Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ  بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    تھانہ بڈیانہ کے گاؤں سرائے شاہ فتح سے چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی جنت فاطمہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے قریبی علاقوں میں تمام گھروں کا سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل تاحال جاری ہے

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی زیرنگرانی قصبہ بڈیانہ میں واقع ویران مقامات کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے اور سرچ آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    چار روز قبل جنت فاطمہ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی جو واپس نہ آئی تھی

  • سیالکوٹ:مٹی بھروانے پر جھگڑا, بچے سمیت 11 افراد کے زخمی

    سیالکوٹ:مٹی بھروانے پر جھگڑا, بچے سمیت 11 افراد کے زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)مٹی بھروانے پر جھگڑا, بچے سمیت 11 افراد کے زخمی

    اطلاع کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ دھاریوال میں مٹی بھروانے کے تنازع پر جھگڑا ہوا ہے جس میں آزادانہ فائرنگ کی گئی

    فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے

    ایک اور واقعہ میں بچوں کا جھگڑا پر مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں بچوں کے جھگڑا پر الیاس وغیرہ نے گھر میں گھس کر روبی کی والدہ کو زدوکوب کرکے زخمی کر دیا اور کپڑے پھاڑ د ئیے

    پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے.

  • ٹھٹھہ:اپنے 4 ڈوبتے بچوں کو بچاتے ہوئے ماں دریامیں ڈوب کرجاں بحق

    ٹھٹھہ:اپنے 4 ڈوبتے بچوں کو بچاتے ہوئے ماں دریامیں ڈوب کرجاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں کی رپورٹ)اپنے 4 ڈوبتے بچوں کو بچاتے ہوئے ماں دریامیں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی

    ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں امین جت میں ماں نے اپنے چار ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی قربانی دے دی

    پولیس کے مطابق حاجرہ بی بی کے بچے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جنہیں بچانے کیلئے خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کو تو بچالیا لیکن خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت حاجرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کی لاش ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

  • سیالکوٹ:ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف  ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    سیالکوٹ:ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

    پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421مختلف ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا۔
    ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 نے عید الفطر میں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی۔

    ریسکیورز نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421۔ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا، سڑک کےحادثات میں 198 , آگ لگنے کے 15واقعات، 12 کرائم کیسز، 1 ٹرین کا حادثہ، 11گرنے کہ واقعات، 134 میڈیکل ایمرجینسیز جبکہ 50 مختلف ریسکیو آپریشن شامل ہیں۔

    ریسکیورز نے بروقت ریسپانس کر کے 196 لوگوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 197 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 14 افراد موقع پر ہی یا ہسپتال منتقلی کے دوران جانبحق ہو ئے۔

    ریسکیورز نے عید الفطر کے دوران چاند رات اور عید گاہوں پر بھی دوران عید نماز ڈیوٹی سر انجام دی، ریسکیورز نے حادثات پر بروقت ریسپانس کے لیے مختلف جگہوں پر اور خصوصا تفریح گاہوں ہیڈ مرالہ پر کی پوائنٹس بھی بنائے۔

    ریسکیورز کے شانہ بشانہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دی.

  • سیالکوٹ:سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ:سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی،امام صاحب ڈھکی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

    تحصیل سمبڑیال محلہ فضل پورہ موٹرسائیکل کی شاپ کے باہر لگا شیڈ گرنے کے باعث تین افراد زخمی، آندھی طوفان کے باعث دکان کی ٹین سے بنی شیڈ گر گئی۔

    دو افراد 15سالہ ریحان اور 18سالہ حیدر معمولی زخمی ان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ 35سالہ ذیشان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایک اور واقعہ میں امام صاحب ڈھکی کے قریب واقع گھر میں آگ لگ گئی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مین تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    آگ لگنے سے 12لاکھ مالیت کا گھریلو سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.

  • سیالکوٹ:گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر

    سیالکوٹ:گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گھوئنکی شہر وگردونواح میں تیزہوا ،موسلادھاربارش گندم کی کٹائی کا عمل متاثر ،کسان پریشانی میں مبتلا

    سیالکوٹ و گھوئینکی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں،بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا
    بارش سے گندم کی تیار فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے

    بیساکھ کے شروع میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے، مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ رواں بارشوں سے گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل متاثرہوچکا ہے
    گندم کے تیار کھیت میں پانی کھڑا ہونے سے فصل اور سٹہ کو نقصان کا اندیشہ ہے

    اس موسم میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے کسانوں کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے.

  • گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں  والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں باپ پر تشدد کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

    مدعی مقدمہ نے درخواست گذاری کہ میرے بیٹے خاقان شوکت نے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے نکالنا چاہتا ہے،

    مندرہ پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم خاقان شوکت کو گرفتار کرلیا

    ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدجیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے.

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔100 گرام وزنی فی روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام وزنی فی نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    ضلع سیالکوٹ کی حدود میں مقرر قیمت پر عمل در آمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی کہ وہ فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کرائیں۔

    محمد ذوالقرنین ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ گندم کی بہترفصل، رسد اور کے پیشِ نظر روٹی نان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے.

  • سیالکوٹ: تنظیم الا اخوان  کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ: تنظیم الا اخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)تنظیم الا اخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ہوا،جس میں سالکین نے بھرپور شرکت کی

    شیخ سلسلہ سربراہ تنظیم الا اخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے سالکین سے ویڈیو لنک خطاب کیا ، نۓ آنے والے ساتھیوں کو طریقہ ذکر اور تربیتی خطاب ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، اور ضلعی جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے کیا ۔

    بعد ازاں ضلعی ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ اور ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت حافظ محمد بلال نے کی،

    میٹنگ میں ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر محمد ندیم ملک،سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سیالکوٹ عبیداللہ اعوان،سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سمبڑیال محمد ذوالفقار، سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل پسرور حکیم اختر، سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل ڈسکہ وقاص ریاض نے خصوصی شرکت کی۔

    آخر میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی اور سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (( ادریس نواز چدھڑ سے ))تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 5 کلوگرام سے زائد چرس ، دو پسٹل اور 50 ہزار سے زائد وِٹک رقم بھی برآمد کر لی گئی

    ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل اختر علی وینس اور ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی نگرانی میں اے ایس آئی خاور سیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ 2 منشیات فروش حشام عرف احتشام اور فیصل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو گرام سے زائد چرس ، 2 پسٹل 30 بور اور 50 ہزار سے زائد وٹک رقم بھی برآمد کر لی ، اے ایس آئی خاور سیال کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف تھے ،دونوں ملزمان کو تھانہ چکیاں پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں ۔

    اس موقع پر اے ایس آئی خاور سیال کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاریہے ۔ تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پولیس چوبیس گھنٹے متحرک ہے ۔

    عوام سے گزارش ہے کہ منشیات کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات جیسی لعنت کا کاروبار کرنیوالوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ نوجوان نسل کو اس مکروہ دھندہ سے بچایا جا سکے ۔