Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:پولیس کی جانب سے 9،10محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔اسد سرفرازخان

    اوچ شریف:پولیس کی جانب سے 9،10محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔اسد سرفرازخان

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) 9اور10محرم الحرام 2024کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی او اسد سرفرازخان کی ہدایات پر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، جلوس و مجالس کے شرکا ء کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری، پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، بروقت پیغام رسانی کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفرازخان

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ میں ضلع بہاولپور میں 142 جلوس اور 110مجالس عزا منعقد ہونگی۔ضلع بھر میں A کیٹگری کے 06، B کیٹگری کے 05 اور C کیٹگری کے 131 جلوس برآمد ہونگے ۔ اسی طرح کیٹگری A کی 01،B کی03 اور C کی 106مجالس عزا بھی منعقد ہونگی۔

    جلوس و مجالس پر 2500 سے زائد پولیس جوان و افسران اہلکاران کے علاوہ 1600 کے قریب وولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

    9 اور 10 محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے، جیمرز، سنیپر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے

  • ٹھٹھہ:انسانی حقوق کی صورتحال اور ان کے حل کے عنوان سے ڈائلاگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا

    ٹھٹھہ:انسانی حقوق کی صورتحال اور ان کے حل کے عنوان سے ڈائلاگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ )پبلک ہیومن رائٹس فورم کی طرف سے وی کیئر ہال مکلی میں ضلع ٹھٹھہ میں انسانی حقوق کی صورتحال اور ان کے حل کے عنوان کے تحت ایک ڈائلاگ پروگرام کا انعقاد کیا

    جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر خدا بخش بھرانی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مہرین سومرو، فشر فوک فورم کی سید یاسمین شاہ،قومی عوامی تحریک کے یاسر جاکھرو،جئے سندھ محاذ کے ضلعی صدر امجد شورو، نیشنل پریس کلب گھارو کے امجد بھٹی، مخدوم عابد قریشی، حبیب اللہ رانٹو اور الست آرگنائزیشن کے قادر بخش زئنور، دانشور جمن سمون، سینئر صحافی ٹائیم نیوز کے اسماعیل،انفارمیشن ڈپارٹمینٹ کے اسٹنٹ عبدالشکور میمن، شھمیر جوکیو، اشفاق میمن، ایڈووکیٹ عروج خاصخیلی، عوامی انسانی حقوق کے صدر بلاول سموں سجاد سونو میمن، عمر سرائی، عبید جماری، اے بی شورو، شبیر مانجھد، زاہد جوکیو، علی نواز سیال، صوفی حسین جوکیو،انسانی حقوق ڈپارٹمینٹ کے انچارج الطاف تنیو، شمشیر حیدری، وقار النساء وقار، اور دیگر نے بحث میں حصہ لیا

    مقررین نے کہاکہ ضلع ٹھٹھہ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے، تعلیمی ادارے تباہ ہیں، بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بند ہیں، اسکولوں میں فرنیچر نہیں ہے اور اساتذہ کی کمی ہے، صحت کے مراکز کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ان میں پیناڈول تک مریضوں کی رسائی نہیں، کیونکہ دیہی مراکز صحت مرف این جی اوز اور بی ایچ یوز پی پی ایچ آئی کے پاس ٹھیکے پر ہیں، وہاں صحت کی سہولیات نہیں، ڈسپنسریاں بند ہیں،

    مقررین ننے مزید کہا کہ صاف پانی نہیں ہے۔ دیہات میں فصلیں اگانے کے لیے پانی نہیں ہے، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں منشیات کی فروخت بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کینسر جیسی مہلک بیماری کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    مقررین نے کہا کہ ضلع میں انسانی حقوق کے لیے ایک مضبوط فورم کا قیام ضروری ہے اور اس کے لیے عوامی ھیومن رائیٹس فورم کو مضبوط اور منظم کرکے اس پلیٹ فارم سے جدوجھد کرنے کا عزم کیا گیا.

  • اوچ شریف:غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

    اوچ شریف:غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کسانوں کو معیاری اور سستی کھاد اور ادویات کی ایک ہی چھت کے نیچے فراہمی کے لئے غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

    اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود وارن تھے جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل میتلا کے ہمراہ فیتہ کا ٹ کر سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔

    اس مو قع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار ملک خالد محمود وارن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویثرن کے مطابق کسانوں کی سہولت کے لئے پورے پنجاب میں یہ سہولت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

    جہاں پر کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادیں ایک ہی جگہ دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت پانچ لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ جاری کرنے جارہی ہے۔ جس کے ذریعے پانچ لاکھ کسانوں کو پچھتیر ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ جس سے وہ کھاد اور زرعی لوازمات خرید سکیں گے۔

    انہوں نے محکمہ زراعت کے آفیسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جاکر کسانوں کو اچھی فصل کے حصول کے سلسلہ میں رہنما ئی کریں اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد ارشد، سینئر زراعت آفیسر کامران جبار، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر احمدپورشرقیہ محمد عاقل قریشی، صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر حاجی عبدالعزیز قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد افضل، ملک تاج رفیق بھی موجود تھے۔

  • میہڑ: پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    میہڑ: پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    تفصیل کے مطابق میہڑ میں چار روز قبل شہر کی گل محمد کالونی میں تنیہ برادری کہ دوگروپوں میں زرعی زمین کے پانی کے پرانے مسئلے پر جھگڑے میں زخمی ہونے والے افراد کا مقدمہ درج نہ ہونے اور پولیس کی زیادتیوں کہ خلاف تنیہ برادری کےافراد کا بھٹائی پریس کلب پہنچ کر معید تنیو،سرتاج تنیو ،ظہور تنیو ،ضامن تنیو ،نوید تنیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا

    میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چار روز قبل ملزمان پولیس اہلکار عمران تنیو، پولیس اہلکار اعجاز تنیو،علی اکبر ،علی اصغر،مزمل، ارشاد تنیو اور دیگر ملزمان نے ہمارے سات افراد کو ڈنڈے اور کلہاڑیاں مار کرشدید زخمی کردیا تھاجبکہ پولیس ہمارے مخالفین سے بھاری رشوت لیکر الٹا ہمارے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے زخمی دو افراد مرید اور وقار کو گرفتار کردلیا ہے اور ملاقات پر بھی پابندی لگادی ہے جسکی ہم سخت لفظوں میں مزمت کرتے ہیں

    انہونں ے مزید کہاکہ ہم غریب اور عزت دار شریف شہری ہیں جبکہ ہمارے مخالفین بااثر افراد ہیں جنکو سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل ہے

    متاثرین نے ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ہمارے اوپر درج کئیے گئے جھوٹے مقدمے ختم کئے جائیں اور ہمارے مخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ دلایاجائےدوسر ی صورت میں انصاف کےلئے عدالت کا دروازا کھٹکایا جائیگا.

  • ڈیرہ غازی خان:عبداللہ ٹاؤن میں شرابی کا ڈرنک کارنرپر دھاوا،ہاتھاپائی،توڑپھوڑ،15کال پراٹینڈ نہ ہوئی

    ڈیرہ غازی خان:عبداللہ ٹاؤن میں شرابی کا ڈرنک کارنرپر دھاوا،ہاتھاپائی،توڑپھوڑ،15کال پراٹینڈ نہ ہوئی

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )عبداللہ ٹاؤن میں شرابی کا ڈرنک کارنرپر دھاوا،ہاتھاپائی،توڑپھوڑ،15کال اٹینڈ نہ ہوئی،متاثرہ کی حکام بالا سے دُہائی

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عبداللہ ٹاؤن کالونی میں کاشف ڈرنک کارنر پر وقاص نامی لڑکے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر دکان پر غل غپاڑہ کیااور دکان میں شدید توڑ پھوڑبھی کی اور دکان کے مالک کاشف کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور دکان سے مدعی کاشف کے مطابق 30000 روپے کی رقم لڑائی کے دوران اٹھا کر لے گیا

    ڈرنک کارنرکے مالک کاشف نے کئی بار 15 پر کال کی لیکن کوئی ریسپانس نہیں ملا ، ڈرنک کارنرکے مالک کاشف نے DPO ڈیرہ غازیخان سید علی سے اپیل کی ہے کے ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور وقاص نامی شخص کو حراست میں لے کر اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

    دوسری طرف ذرائع کابتانا ہے کہ مطابق عبداللہ ٹاؤن کالونی میں اس وقت شراب کا دھندہ عروج پر ہے جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے

    مقامی لوگوں نے DPO سید علی اپیل کی ہے خدارا تھانہ صدر پولیس سے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل برباد ہونے سے بچ سکے.

  • قصور  :موجودہ حکومت صحت کی سہولیات  دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہری

    قصور :موجودہ حکومت صحت کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہری

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) موجودہ حکومت صحت سہولیات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے دس لاکھ کی آبادی والے شہر قصور میں موجود واحدبابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ادویات کی شدید قلت کا شکار ہے،

    مریضوں کے لواحقین سمیت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر بھی پریشان،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے فری ادیات سمیت تمام سہیولیات مریضوں کو دی جارہی ہیں

    شہریوں کا کہناہے کہ حکومت نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نام تبدیل کرنے پر کروڑوں روپے اسٹیشنری پر خرچ کر دیئے گئے ہیں مگر ہسپتال میں بچوں کے لئے صرف ایک سے دو سیرپ کے علاوہ کسی بھی قسم کی دوائی موجود نہیں غریب بچوں کے ورثاء بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں

    شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیچنگ کےدھاگے اور ٹیپ سمیت ایمرجنسی وارڈ میں زندگی بچانے والی ادویات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جوبازار سے خریدنے پڑتے ہیں ،

    بچوں کے ورثاء کے مطابق چلڈرن وارڈ میں بچوں کولگائے جانے والے انجکشن کی وجہ سے کئی بچوں کو ری ایکشن بھی ہو چکا ہے دس لاکھ کی آبادی والے واحد ہسپتال کاکوئی پرسان حال نہیں ہے

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جتنی ادویات فراہم کی جاتی ہیں وہ مریضو ں کو بروقت دی جائیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ جو ادویات ہسپتال میں موجود نہیں وہ بھی فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

    شہر کی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر خصوصی توجہ دی جائے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز ہسپتال کےعملے کو متحرک کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں.

  • ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سےنوشہرہ میں صحافی حسن زیب کے قتل کی بھرپورمذمت

    ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سےنوشہرہ میں صحافی حسن زیب کے قتل کی بھرپورمذمت

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سےنوشہرہ میں صحافی حسن زیب کے قتل کی بھرپورمذمت
    تفصیل کے مطابق ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ نے اکبرپورہ بازار میں روزنامہ ”آج“ اخبار کے جنرل رپورٹر حسن زیب کے قتل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر قاضی فضل اللہ اور جنرل سیکرٹری خادم خان آفریدی نے اکبرپورہ بازارمیں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دو ماہ میں خیبرپختونخوا میں صحافی کے قتل کا تیسرا واقعہ رونما ہوچکا ہے۔ جو نہایت افسوس ناک بات ہے،

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور آئی جی خیبرپختونخوا اس افسوناک واقعے کا فوری طور پرنوٹس لیں اور مقتول صحافی حسن زیب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بصورتِ دیگر ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

    یاد رہے کہ صحافی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گاڑی کے پیچھے آئے اور ایک نے فائر کیا۔ پہلا فائر ہوتے ہی گاڑی رکی تو موٹر سائیکل سے ایک حملہ آور اترا اور بڑے اطمینان سے گاڑی کے پاس جا کر صحافی حسن زیب کو مزید گولیاں ماریں، قتل کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

    مقتول صحافی کے قتل کا مقدمہ بھائی انور زیب کی مدعیت میں تھانہ اکبر پورہ میں درج کردیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی میں موجود حسن زیب کو متعدد گولیاں مار کر قتل کیا، گولیاں لگنے سے حسن زیب موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • منڈی بہاؤالدین: کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    منڈی بہاؤالدین: کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (افنان طالب نامہ نگار ) کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک،اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کٹھیالہ شیخاں میں مختلف سبزی، بیکری و کریانہ شاپس کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔

    انہوں نے مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کو 10 ہزار روپے جبکہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مختلف کریانہ شاپس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلز اور نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کو چیک کیا اور وزن کا بھی معائنہ کیا۔روٹی اور نان حکومتی مقررکردہ نرخ پر فروخت کی جا رہی تھیں جبکہ وزن بھی پورا پایا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بعض ہوٹلز اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کے فلیکسز آویزاں نہ ہونے پر انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نمایاں جگہوں پر فلیکسز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کٹھیالہ شیخاں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت بننے والے مختلف رجسٹریشن سنٹرز کا بھی معائنہ کیا،

    انہوں نے رجسٹریشن سنٹرز پر ڈیٹا اینٹری عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر پر پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کے مناسب انتظام سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

  • گوجرانوالہ : فلور ملز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ طارق قریشی

    گوجرانوالہ : فلور ملز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ طارق قریشی

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس طلب کر کے ملز مالکان کو طلب کر لیا ہے اسی ضمن میں ڈی سی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھا رہی ہے،

    جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک فلور ملز ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شہر و ضلع میں آٹےکی وافر دستیابی کو یقینی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ٹیکسز میں اضافے کیخلاف دی گئی ہڑتال کی کال کو عوامی مفاد میں موخر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر امین وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ سمیت فلور ملز مالکان اور دیگر شریک تھے۔
    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کو حکومت پنجاب تک پہنچایا جا رہا ہے اور دیگر جائز مطالبات کو بھی صوبائی حکومت تک پہنچایا جائے گا،

    ضلعی انتظامیہ امید کرتی ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ و وزیرآباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ وزیراعظم پاکستان کے علم میں ہے اور وہ فلور ملز ایسوسی ایشن پاکستان سطح کی قیادت سے اس بارے گفتگو کر رہے ہیں تاکہ اس کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ان ٹیکسز کے علاوہ اور بھی جو جائز مطالبات ضلعی انتظامیہ سطح پر ہیں انہیں آپسی مشاورت سے حل کریں گے۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کررہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان اور ان کی انتظامیہ مشکل حالات کے باوجود شہر میں سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ضلع میں کہیں آٹا کی قلت پیدا نہ ہو۔

  • گوجرانوالہ :ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر اور گرین سٹار کے باہمی  اشتراک سے  فیملی ہیلتھ ڈے منایا گیا

    گوجرانوالہ :ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر اور گرین سٹار کے باہمی اشتراک سے فیملی ہیلتھ ڈے منایا گیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ اور گرین سٹارTC-1 کے باہمی اشتراک سے فلاحی مرکز ریلوے ڈسپنسری اور فلاحی مرکز رکھ کیکرانوالی میں فیملی ہیلتھ ڈے کا انعقاد کیاگیا جس میں 90 سے زائد کلائنٹس کو آئی یوسی ڈی انجکشن اور دیگر 30 کلائنٹس کو فیملی پلاننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    اس کے علاوہ 200 سے زائد جنرل کلائنٹس کو بھی خدمات فراہم کی گئیں۔ فلاحی مرکز ریلوے ڈسپنسری میں صحت مند خاندان کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ”صحت مند ماں صحت مند بچہ“ کے عنوان سے صحتمند بچوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں اول‘ دوم اور سوم آنے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔

    فلاحی مرکزرکھ کیکرانوالہ میں بیوٹیشن سٹال اور مہندی کے سٹال بھی لگائے گئے جن میں خواتین اور بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ہاتھوں پر اپنے من پسند نقش ونگار بنوائے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے کہا کہ صحت مند ماں اور صحت مند بچہ ہی خوشحال خاندان اور معاشرے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

    انہوں نے ماؤں پر زور دیا کہ قرآنی احکامات کے مطابق دو سال تک بچوں کو اپنا دودھ پلائیں اور بچوں کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ رکھیں جو کہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کا ضامن ہے۔