Baaghi TV

Author: Baaghi TV

  • گلیانہ گرلز سکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی باغی ٹی وی کی خبر  پر نوٹس

    گلیانہ گرلز سکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی باغی ٹی وی کی خبر پر نوٹس

    گوجرخان (قمرشہزاد) گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر باغی ٹی وی پر چلنے والی خبر پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،

    گزشتہ کافی عرصہ سے سکول میں بچیوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر میسر نہیں تھا اور سکول کی باونڈری وال بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی نے اس اہم مسلے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی سمیت گرلز ہائی سکول گلیانہ کی انتظامیہ سے رابطے کیا۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ نے بھی گوجرخان انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان فوری طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ پہنچے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام نے سکول کی باونڈری وال کی تعمیر اور سکول میں بنچز اور کرسیاں فراہمی کا تحرک شروع کر دیا۔

    اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے اور ترجیح بنیادوں پر باونڈری والز تعمیر اور فرنیچر کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اظہار تشکر کیا۔

  • نارنگ منڈی،تین منشیات فروشوں سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد

    نارنگ منڈی،تین منشیات فروشوں سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد

    نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار کلوچرس برآمدکرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیامقدمات درج

    سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹرخرم شہزادڈوگر کاکہناتھاکہ اعلی فسران کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاگیاہے جو منشیات فروشی کے خاتمہ تک جاری رہے گا نوجوانوں کی تربیت کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء کو آگاہی دی جارہی ہے والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے مستقبل کو محفوظ بنائیں گزشہ روز تھانہ نارنگ کی حدود میں آپریشن کرتے ہوئے نارنگ موڑ اور قلعہ کالروالا کے رہائشی ملزمان شعیب اور شہروز سے تین کلو اور حمزہ سے ڈیڑھ کلوچرس برآمد کرکے گرفتار کیا گیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے منشیات نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے منشیات فروش اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی 12سالہ دوسری جماعت کا طالب علم جاں بحق

    ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی 12سالہ دوسری جماعت کا طالب علم جاں بحق

    نارنگ منڈی (نامہ نگار محمد وقا ص قمر) نواحی گاؤں رتہ گجراں میں ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی 12سالہ دوسری جماعت کا طالب علم جاں بحق والدین شدت غم سے نڈھال بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں رتہ گجراں کے رہائشی شکیل کا 12سالہ بیٹا دوسری جماعت کا طالب علم عبدالہادی دیگر بچوں کے ہمراہ والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے بارہ سالہ ہادی موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مبینہ طور یہ بات بھی سامنے آئی ہے عبدالہادی کو گولی ہمراہ کھیلتے ہوئے بچے سے لگی مگر والدین نے قانونی کاروائی سے انکار کر دیا ہے۔

  • دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل

    دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل

    رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسمیت پاکستان کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔

    رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے 2026ء کی فہرست میں خدمتِ خلق، ٹیکنالوجی، سیاست، مذہبی معاملات، آرٹ اینڈ کلچر اور،میڈیا سائنس سمیت مختلف 13 شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر مسلمانوں کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان میں شامل معروف بااثر مسلم شخصیات میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی،صحافی اور میڈیا ہاؤس کے سربراہ سلمان اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی معروف پاکستانی عالم دین ہیں ۔وہ جاری کردہ رپورٹ میں ٹاپ 50 میں سے دوسرے نمبر پر شامل ہیں،معروف عالم دین مولانا طارق جمیل اور مولانا الیاس قادری سربراہ دعوت اسلامی بھی ٹاپ 50 میں شامل ہیں۔مسلم سکالرز کی کی فہرست میں پاکستان سے الہدیٰ انٹرنیشنل کی سربراہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ،پروفیسر احمد اکبر صلاح الدین جو کہ اس وقت واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی میں ابن خلدون چیئر آف اسلامک سٹڈیز کے صدر نشین ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری جو کہ عوامی تحریک اور منہاج القران کے سربراہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مصنف اور تعلیمی اداروں کے بانی ہیں شامل ہیں ۔ مذہبی امور کے ماہرین میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،ساجد علی نقوی شامل ہیں ۔مبلغین اور روحانی شخصیات میں طیبہ خانم بخاری اور جاوید احمد غامدی شامل ہیں۔خدمت خلق میں پاکستانی شخصیات میں سے ماہر طب ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی شامل ہیں۔سوشل ایشوز میں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیات میں منیبہ مزاری ،ملالہ یوسفزئی شامل ہیں ۔سائنس و ٹیکنالوجی میں پروفیسر عطاء الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور عرفان صدیقی شامل ہیں ۔آرٹس اینڈ کلچر میں نعت خوان صدیق اسماعیل ،شرمین عبید،عابدہ پروین ،نعت خان اویس رضا خان قادری اور نوحہ خواں سید ندیم رضا شامل ہیں ۔میڈیا انڈسٹری سے پاکستانی شخصیات میں حامد میر ،میر شکیل الرحمان اور سلمان اقبال شامل ہیں۔

    رپورٹ:خنیس الرحمان

  • میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالا،طیب اسلام

    میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالا،طیب اسلام

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)موجودہ حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے مسلم لیگ ن ترقی کا دور واپس لے کرآئی ہے عوام نے جو امیدیں لگائی تھیں وہ پوری ہورہی ہیں میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالاہے پنجاب کا نقشہ بدل چکاہے عالمی سطح پر پاکستان کاامیج بہتر ہوا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کونسلردیرینہ ساتھی طیب اسلام نے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ان شاء اللہ موجودہ حکومت کا وقت پورا ہونے سے قبل ہی پاکستان ہر طرح کے بحران سے نکل چکاہوگا میاں نوازشریف کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز بہترین قیادت ثابت ہوئے ہیں معیشت خساروں سے نکل کر ترقی کی طرف جاچکی ہے پنجاب میں شروع کیے گئے درجنوں منصوبے پہلی بار عوام کیلئے لے کر آئے ہیں جو مسلم لیگ ن کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے-

  • نارنگ منڈی: یونس روڈ محمدی والا روڈ کی تعمیر و مرمت نہ ہو سکی

    نارنگ منڈی: یونس روڈ محمدی والا روڈ کی تعمیر و مرمت نہ ہو سکی

    را بگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا حادثات میں اضافہ اہل علاقہ کا جلد تعمیر کا مطالبہ

    نارنگ منڈی ( محمد وقاص قمر) مصروف شاہراہ یونس روڈ اورمحمدی والا روڈ کی تعمیر مرمت نہ ہوسکی انتہائی ڈ اہم سڑکیں ہونے کے باوجود حکومت کی عدم توجہ آئے روز نئے مسائل کو جنم دے رہی ہے روزانہ ہزاروں افراد یہاں سے گزر کر منزل تک پہنچتے ہیں گہرے کھڑے اور نخستہ حال ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کیلئے بہت سے مشکلات ہیں متعدد بار آواز اٹھانے اور حکام بالا کے نوٹس میں ہونے کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہزاروں طلباء وطالبات یہاں سے گزر کر سکول اور کالجزر جاتے ہیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے خوفناک حادثات ہورہے ہیں اہل علاقہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے مطالبہ کیا ہے کہ یونس روڈا اور محمدی والا روڈ کو جلد از جلد از سرنو تمیر کیا جائے۔

  • نارنگ منڈی،مہنگائی کا طوفان،سبزیاں مہنگی،شہری پریشان

    نارنگ منڈی،مہنگائی کا طوفان،سبزیاں مہنگی،شہری پریشان

    نارنگ منڈی(نامہ نگار) مہنگائی نے عوام کو زندہ درگو رکردیا سبزیاں پہنچ سے دور انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی سیاسی نمائندے بھی غائب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے لئے جینا محال کردیا حکومتی دعوے بیان بازی تک محدود حقیقت کے برعکس حقائق بیان کئے جاتے ہیں دفتروں سے باہر نکل کر دیکھیں آنکھیں کھل جائیں گی شہری سراپا احتجاج

    نارنگ شہر میں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے سبزیاں فروٹ اور دیگر روزمرہ اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس سے گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے شہریوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا دوکاندار اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ بھی دفتروں تک محدود ہے سیاسی نمائندے بھی عوام کو کہیں دیکھائی نہیں دیتے فریاد کریں تو کس سے کریں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آرہی ہمارا کوئی پرسان حال نہیں حکمرانوں کی بیان بازی سے ایسے لگتا ہے جیسے ملک میں دودھ کی نہریں رواں ہو چکی ہیں مگر حقائق اس سے برعکس ہیں عام آدمی کے لئے ایک وقت کا کھانابھی مشکل ہو چکا ہے خدارا عوام پر رحم کریں مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

  • نارنگ منڈی،سوئی گیس کی بندش،شہری پریشان

    نارنگ منڈی،سوئی گیس کی بندش،شہری پریشان

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی بندش نے شہریوں کو مختلف مسائل میں الجھادیاکھاناپکانے کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کاسامنا،ہر ماہ بھاری بل اداکرنے کے باوجود بھی اہل علاقہ محرومی کا شکار ہیں،متوسط طبقہ مہنگائی میں پس کر رہ گیا

    ایل پی جی کی خرید الگ اور بازار سے کھاناالگ خریدناپڑتاہے، شہری محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے مقامی سیاسی نمائندوں اور اعلی حکام کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی سارا سارا دن سوئی گیس کاانتظار کرتے گزر جاتی ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خدارا نوٹس لیاجائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے، دوسری طرف صارفین سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس ملازمین میں نے بھی مبینہ رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے بل جمع ہونے کے باجود گیس میٹر اتار لیتے ہیں بتایا جائے کہ ہمارا بل تو جمع ہو چکا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے ریکارڈ میں نہیں ہے مبینہ رشوت پر میٹر واپس کر دیا جاتا ہے صارفین نے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

  • وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

    وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

    دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن، مضبوط اور ٹھوس اقدامات وقت کی سب سے بڑی قومی ضرورت بن چکے ہیں۔ بہادر فوجی جوانوں کی بڑھتی ہوئی شہادتیں کسی ایک فرد، ادارے یا خاندان کا نہیں بلکہ پورے وطنِ عزیز کا اجتماعی نقصان ہیں۔ یہ قربانیاں اس حقیقت کو ثابت کرتی ہیں کہ قوم کے بیٹے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کر رہے ہیں اور ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے رہے۔

    ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نےاپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا دشمن چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، اس کا مقصد ملک میں انتشار، عدم استحکام، افراتفری اور خوف کی فضا پیدا کرنا ہے، لیکن پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اس کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ پاکستان کی مقدس سرزمین کو دہشت گردوں کے مکروہ منصوبوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کا قومی، اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ وطن کی حفاظت کسی ایک ادارے یا فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کا اجتماعی مشن ہے۔ اس مقصد کے لیے اتحاد، نظم و ضبط، قربانی اور جرأت مندانہ فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جانباز جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ یہ جوان اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے قوم کو امن و سکون کا سانس لینے کا حق دے رہے ہیں۔ ان کی بہادری، استقامت اور ولولہ ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا سرچشمہ ہے۔

    ڈاکٹر سبیل اکرام نے قوم سے پُرجوش اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، جذبہ ایمان اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرے، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو۔ دہشت گردی کا خاتمہ صرف گولی سے نہیں بلکہ قومی یکجہتی، پختہ ارادے اور واضح ریاستی پالیسی سے ممکن ہے۔ “یہ وطن ہمارا ہے اور اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،” پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ قوم کبھی جھکنے والی نہیں، اور نہ ہی کسی کو اپنے امن و استحکام پر حملہ کرنے کی اجازت دے گی۔ افواجِ پاکستان اور عوام متحد ہو کر اس ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے نجات دلوائیں گے۔ ہم سرزمینِ پاکستان کے ہر ذرے کی حفاظت کے لیے تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔

  • نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے فتنہ قادیانیت سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا نواحی گاؤں کوٹلی سیچاں کے رہائشی خالد محمود اس کی والدہ اور زوجہ سمیت بچوں نے امیرتحریک فدایان ختم نبوت قاری محمدافضل باجوہ کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر فتنہ قادیانیت سے تائیب ہو کر تاجدارختم نبوت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لے آئے

    اس موقع پر خالدمحمود کاکہناتھاکہ اسلام ہی سچامذہب ہے ہمیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لاکر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے اس سے قبل ہم نے اندھیرے میں زندگی گزاری قاری محمدافضل باجوہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے رہنمائی فرمائی اور ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی، قاری محمدافضل باجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے قادیانی بدترین منافق ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں خالد محمود سمیت 7 افراد کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں –