Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے اور مزدور حقوق کے لیے 15ویں روز بھی احتجاج جاری

    ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے اور مزدور حقوق کے لیے 15ویں روز بھی احتجاج جاری

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگار)ڈہرکی میں شہری مزدور اتحاد کے صدر محمد صادق لغاری اور خادم حسین بھٹو کی قیادت میں تجاوزات کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے احتجاج 15ویں روز بھی جاری رہا۔ صنعتی اداروں کے رہنما رئیس فتح محمد لکھن، رانجھن سمیجو، سید رحمت شاہ، شہزادو پنہیار اور آصف بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    احتجاجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ ہائی کورٹ سکھر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تجاوزات کا خاتمہ اسی فیصلے کے مطابق کیا جائے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے دوہرا معیار اپنانا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے نام پر مزدوروں کے روزگار کو ختم کرنا زیادتی ہے۔

    مزدور رہنماؤں نے زور دیا کہ انکروچمنٹ کا خاتمہ صرف مخصوص ریڑھیوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پورے شہر میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک شہر کو خوبصورت بنانے اور عوامی بھلائی کے لیے ہے، اور مزدوروں کے مسائل حل کیے بغیر شہر کی بہتری ممکن نہیں۔

    رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ محمد صادق لغاری اور دیگر مزدوروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

  • گوجرہ: فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

    گوجرہ: فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) چک نمبر 154 گ ب ڈھوٹیاں کے رہائشی میاں منظور الحق کی مونگی روڈ پر واقع تاج فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ امام بخش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو فارمیسی پر پہنچے اور گارڈ سے گن چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ امام بخش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

  • اوکاڑہ: فیملی پلاننگ پر صحافیوں کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

    اوکاڑہ: فیملی پلاننگ پر صحافیوں کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس اوکاڑہ کے زیر اہتمام "چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام” کے تحت ضلع کونسل ہال میں صحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین مہمانِ خصوصی تھے۔

    سیشن میں صحافت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے کردار پر زور دیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر محمد بخش نے ضلع کے آبادیاتی اعداد و شمار اور محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر مہک سلیم نے محکمہ کی فراہم کردہ خدمات کی تفصیلات بیان کیں۔

    سیشن کے میزبان چوہدری عاصم ہدایت نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اور میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ملکی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی آگاہی کو ناگزیر قرار دیا۔

    سیشن کے شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کا عزم کرتے ہوئے آگاہی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اپنے پلیٹ فارمز کے استعمال کی یقین دہانی کروائی۔

  • اوچ شریف: دربار کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

    اوچ شریف: دربار کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں دربار حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق، محمد عامر ولد عبدالغفور کو فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی سر اور ایک بازو پر لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    فائرنگ کرنے والے ملزمان تاحال نامعلوم ہیں، جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • سکھر: پولیس کارروائیاں، خطرناک ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار

    سکھر: پولیس کارروائیاں، خطرناک ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار

    سکھر (باغی ٹی وی ،نامہ نگار) ڈی آئی جی فیصل چاچڑ کی قیادت میں کامیاب پولیس کارروائیاں، اہم گرفتاریاں

    تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں خیرپور کے تھانہ ٹنڈو مستی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈکیت بہادر مری اور عظیم بگٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    بہادر مری ڈکیتی، چوری، قتل اور پولیس مقابلوں سمیت 6 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ عظیم بگٹی کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔اسی ضلع میں تھانہ رانی پور کی کارروائی میں منشیات فروش عامر چانڈیو کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم 6 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔

    گھوٹکی کے تھانہ اے سیکشن میں جائیداد کے تنازعے پر اپنے والد بھرام سنگھڑ کو قتل کرنے والے ملزم علی حسن سنگھڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا اور اس کے خلاف 25 آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    ڈی آئی جی سکھر نے ان کامیاب کارروائیوں پر ایس ایس پی خیرپور اور گھوٹکی کو شاباش دی اور پولیس ٹیموں کے لیے سی سی سیکنڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

  • ننکانہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انستھیزیا مشینیں 30 روز سے خراب، میجر آپریشن بند

    ننکانہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انستھیزیا مشینیں 30 روز سے خراب، میجر آپریشن بند

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انستھیزیا مشینیں 30 روز سے خراب، میجر آپریشن بند

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث آپریشن تھیٹر کی بے ہوشی کی مشینیں گزشتہ 30 دنوں سے خراب ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ہسپتال جو ضلع کا سب سے بڑا سرکاری طبی مرکز ہے، انتظامی نااہلی اور وسائل کی کمی کے باعث مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ قائم مقام ایم ایس سرجن ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین محدود وسائل میں ہسپتال کی حالت بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن بے ہوشی کی مشینوں کی خرابی نے مریضوں اور عملے کے لیے حالات مزید سنگین کر دیے ہیں۔

    متعلقہ انجینئرز کی غفلت کے باعث یہ مشینیں تاحال ٹھیک نہیں کی جا سکیں۔ مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طلحہ شیروانی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہسپتال کے مسائل حل کیے جائیں۔

  • لاڑکانہ:رائس مل رتوڈیرو، چوری جھوٹا  ڈرامہ نکلی، دو ملزمان گرفتار، ساڑھے پانچ لاکھ برآمد

    لاڑکانہ:رائس مل رتوڈیرو، چوری جھوٹا ڈرامہ نکلی، دو ملزمان گرفتار، ساڑھے پانچ لاکھ برآمد

    لاڑکانہ (باغی ٹی وی رپورٹ) رائس مل رتوڈیرو میں ساڑھے پانچ لاکھ کی چوری کی اطلاع جھوٹی نکلی۔ 24 نومبر 2024 کو رائس مل کے ملازم صدام جلبانی نے اپنے ساتھی کاشف جلبانی کے ساتھ مل کر چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    لاڑکانہ پولیس نے چوری کے اس معاملے کو حل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کی نشاندہی پر پانچ لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی، جو اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔

    رائس مل کے مالک نے پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو سے اظہار تشکر کیا۔ ایس ایس پی نے کیس کو ٹریس کرنے اور نقدی برآمد کرانے پر رتوڈیرو کے پولیس افسران اور ٹیم کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ایف آئی آر مدعی عرفان اللہ کی مدعیت میں تھانہ رتوڈیرو میں درج کی گئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: جماعت اسلامی کے نئے امراء زونز کا تقرر کردیا گیا

    سیالکوٹ: جماعت اسلامی کے نئے امراء زونز کا تقرر کردیا گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے) جماعت اسلامی حلقہ وسطی پنجاب کے قائم مقام امیر ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے ضلع سیالکوٹ کی صوبائی نشستوں کے لئے تنظیمی زونز کے امراء کا تقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرر ارکان جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ سے استصواب اور امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

    سیشن 2024-2026 کے لئے مقرر ہونے والے امراء زونز درج ذیل ہیں:
    زون پی پی 44: حافظ محمد اکرم،زون پی پی 45: محمد یونس شیراز،زون پی پی 46: ملک منیر حسین،زون پی پی 47: سید مشہود الحق شاہ،زون پی پی 48: ماسٹر خادم حسین،زون پی پی 49: محمد ارشد خان سلہری،زون پی پی 50: محمد ندیم انور،زون پی پی 51: عامر صدیق چیمہ ایڈووکیٹ،زون پی پی 52: چوہدری اشتیاق احمد چیمہ،زون پی پی 53: انصر فاروق بھٹی شامل ہیں

    نئے امراء زونز کو تنظیمی امور کے حوالے سے مکمل اعتماد حاصل ہے اور ان کی تقرری جماعت اسلامی کی تنظیمی ترقی کے لئے اہم قدم ہے۔

  • گھوٹکی: 16 سے 22 دسمبر تک پولیو مہم، 4 لاکھ 70 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    گھوٹکی: 16 سے 22 دسمبر تک پولیو مہم، 4 لاکھ 70 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق لغاری)گھوٹکی میں 16 تا 22 دسمبر تک پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ مہم کے دوران پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے تمام تر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ای او ڈاکٹر راؤ آفتاب، میڈیکل افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کا پھیلاؤ ایک سنگین خطرہ ہے، اور خانپور مہر تحصیل میں پولیو کا کیس سامنے آنا ضلع گھوٹکی میں وائرس کی موجودگی کا ثبوت ہے، اس لیے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیو ورکرز کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ فیلڈ میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کریں، اور مہم کے دوران غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 22 دسمبر تک مہم کے دوران ضلع بھر کے 4 لاکھ 77 ہزار 972 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر نیاز اور یونیسیف کے ڈاکٹر رحیم گڈانی نے بھی شرکت کی اور مہم کی کامیابی کے لیے اپنی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے جس میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی نوکریوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے آئی بی اے سکھر کے ساتھ معاہدے کی توسیع سمیت دیگر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

  • ڈیرہ غازی خان: رکشوں میں سوار ہو کر چوریاں کرنے والی خواتین گینگ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: رکشوں میں سوار ہو کر چوریاں کرنے والی خواتین گینگ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر جواد اکبر) پولیس نے خواتین پر مشتمل ایک بین الصوبائی چوری اور فراڈ کرنے والے گینگ کی تین اہم رکن خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ خواتین بازار، ہسپتال، اور اڈوں پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھیں اور ان کے سامان، نقدی، اور زیورات چرا لیتی تھیں۔

    کل شام چار بجے کے قریب تھانہ گدائی کی چوکی لاری اڈا پولیس نے شہریوں کی مدد سے پل پیارے والی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ان خواتین کو گرفتار کیا۔ یہ کارروائی 21 نومبر کو ہونے والے ایک واقعے کے بعد کی گئی، جس میں ان خواتین نے پل ڈاٹ سے کالج کے درمیان سفر کے دوران ایک رکشہ میں سوار خواتین کے پرس سے 70 ہزار روپے نقدی، دو موبائل فونز، اور سونے کی بالیاں چرائی تھیں۔

    پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں کی نشاندہی پر ان خواتین کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کے لیے انہیں تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، جو مختلف شہروں میں اسی نوعیت کے جرائم میں ملوث رہی ہیں۔

    شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان گرفتاریوں کے بعد خواتین کے ساتھ ہونے والے چوری اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے جرائم کا سدباب کیا جا سکے۔