Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حکومت پنجاب  کی ہدایات پر ربیع الاوّل میں چونیاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا

    حکومت پنجاب کی ہدایات پر ربیع الاوّل میں چونیاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی ہدایات پر ربیع الاوّل میں چونیاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کے حوالے سے محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا،جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ وقاص علماء اکرام اور تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر ربیع الاوّل میں چونیاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کے حوالے سے محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا،جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ وقاص میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر، ضیاء جوئیہ، انسپکٹرز خطب جامعہ مسجد مولانا قاری مقصود چشتی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری ندیم اشرف جٹ ,رانا مبشر وکیل کے علاوہ علماء اکرام ،اساتذہ اور درس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے بھرپور شرکت کی محفل پاک میں بچوں نے تلاوت قرآن پاک نعت اور تقریر کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا مقابلوں میں اول دوم آنے والے بچوں کو میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے انعامات بھی دیے گئے
    اس موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات وائس چیئرمین بلال ہاشمی، محمد اقبال جوئیہ،فیاض دھون ،صابر چوہدری،ملک اقبال ،چوہدری سرفراز کے علاوہ صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آقا کے بتائے ہوئے

  • معاشرے میں خرابیوں  کی وجوہات اور اس کا حل

    معاشرے میں خرابیوں کی وجوہات اور اس کا حل

    معاشرے میں خرابیوں کی وجوہات اور اس کا حل
    تحریر: کنور اویس سمیع
    آج جس دور سے ہم گُزر رہے ہیں اس دور میں انسان خود کو ہر دوسرے فرد سے بہتر سمجھتا ہے ہر انسان کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ وہ ہر لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے اگر وہ کوئی بھی بات کر رہا ہے وہ 100 فیصد صحیح کر رہا ہے کسی کو کوئی اختیار نہیں اس کی بات کے برعکس سوچنے اور بولنے کا ۔آج کا انسان سُنی سنائی باتوں پر زیادہ یقین رکھتا ہے بجائے اس کے کہ وہ خود اسے اگے بتانے سے پہلے اس کی تصدیق کرے صرف یہیں تک نہیں بلکہ اُس سُنی سنائی کو مکمل کنفیڈنس سے ڈیفینڈ بھی کرتا ہے ،میرے مطابق معاشرے میں خرابی اور اختلافات میں زیادہ ہونے کی ایک وجہ کم علمی اور ایسی باتوں پر یقین کر لینا ہے جو غیر تصدیق شدہ ہوں ۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے ہمارے پاس سورس آف نالج کا ذریعہ بھی وسیع ہو گیا ہے مگر جہاں ہمیں سہولت ملی ہے ساتھ میں انفارمیشن میں صحیح غلط کا فیصلہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ایسی صورت میں ہم کچھ لوگوں کو اپنی نالج کا ذریعہ بنا لیتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ وہ اُس شخص کا مائنڈ سیٹ کیا ہے اُس کی نظر میں کیا صحیح کیا غلط ہے وہ کیا پسند کرتا ہے کیا نہیں (ایک میڈیا کا سٹوڈنٹ ہونے کی وجہ سے میں اس چیز کی اہمیت جانتا ہوں ) یقین کریں اگر آپ کسی ایک بندے یا گروپ پر اپنی نالج انفارمیشن کے لئے ڈیپنڈنٹ ہیں تو وہ شخص یا گروپ آپ کی سوچ کو کنڑول کر رہا ہے یقیناََ آپ خود اس کی اجازت دے رہے ہیں ۔ میری نظر میں اختلاف کی بنیادی وجہ کم علمی ہے ۔ کوشش کریں اپنی نالج اور انفارمیشن کا راستہ وسیع کریں اور ایک تصدیق شدہ انفارمیشن لوگوں تک پہنچائیں ۔ کم علم ہونے کی صورت میں بحث نہ کریں ۔ اگر کوئی آپ کی کسی بات سے اختلاف کرے تو اُس کے پوائنٹ آف ویو کو سُنیں اور سمجھیں (سمجھیں تاکہ آپ اُس کو اچھے سے سمجھا سکیں ) معاشرہ ایک ایسی چیز ہے جو کسی بھی جگہ پر ایک فرد کی وجہ سے بھی اس میں خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں معاشرے میں ہر فرد کا کردار سوچ اخلاق بہتر ہونا ضروری ہوتا ہے یقیناََ ایک اچھے معاشرے کے لیے بہت محنت درکار ہے سب یہی سوچیں جو آپ کے اختیار میں ہے اُسے بخوبی سرانجام دیں انشاللہ بہتری ہوگی۔

  • قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار

    قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی ،قصبہ سمینہ جواد اکبر بھٹی ) بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق سمینہ سادات کے رہائشی عاشق حسین مہانہ پر اس کے اپنے قریبی لوگوں کا بہیمانہ تشدد جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ان ایکشن اور ان کی ہدایات پر تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ او امجد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوئےمقدمہ 458/22 تین ملزمان سلیم قصائی، اللہ ڈیوایا ولد محمد بخش، اللہ وسایا ولد محمد بخش کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری کردی علاقہ مکین کا کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کی آپس میں میں بڑا پرانا مسئلہ چل رہا ہے ہے جس کی بنا پر پہلے بھی لڑائیاں ہو چکی ہیں ہیں جبکہ دوسری جانب مدعی کا کہنا ہے ہے ان کے داماد کے ساتھ لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کا کہنا ہے تشد اور اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓگی۔

  • ٹھٹھہ  شہر اور گردونواح میں پیناڈول گولی کی بلیک مارکیٹینگ

    ٹھٹھہ شہر اور گردونواح میں پیناڈول گولی کی بلیک مارکیٹینگ

    باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) ٹھٹھہ ضلع اور شہر میں پیناڈول گولی کی بلیک مارکیٹینگ شروع دو روپے والی گولی میڈیکل اسٹوروں پر دس روپے میں بیچی جارہی ہے کوٸی پوچہنے والا نہیں ڈرگ انسپکٹروں کے ساتھ مل کر میڈیکل اسٹور والوں نے بلیک مارکیٹینگ کا بازار گرم کیا ہوا ہےاگر کوٸی آدمی پوچھے کہ دو روپے والی گولی آپ دس روپے میں کیوں فروخت کر رہے ہو تو میڈیکل اسٹور والے کہتے ہیں جاؤ ہمارے پاس دوائی نہیں ہے، غریب آدمی مجبوری میں مہنگی دوائیں خرید کرنے پر مجبور.، عوامی حلقوں ی جانب سے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ

  • محمد پور دیوان اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج

    محمد پور دیوان اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج

    باغی ٹی وی ،محمد پور دیوان(محمد جنید خان احمدانی سے) محمد پور دیوان اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا راج ڈپٹی ڈی ایچ او ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے کھلی چھوٹ اور خاموشی سوالیہ نشان محمد پور دیوان شہر اور نواحی علاقوں سلیم آباد، بستی لاشاری، بستی اسراں،جھوک مہار،اڈا قصاب،بستی وجڑ،گیدڑ مار ڈاف،اسلام پور،اڈا چراغ شاہ روف آباد،ریخ باغوالا،بستی بھوہڑ،کلاں پور،ادھی والا،کچی پکی کباڑی چوک،شراں والا کھوکھا،پل شاہ والا و دیگر درجنوں دیہات علاقوں و مواضعات میں عطائی ڈاکٹروں کی دکانیں سرعام ہسپتال بنے ہوئے ہیں جو سادہ لوح بیمار لوگوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ نت نئے تجربے کررہے ہیں انسانی جانوں کے ساتھ دھڑلے سے کھیلنے والے مڈل پاس اناڑی عطائیوں نے موت گھر کھول کر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کر رکھا ہے اور بغیر تشخیص پیسے کمانے کے لالچ میں ان عطائیوں کے غلط اعلاج معالجہ سے کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور متعدد معذوری کا شکار بھی بن چکے ہیں جبکہ علاقوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے والے بہروپئے عظائیوں سے صاف کرنے کے لیے انکے خلاف محکمہ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے بڑے اپریشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو ایسے درندوں سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں محمد عامر ۔ نذیر احمد ۔ محمد نواز ۔ رحیم بخش ۔ غلام محمد ۔ عطاء اللہ و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسران سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور سخت کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

  • ٹھٹھہ :اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ، 3 اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل

    ٹھٹھہ :اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ، 3 اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ، 3 اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی جانب سے خصوصی هدايات جاری ھونے کے بعد ٹھٹہ تحصیل میں غیر قانونی طور پر کلینکس چلانے والے انسان دشمن عطاٸی ڈاکٹرز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ شفیق احمد آریسر کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈکوارٹر مکلی کے مختلف علاقوں جس میں مکلی ورکشاپ ۔ ناریجہ ولیج اور مکلی شھر شامل هیں مختلف عطاٸی ڈاکٹرز کی کلینکس پر چھاپہ مار کارواٸیوں کرکہ 3 عطاٸی ڈاکٹرز جس میں مٹھو بروھی ۔ سکندر ملاح اور حسین خاصخیلی کی کلینکس کو سیل کردیا مکلی اور ٹھٹھہ کے عوام جانب سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری اور اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر کی جانب سے عطاٸی ڈاکٹروں کے خلاف پر خوشی کا اظھار کرتے ھوٸے امید ظاھر کی کہ انتظامیہ کی جانب سے ان عوام دشمن عطاٸی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں مزید بھی جاری رھیں

  • ٹھٹھہ – ترکی کی حکومت  ہلال احمر  پاکستان کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں پھرپور مدد کرے گی.اسماعیل حقی

    ٹھٹھہ – ترکی کی حکومت ہلال احمر پاکستان کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں پھرپور مدد کرے گی.اسماعیل حقی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) ترکی کی حکومت ھلال احمر پاکستان کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں پھرپور مدد کرے گا پہلے مرحلے میں دس ہزار متاثرین میں راشن، گرم کپڑے اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرین کو ان کے علاقوں میں ہی تربیت دیکر کاروبار کرایے گی تاکہ وہ دوبارہ ایک اچھی زںدگی گزار سکیں یہ بات ترکی ھلال احمر کے نائیب صدر اسماعیل حقی نے فقیر گوٹھ میں دو سو متاثرین میں راشن، گرم کپڑے اور ضروری ادویات کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسوقت اپ لوگ بہت مشکل میں ہیں اور مشکلات سے نکالنے والی زات آللہ تعالیٰ کی ہے ہم اپنے برادر ملک کے دکھی بھائیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر ھلال احمر پاکستان کے صدر کنور وسیم جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عدیل ترکی ریلیف کمیٹی کی چیف مسٹر ہیم ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے متاثرین میں سامان تقسیم کروایا حاجی حنیف نے مڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے ترکی حکومت کے نمائیندے ہمارے ساتھ سروے کرہے ہیں اور دس یزار متاثرین کو راشن وغیرہ تقسیم کرچکے ہیں

  • روجھان –  سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ

    روجھان – سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ

    باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر) روجھان سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا وزٹ ۔
    امروز سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ اسپتال روجھان کا دورہ کیا سی ای او علی الصبح روجھان پہنچے اور ڈیوٹی پر موجود ایم ایس روجھان ڈاکٹر امتیاز احمد و دیگر سٹاف ڈاکٹروں نے سی ای او ہیلتھ راجن پور کا خیر مقدم کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبالحکیم مستوئی ڈاکٹر فہیم خان ،عبدالکریم ملک کے ہمراہ نے فی میل وارڈ / میل وارڈ / اپریشن تھیٹر/ ڈاٹلسز وارڈ کا دورہ کیا انہوں وارڈز میں داخل مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے بازپرس کی مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز & لیڈی ڈاکٹرز بروقت موجود رہتی ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال اور مثبت رویہ با اخلاق سٹاف کی تعریف کی سی ای او نے ڈاکٹرزاور لیڈی ڈاکٹرز کو اپنے کام میں مزید بہتر لانے کی ہدایت کی مریضوں کی مزاج پرسی کی اوران کے علاج معالج کے لئے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آ کر خوش ہوا کہ ٹی ایچ کیو کا جملہ سٹاف بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہیں اور اپنی محکمانہ خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینے پر سٹاف کو شاباس دی سی ای او راجن پور نے ٹی ایچ کیو روجھان میں طبی مشینری کو جلد از جلد رپیئر کرنے اور ڈائلسز و دیگر مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی سی ای او نے لیڈی ڈاکٹرز سٹاف کی میٹنگ کے دوران لیبرز وارڈ، میں لیڈی ڈاکٹرز کو علاقے کی مریض حاملہ و ڈیلیوری کیس کی خواتین زچہ بچہ کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی سی ای او نے ٹی ایچ کیو شیخ خلیفہ روجھان صفائی کے بہتر انتظامات پر محمد عمران اور اس کی ٹیم کو اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے پر شاباس دی ۔ اس موقع پر ایم ایس روجھان ڈاکٹر فہیم خان، عبدالکریم ملک، رانجھا خان، محمد عمران، و دیگر سی ای او راجن پور ڈاکٹر عبدالحکیم مستوئی کے ہمراہ تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے، نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ خوری جاری

    ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے، نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ خوری جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے 8 بجے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے،نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں بھتہ خوری جاری ہے ،ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندرزمان کی لوٹ مار پرائیویٹ ٹیم کے چرچے پنجاب کے علاو بلوچستان میں بھی زبان زدعام ہیں ،کئی مرتبہ اس کے پرائیویٹ بندے پکڑے بھی گئے لیکن ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو دوران چیکنگ جب ایکسائز ملازمین روکتے ہیں تو قانون پسند شہری احتراما” رک جاتے ہیں ، وہ آپ کی بلانمبری گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس وغیرہ چیک کرتے ہیں آپ اسی احترام گے ساتھ گاڑی روکنے والے سے پوچھ سکتے ہیں کے وہ باقاعدہ ملازم ہے یا پھر پرائیویٹ شخص ہے جسے ابنی سہولت اور کمائی کی غرض سے دیگر درجن بھر افراد کے ساتھ ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر زمان نے بطور پرائیویٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں جو پل ڈاٹ، بائی پاس چوک رند اڈا اور چوک کرم داد قریشی بائی پاس چوک کے قریب کھڑے ہو کر ٹرانسپوٹرز کو زبر دستی روک کر لوٹ مار کرتے ہیں اور جبکہ ایرانی ڈیزل والے مزدوں کو پکر کر کسٹم حکام کے حوالے کرنے کی بجائے ایکسائز کے پرائیویٹ بندے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے والوں سے رقم وصولی کر کے جانے دیتے ہیں . ذرائع کے مطابق رات کی تاریخی میں شیخ سکندرزمان اپنے پرائیویٹ کریندو کے ساتھ بھی ایئر پورٹ چوک پر کھڑے ہو کر ٹرالر، کنٹینر اور بلوچستان سے آنے والے سبزی سے لوڈ ڈالوں کو نہیں چھوڑتا ان سب کی ایکسائز کے پرائیویٹ بندے جیب خالی کر لیتے ہیں ڈیرہ غازیخان بلانمبری، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بجائے پرائیویٹ افراد کے ذریعے بلوچستان نمبر کی گاڑیاں روک کر ایف آئی آر اور گاڑی تھانے بند کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے پانچ سے دس ہزار روپے فی گاڑی رشوت وصولی کی جا رہی ہے ڈائریکٹر ایکسائز کو ثبوت کے ساتھ کئی بار ویڈیو بھیجی گئی لیکن انہوں نے کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟ ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان انسپکٹر شیخ سکندر زمان اورڈائریکٹر ایکسائز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے رکھے ہوئے پرائیویٹ ملازمین جو شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو لوٹتے ہیں کے خلاف کارروائی کریں،

  • شیخوپورہ:پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں سینکڑوں غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن قائم، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے

    شیخوپورہ:پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں سینکڑوں غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشن قائم، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی: شیخوپور(محمد طلال سے) شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی آبادی ماچھیکے اور اسکے قرب میں 100سے زائد ڈمپنگ اسٹیشنز کے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں پارکنگ، ہوٹلزاور سروس اسٹیشنز کی آڑ میں غیر قانونی طور پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آئل ڈپوز سے سپلائی کی خاطر تیل لوڈ کروا کر آنیوالے آئل ٹینکروں سے تیل نکالا اور اسے ملاوٹ کرکے فروخت کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان کے پاس اس غیر قانونی دھندے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں جس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے کاروائی سے گریزاں ہیں جس کی بنیادی وجہ ان ڈمپنگ اسٹیشنز مالکان سے حاصل ہونے والی ماہانہ بھتہ کی کمائی بیان کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق مختلف آئل کمپنیوں سے مقامی فیکٹریوں اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے پٹرول پمپس کو آئل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کا عملہ ان ڈمپنگ اسٹیشنوں پر غیر قانونی طور پر آئل نکلوالتا ہے اور اس نکالے گئے آئل کو ڈمپنگ اسٹیشن مالکان کیمیکل کی ملاوٹ کے بعد نہ صرف مقامی پٹرول پمپس بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو فروخت کررہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے نہایت منظم انداز سے جاری اس غیرقانونی کام کے ذریعے ڈمپنگ اسٹیشنزمالکان اور آئل ٹینکرز کا عملہ خوب کمائی کررہا ہے ذرائع کے مطابق ان ڈمپنگ اسٹیشنز کے مالکان بااثر ہونے کے باعث کارروائی سے محفوظ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بعض کرپٹ افسران و ملازمین مبینہ طور پر کرپشن و لاقانونیت کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کسی طرح کی موثر کارروائی نہیں ہوپاتی جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے توجہ طلبی کی غرض سے حکام بالا کو کی گئیں تحریری درخواستیں دی گئیں ،انہیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردیاگیا اور کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈمپنگ اسٹیشن مالکان کے ماچھیکے میں قائم 16ملٹی نیشنل آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں میں تعینات بعض افسران و ملازمین سے بھی ہاتھ ملے ہوئے ہیں جو ٹینکرز سے چوری کئے جانیوالے تیل کا حصہ وصول کرتے ہیں واضح رہے کہ ان ڈمپنگ اسٹیشنزپر آئل چوری کے دوران متعدد بار آتشزدگی کے دلخراش اور ہولناک واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں آئل ٹینکرز اوراملاک کو شدید نقصان پہنچنے سمیت درجنو ں انسانی جانیں اب تک لقمہ اجل بن چکی ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ان غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشنزکا خاتمہ یقینی بنائیں اور ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کا اس غیر قانونی اور خطرناک دھندے میں کسی طرح کا کوئی بھی کردار ہے۔