Baaghi TV

Author: Baaghi TV

  • نارنگ منڈی،سوئی گیس کی بندش،شہری پریشان

    نارنگ منڈی،سوئی گیس کی بندش،شہری پریشان

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی بندش نے شہریوں کو مختلف مسائل میں الجھادیاکھاناپکانے کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کاسامنا،ہر ماہ بھاری بل اداکرنے کے باوجود بھی اہل علاقہ محرومی کا شکار ہیں،متوسط طبقہ مہنگائی میں پس کر رہ گیا

    ایل پی جی کی خرید الگ اور بازار سے کھاناالگ خریدناپڑتاہے، شہری محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے مقامی سیاسی نمائندوں اور اعلی حکام کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی سارا سارا دن سوئی گیس کاانتظار کرتے گزر جاتی ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خدارا نوٹس لیاجائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے، دوسری طرف صارفین سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس ملازمین میں نے بھی مبینہ رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے بل جمع ہونے کے باجود گیس میٹر اتار لیتے ہیں بتایا جائے کہ ہمارا بل تو جمع ہو چکا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے ریکارڈ میں نہیں ہے مبینہ رشوت پر میٹر واپس کر دیا جاتا ہے صارفین نے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

  • وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

    وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

    دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن، مضبوط اور ٹھوس اقدامات وقت کی سب سے بڑی قومی ضرورت بن چکے ہیں۔ بہادر فوجی جوانوں کی بڑھتی ہوئی شہادتیں کسی ایک فرد، ادارے یا خاندان کا نہیں بلکہ پورے وطنِ عزیز کا اجتماعی نقصان ہیں۔ یہ قربانیاں اس حقیقت کو ثابت کرتی ہیں کہ قوم کے بیٹے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کر رہے ہیں اور ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے رہے۔

    ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نےاپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا دشمن چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، اس کا مقصد ملک میں انتشار، عدم استحکام، افراتفری اور خوف کی فضا پیدا کرنا ہے، لیکن پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اس کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ پاکستان کی مقدس سرزمین کو دہشت گردوں کے مکروہ منصوبوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کا قومی، اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ وطن کی حفاظت کسی ایک ادارے یا فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کا اجتماعی مشن ہے۔ اس مقصد کے لیے اتحاد، نظم و ضبط، قربانی اور جرأت مندانہ فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جانباز جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ یہ جوان اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے قوم کو امن و سکون کا سانس لینے کا حق دے رہے ہیں۔ ان کی بہادری، استقامت اور ولولہ ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا سرچشمہ ہے۔

    ڈاکٹر سبیل اکرام نے قوم سے پُرجوش اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، جذبہ ایمان اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرے، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو۔ دہشت گردی کا خاتمہ صرف گولی سے نہیں بلکہ قومی یکجہتی، پختہ ارادے اور واضح ریاستی پالیسی سے ممکن ہے۔ “یہ وطن ہمارا ہے اور اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،” پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ قوم کبھی جھکنے والی نہیں، اور نہ ہی کسی کو اپنے امن و استحکام پر حملہ کرنے کی اجازت دے گی۔ افواجِ پاکستان اور عوام متحد ہو کر اس ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے نجات دلوائیں گے۔ ہم سرزمینِ پاکستان کے ہر ذرے کی حفاظت کے لیے تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔

  • نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے فتنہ قادیانیت سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا نواحی گاؤں کوٹلی سیچاں کے رہائشی خالد محمود اس کی والدہ اور زوجہ سمیت بچوں نے امیرتحریک فدایان ختم نبوت قاری محمدافضل باجوہ کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر فتنہ قادیانیت سے تائیب ہو کر تاجدارختم نبوت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لے آئے

    اس موقع پر خالدمحمود کاکہناتھاکہ اسلام ہی سچامذہب ہے ہمیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لاکر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے اس سے قبل ہم نے اندھیرے میں زندگی گزاری قاری محمدافضل باجوہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے رہنمائی فرمائی اور ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی، قاری محمدافضل باجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے قادیانی بدترین منافق ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں خالد محمود سمیت 7 افراد کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں –

  • قاری یعقوب شیخ کی سراج الحق، پیرسید ہارون علی گیلانی سے ملاقات

    قاری یعقوب شیخ کی سراج الحق، پیرسید ہارون علی گیلانی سے ملاقات

    ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملکی استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا۔قاری یعقوب شیخ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ کی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملی و دینی امور، اتحادِ امت اور موجودہ ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں باہمی مشاورت سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دین کی سربلندی، ملک کے استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا۔ قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ کہ علماء کرام کا اتحاد اورمشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا،پاکستانی قوم آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تھی،پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا دینی قوتیں بھی دفاع پاکستان کے لیے صف اول میں نظرآتی ہیں،

    قاری محمد یعقوب شیخ نے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی کو مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ کورس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد مردوخواتین نے کلاسز لی ہیں، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنرمندبنانا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بیرون ملک جانے کی بجائے گھر بیٹھ کر ہنر سیکھیں اور پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کریں، جماعت اسلامی اور ہدیۃ الھادی پاکستان کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام کی کامیابی کو سراہا .

  • مرکزی کسان لیگ کا لاہور مال روڈ پر کسان مارچ،تیاریاں ،انتظامات مکمل

    مرکزی کسان لیگ کا لاہور مال روڈ پر کسان مارچ،تیاریاں ،انتظامات مکمل

    مودی سرکار کی آبی جارحیت کیخلاف کسان متحد ہیں،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، ذوالفقار علی اولکھ

    مرکزی کسان لیگ کے زیر اہتمام سندھ طاس معاہدہ توڑنے اور بھارتی جارحیت کیخلاف آج اتوار کو مال روڈ لاہور پر کسان مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے،کسان مارچ میں ہزاروں کسان شریک ہو کر مودی سرکار کو پیغام دیں گے کہ دفاع پاکستان اور پانی کو بچانے کے لئے پاکستا ن کا ہر کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

    مرکزی کسان لیگ کے صدر چوہدری ذوالفقار علی اولکھ کا کہنا ہے کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا،بھارت انسانیت دشمنی پر اتر آیا ہے، اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو پاکستان کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی ، پانی زندگی ہے، مودی نے غلطی سے بھی پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کے کسان بھر پور ردعمل دیں گے ،بھارتی مذموم سازشوں کیخلاف کسان متحد و بیدار ہیں،پاکستانی زمینوں کو بنجر کرنے کی مودی سرکار کی خواہش پوری نہیں ہو گی،کسان مارچ میں ہزاروں کسان مودی سرکار کی آبی جارحیت کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ضرورت پڑی تو کسان واہگہ بارڈ کی طرف بھی مارچ کر سکتے ہیں،مودی سن لے،پاکستانی کسان اپنے پانی کے تحفظ کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے.

  • بھارتی آبی جارحیت،مرکزی کسان لیگ کا 4 مئی کو لاہور میں کسان مارچ کا اعلان

    بھارتی آبی جارحیت،مرکزی کسان لیگ کا 4 مئی کو لاہور میں کسان مارچ کا اعلان

    پانی زندگی ہے،کسان ڈیم توڑنے کو تیار ہیں،پاکستان کو بنجر نہیں بننے دیں گے،رہنماؤں کا اعلان

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مرکزی کسان لیگ نے اتوار 4 مئی کو مال روڈ لاہور پر احتجاج کا اعلان کر دیا، مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین ذوالفقار علی اولکھ کا کہنا تھا کہ مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کر دی، پاکستان کے کسان دفاع وطن کے لئے جنگ لڑنے کو تیار ہیں،وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے، اتوار چار مئی کو مال روڈ پر کسان مارچ میں ہزار وں کسان شریک ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کریں گے،

    ان خیالات کا اظہار مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین ذوالفقار علی اولکھ ،صدر محمد اشفاق ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی، مرکزی کسان بورڈ کے رہنما چوہدری اختر فاروق میو، ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    ذوالفقار علی اولکھ کا کہنا تھا کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی نے سب سے پہلا وار کسانوں پر کیا، سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی بات کی گئی،پانی زندگی ہے، مودی نے کسان کی گردن پر وار کیا، اب پاکستان کے کسان ایک ہو چکے، پاکستانی زمینوں کو بنجر نہیں ہونے دیں گے، بھارت انسانیت دشمنی پر اتر چکا ہے،مرکزی کسان لیگ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف چار مئی اتوار کو مال روڈ لاہور پر عظیم الشان کسان مارچ کا انعقاد کرے گی ، ہزاروں کسان مارچ میں شریک ہو کر مودی سرکار کو پیغام دیں گے کہ پانی کے تحفظ، وطن کے دفاع کے لئے پاکستان کا کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہزاروں کسان ٹریکٹر لے کر واہگہ عبور کر کے بھارتی ڈیموں کو توڑ‌آئیں گے.

    صدرمرکزی کسان لیگ اشفاق ورک کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پاکستانی کسان متحد ہیں، حکومت اعلان کرے، پاکستان کے کسان واہگہ عبور کر کے ڈیم توڑنے کو تیار ہیں،پاکستان کو آباد کریں گے،زراعت کو آباد کریں گے، ہر پاکستانی بھارت کے خلاف جان قربان کو تیار ہے،

    مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی،کسان بورڈ پاکستان کے رہنما چوہدری اختر فاروق میو، مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی نسلوں کو بچانے کے لیے نکلیں گے،مسئلہ صرف کسان کا نہیں پوری قوم کا ہے،اتوار 4 مئی کو 3 بجے مال روڈ پر کسانوں کے ساتھ پاکستانی عوام بھی جمع ہو گی،بھارت کو بھر پور پیغام دیا جائے گا، دشمن اگر جنگ چاہتا ہے تو ہم ہزار سال لڑنے کے لیے تیار ہیں ،سندھ طاس معاہدہ غلط تھا اسکے باوجود پاکستان نے قبول کیا

  • فضائے بدر،للکار مومن،پاک فضائیہ کا دو مشقوں کا اعلان

    فضائے بدر،للکار مومن،پاک فضائیہ کا دو مشقوں کا اعلان

    پاکستان ایئر فورس دو اہم فضائی مشقیں منعقد کرے گی، جن میں "فضاۓ بدر” شمالی کمانڈ میں اور "للکارِ مومن” مرکزی کمانڈ میں شامل ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد ایئر فورس کی جنگی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور میدان جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کو آزمانا ہے۔

    پاکستان ایئر فورس کا بیشتر جنگی بیڑا، ڈرونز، ایئر ڈیفنس سسٹمز، اور الیکٹرانک وارفیئر یونٹس ان مشقوں میں مکمل جنگی کنٹرول کے تحت تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی فضائی دفاع کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ دشمن کی فضائی کارروائیوں کا موثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔”فضاۓ بدر” کی مشق شمالی کمانڈ کے علاقے میں کی جائے گی، جس میں پہاڑی اور صعب الجغرافیائی علاقوں میں لڑائی کے نئے طریقوں کا تجربہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، "للکارِ مومن” کی مشق مرکزی کمانڈ کے علاقے میں منعقد ہو گی، جہاں فضائی جنگی حکمت عملیوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

    پاکستان ایئر فورس کی جانب سے یہ مشقیں اس بات کا اظہار ہیں کہ ملک کی فضائی دفاع کی صلاحیتوں کو ہر وقت مزید مستحکم کیا جا رہا ہے، اور ان مشقوں کا مقصد مستقبل کی جنگوں میں پاکستان کی فضائی فوج کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ ان مشقوں میں دنیا بھر کے جدید ترین طیارے اور جنگی ساز و سامان شامل ہوں گے، جس سے پاکستان ایئر فورس کی جدیدیت اور جنگی مہارت کا واضح پیغام ملے گا۔پاکستان ایئر فورس کی یہ مشقیں نہ صرف ملکی دفاع کے لیے اہم ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کا تعارف کرائیں گی۔

  • ملی رکشہ یونین کا بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ملی رکشہ یونین کا بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاک فوج سے اظہار یکجتی
    ملی رکشہ یونین پنجاب کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ رکشہ ڈرائیورز نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے لگاتے ہوئے بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

    ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر، رانا شمشاد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی حرمت پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے ۔

    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

  • بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    پہلگام ڈرامہ،سندھ طاس نشانہ،مودی جو کر لے سچ نہیں چھپ سکتا،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی سرکار جو کر لے سچ چھپ نہیں سکتا، پہلگام ڈرامے کے بعدنہ صرف بھارت سے ہی مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں بلکہ پاکستانی میڈیا نے بھی بھارتی ڈرامے کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ دنیا کو سچ دکھایا کہ مودی سرکار کے پہلگام ڈرامے کا مقصد پاکستان کیخلاف آبی جارحیت مسلط کرنا ہے

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت نے آزادیٔ اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا کر بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ اس میں سچ سننے کی صلاحیت اور برداشت نہیں ہے، پہلگام واقعے کی حقیقت عوام کے سامنے لانے پر پاکستانی میڈیا کو نشانہ بنانا مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور فسطائی ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ جو حکومت سچائی سے اس قدر خوفزدہ ہو، وہ آزادیٔ اظہار اور جمہوریت کے دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتی۔

    تابش قیوم نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنی انتہا پسندی، اقلیت دشمنی، اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے سچ کا سامنا کرے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی آمریت کو دبانے کے لیے میڈیا پر پابندیاں لگانا نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ بھارت کے جمہوری چہرے پر ایک اور بدنما داغ ہے۔عالمی برادری بھارت کے اقدامات کا نوٹس لے.

    مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

  • مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

    مرکزی مسلم لیگ کا ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی رجسٹریشن جاری،دو دن باقی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روز گار پروگرام "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” کی ملک بھر میں رجسٹریشن جاری ہے، یکم مارچ سے رات نو سے 11 بجے تک دو گھنٹے آن لائن کلاسز ہوں گی جو دس مئی تک جاری رہیں گی، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کلاس رومز بنائے جار ہے ہیں جہاں نوجوانوں کو مفت ہنر سکھایا جائے گا،

    لاہور میں سو سے زائد مقامات، کراچی میں بھی 100 سے زائد ، اسلام آباد میں بھی ایک سو سے زائد ،پشاور میں بھی 100،کوئٹہ میں 80 سے زائد مقامات پر کلاس رومز بنائے جائیں گے، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سکھر، حیدرآباد، ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،سیالکوٹ،مردان، سوات، مالاکنڈ،لاڑکانہ،نواب شاہ، راولپنڈی، چکوال،اٹک بہاولپور،رحیم یارخان،سرگودھا،میانوالی سمیت دیگر شہروں میں بھی کلاسز کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے نوجوان بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے موقع ہے وہ "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” ڈیجیٹل روزگار پروگرام کی کلاسز لیں اور ہنر سیکھ کر معاشرے کے ہنر مند شہری بنیں،مرکزی مسلم لیگ کا ویژن ہے کہ ہم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کا خاتمہ کر کے انہیں باصلاحیت بنانا چاہتے ہیں.ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایسی مہارتیں سکھانا ہے جو نہ صرف انہیں معاشی طور پر مضبوط کریں بلکہ انہیں عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں.