعلان

    
انڈونیشیا کا غزہ میں ہزاروں فوجی بھیجنے کا اعلان

    
انڈونیشیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت غزہ میں 5 ہزار سے 8 ہزار فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
    یہ اعلان انڈونیشیا کے آرمی چیف آف اسٹاف نے پیر کے روز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشین فوج نے ممکنہ امن مشن کے لیے دستوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے، تاہم فوجیوں کی حتمی تعداد اور ذمہ داریوں سے متعلق بات چیت تاحال جاری ہے۔
    ‎غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں ہزاروں انڈونیشین فوجیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔ یہ پیش رفت اس معاہدے کے چار ماہ بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت غزہ میں ایک کثیر القومی فورس قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
    ‎انڈونیشیا اس معاہدے کے بعد پہلا ملک بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر غزہ میں امن مشن کے لیے فوج بھیجنے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کا یہ بیان عملی تعیناتی سے زیادہ ایک سیاسی پیغام بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ حتمی فیصلے اور تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

  • 
ڈاکوؤں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

    
انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافروں سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم ڈاکوؤں نے گولیاں چلائیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    ‎دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والے مسافروں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
    ‎وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ساتھ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ‎کراچی: انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی

    ‎کراچی: انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی

    ‎کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    ‎تاجر اصغر نے بتایا کہ دو ملازمین، عامر اور عمران، 30 لاکھ روپے تھیلے میں بھر کر بینک جمع کروانے جا رہے تھے کہ کورنگی ڈھائی نمبر کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر رقم سے بھرا تھیلا اور موبائل فون چھین لیا۔
    ‎پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری

    کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری

    
کراچی میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے شہریوں کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریٹ لیول ہائی ہے، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
    کراچی پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب کی سہولت پر کام جاری ہے لیکن مختلف مشکلات کی وجہ سے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
    ‎ایڈیشنل آئی جی نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کو کراچی کے اہم اہداف میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ دشمن اپنی پراکسیز کو زیادہ رقوم ادا کرتا ہے تاکہ شہر میں کارروائیاں کی جا سکیں، جبکہ ان گروہوں کی زیادہ توجہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان پر ہے۔
    ‎آزاد خان نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل اور پیشہ ور افسران کی تعیناتی ضروری ہے، تاکہ سفارشات سے گورننس متاثر نہ ہو۔ انہوں نے تھانہ کلچر ختم کرنے اور عوام کو زیادہ سہولت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ انسداد منشیات، اسمگلنگ، تجاوزات اور گداگری روکنا پولیس کا بنیادی کام نہیں، بلکہ جرائم کی روک تھام، تفتیش اور عوام کے تحفظ پر توجہ دینا اصل ذمہ داری ہے۔ اگر پولیس اپنے بنیادی فرائض پر توجہ دے تو نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ رشوت کے خاتمے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

  • 
آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر آویزاں

    
آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر آویزاں

    
نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں کر دی گئی، یہ اعزاز بینظیر بھٹو کے بعد دیا جانے والا دوسرا اہم اعزاز ہے۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔
    ملالہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم روکنا اسلام کے پیغام کے خلاف ہے، اور بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق کی بنیاد پر طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
    ‎ملالہ یوسفزئی نے ایل ایم ایچ سے فلسفہ، سیاست اور معیشت میں تعلیم حاصل کی اور 2020 میں گریجویشن کی۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر معروف کارکن ہیں اور 2014 میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت بنی تھیں۔
    ‎ملالہ کو 2024 میں ایل ایم ایچ کی آنرری فیلو بھی منتخب کیا گیا تھا اور وہ آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے مشاورتی ادارے کی رکن بھی ہیں، جو آکسفورڈ اور پاکستان کے درمیان علمی روابط اور اسکالرشپ مواقع فراہم کرتا ہے۔
    ‎اس موقع پر پورٹریٹ پینٹر ازابیلا واٹلنگ نے کہا کہ ملالہ کا پورٹریٹ بنانا ایک بہت بڑا اعزاز تھا اور انہوں نے تصویر میں ملالہ کی طاقت اور وقار کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ ملالہ نے کہا کہ یہ اعزاز دیگر لوگوں کے لیے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ یاد دہانی ہے کہ وادی سوات کی ایک لڑکی یہاں اپنی جگہ رکھتی ہے، اور ہر لڑکی، چاہے وہ پاکستان، افغانستان یا کہیں بھی سے ہو، کی بھی یہاں اپنی جگہ ہے۔