Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ وزیر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا خود جلوس کی نگرانی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نعمان علی ڈوگر ڈی ایس پی چوہدری اختر وینس سی او چوہدری اشتیاق گوندل نے روٹس کے متعلق بریفنگ دی جس پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نمان علی ڈوگر اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی کہ اپ نےایک مثال قائم کر دی ہے

    صفائی کا بہترین انتظام پانی کی سبیلیں میڈیکل کہ جگہ جگہ کیمپ ٹی ایم اے عملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ٹریفک پولیس رضاکار پنجاب پولیس 1122 ریسکیو خصوصی طور پر گوجرہ کی امن کمیٹی کے ممبران مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے عہدے دران سبھی نے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کیا میں تمام انتظامیہ اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مثال قائم کر دی ہے

  • صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور  پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت پر صوبائی انتظامیہ یوم عاشورہ پر متحرک ہے،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    محرم الحرام کے انتظامات کو موقع پر جاکر مانیٹر کیا،سردار شیرعلی گورچانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے
    ویڈیو سکریز پر محرم الحرام کے روٹس،جلوسوں،انتظامات کا جاٸزہ بھی لیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بہترین لائیو کوریج پر ڈپٹی کمشنر اور سٹاف کو شاباش دی۔
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکس39،یاعلی مدد ٹینکی،حیدریہ اور رضویہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

    امام بارگاہوں کے متولیوں،منتظمین،ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کےجلوسوں،روٹس،سہولیات کی فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر متولیوں،منتظمین،جلوس شرکاء اور لائسنس داران نے بہترین انتظامات اور معاونت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

    صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عاشورہ پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان ضلع و ڈویژن میں عاشورہ پر فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،یوم عاشور پر ڈویژن بھر میں صورتحال قابل کنٹرول ہیں،

    سرادر شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ممنون ہیں،امام بارگاہوں کے متولیوں،لائسنس داران اور منتظمین کے انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہیں،

    سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر امن کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔

  • بھکر میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    بھکر میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    بھکر (باغی ٹی وی ) فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    تفصیل کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، آئل ٹینکر محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔

    اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورشہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کیلئے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اور ساتھ طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

    یاد رہے کہ 25 جون 2017کوبہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 139 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور درجنوں جھلس گئے تھے ،یہ المناک حادثہ کی ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے قریب اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر پیش آیا تھا.

  • سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض)یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے ،

    ضلع بھر میں 77مجالس منعقد ہونگی جبکہ 87جلوس برآمد ہوں گے، اے کیٹگری میں آٹھ مجالس اور 16 جلوس شامل ہیں،

    جلوس کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کی سکیورٹی کو تین لئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ترجمان
    جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے گے ہیں۔

    جلوس کی نگرانی لائیو سکیورٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے ، ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیالکوٹ پولیس نے آج مورخہ 17 جولائی 2024 کو 10 محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر صدر بازار سیالکوٹ کینٹ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بھیڈ پلی سے گھنٹہ گھر چوک تک ٹریفک کے لیے روڈ بند رہے گا

    غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں یا متبادل راستہ اختیار کریں

  • سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    ضلع بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 87 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد ہو گا، شرکاء کی جان و مال کی حفاظت ،سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،

    ڈی پی او محمد حسن اقبال مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ہر قسم کی شر پسندی اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے لمہ بہ لمہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

    دوسری جانب ریسکیورز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی تمام اہم جلوسوں میں ایمرجنسی میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، سروس میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کر رہے ہیں،ضلع بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاوٹس اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا،

    آج 10 محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کررہے ہیں،ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاؤٹس بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی نگرانی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے اعزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ریسکیو موبائل ٹیمیں بھی موجود ہوں گئیں۔

    امام بارگا زہرہ بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، شاہ سیداں، مستری عبداللہ، کوٹلی سید میر، کوٹلی امیر علی، رتیاں سیداں, مظفرپور کے علاوہ تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز تعینات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ چوک شہیداں میں ایمرجنسی میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں خواتین ریسکیو سکاوٹس بھی تعینات ہوں گے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں.

  • ایمازون جنگلات کی کٹائی کے باعث ماشکو پیروقبیلے کے لوگ منظرِعام پر آنے لگے

    ایمازون جنگلات کی کٹائی کے باعث ماشکو پیروقبیلے کے لوگ منظرِعام پر آنے لگے

    جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے ایمازون جنگلات میں ایک ایسا قبیلہ بھی رہتا ہے جس کا باقی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔ حال ہی میں اس قبیلے کے کچھ افراد کو خوراک، ایندھن اور دواؤں کی تلاش میں دریا کے کنارے لکڑی کے حصول کے لیے درخت کاٹنے والوں (لاگرز) کے نزدیک دیکھا گیا ہے۔

    باقی دنیا سے تعلق نہ رکھنے والا یہ قبیلہ ماشکو پیرو کہلاتا ہے۔ جنگلات سے اِس قبیلے کے افراد کے باہر آنے کی خبر سروائول انٹرنیشنل نامی گروپ نے بریک کی ہے۔

    پیرو کے اصل باشندوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپ فینامیڈ نے بتایا ہے کہ چند حالیہ ہفتوں کے دوران ماشکو پیرو کے لوگ جنگلات سے باہر آئے ہیں تاہم وہ لاگرز سے دور دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ماشکو پیرو کے لوگوں کو جون کے اواخر میں برازیل سے ملحق پیرو کی سرحد کے نزدیک مادرے ڈی ڈایوز نامی علاقے میں ایک دریا کے کنارے دیکھا گیا تھا اور ان کی تصویریں بھی لی گئی تھیں۔ یہ پیرو کے جنوب مشرق کا علاقہ ہے۔ تصویریں سروائول انٹرنیشنل نے جاری کی ہیں۔ سروائول انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر کیرولین پیئرس نے بتایا ہے کہ ماشکو پیرو قبیلے کے لوگ لاگرز سے صرف ایک کلومیٹر دور تک دیکھے گئے ہیں۔

    حال ہی میں ماشکو پیرو کے 50 سے زیادہ افراد یائن قبیلے کے لوگوں کے گاؤں مونٹے سلواڈو کے نزدیک دیکھے گئے ہیں۔ سروائول انٹرنیشنل نے بتایا کہ ماشکو پیرو کے 17 افراد کو ایک اور قریبی گاؤں پوئرٹو نیووو کے باہر دیکھا گیا۔

    ماشکو پیرو کے لوگ بالعموم اپنے آبائی علاقوں تک محدود رہتے ہیں۔ وہ یائن قبیلے کے لوگوں سے بھی بات کرنے کو ترجیح نہیں دیتے۔

    جن علاقوں میں ماشکو پیرو کے لوگ رہتے ہیں اُن میں کئی لاگنگ کمپنیوں کو درخت کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جنگلات میں گرائے جانے والے درختوں کی منتقلی کے لیے ایک لاگنگ کمپنی کینالیز تاہومانو نے کم و بیش 200 کلومیٹر کی طوالت کی سڑکیں بھی بنوائی ہیں۔

    کینالیز تاہومانو کو فاریسٹ اسٹیوارڈ شپ کونسل کے ذریعے مادرے ڈی ڈایوز نامی علاقے مین ایک لاکھ 30 ہزار ایکٹر کے رقبے پر درخت کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • گوجرانوالہ:محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں، بلال اکبر خان

    گوجرانوالہ:محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں، بلال اکبر خان

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان شاہی ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں‘ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف امن و امان کے انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں‘ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں‘ ملک دشمنوں کوکو منفی مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی،آرپی او طیب حفیظ چیمہ،ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ڈی سی محمد طارق قریشی،سی پی او ایاز سلیم رانا‘ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ محمد شفیق،اے سی جی تنویر یسین ودیگر افسران کمشنر دفتر جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور ڈی پی اوز ویڈیو لنک سے منسلک تھے۔

    کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ10 ویں محرم الحرام کو گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں 10 محرم الحرام کو 77 مجالس منعقد ہوں گی، 89 جلوس برآمد ہونگے، اے کٹیگری 11، بی کے 5 اور سی کیٹیگری کے 73 جلوس برآمد ہوں گے۔، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 3 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام جلوسوں اور حساس مجالس کو جدید آئی پی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے،داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ تنصیب کئے گئے ہیں، میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کے روٹس اورمجالس کے کے ارد گرد صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے انتظامات تسلی بخش ہیں‘عاشورہ محرم الحرام کے اختتام پزیر ہونے تک اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ کنٹرول روم کے دورہ کے دوران انہوں نے موجود عملہ کو ہدایت کی کہ کیمروں کے زریعے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی جاری رکھیں اور فیلڈ میں موجود عملہ کو بھی غیر متوقع سرگرمیوں سے بروقت آگاہ کریں‘: شہری بھی اپنے اطراف میں شرپسندوں پرکڑی نظر رکھیں اور فوری 15 یا کنٹرول رومز9200020اور 9200070 پر اطلاع دیں۔

    بعد ازاں صوبائی وزیر نے کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے ہمراہ کھیالی دروازہ اور امام بارگاہ میں جاری مجالس اور جلوسوں کا بھی دورہ کیا اور منتظمین مجالس اور جلوسوں سے انتظامات بارے استفسار کیا‘منتظمین مجالس نے سیکیورٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ مجلس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی، سکیورٹی انتظامات قابل ستائش ہیں۔منتظمین، امام بارگاہ نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی قیادت میں عزاداران کی سہولیات کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں لگانا قابل تعریف اقدام ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل،ڈی پی او سید علی خود سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    ضلع بھر میں ٹوٹل 89 مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے،جن میں اے کیٹیگری کی 32 جبکہ بی کیٹیگری کی 37 اور سی کیٹیگری کی 20 مجالس ہوں گی۔اسی طرح اے کیٹیگری کا 14 جبکہ بی کیٹیگری کے 43 اور سی کیٹیگری کے 60 جلوس برآمد ہوں گے۔

    ڈیرہ پولیس کی طرف سے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ وولینٹییرز بھی پولیس کے ہمراہ فرائض سر انجام دیں گے۔خواتین عزاداروں کے لئے الگ سے لیڈیز پولیس تعینات ہے۔

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔

    خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود قصوری)ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی سخت سکیورٹی میں 10 محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز جاری ہے ،ضلع بھر میں 17 جلوس اور 55 مجالس کے پروگرامز جاری ہیں جن میں سے سب سے بڑا جلوس سادات منزل قصور سٹی سے برآمد ہو گا اور جامعہ الحسینیہ کوٹ رکن دین خان پر اختتام پذیر ہو گا

    یوم عاشورہ کے موقع پر قصور پولیس کے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور مجالس و جلوس کے دوران چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونیوالے عزاداروں کو میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جا رہا ہے
    اور تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں خود تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز تمام حساس مجالس اور جلوس کے پروگرامز پر موجود ہیں

  • خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد

    خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برامد

    جمرود پولیس کی ایک اور اہم و بڑی کارروائی،تعلیمی اداروں،ہاسٹلوں کے طلباء کو نشہ آور گولیاں ایکسٹیسی فراہم کرنے والا منظم نیٹ ورک بے نقاب ایکٹریسی گولیاں بنانے والے فیکٹری برآمد سرغنہ گرفتار، 1872 گولیاں اور 807گرام کیمکل گولیاں بنانے والہ مشین اور دیگر آلات برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ڈی پی او محمد نواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں انچارج بھگیاری ریاض خان اور دیگر پولیس نفری نے علاقہ سور کمر حجرہ نورباز پر چھاپہ زنی کی جسکے دوران خفیہ طریقے سے قائم نشہ اور(ایکٹریسی) گولیاں بنانے والی فیکٹری برآمد کرکے مجموعی طور پر 1872 گولیا اور 807 گرم کیمکل کو حراست میں لے کر پیکنگ میں مصروف ملوث ملزم نورباز ولد نارنج خان ساکن طورخیل سور کمر کو گرفتارکر لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او خیبر کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، رواں سال تقریباً 25000 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی ہیں , نشہ اور گولیاں بنانے اور سمگلرز مافیا کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیگی ملزم تھانہ جمرود کی حدود علاقہ سور کمر میں مذموم مقاصد کی خاطر حجرے میں خفیہ طریقےسے ایکسٹیسی فیکٹری قائم کی تھی جس میں بڑی مقدار میں گولیاں تیار کرکے ملک کے دیگر علاقوں کو اسمگل کرتے ہیں

    پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مخصوص گاہکوں سمیت تعلیمی اداروں ہاسٹلوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نشہ آور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔