Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان:ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کارقص

    ڈیرہ غازی خان:ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کارقص

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) ٹریفک پولیس نے نیند کی گولیاں کھالیں، شہریوں کی زندگی داؤ پر،سنگم چوک پر ہر روز موت کا رقص

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کا معروف سنگم چوک جو چاروں صوبوں کو ملانے والا اہم ترین مقام ہے، روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمد و رفت کا مرکز ہے۔ تاہم ٹریفک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، ٹریفک سگنل کی عدم موجودگی اور ناقص قانون نافذ کرنے کی وجہ سے یہاں کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ ہر روز یہاں حادثات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹریفک پولیس کا غیر سنجیدہ رویہ اور اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سنگم چوک پر نہ تو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے اور نہ ہی ٹریفک اہلکاروں کی طرف سے کسی قسم کی سختی نظر آتی ہے۔ جو اہلکار یہاں تعینات ہیں وہ صرف ذاتی مفاد میں اپنی دیہاڑی بنانے میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی جان و مال کی کسی کو پروا نہیں۔

    اطلاعات کے مطابق کچھ اہلکار بلوچستان اورسخی سرور سے آنے والے ٹرکوں کو روک کر مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں اور ٹریفک کی بہتری کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ ایسے میں سنگم چوک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ماضی میں ڈی ایس پی بخت النصر کا دور میں ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے کافی بہتر تھا وہ خود بند کمر ے میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ڈیوٹی کرتے تھے۔ ان کی سختی اور نظم و ضبط کے باعث ٹریفک کا نظام بہتر تھا، مگر ان کے تبادلے کے بعد سے صورتحال بگڑ گئی ہے۔ موجودہ ٹریفک افسران اے سی کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اور اہلکار اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہوئے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

    شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، اور ڈی پی او سے بھرپور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ناقص انتظامات پر فوری توجہ دیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے ہر چوک پر جدید ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں تاکہ بے ہنگم ٹریفک کو قابو کیا جا سکے۔ ٹریفک اہلکاروں کو بھی ملٹری پولیس کی طرح چوک کے وسط میں کھڑے ہو کر ٹریفک کنٹرول کرنے کی ہدایت دی جائے، اور جو اہلکار اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتیں انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے۔

    اس کے علاوہ شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے فرائض کی نگرانی کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، تاکہ کرپشن اور نااہلی کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے۔ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اہلکاروں کی سخت نگرانی کی جائے اور جو اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کریں انہیں نوکری سے برطرف کیا جائے۔

    شہر میں گاڑیوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حادثات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے نظام میں اصلاحات کی جائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • اوچ شریف:بستی عبدالستار آرائیں میں محفل میلاد النبی ﷺ کاانعقاد کیا گیا

    اوچ شریف:بستی عبدالستار آرائیں میں محفل میلاد النبی ﷺ کاانعقاد کیا گیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے بستی عبدالستار آرائیں میں محفل میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں قاری سمیع اللہ نے خصوصی خطاب کیا اور دعا کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق اس محفل میلاد کا اہتمام حاجی محمد یوسف کی میزبانی میں کیا گیا، جس میں آقا دو جہاں، رحمت للعالمین ﷺ کی آمد کی خوشی میں ذکر مصطفیٰ ﷺ کی محافل سجائی گئیں۔ اس موقع پر حاجی احمد خان گوپانگ، عطاء اللہ آرائیں، محمد آصف، عبدالحمید اعوان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    قاری سمیع اللہ نے اپنے خطاب میں نبی کریم ﷺ سے محبت کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور دنیا میں امن و انصاف کا بول بالا ہوا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی اصلاح کی تلقین کی۔

    قاری مجیب الرحمن اور قاری ساجن نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا اور دنیا میں روشنی اور ہدایت پھیل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلاد النبی ﷺ کو منانا ہماری عقیدت اور محبت کی علامت ہے اور ہم ہمیشہ اس سنت کو زندہ رکھیں گے۔

    اس محفل کے انعقاد میں حاجی محمد یونس کھرل، محمد بشیر، خرم بشیر، شاہزیب محمد حسین، محمد شعیب حسین، سبحان محمد حسین اور محمد سفیان حسین نے خصوصی تعاون کیا۔

  • سیالکوٹ: غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری

    سیالکوٹ: غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی) سیالکوٹ میں غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اڈہ کھرانہ گنکرہ روڈ پر غیر قانونی دکانوں کو مسمار کرکے اراضی واگذار کروالی گئی ہے۔

    ڈی او ریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین محمود کے مطابق، قبضہ مافیا نے جامع مسجد کی جگہ پر غیر قانونی دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں، جو اب ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مسمار کر دی گئی ہیں اور مسجد کی زمین کو واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔

    رانا ثقلین نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ تجاوزات کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور روڈز سے عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    علاقہ مکینوں نے مسجد کی زمین کو واگذار کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے مہم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حب:وندر مسافر کوچ اور ٹرک  میں تصادم،20 افراد زخمی

    حب:وندر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،20 افراد زخمی

    حب (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے شہر حب وندر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ وندر کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

  • شجاع آباد:زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

    شجاع آباد:زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

    ملتان (باغی ٹی وی رپورٹ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ زائرین کی بس شیر شاہ ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایران سے کوہاٹ جانے والی زائرین کی بس براستہ صادق آباد شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے نشتر ٹو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں موجود افراد ایران میں زیارات کے بعد واپس آ رہے تھے۔

    پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

  • سیالکوٹ:سہولیات کا جائزہ لینے ڈپٹی کمشنر  پہنچےکوٹلی لوہاراں ہسپتال،مریضوں سے ملاقات

    سیالکوٹ:سہولیات کا جائزہ لینے ڈپٹی کمشنر پہنچےکوٹلی لوہاراں ہسپتال،مریضوں سے ملاقات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیکنڈ شفٹ کے دوران عملے کی حاضری چیک کی اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی مکمل حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو بہترین علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ادویات کی مفت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی، فارمیسی، لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اپنے دفتر میں صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری افسران اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سننے کے لیے مقررہ اوقات میں موجود رہیں گے۔

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا جرگہ ہدایات کی روشنی میں ڈی سی خیبر کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا جرگہ ہدایات کی روشنی میں ڈی سی خیبر کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ قبائلی جرگہ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد،

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، نعمان علی شاہ، گل نواز آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین نصیر عباس، رمیز علی شاہ اور لائن محکمہ جات کے ضلعی آفسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ قبائلی جرگہ میں پیش کئے گئے عوامی مطالبات، حکومتی سطح پر اقدامات، ضلعی سطح پر محکمہ جات کی زمہ داریاں، انفراسٹرکچر، سکولوں اور ہسپتالوں میں سہولیات، پانی اور دیگر امور کے متعلق تفصیل سے اگاہ کیا گیا۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخواہ قبائلی جرگہ سیشن کی روشنی میں ضلع خیبر کیلئے لنڈیکوتل، باڑہ اور جمرود کے قبائلی ملکانان اور مشران پر مشتمل جرگہ سیشن کا انعقاد اگلے ہفتے کیا

  • ڈیرہ غازیخان: کمشنر ڈی جی خان کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدانتظامی کا نوٹس

    ڈیرہ غازیخان: کمشنر ڈی جی خان کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدانتظامی کا نوٹس

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی نیوزرپورٹرشاہدخان )کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم میں بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بدانتظامی کی صورت میں متعلقہ سنٹرز پر آپریشن روکنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

    ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بینک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رقوم کی تقسیم کے دوران انتظامات کو مکمل طور پر یقینی بنائیں اور سنٹرز پر موجود مشینیں اور ڈیوائسز مکمل طور پر فعال ہونی چاہئیں۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    کمشنر نے مزید کہا کہ سنٹرز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا بینک انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور صرف سو فیصد سہولیات دینے والے سنٹرز کو ہی فعال رکھا جائے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سنٹرز پر سہولیات کی خود پڑتال کریں تاکہ عوامی خدمات میں کسی قسم کی بدنامی نہ ہو۔

    اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ صاحب:تجاوزات کا خاتمہ ،25 ستمبر کی ڈیڈ لائن,تجاوزات ختم ہو پائیں گی؟

    ننکانہ صاحب:تجاوزات کا خاتمہ ،25 ستمبر کی ڈیڈ لائن,تجاوزات ختم ہو پائیں گی؟

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ضلعی افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تاجران کو 25 ستمبر تک ناجائز تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 25 ستمبر کے بعد احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف بھاری جرمانے، کاروبار کی سیل اور مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے 25 ستمبر تک کارروائی یقینی بنائیں۔

    محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ شہریوں کی گزرگاہوں کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق فٹ پاتھ اور سروس روڈز کو ہر صورت کلیئر کروایا جائے گا۔ 25 ستمبر کے بعد ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کی بڑی کارروائی، 16 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ٹھٹھہ :پولیس کی بڑی کارروائی، 16 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں) ٹھٹھہ پولیس نے منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ، گھارو، کیٹی بندر، ساکرو، کینجھر اور جھرک پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں۔ پولیس نے 3 گٹکا فروشوں شھباز خاصخیلی، محبوب جاکھرو اور نیلو کولھی کو 20 کلو گٹکا مٹیریل، 1330 پیکٹ گٹکا ماوا اور ایک رکشہ سمیت گرفتار کیا۔

    اسی طرح، پولیس نے 13 منشیات فروشوں انور چاندیو، قاسم چاندیو، ھارون کچھی، غلام دستگیر مگسی، سومار کھڈائی، سکندر عرف سکو سمیجو، حسین میربحر، انور عرف انو بلوچ، امیر حیدر عرف کدو جوکھیو، قادر بخش چوہان، خان محمد لاسی، احسان منگنھار اور گلزار جسکانی کو 1600 گرام چرس، 94 بیگز اور 30 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائیاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اور گٹکا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی صورت میں مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا۔