Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)چیئرمین متروکہ وقف املاک ارشد فرید خان کےحکم پر ننکانہ صاحب اور گردونواح میں ٹرسٹ لینڈ پر ہونے والی ناجائز گھریلو اور کمرشل کٹی کئی کنال پر مشتمل تعمیرات کا ریکارڈ مرتب ہونا شروع,سیکرٹری بورڈ کی ہدایت پر اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر احسن خان اپنی ٹیم کےہمراہ تفتیش میں مصروف عمل رپورٹ عید کی تعطیلات کے بعد چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کو پیش کی جاۓ گی,متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات میں ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب زون,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب اور انچارج انکروچمنٹ سیل کے ملوث ہونے کا انکشاف,عوامی حلقوں کا چیئرمین متروکہ وقف املاک سے ایف آئی اےسے انکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک کی ٹرسٹ لینڈ پر گھریلو اور کمرشل تعمیرات کا سلسلہ نہ روک سکا اور یہ سلسلہ گزشتہ تین ماہ سے دن رات شروع ہے اور سلسلہ کو روکنے کے لیے بورڈ آفس کی طرف سے ایک انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجدکو تعینات کیاگیاتھامتروکہ وقف املاک بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ماہ تعمیرات کا سلسلہ پہلے سے کم ہوا اور اسی دوران بورڈ آفس کو ننکانہ صاحب آفس سے خط وکتابت کا سلسلہ شروع ہو گیاجس میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد دونوں کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور تعمیرات میں ملوث ہونے کے الزمات لگاۓ گے اور بورڈ آفس میں دونوں کو انکوائری کے لیے متعدد دفعہ بلایا گیا

    جبکہ دوسرا کام یہ کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر پٹواریوں اور سیکورٹی گارڈ کے تبادلے کیے گۓ تاکہ ناجائز تعمیرات کو روکا جا سکے لیکن ناجائز تعمیرات کو روکنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور تعمیرات کا سلسلہ ایک بار پھر معتبر ذرائع کے مطابق ملک زاہد امجد کی موجودگی میں پھر سے شروع ہو گیا جوتاحال ننکانہ صاحب شہر اور گردونواح واربرٹن روڈ,مانگٹانوالہ روڈ,بائی پاس کے دونوں اطراف ,یاد گار چوک, کرم والا کوٹ,بچیانہ روڈ,بچیکی روڈ,شاہ کوٹ روڈ اور اس وقت تو شیدی کوٹ روڈ ناجائز تعمیرات کا گڑھ بن چکا ہے ,

    ذرائع نے بتایا کہ ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں ہونے والی تعمیرات کےحوالے سے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے متعدد دفعہ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کو لیٹر لکھے لیکن سیکرٹری بورڈ کی طرف سے اس پر کوئی ایکشن نہ لینا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے ,جبکہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر احسن خان اپنی ٹیم کے ہمراہ چیئرمین کے حکم اور سیکرٹری بورڈ کی ہدایات پر ننکانہ صاحب پہنچ گۓ ہیں اور شہر اور گردونواح میں ہونے والی لا تعداد تعمیرات کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق رپورٹ عید کے بعد پیش کی جاۓ گی سب سے حیران کن بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کی موجودگی میں بڑی بڑی کئی کئی کینال پر مشتمل تعمیرات کا ہونا کئی سوالوں کو جنم دیا رہا ہے اور وہ سوال جو اس وقت ہر زبان پر ہے وہ یہ ہے کہ اس وقت ایڈمنسٹریٹر زون ننکانہ صاحب چوہدری تنویر ,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فضل الرحمن بٹ اور نچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد ایک پیج پر ہیں اور اسی لیے بغیر کسی خوف کے متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور یہ ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک ان تعمیرات میں ملوث افسران اور پٹہ داروں کو کیفرے کردار تک نہ پہنچایا گیا جو کہ اج تک ممکن نہیں ہو سکا ہے

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ ہے کہ ان افسران اور زمینوں کی فروخت میں ملوث پٹہ داروں کےکیس ایف آئی اے کو سپرد کیے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے

  • خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے2400 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے واہگہ بارڈر پر پردھان سردار رامیش سنگھ اروڑا ، ایڈ یشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد, سردار ممپال سنگھ ،سردار تارا سنگھ،ستونت کور ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،سمیت دیگر سکھ ہنماوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور چیئرمین بورڈ کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

    واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھ لیڈر کلونت سنگھ اور ڈپٹی پارٹی لیڈر امرجیت سنگھ نے حکومت پاکستان اور متروک وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔پاکستان میں مقدس استھان ہیں جنکی یاترا کے لیے لاکھوں سکھ بے تاب ہیں ۔

    رانا شاہد نے کہا کہ چئیر مین بورڈ ارشد فرید خان کے احکامات کے مطابق سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ،میڈیکل و دیگر سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔

    ترجمان بورڈ کے مطابق بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ نےگوردوارہ پنجہ صاحب کو نئے رنگ و روغن،تزئین وآرائش اور برقی قمقموں سے سجایا ہے۔جبکہ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب و دیگر گوردواروں میں بھی تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور سیکیورٹی عملہ دن رات یاتریوں کی خدمت میں مصروف رہیں گے،میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کے لیے بھی بہتر ین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ویساکھی میلہ کی مرکزی تقریب مورخہ 14اپریل بروز اتوار کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی، سکھ یاتری 22اپریل کو اپنی 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے

  • ننکانہ :مبینہ پولیس کی فائرنگ ،2  افراد کی دریائے راوی میں چھلانگ، ڈوب کرجاں بحق

    ننکانہ :مبینہ پولیس کی فائرنگ ،2 افراد کی دریائے راوی میں چھلانگ، ڈوب کرجاں بحق

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پولیس کا خوف گرفتاری کے ڈر سے دو افراد دریائے راوی میں کود کر ڈوب گئے،دونوں کی لاشیں دریا سے نکالی لی گئیں،ایک سب انسپکٹر سمیت چارنامزد اور 6نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے ٹھٹھہ گجراں میں مبینہ دو منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو دونوں ملزمان گرفتاری کے خوف سے دریائے راوی میں چھلانگیں لگاکر ڈوب گئے

    مقامی لوگوں کی مدد سے 45سالہ ارشدعرف کالی کی لاش دریا سے باہر نکال لی گئی جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دوسرے شخص کی تلاش شروع کردی اورگذشتہ رات تاریکی چھا جانے کے باعث واٹر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ،ریسکیوز نے دوسرے روز الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کرکے 35سالہ غلام مرتضیٰ کی لاش بھی دریا سے باہر نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی

    ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر اور ایس ایچ او تھانہ فیض آباد احد گجر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ فیض آباد پولیس نے ریاست نامی ملزم کومنشیات سمیت گرفتار کیا تھاجو پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمہ کاملزم ہے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے منشیات ارشد اور مرتضی سے خرید کی ہے پولیس ٹیم نے ریاست کی نشاندہی پر ارشد اور مرتضی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکر ٹھٹہ گجراں سے ناصر نامی منشیات فروش کو گرفتار کیاجبکہ پولیس کی آمد کی اطلاع پر ارشد اور مرتضی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی

    دوسری طرف ڈی پی او صائد عزیز کی ہدائت پر پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے ارشد عرف کالی کے والد اشرف مندا کی مدعیت میں سب انسپکٹر حافظ بابر ، تین کا نسٹیبلان یاسین ، علی ٹوری اور آصف ٹوری سمیت 10پولیس اہلکاروں کے خلا ف زیر دفعہ 302,،148اور149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

    مدعی مقدمہ کا مؤقف ہے کہ میرا بیٹا ارشد اور داماد غلام مرتضیٰ دریائے راوی کے کنارے کھڑے تھے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کردی جس کے باعث جان بچانے کے لیے دونوں نے دریا میں چھلانگ لگادی، ڈوبنے والے افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین نے دونوں افراد کو بلاجواز گرفتار کرنے کے لیے ان کا تعاقب کیا اور ان پر فائرنگ کی

    لواحقین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ننکانہ:حکومت پاکستان نے بیساکھی کیلئے تین ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے،سردار رمیش اروڑہ

    ننکانہ:حکومت پاکستان نے بیساکھی کیلئے تین ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے،سردار رمیش اروڑہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب و چئیرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے بیساکھی تہوارمیں شرکت کے لئے تین ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں

    بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گےسکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائے گا،سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین تمام گوردواروں کی یاترا کروائی جائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 18 اکتوبر کو گوردوارہ کرتار پور جائیں گی ،بھارت سکھ یاتریوں کو اپنے ملک سے بذریعہ ٹرین آنے کی اجازت دے پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف سے دوستانہ قدم بڑھائے ہیں

    بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے،ملک بھر میں شرپسند عناصر کی سرکوبی کی جائے گی ،کسی کو ملکی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    پاکستان آنے والے سکھ یاتری امن اور محبت کا پیغام لے کر جائیں گے،سکھ یاتریوں کے لئے ہر ممکن بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا

    سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک ہےمحکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،محکمہ اوقاف میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،

    سکھ یاتریوں کو کمروں کی الاٹمنٹ کے لئےٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا

  • گوجرہ :نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابق طلباء کی طرف ایک عید ملن پارٹی

    گوجرہ :نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابق طلباء کی طرف ایک عید ملن پارٹی

    گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے کے نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابقہ سٹوڈنٹس کی طرف ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے سابقہ اساتذہ اکرام اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ماسٹر منیر ،ماسٹر عبدالقادر ،ماسٹر شمشیر ،ماسٹر شیخ منظور ،ماسٹر پطرس گل اور ماسٹر نذیر نے شرکت فرمائی۔

    تمام اساتذہ کرام نے سٹوڈنٹس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اپنے سکول وقت کے اساتذہ کرام کو یاد رکھا اور اپنے سب دوستوں کو ایک ساتھ اکٹھا کیا۔تقریب میں دوسرے شہروں سے بھی سٹوڈنٹس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    میزبان کے فرائض میں بابر نجمی آف فیصل آباد ،اصغر گجر ،محمد رفع مغل اور محمد طاہر گوگی نے ادا کئے

  • پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سےدو درجن سے زائد افراد جاں بحق

    پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سےدو درجن سے زائد افراد جاں بحق

    (باغی ٹی وی رپورٹ )شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 18 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔

    اوچ شریف سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف کے قریبی علاقہ خیرپورڈاہا میں ا ور بہاولپورکے دیگرعلاقوں میں آسمانی بجلی گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوئےجن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    گندم کی فصل میں کام کرتے ہوئے اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع دھنور کی رہائشی خاتون 22سالہ شاہینہ بی بی اور 70سالہ کریم بخش اور 25سالہ اقرا بی بی پر آسمانی بجلی گر گئی آسمانی بجلی گرنے سے 22سالہ شاہینہ بی بی موقع پر جانبحق ہو گی جبکہ کریم بخش اور اقرا بی بی شدید زخمی ہو گئے جیسے ریسکو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا

    ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقہ بستی اللہ بخش کے قریب واقع بستی گدارہ میں ملک مجاہد گدارہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگیا،اسی طرح تحصیل جتوئی ہی علاقہ شہرسلطان میں 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،

    راجنپور کے علاقہ فاضل پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا

    رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے تین، تین ہلاکتیں ہوئیں۔

    ریسکیو کے مطابق رحیم یارخان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے اور بچے کھیل رہے تھےکہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے جبکہ ماڑی اللّٰہ بچایا میں ایک چرواہا اور خان بیلہ میں ایک کسان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔

    لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی موٹرسائیکل سوار خاندان پر گری۔ جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، ماں بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔

    ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    چمن اور سوراب میں آسمانی بجلی سے دو ، دو ہلاکتیں ہوئیں جب کہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی سے ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

    صوبے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹوبہ اچکزئی میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی ریلوں میں بہہ گئی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

    چمن میں آج تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے، اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

  • فورٹ منرو: تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیا

    فورٹ منرو: تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیا

    فورٹ منرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارنوربلوچ )تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیاریسکیو ٹیمیں اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس موقع پر پہنچ گئے ڈوبنے والا نوجوان ملتان کا رہائشی ہے، نوجوان کی لاش مل گئی جس کا نام شاہزیب ولد کرم دین سکنہ ملتان سٹی معلوم ہوا ہے

    واضح رہے اس مقام پر غیر قانونی طور پر کچھ افراد نیچے کھائی اور پانی تک جانے کا راستہ بنایا ہوا ہے اور ہر سال یہاں پر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے جو کہ بارڈر ملٹری پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد سالانہ بغیر کسی حفاظت کے اس پوائنٹ پر غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے سیاحوں کی جیب سے نکال لیتے ہیں اور بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گارج کا عملہ باقاعدہ طور پر حصہ وصول کرتا ہے

    اور طرح بارڈرملٹری پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے کھلے ہوئے ہیں ،جہاں پر مقامی لوگو سیاحوں کو مختلف طریقوں سے بہلا پھسلا کر جوئے کے مقام لے جاتے ہیں .جہاں ان کی جیبیں خالی کرلی جاتی ہیں ،جو سیاح وہاں سے بچ کر نکلنا چاہے تو اسے بی ایم پی تھانے میں بند کرانے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا جاتا ہے

  • چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے موبائل فون کی دنیا میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے، ZTE Axon 60 Ultra موبائل فون کے ذریعے صارفین اب ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

    حال ہی میں چینی کمپنی کی ایکژون کی جانب سے ZTE Axon 60 Ultra لانچ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آن لائن آڈیو کالز اور ٹیکسٹ میسجز کر سکتے ہیں۔

    اس کے لیے چینی ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین باآسانی ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

    اگرچہ اس اسمارٹ فون کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے فلحال خبر سامنے نہیں آئی ہے، تاہم اس فون کی خصوصیات ضرور صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہیں۔

    ZTE Axon 60 Ultra کی 6 اعشاریہ 78 انچ او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے ہے جبکہ اس ریزولیوشن 1.5K ہے ، دوسری جانب 120 ہرٹز ری فریش ریٹ ہے۔

    ڈمنگ کی بات کی جائے تو اس میں 22160 ہرٹز پی ڈبلیو ایم ڈمنگ موجود ہے، دلچسپ بات یہ ہے اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 8 جین 2 ایس او سی کے ساتھ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ایکس ریم اور یو ایف ایس 4 اسٹوریج موجود ہے۔

    جبکہ اس موبائل کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کے لیے کسی بھی قسم کے نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی، اس میں موجود ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹویٹی صارفین کو لائیو آڈیو کالز اور دو طرفہ میسجز کی روانی کے حوالے سے سہولت فراہم کرتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ موبایل فون چین کے ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سے جڑا ہے۔

    جبکہ رئیر کیمرہ 50 میگا پکسل مین سینسر کے ساتھ موجود ہے، جس میں او آئی ایس سپورٹ موجود ہے۔ جبکہ 50 میگاپکسل سیکنڈری سینسر بھی موجود ہے۔

    ویڈیو کال اور سیلفیز کے لیے 32میگا پکسل فرنٹ سینسر موجود ہے، دوسری جانب 5 جی کی سہولت کے ساتھ ساتھ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔

    دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس موبائل فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، جبکہ 80 واٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

  • اوچ شریف:عید الفطر پر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت عوام کوکھلانے میں کامیاب

    اوچ شریف:عید الفطر پر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت عوام کوکھلانے میں کامیاب

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان ) عید الفطر پر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت عوام کوکھلانے میں کامیاب، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ذمہ دار اداروں کے کرتادھرتا منظر سے غائب رہے،قصابوں کی چاندی ہوگئی،قصابوں کی طرف سےمن مانے نرخوں کی وجہ غریب دیہاڑی دار شہری عیدالفطرکے خوشی کے دن بھی اپنے بچوں کو گوشت خرید کرکھلانے سے قاصررہے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں قصابوں نے عیدی کے لئے میدان مار لیا۔غیر قانونی سلاٹرنگ عروج پر رہی ،اوچ شریف کے قصائی عید الفطر سے قبل دیہی علاقوں سے مضر صحت اور لاغر جانور اونے پونے داموں سادہ لوح لوگوں سے خریدتے ہیں اور پھر اوچ شریف میں خفیہ جگہ پر لے جا کر وہاں پر مخصوص قسم کا کیمیکل نائٹریٹ لگا کر گوشت کو تازہ اور سرخ کیا جاتا ہے اور بعد میں مارکیٹ میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرتے ہیں،

    شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہرو گردونواح میں غیر قانونی مذبح خانوں کی بھرمار ہو گئی اور شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلایا جانے لگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ غیر قانونی مذبح خانوں سے متاثرہ محلوں میں گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    قصابوں نے مبینہ طور پرسلاٹر ہاؤس کی مہریں بھی بنا رکھی ہیں اور ذاتی طور پر ذبح کئے گئے جانوروں پر سلاٹر ہاؤس سمیت دیگر سرکاری سلاٹر ہاؤسز کی جعلی مہریں لگا کر مختلف علاقوں میں گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

    عید الفطر کے موقع پر لاغر اور بیمار جانوروں کی فروخت کی بھی شکایات سامنے آئیں پانی ملا گوشت فروخت کیا گیا۔تاہم متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران چھٹیاں مناتے رہے۔

    تحصیل انتظامیہ،اوچ شریف ٹاؤن کمیٹی کے حکام نے بھی عیدالفطرپر قصابوں کو فری ہینڈ دےدیا تھا،عیدالفطر پر گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔جو مڈل طبقہ کے لئے بھی خواب بن گیا۔عیدالاضحٰی سےقبل قصابوں نےعیدالفطر کا موقع بھی رائیگاں نہ جانے دیا۔

    عیدالفطر کے ایام میں بھی گوشت کے نرخ بلند و بالا رہے ۔جس کی بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا غیر موثر کردار ہے

  • عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار

    عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف سے)عید کا تیسرا دن ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کی ایمرجنسی سے ڈاکٹرز غائب مریض مشکلات کاشکار، ہر آنے والے مریض کو ریفر ٹوسیالکوٹ یا نارووال معمول بن گیا

    عید کا تیسرا دن اور ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز اپنی کرسیاں خالی چھوڑ کر خود خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف مریض خوار ہونے لگے، آن ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر عمیزہ کرسی خالی چھوڑ کر آرام فرما رہیں تھیں، مریض کے اٹھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ یا نارووال لے جائیں

    یہاں پر الٹراساؤنڈ کی سہولت میسر نہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.