Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر احمدپور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اوچ شریف:وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر احمدپور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں احمدپور شرقیہ میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور چپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسد سرفراز نے مشترکہ طور پر ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

    اس کھلی کچہری میں تحصیل بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے ان مسائل پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسد سرفراز نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور مظلوم کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایس ایچ او اس حوالے سے غفلت برتی تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور چپہ نے بھی سائلین کی درخواستوں پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    اس کھلی کچہری میں تمام سرکل تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے جنہوں نے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

  • ڈی ایس پی احمد پورشرقیہ  سمیت  پنجاب پولیس کے11 افسران کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن  کے حوالے

    ڈی ایس پی احمد پورشرقیہ سمیت پنجاب پولیس کے11 افسران کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان)ڈی ایس پی احمد پورشرقیہ سمیت پنجاب پولیس کے11 افسران کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے
    تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن کے خلاف اپنی مہم کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس کے 11 افسران کو محکمہ اینٹی کرپشن میں منتقل کر دیا ہے۔ان تبادلوں کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دی ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن میں بھیجے جانے والے افسران میں ایک سب انجینئر، متعدد پولیس انسپکٹرز اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شامل ہیں۔ یہ تمام عہدیدار صوبے کے مختلف محکموں میں تعینات تھے۔ انہیں اب محکمہ اینٹی کرپشن میں مختلف عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

    اس اقدام کا بنیادی مقصد محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور صوبے میں کرپشن کے خلاف مہم کو مزید تقویت دینا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ ان تجربہ کار عہدیداروں کی آمد سے محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ کرپشن کے مقدمات کو زیادہ موثر طریقے سے نمٹ سکیں گے۔

  • سیالکوٹ :چیمبر آف کامرس کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے

    سیالکوٹ :چیمبر آف کامرس کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرمدثررتو) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2026-2024 کے لیے انتخابی عمل میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اتحاد فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے آج اپنی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادی ہیں۔

    گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد خلیل، وقاص اکرم اعوان سابق سینئر نائب صدر، محمد اعجاز غوری اور میاں خرم نے سیکرٹری جنرل سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق ملک کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

    اس موقع پر میاں محمد خلیل نے کہا کہ "ہم سیالکوٹ چیمبر کو ایک نئی سمت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کاروباری افراد شامل ہیں جو سیالکوٹ کی صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیمبر کو ایک فعال اور نمائندہ ادارہ بنانا چاہتے ہیں جو تمام کاروباری افراد کی آواز بن سکے۔

  • ٹیکس بار سیالکوٹ چیمبر کا اہم حصہ ہے،دونوں ادارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: عبدالغفور ملک

    ٹیکس بار سیالکوٹ چیمبر کا اہم حصہ ہے،دونوں ادارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: عبدالغفور ملک

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر مدثر رتو): سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چیمبر کا ایک اہم حصہ ہے۔ دونوں ادارے ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

    سیالکوٹ چیمبر کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے ٹیکس بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور ملک نے ٹیکس بار کے تمام ممبران اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر ٹیکس بار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

    اس موقع پر صدر ٹیکس بار محمد عاطف ملک نے سیالکوٹ چیمبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ٹیکس مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رہے ہیں۔

    اجلاس میں سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدر عامر مجید شیخ، چئیرمین سیالکوٹ چیمبر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے ٹیکس چودھری ذوالفقار حیات، محمد اعجاز غوری سمیت ٹیکس وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • ڈیرہ غازی خان: صدیق آباد کالونی بدحالی کا شکار، شہری پریشان

    ڈیرہ غازی خان: صدیق آباد کالونی بدحالی کا شکار، شہری پریشان

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان): میونسپل کارپوریشن کی بے حسی اور نااہلی کی وجہ سے شہر کی اہم یونین کونسل نمبر 17 صدیق آباد کالونی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ گلیوں میں گندا پانی جمع ہو جانے اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق، سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور تھوڑی سی بارش میں ہی پورا علاقہ گندے پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ علاوہ ازیں گلیاں پکی نہ ہونے کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور نماز پڑھنے والوں کو مسجد جانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ بار بار اعلیٰ حکام سے اپنی شکایات لے کر گئے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ یہ حلقہ ایم این اے زرتاج گل اور ایم پی اے سردار محمود قادر لغاری کا ہے لیکن منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی کوئی دلچسپی نہیں لی جا رہی۔

    دوسری جانب، واپڈا حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے کالونی میں خطرناک تاریں جھول رہی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تیراہ راجگل متاثرین کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند،تجارت معطل، قومی خزانے کو بھاری نقصان

    تیراہ راجگل متاثرین کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند،تجارت معطل، قومی خزانے کو بھاری نقصان

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)تیراہ راجگل متاثرین کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند،تجارت معطل، قومی خزانے کو بھاری نقصان

    تفصیل کے مطابق جمرود بھگیاڑی میں تیراہ راجگل کوکی خیل کے متاثرین کا احتجاجی دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ اس دھرنے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ بند ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔

    افغانستان سے آنے والے تاجروں کا ایک وفد متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شامل ہوا ہے۔ ان تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان شاہراہ بند ہونے سے دونوں ممالک کے تاجروں کو کروڑوں روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے خاص طور پر اس وقت جب افغانستان میں فروٹس اور سبزیوں کا سیزن ہے۔

    تیراہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے ایک نمائندہ جرگہ نے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دھرنا کسی دوسری جگہ منتقل کر دیں تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جرگہ کے ارکان کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل، شلمان، زخہ خیل، جھنڈا خیل اور علی مسجد کے عوام بھی اس بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔

    تیراہ راجگل کوکی خیل کے متاثرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت دی جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

    اس صورتحال پر حکومت اور متعلقہ اداروں کا کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان کی مشکلات کا نوٹس لینا چاہیے اور ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کرنا چاہیے۔

    پاک افغان شاہراہ کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ تجارت کے علاوہ، یہ بندش علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

  • اوچ شریف: شدیدبارش،ہرطرف پانی ہی پانی,نشیبی علاقے زیر آب

    اوچ شریف: شدیدبارش،ہرطرف پانی ہی پانی,نشیبی علاقے زیر آب

    اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف اور اس کے اطراف میں گزشتہ روز سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر میں جہاں جہاں نظر دوڑائیں وہاں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ نشیبی علاقے مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بارشوں کی وجہ سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔نشیبی علاقوں میں کئی مکانات میں پانی داخل ہو جانے سے لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں ، بارش زیادہ ہونے بیشتر مکانات کی چھتیں ٹپک پڑیں ،کئی کچے گھروں کی دیواریں اور چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس سے صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

  • کشمور:اوکاڑہ کے 12 افراد کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا سے بچ گئے

    کشمور:اوکاڑہ کے 12 افراد کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا سے بچ گئے

    کشمور(باغی ٹی وی رپورٹ)کشمور پولیس نے ایک کامیاب آپریشن میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا ہے۔

    ایس ایس پی بشیر بروھی کے مطابق ڈاکوؤں کا ایک گروہ ان افراد کو لکڑیاں کاٹنے کے بہانے کچے کے ایک دور دراز علاقے میں لے جا رہا تھا تاکہ انہیں اغوا کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے پولیس کو اس سازش کی اطلاع مل گئی اور وقت پر کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو آزاد کروا لیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اغوا ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • سندھ میں زرعی ترقی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا

    سندھ میں زرعی ترقی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا

    کراچی(باغی ٹی وی رپورٹ) کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش میں زرعی ترقی اور خوراک کی سلامتی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت، کھیل امور، نوجوانان اور انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش خان مہر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، آذربائیجان، انڈونیشیا، افغانستان، ملائیشیا اور مراکش سمیت مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی اور پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے ترقی دینے کے لیے ممکنہ تعاون پر بات چیت کی۔

    وزیر زراعت نے کانفرنس کے بعد ایکسپو سینٹر میں لگی زرعی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر موجود زرعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    وزیر زراعت نے کہا کہ خوراک کی سلامتی بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔سندھ حکومت زرعی سیکٹر کو جدید بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔زرعی شعبے میں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔صاف ستھرا کاروبار کرنے والوں کو پوری حمایت فراہم کی جائے گی۔زرعی مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو بھی وزیر کے ہمراہ کانفرنس میں شریک تھے۔

  • سندھ میں سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

    سندھ میں سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

    ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)سندھ میں سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور بھارت سے آنے والے مون سون کے نظام کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تھرپارکر سمیت کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، عمرکوٹ، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

    اپنے ٹھٹہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں صورتحال کافی سنگین ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے متاثرین کے لیے گھر بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک لاکھوں گھر بنائے جا چکے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ٹھٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر زیر تعمیر کلورٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دولہہ دریا خان سجاول پل پر دریائے سندھ کا بھی جائزہ لیا۔