Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:روحانی باپ کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں میں سکول ٹیچر نے 11سالہ طالبہ کو سکول میں ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر ٹیچر کے خلاف تھانہ بمبانوالہ پولیس نے چچا نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اورملزم کوگرفتار کرلیا گیاہے

    ایف آئی آر کے مطابق جس میں لڑکی کےچچا نعمان نے درخواست میں لکھا کہ میں موضع اوٹھیاں کا رہائشی ہوں اور دیہ میں ہی کاروبار کرتا ہوں میر ابھائی مدثر بیرون ملک یو نان روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے امروز مورمورخہ 16.04.24 کو میری بھتیجی رو حمامدثر دختر مدثر قوم میواتی ساکن اوٹھیاں عمر 11 سال یو نیک انگلش گرائمر سکول اوٹھیاں کلاس 6 میں پڑھنے کے لیے سکول گئی ہوئی تھی بوقت قریب 01:30 بجیدن اپنی بھتیجی کو سکول سے لینے کے لیے گئے تو بچی کا پتہ کیا تو پتہ چلا کہ بچی اس کے کلاس ٹیچر مبشر ولد محمد اشرف قوم آرائیں ساکن اوٹھیاں کے آفس میں ہے

    جب ہم اس کے آفس کے پاس پہنچے تو روحما کے رونے کی آواز آرہی تھی آفس کا دروازہ کھول کر دیکھا تو ملزم مبشر میری بھتیجی روحماکے ساتھ زنا بالجبر کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر فرار ہو گیا

    تھانہ بمبانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 301/24 زیردفعہ 377B کرکے ملزم مبشر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

  • بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات گردوارہ جنم استھان میں اختتام پذیر

    بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات گردوارہ جنم استھان میں اختتام پذیر

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں اختتام پزیر ہوگئیں، بھارت سے 2475سکھ یاتریوں نے شرکت کی اور ننکانہ صاحب میں تین روز قیام کرنے کےدوران اپنی مذہبی رسوامات کی ادائیگی کے بعد خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے کرتار پور کیلئے روانہ ہوگئے جن کو پولیس کے سخت حصار میں روانہ کیا گیا

    بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات جو گوردواہ حسن ابدال پنجہ صاحب میں جاری تھیں جس میں جرمنی، امریکہ، کینیڈا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت سے 2475سکھ یاتریوں نے شرکت کی تھیں، پنجہ صاحب میں بیساکھی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہونے پر بھارتی سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچایا گیا تھا ،سکھ یاتریوں کا گوردواہ جنم استھان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز اور محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلاب کے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا تھا

    حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا گیا تھاجس پر سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دیے اور ننکانہ میں تمام گوردوارہ جات میں سی سی ٹی وی کمرے، واک تھرو گیٹ اور سکینر لگاے تھے ،جس میں سکھ یاتریوں کو گزار کر گوردواروں میں داخل کیا جاتا تھااور گوردوارہ جات سے ملحقہ تما م راستوں کو خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا کر عام افراد کا داخلہ بند کیا گیا تھا

    سیکیورٹی کے لئے 1600سے زائد پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک کے اہلکار تعینات تھے،

    سکھ یاتریوں کو سچا سودا فاروق آباد بھی یاترا کیلئے لیجا یا گیا جہاں پر یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور دوبارہ گوردوارہ جنم استھان آئے، سکھ یاتریوں نے گورد وارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ماتھا ٹیکی، اشنان، شبد کیرتن اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد آج یاتریوں کو خصوصی بسوں، کوچز اور بھارتی سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے کرتار پور روانہ کردیا گیا ہے جہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے.

  • ننکانہ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بیساکھی تہوار پر صوفی نائٹ کا انعقاد کیاگیا

    ننکانہ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بیساکھی تہوار پر صوفی نائٹ کا انعقاد کیاگیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ انتطامیہ کے زیر اہتمام وساکھی تہوار پرصوفی نائٹ کا انعقاد, صوفی ناٸٹ کا مقصددنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا

    تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ انتطامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام وساکھی تہوار کے موقع پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گذشتہ روز سپورٹس آفیسر کلب کے خوبصورت لان میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز,ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹروقارخان ,پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار سرجیت سنگھ اوردیگر ضلعی افسران سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری بھی صوفی نائٹ کی تقریب میں شریک تھے۔

    اس موقع پر لوک فنکاروں نے بابا بلھےشاہ،پیر وارث شاہ ،میاں محمد بخش اور بابا فرید شکرگنج و دیگر صوفیا کرام کے صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی ، سکھ یاتریوں نے بھنگڑے ڈالے اور جھومتے ہوئے نوٹ نچھاورکیے۔

    کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،صوفی نائٹ کا مقصد دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے

  • گوجرہ:وزیراعلی کی ہدایت پر سابق ایم این اےچوہدری خالدجاویدوڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاسرپرائزوزٹ

    گوجرہ:وزیراعلی کی ہدایت پر سابق ایم این اےچوہدری خالدجاویدوڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاسرپرائزوزٹ

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سابق ایم این اےچوہدری خالدجاویدوڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کاسرپرائز وزٹ

    وزیراعلی’مریم نوازکی ہدایت پرسابق ایم این اےچوہدری خالدجاویدوڑائچ نےٹی ایچ کیو ہسپتال کاسرپرائزوزٹ کیا،ہسپتال میں موجودسہولیات کاجائزہ لیااس موقع پرانکاکہناتھاکہ جیساکہ مریم نواز صاحبہ کاوژن ہے کہ ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجائےاسی طرح ٹی ایچ ڈی ایچ کیو کوبھی اپ گریڈ کیاجائےگا

    وزٹ کے دوران ہسپتال کے مختلف وارڈ ز میں سہولیات کا فقدان نظر آیا ، جو عوام کو سہولتیں دی جانی تھی ہسپتال میں موجودہی نہیں ہیں تو وہ دیں انکی فہرست بناکروزیراعلی’کو بھیج دی جائےگی تاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وژن جو ہے کہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے

    اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بلال طاہر اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شہزادبخاری نے ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی

  • اوچ شریف :مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں

    اوچ شریف :مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)مچھروں کی بہتات،شہری پریشان ،وبائی امراض پھیلنے لگیں ،شہری بیماریوں کا شکار،الٹی ،موشن، ملیریا ، جلدی امراض میں خطرناک اضافہ ،کمشنر بہاولپور سے نوٹس لیکر شہر میں سپرے کرانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں رجب حسین .مجاہد حسین. محی الدین. محمد اکبر سمیت دیگر نے بتایا کہ اوچ شریف میں موسم تبدیل ہوتے ہی بیماریوں نے سر اٹھا لیا .سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں. مچھروں اورمکھیوں کی بہتات سے شہر بھر میں مختلف بیماریاں قے ، دست، ملیریا بخار جیسے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

    بیماریوں کے شدید وار سے شہری عاجز آچکے ہیں، بیماریوں کے علاج پرہزاروں روپے لگا کر بھی تندرست نہیں ہو پا رہے اوچ شریف میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ہر مکان و دکان میں مچھروں و مکھیوں کی بہتات، شہری پریشان محکمہ صحت محکمہ بلدیات کا اسپرے مہم کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہا،ڈائریا، ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے،

    اوچ شریف شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی، جس سےمکھیوں اور مچھروں کی بہتات ن ہوگئی ہے گلی، محلوں دکانوں اور گھروں میں سکون سے بیٹھنا تک محال ہوگیاہے،

    دوسری جانب ہسپتالوں میں آنے والے ملیریا اور ڈائریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے، دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھروں اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت اورمحکمہ بلدیات والوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا

    شہریوں نے کہا کہ شہر کی دکانوں پر ملنے والی کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں بیٹھتی ہیں اور جراثیم چھوڑ دیتی ہیں اور وہ اشیا جب ہم کھاتے ہیں تو وہ ہمارے معدے پر اثر کرتی ہیں جس سے پیٹ کے امراض جیسے ہیضہ، ڈائیریا ہوجاتا ہے اور ہاضمے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، جبکہ مچھروں کی تعداد بڑھ جانے سے ڈینگی اور ملیریا ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے

    شہریوں نے کمشنر بہاولپور سے نوٹس لیکر شہر میں سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی  کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا غمزدہ والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی .

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔تین سالہ جنت فاطمہ عید کے دوسرے روز سے لاپتہ تھی
    یہ بھی پڑھیں.
    سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    اس سے قبل تھانہ بڈیانہ کے گاؤں سرائے شاہ فتح سے بچی جنت فاطمہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے قریبی علاقوں میں تمام گھروں کا سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی زیرنگرانی قصبہ بڈیانہ میں واقع ویران مقامات کی بھی چیکنگ کی گئی اور سرچ آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا

    عید کے دوسرے روز جنت فاطمہ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی جو واپس نہ آئی تھی،جس کی نعش کھیتوں سے ملی ہے.

  • پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

    پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ ) پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا، سرپرست ملک کامران، چیئرمین ملک محمد اصغر، صدر کے لئے محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ کو منتخب کرلیا گیا سرگودھا ڈویژن میں صحافیوں کے مسائل کے خاتمے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن سرگودھا کے عہدیداران کا مشاورت کے بعد اعلان کر دیا گیا

    عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ کامران ملک، چیئرمین ملک محمد اصغر، سئنیر نائب صدر شیخ زاہد مقبول نائب صدر ملک شاہنواز جالپ، نفاست حسنین، منظور ممتاز، محمد کاشف اکرم جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ، جوائنٹ سیکرٹری طارق منہاس، فناس سیکرٹری رانا محمد اشرفش سیکرٹری اطلاعات علی رضا تھہیم چیئرمین مجلس عاملہ اسجد چوہدری ڈپٹی چیئرمین مجلس عاملہ ملک رضوان، شیخ شاہد فاروق، تہور بلال، فرحت عباس شاہ، محترمہ عاصمہ ملک، منظوراحمد، محمد ظہیر خان، فیصل نعیم مرزا محمد کاشف، شاہد جیالا، ساگر عار، محمد سمیع بٹ، مخدم غلام اکبر، محمد نعیم خان ناصر شاہ، ارسلان تبسم، سید جاوید شاہ و دیگر مجلس عاملہ عہدیدار شامل

    اس موقع پر چیئرمین پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سینئر صحافی ملک محمد اصغر اور سینئر صحافی ملک کامران نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کیا، کہ تمام عہدیداران اور ممبران مثبت صحافت کو فروغ دیں گے اور صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،

    منتخب صدر محمد عمران گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ملک فضل جنجوعہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مزید فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے اور صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری متحد ہو کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کا بھر پور ساتھ دیں، بہت جلد یونین کی ممبر شپ اوپن کر دی جائے گی.

  • سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس  ایکشن آگئی

    سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ایکشن آگئی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ادریس نواز چدھڑ سے ) غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ان ایکشن ۔ منشیات کی خرید و فروخت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، یہ لعنت پرامن معاشروں میں بگاڑ کا ایک سبب ہے ۔ اس جرم میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 953 مقدمات کا اندراج کر کے 538 کلو گرام چرس ، 5.46 کلو آئس ، 10 کلو ہیروئن ، 9 کلو افیون ، 20 ہزار لیٹر شراب ،1177 لیٹر لہن ، 06 چالو بھٹیاں برآمد کی ۔

    اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنا اور اسکی نمائش کرنا بذات خود خوف و ہراس پیدا کرتا ہے اور مزید سنگین جرائم کا سبب بنتا ہے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اب تک سرگودھا ریجن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1327 مقدمات درج کر کے 74 کلاشنکوف ، 140 رائفلز ، 1136 پسٹل ، 134 بندوق بارہ بور ، 02 کاربین ، 02 عدد خنجر اور 6215 عدد کارتوس برآمد کیئے ہیں ۔

    آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں،جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات اچھی پولیسنگ میں بہت معاون ہوتی ہے ۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ جس کیلئے سرگودھا ریجن پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔

  • سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) شہری کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا معاملہ ۔ اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر کے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ سابقہ اے ایس آئی کے پولیس افسران پر جھوٹے و من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اختیارات کے غلط استعمال اور شہری سے تاوان لینے پر اے ایس آئی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق سابقہ اے ایس آئی رشید گجر نے ایک شہری کو خود ساختہ الزام میں حوالات میں بند کیا جس سے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کیئے، شہری کی درخواست پر اس معاملہ کی انکوائری کروائی گئی ۔

    انکوائری رپورٹ میں رشید گجر کے خلاف 45 لاکھ روپے تاوان لینا ثابت ہوا جس بنا پر اس کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ اور محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں اس کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

    اس رنجش پر اس نے سرگودھا پولیس کے افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ، اس کے علاوہ سابقہ اے ایس آئی کو 2012 , 2013 ، 2014 ، 2017 اور 2020 میں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر متعدد بار پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی کرپشن میں بھی محکمانہ و قانونی سزا ہو چکی ہے ۔

    اے ایس آئی رشید گجر کی جو وڈیوز وائرل ہوئی ہیں ان میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح شہریوں سے تھانہ میں بیٹھ کر رشوت وصول کر رہا ہے۔ اور اپنی کرپشن و دیگر الزامات کو چھپانے کیلئے سرگودھا پولیس کے افسران پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے ۔ جبکہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد ، رسہ گیر اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ سائلین کو بنا کسی سفارش و رشوت کے فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ، تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ ہوا ۔

    جس کی مثال اس سے پہلے کم ہی ملتی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا تھانہ کلچر میں سیاسی مداخلت کو بھی برداشت نہیں کرتے ، یہ واحد ڈی پی او ہیں ۔ جو اس قدر بہادر ، دلیر اور فرض شناس ہیں کہ بنا کسی سفارش و دباؤ کے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے آج سرگودھا کے شہری کسی اور کے پاس سفارش کیلیئے نہیں جاتے کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ اب بنا کسی سفارش کے بھی ڈی پی او سرگودھا انصاف فراہم کر رہے ہیں اور یہی بات کچھ مفاد پرست لوگوں کی برداشت سے باہر ہو چکی ہے ۔

    شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم جیسے محنتی ، بہادر اور فرض شناس افسران کی مکمل حمایت کی جائے تاکہ جھوٹے پروپیگنڈے کرنیوالوں کے منہ بند ہو سکیں ۔

  • اوچ شریف: عوام ماہر امراض کان, ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے مشورے  سے علاجِ کروائیں,ڈاکٹر ناصر وکیل

    اوچ شریف: عوام ماہر امراض کان, ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے مشورے سے علاجِ کروائیں,ڈاکٹر ناصر وکیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ای این ٹی اسپشلسٹ (کان ،ناک اور گلے ) کے ماہر ڈاکٹر ناصر وکیل نے اوچ شریف شہر کے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے کان ناک اور گلے کے انفیکشن بارے اوچ شریف کی عوام کو آگاہی فراہم کی

    تفصیلات کے مطابق ای این ٹی اسپشلسٹ (کان ،ناک،اور گلے) کے ماہر ڈاکٹر ناصر وکیل نے گزشتہ روز اوچ شریف کے میڈیا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ باشعور عوام کو چاہیے کہ ماہر امراض کان ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق علاجِ کروائیں ناکہ اپنے دیسی نسخوں پر انحصار کریں کان ناک گلہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے یہ تینوں اہم ترین ہیں انہوں نے کہا کہ ای این ٹی اسپشلسٹ سے مراد وہ ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں جو کان ، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں ۔ جسم کے یہ تمام حصے اگرچے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود اپنے افعال جداگانہ طور پر انجام دیتے ہیں اور ان کی بیماریاں اور مسائل بھی الگ ہوتے ہیں ۔ جن کے علاج کے لیۓ ای این ٹی اسپشلسٹ ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے میں نے بہاول پور میں مڈ ویسٹ ہسپتال کے نام سے بنائی ہے جسمیں ناک کان اور گلے کی سرجری بھی کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے دیسی نسخوں پر انحصار کر بیٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ناک کان پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کان انسانی جسم ایک ایسا عضو ہے جس کی نالی ہماری ناک اور گلے سے منسلک ہے۔

    انسانی جسم کے بعض اعضا ایسے ہیں جن میں سے کوئی ایک کسی بیماری یا تکلیف کا شکار ہوجائے تو اس کا اثر دوسرے عضو پر بھی پڑتا ہے۔ کان ایک ایسا ہی عضو ہے جس کی نالی ہماری ناک اور گلے سے منسلک ہے اور یہ جسم کے اندر ایک ہی مقام پر ملتے ہیں۔ کانوں کا کام صرف سماعت کرنا ہی نہیں بلکہ قدرت نے اسے پورے جسم کا توازن برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

    اگر کسی وجہ سے ہمارے کان اپنا کام ٹھیک طریقے سے انجام نہ دے سکیں تو ہم لڑکھڑا سکتے ہیں اور اکثر تیز چکر محسوس ہوتے ہیں۔ کان، ہمارے جسم کے ان اعضا میں سے ایک ہے جن کا کسی وجہ سے درد میں مبتلا ہو جانا ناقابلِ برداشت ہوسکتا ہے۔ مثلاً دانت، گردے، اپینڈکس کا درد انسان کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ کسی بھی عمر میں سماعت کی کمزوری کے علاوہ کان مختلف امراض اور خرابیوں کا شکار ہوسکتا ہے، مگر ایک یا دونوں کانوں کی صفائی، نہانے کے دوران اندر داخل ہوجانے والا پانی نکالنے کے لیے غیرمحفوظ طریقے اپنانے اور اس عضو سے ’چھیڑ چھاڑ‘ کی صورت میں درد کی شکایت عام بات ہے۔

    اس کے علاوہ مستقل نزلہ، ناک کی کوئی دوسری بیماری، گلے کی خراش یا شدید انفیکشن بھی کان میں درد کی وجہ بن سکتا ہے، کیوں کہ یہ تینوں اعضا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر کان ناک اور گلے کو دیکھائیں.