Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان – سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری

    ڈی آئی خان – سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار )سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر منعقد افتتاحی تقریب میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت، اہلیان علاقہ نے سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اوراسے خوب سراہا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کوعلاقے وعوام کے مسائل حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔پروگرام میں شریک مہمانوں نے شیرشا ہ سوری ٹاؤن روڈ کی پختگی اورٹرانس فارمر تنصیب کروانے پرسابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کاشکریہ اداکیاگیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان – ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان – ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے،سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پورتحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پور اور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراونڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور، تحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پوراور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراؤنڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے۔اہلیان ڈیرہ نے نکاسی آب جیسے گریٹر منصوبے کومکمل کرانے اورنکاسی کامسئلہ حل کرانے پر علی برادران کاشکریہ اداکیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر

    ڈیرہ اسماعیل خان – جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل۔ ان خیالات کا اظہارصدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی سے علاقے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے کہاکہ چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ شریف النفس اورنہایت ملنسا رشخصیت کے مالک ہیں۔چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی نیک شگون ہے۔انہوں نے ہمیشہ ڈیرہ وال دوست ہونے کا ثبوت دیاہے۔ امید ہے کہ چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ محکموں کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کرداراداکریں گے۔ صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

  • ڈی آئی خان : ایکنیک نے اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی

    ڈی آئی خان : ایکنیک نے اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)آج کا دن صرف ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں پاکستان کی ترقی کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ایکنیک نے اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی باقاعدہ منظوری دے دی،سابق ڈپٹی اسپیکرومرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی۔ان خیالات کااظہارسابق ڈپٹی اسپیکرومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبہ کی منظوری پر وفاقی حکومت، اتحادی جماعتوں کی قیادت اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے صرف ڈیرہ اسماعیل خان نہیں خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان مستفید ہوگا۔یہ منصوبہ ہمارے خطہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کی جانب ایکنیک کی منظوری اہم پیش رفت ہے۔ خیبرپختونخوا کے مقدمہ میں جن مسائل کے حل کی نشاندہی کی گئی تھی یہ منصوبہ ان میں سر فہرست تھاڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی و خوشحالی کے اہم منصوبہ کے لیے سابق ڈپٹی اسپیکرومعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فیصل کریم خان کنڈی کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات ہوئی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے اہم منصوبہ چشمہ لفٹ کینال کے بارے میں بریفنگ دی فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ منصوبہ کی منظوری کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی مذکورہ منصوبہ کے لیئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی خاصے متحرک رہے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کی منظوری کے بارے میں کنڈی برادران کئی روز سے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی اہم شخصیات سے رابطوں میں مصروف رہے۔ فیصل کریم کنڈی اور احمد کریم کنڈی نے وفاقی حکومت کے ذمہ داران کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا اور پاکستان کو ہونے والے فوائد پر بریفنگ دی۔

  • ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس  کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن

    ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    ایس ایچ او تھانہ سخی سرور باقر خان نے شراب کی بڑی چالو بھٹی کو چھاپہ مارکر پکڑ لیا ہے .
    تفصیل کت مطابق ڈیرہ غازیخان کمانڈنڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی خصوصی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرور باقر خان لغاری نے بدنام زمانہ منشیات فروش خدا بخش عرف خدی کو پکڑ کر بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی ہے، شراب کی چالو بھٹی لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایچ او باقر خان لغاری نے کہا ہے کہ کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی نگرانی میں سخی سرور میں منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

  • ننکانہ صاحب : ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جامع سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

    ننکانہ صاحب : ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جامع سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جام سیکورٹی پلان جاری کر دیا سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران اور ولنٹیئرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کو ضلع بھر میں 23 جلوس اور 14 محافل ہائے کا انعقاد ہو گا۔ تمام محافل اور جلوسوں کی کیٹیگری وائز سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ڈی پی او آفس ننکانہ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسمیں افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیمرہ جات بھی نصب کیے گئے ہیں۔جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے لیے اضافی ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جسکی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک کریں گے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی۔ جلوسوں کے روٹس پر لنک گلیوں میں کناتیں، خاردار تاریں اور بیریئرز نصب کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے روٹ پر روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جلوس کے فرنٹ اور عقب پر ٹرینڈ ولنٹیئرز رسہ لگائیں گے۔ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کا ٹیکنیکل سٹاف مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سرچ اینڈ سویپنگ یقینی بنائے گا۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات خود چیک کروں گا۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی اہمیت کے متعلق بریف کریں اور الرٹ رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ ضلعی پولیس دوران ڈیوٹی ضلعی انتظامیہ، دیگر محکمہ جات اور علماء اکرام سے تعاون کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی سستی ،غفلت اور لا پرواہی برداشت نہیں کروں گا۔ ربیع الاول میں محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ننکانہ پولیس کے تمام پولیس افسران 12 ربیع الاول کو پر امن کامیاب بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں

  • ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس، ضلعی افسران سمیت ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کی اجلاس میں شرکت
    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )ننکانہ صاحب:ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے319پولنگ اسٹیشنز منتخب کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنزپر صاف پانی،بجلی،فرنیچر،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری انتظامات بھروقت مکمل کیے جائیں انتظامات مکمل کرکے تمام محکمہ جات کنفرمیشن سرٹیفیکیٹ مہیا کریں میونسپل ادارے ضمنی الیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقداامات کو یقینی بنائیں امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ننکانہ صاحب : سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 میں سیمینار اور واک

    ننکانہ صاحب : سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 میں سیمینار اور واک

    باغی ٹی وی ، ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز )سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار، ریسکیو افسران، ریسکیو سکاؤٹس سول ڈیفنس کے اہلکار، طلباء اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ آفات سے محفوظ پاکستان کی طرف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے حادثات و سانحات کو کنٹرول کرنے اور نقصان میں کمی لانے کے لیے لئے بنیادی ضروری اقدامات اہمیت کے حامل ہیں حادثات سے سانحات تک کے عمل کی روک تھام کے لیے لئے درپیش محرکات و اسباب کو ختم کرنا ہوگا آخر میں اس عزم کا احد کیا گیا کہ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد ریسکیو کی بنیادی تربیت، بروقت تیاری اور احساس ذمہ داری اپنائے تو قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ وا ک کے اختتام پر 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

  • پیرمحل : جشن عید ملادالنبی ملک بھر کی طرح شہر پیرمحل کو بھی برقی قُمْقُمَوں سے سجا دیا گیا،

    پیرمحل : جشن عید ملادالنبی ملک بھر کی طرح شہر پیرمحل کو بھی برقی قُمْقُمَوں سے سجا دیا گیا،

    باغی ٹی وی، پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگا)پیرمحل حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کہ سلسلہ میں ملک بھر کی طرح شہر پیرمحل کو بھی برقی قُمْقُمَوں سے سجا دیا گیا،حضور کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے والوں نے اپنے گھروں اور دوکانوں کو کم کم لائٹس اور لڑیا لگا کر سجایا شہر میں نعت مقبول کی محفلوں کا سلسلہ جاری
    رجانہ روڑ کے دوکانداروں اور نجی تنظیم خدمت خلق گروپ کے تعاون سے رجانہ روڑ کے گرین بیلٹ میں بھی کم کم لائٹس لگا کر شہر پیرمحل کو خوبصورت بنایا،
    شہریوں کا کہنا ہے کہ 12 ربیع اول ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے ہم انشاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دن کو بڑے جوش و جذبے سے منا ئے گے،
    12 ربیع اول بروز اتوار کو شہر کی مساجد سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائے گے جس میں جو کہ اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے اللہ والا چوک پر اختتام پزیر ہونگے،
    12 ربیع اول بروز اتوار کو میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح صدر بازار میں سالانہ محفل پاک سجائی جائے گی، جس میں نعت خواں حضور پاک ﷺ کی شان میں گل عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے،

  • شیخوپورہ : ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر

    شیخوپورہ : ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر

    شیخوپورہ ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر۔
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ایم این اے تحریک انصاف برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاؤں ہچڑ میں آٹھ افراد کوقتل کرنے والا قاتل، اکیس سالہ فیض رسول بھٹی کوٹ عبداللہ کا رہائشی ہے۔ اس نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول میں ٹاپ کیا۔ ایف ایس سی سٹارز کالج نارنگ سے کی پھر یونیورسٹی آف نارووال میں بی ایس سی زوآلوجی میں داخلہ لیا۔ باغی ٹی وی کو دستیاب معلومات کے مطابق یہ خاندان بہت عرصہ پہلے کوٹ راجپوتاں سے یہاں منتقل ہوا۔ ملزم کے والد ججی پہلوان نشہ کی زیادتی کے سبب فوت ہوئے۔ اس کی والدہ محنت مزدوری کر کے تین بیٹوں چار بیٹیوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ فیض نے دو روز پہلے اپنی ماں، بہن، مقامی سکول کے پرنسپل سر زبیر(داخل میو ہسپتال) اور ایک شخص کو زخمی کیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے قابو کر کے نارنگ پولیس کو اطلاع دی۔ ون فائیو پر کالز، ایس ایچ او، محرر حتیٰ کہ پٹرولنگ پولیس تک کو فون کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس بارے تھانہ نارنگ میں دو درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں۔ اصل صورتحال تو شاید طبی ماہرین کے معائنہ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی تاہم ملزم فیض کی ذہنی حالت کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ پہلی یہ کہ یہ سرے سے بالکل ٹھیک ہے۔ اسی لیے اس نے رات گئے اکیلے سوئے ہوئے افراد کو ڈھونڈ دھونڈ کے اور کلہاڑی وآہنی راڈ کی مدد سے سروں پر ضرب پہنچا کے مارا۔ دوسری رائے یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس نے اپنے والد کی قبر پر عملیات کیے جس سے ذہنی توازن بگڑا۔ کچھ کے نزدیک حالیہ واقعہ ان کے دماغ میں موجود رسولی اور ذہنی توازن بگڑنے کے باعث ہوا۔ میٹرک میں ملزم فیض رسول کے ایک کلاس فیلو نے بتایا کہ سکول میں فیض رسول ایک شریف شائستہ اور لائق طالب علم تھا۔ خدا معلوم بعد کے واقعات کیسے اور کیونکر پیش آ گئے۔اصل حقائق تک پہنچا قانون نافذکرنے والے اداروں کام ہے.