Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان ) شہر قدیم اوچ شریف کے ہاتھی بازار میں ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ گلیوں میں گندے پانی کا جمع ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ کئی لوگ تو اپنی جائیدادیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

    شہر کے نوجوانوں نے میڈیا کے ذریعے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد سیوریج سسٹم کی مرمت نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    شہریوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ تاریخی شہر کی ثقافت اور صحت کی حفاظت کے لیے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ان کی روزمرہ زندگی متاثر کر رہا ہے بلکہ شہر کی قدیم روایات کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اوچ شریف کی شناخت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی  او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر  احکامات جاری

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر احکامات جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے مقدمات کے مدعیان اور شہریوں کی شکایات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر سائل کی مکمل مدد اور انصاف فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔

    رانا عمر فاروق نے کھلی کچہری کے دوران پاکستان پریس کلب کوٹلی لوہاراں کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔

  • ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوٹ چھٹہ میں 10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانہ جھوک اترا کی حدود میں 10 سالہ بچی علیزہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے۔

    گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

    ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس درندہ صفت کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب میں سرکاری محکموں کی کارکردگی "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” کے ذریعے روزانہ  مانیٹرنگ، ڈائریکٹوریٹ قائم

    پنجاب میں سرکاری محکموں کی کارکردگی "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” کے ذریعے روزانہ مانیٹرنگ، ڈائریکٹوریٹ قائم

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض ) چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ انسپکشنز اینڈ ویجیلینس پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کی جانچ "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ایک خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔

    بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری حکام کے ایک اجلاس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر سیاسی اثر و رسوخ کو ختم کردیا ہے، اور اب تمام فیصلے میرٹ پر کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو رجسٹرڈ کرکے ان کے سوشل بینیفٹس کا تحفظ کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے جس کے تحت صوبے کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیے ای-ٹینڈرنگ متعارف کروائی گئی ہے، جس سے ترقیاتی کاموں کی لاگت میں 13 سے 18 فیصد کمی آئی ہے۔

    صوبے میں صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا صحت کا بجٹ دیا ہے اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    اجلاس میں رکن قومی اسمبلی گلناز شجاعت، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

  • سیالکوٹ: جعلی دستاویزات پرغیرملک جانے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ: جعلی دستاویزات پرغیرملک جانے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ مسافر کو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ساؤتھ افریقہ سفر کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر کی شناخت شاہزیب علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ساؤتھ افریقہ کے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔ امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں اور مزید تفتیش میں اس کی ٹریول ہسٹری میں ساؤتھ افریقہ کے پاسپورٹ کا کوئی اندراج نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، پاسپورٹ پر درج تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش مسافر کی فیملی ٹری سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

    ابتدائی تفتیش میں شاہزیب علی شاہ نے بتایا کہ اس نے سال 2018 میں پاکستانی پاسپورٹ پر ساؤتھ افریقہ کا سفر کیا تھا اور وہاں ایک مقامی ایجنٹ کے ذریعے 90 ہزار افریقی رانڈ کے عوض جعلی ساؤتھ افریقی پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

    ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • خیبر:  پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر: پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی) خیبر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلوگرام چرس، 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

    میلواڈ انچارج باڑہ پل، مغرب خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص، ہارون ولد سمین قوم ملکدین خیل سکنہ مصری چوک، کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3015 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے موبائل میں منشیات کی خرید و فروخت کی لوکیشن، تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں باڑہ کے سب انسپکٹر شاہ نواز نے نیازی مارکیٹ میں ایک مشتبہ شخص عقل دار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو بھی مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    اسی طرح جمرود کے انچارج نواب شاہ نے وزیرڈھنڈ مارکیٹ میں ایک دکان پر چھاپہ مارا اور 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبدالرحمان جٹ)ڈاکوؤں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ڈاکوؤں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 354 ج ب کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے سڑک پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔

    فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • سیالکوٹ:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،عوام کوجعلی ڈرنکس پلانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،عوام کوجعلی ڈرنکس پلانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،عوام کوجعلی ڈرنکس پلانے کی کوشش ناکام

    تفصیل کے مطابق شہر اقبال کے باسیوں کو جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس پلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پسرور میں واقع ایک ڈرنکس سٹور پر کامیاب چھاپہ مارا۔

    ایک گودام سے معروف برینڈز کی 538 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس برآمد کی گئیں، جو مضر صحت تھیں۔ ویجیلنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں برکس کی مقدار کم پائی گئی، جو کہ مضر صحت ہونے کا ثبوت تھا۔ یہ جعلی بوتلیں سپلائی کے لیے تیار تھیں اور ان پر معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگے ہوئے تھے، جنہیں عام صارف کے لیے پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔

    مضر صحت ڈرنکس کو قوانین کے برعکس تیار کیا گیا تھا اور انہیں دکان کے گودام میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ ان بوتلوں کو پسرور کے مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاربونیٹڈ بیوریجز کا استعمال گردوں اور جگر کے عارضے کا سبب بنتا ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی ڈرنکس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس گھناؤنے دھندے کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ: لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ) بیوروچیف شاہد ریاض کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد نواز کی جانب سے تھانہ ہیڈ مرالہ میں دی گئی درخواست کے مطابق اس کا بھتیجا محمد شعبان، جو کہ تقریباً 18 سال کا ہے، مین بازار گوندل میں سامان لینے گیا تھا۔ وہاں ملزمان رخسار عرف رکی ولد گلزار احمد اور ثناء اللہ عرف پاں ولد شمس عرف ٹونڈا نے اسے موٹرسائیکل پر اغوا کیا اور رڈیال گاؤں کے قبرستان کے قریب اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کی۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی اور جان سے مار دیا جائے گا۔

    اس واقعے کی اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ نمبر 654/24 درج کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

    ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر انسانی سلوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • علی پور: بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    علی پور: بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی رپورٹ) بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے تھانہ کندائی کی حدود لنگرواہ میں ایک بچے پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم ملازم شاہین اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر انسانی سلوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    یہ خبربھی پڑھیں
    علی پور: چوری کا شبہ ، 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد،ویڈیو وائرل

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔