Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ: ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا

    بانی وسرپرست امین رضامغل کی زیر صدارت ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کااہم اجلاس سینئر ممبر عباس شاہدمغل کی میزبانی میں منعقد ہوا

    اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کیا گیا

    اجلاس میں آئندہ ہونے والے انتخابات ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا بعدازاں میزبان عباس شاہد مغل کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر دیاگیا اجلاس میی کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت

  • تنگوانی:انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3ٹرک ڈرائیور اغواء

    تنگوانی:انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3ٹرک ڈرائیور اغواء

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ ) کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوٶں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3 مسافراغواء

    خبر کے مطابق غوث پور کے نزدیک انڑ اسٹاپ پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کوچ میں سوارمسافر خیر پورکا رہائشی نزاکت تنیو جاں بحق ہو گیا اور کوچ کا کلینر عابد نندوانی سمیت دو مسافر شدید زخمی ہوگئے

    جبکہ ڈاکو تین ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا ءکر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے کوئی مزاحمت نہیں کی.

  • سرگودھا :  آئی ایل ایم کالج میں طلباء سے فیئر ویل کے نام پر ایک ماہ میں 2 مرتبہ بھاری رقوم کی وصولی کا انکشاف

    سرگودھا : آئی ایل ایم کالج میں طلباء سے فیئر ویل کے نام پر ایک ماہ میں 2 مرتبہ بھاری رقوم کی وصولی کا انکشاف

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ سے ) آئی ایل ایم کالج میں طلباء سے فیئر ویل کے نام پر ایک ماہ میں 2 مرتبہ بھاری رقوم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے ڈائریکٹر کالجز ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سرگودھا کی بے خبری میں آئی ایل ایم کالج نے اندھیر نگری مچا دی ۔

    سیکنڈ ائیر کی کلاسسز شروع ہونے سے 3 ماہ قبل جبری طور پر فیس بٹوری جانے لگی ، فیس نہ دینے والے طلباء کو فرسٹ ایئر بورڈ امتحانات کی رول نمبر سلپ نہیں دی جاِئے گی ، کالج ذمہ داران کی بلیک میلنگ ، طلباء و والدین پریشان، کالج ذمہ داران، ڈائریکٹر کالجز اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف بھرپور احتجاج ، مقامی انتظامیہ کی حالات پر کمزور گرفت اور غفلت و لاپرواہی کا خمیازہ سرگودھا کے باسیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

    سرگودھا میں مبینہ طور پر ڈائریکٹر کالجز کی سرپرستی میں نجی کالج مالکان و ذمہ داران لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور زیر تعلیم طلباء سے مختلف فنڈز و پارٹیوں کے نام پر بھاری رقوم بٹوری جا رہی ہیں ۔ یہاں آئی ایل ایم کالج سرفہرست ہے کہ جہاں گذشتہ ماہ طلباء سے فیئر ویل پارٹی کے نام پر 11 سو روپے فی طالب علم وصول کیئے گئے اور بعد ازاں چند دن بعد ہی سیکنڈ ایئر کی فیس کیلئے جاری کردہ چالان فارم میں دوبارہ فیئر ویل کے نام پر مزید 11 سو روپے شامل کر دیئے گئے اور اس کو فیس کا حصہ قرار دیتے ہوئے وصولی لازمی قرار دے دی گئی ۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا بورڈ کے تحت فرسٹ ائیر کے امتحانات 8 مئی کو شروع ہو رہے ہیں ۔ امتحانات مکمل ہونے اور رزلٹ آنے کے بعد سیکنڈ ایئر فیس وصولی ہونا تھی جب کہ کالج ہذا نے ماہ مارچ میں ہی سیکنڈ ایئر کی فیس وصول کا جبری سلسلہ شروع کر دیا اور فیس ادا نہ کرنے والے طلباء کو فرسٹ ائیر بورڈ امتحانات کی رول نمبر سلپ نہ دیئے جانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔

    آئی ایل ایم کالج کی اس اندھیر نگری اور غنڈہ گردی پر طلباء اور والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورت حال کا نوٹس و ایکشن لیں اور مقامی انتظامیہ کو خواب غفلت سے بیدار کرتے ہوئے اس مہنگائی کے دور میں عوام کو لوٹنے والے اس نام نہاد تعلیمی ادارہ کی انتظامیہ کو نکیل ڈالیں ورنہ نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ مار کا یہ سلسلہ عوام سے جینے کی سکت چھین لے گا ۔

  • سرگودھا : تحصیل ساہیوال کی بااثر لیڈی ڈاکٹر کے سامنے سی ای او ہیلتھ بھیگی بلی بن گئے،علاقہ مکین سراپا احتجاج

    سرگودھا : تحصیل ساہیوال کی بااثر لیڈی ڈاکٹر کے سامنے سی ای او ہیلتھ بھیگی بلی بن گئے،علاقہ مکین سراپا احتجاج

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹ ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل ساہیوال کی بااثر لیڈی ڈاکٹر کے سامنے سی ای او ہیلتھ سرگودھا بے بسی کی تصویر بن گئے ۔ لیڈی ڈاکٹر کم و بیش 3 سال سے اصغر آباد کے ہیلتھ سینٹر پر تعینات ہے ۔ مگر چند ماہ ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوئی ۔ علاقہ مکین سراپا احتجاج

    ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سی ای او ہیلتھ سرگودھا کو ہدایت کی تھی کہ وہ جنرل ڈیوٹیوں پر مامور ملازمین کو اپنے متعلقہ سینٹرز پر واپس بلائیں ۔

    جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق لیڈی ڈاکٹر گل شاہ اعوان کی جنرل ڈیوٹی کینسل کر دی گئی ۔ مگر بااثر لیڈی ڈاکٹر نے اعلیٰ حکام کے احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا ۔ جس کی وجہ سے مجبوراً سی ای او ہیلتھ سرگودھا نے لیڈی ڈاکٹر کو دوبارہ جنرل ڈیوٹی پر ہی مامور کر دیا ۔

    اصغر آباد کے ہیلتھ سینٹر پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے احتجاج پر ایک بار پھر سی ای او ہیلتھ سرگودھا نے لیڈی ڈاکٹر کی جنرل ڈیوٹی کینسل کر کے اسے اصغر آباد کے ہیلتھ سینٹر پر حاضری دینے کا حکم دیا ہے ۔ مگر حسب معمول لیڈی ڈاکٹر لیٹر جاری ہونے کے کئی دن بعد بھی اصغر آباد ہیلتھ سینٹر پر ڈیوٹی کے لیئے حاضر نہیں ہوئی ۔ اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا بااثر لیڈی ڈاکٹر کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر اتنی بااثر ہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار اپنی جنرل ڈیوٹی دوبارہ لگوانے میں کامیاب ہوئی ہے اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا ہر بار ہی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کروانے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں ۔

    لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث اہلیان علاقہ سراپا ء احتجاج ہیں اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں

  • سرگودھا : ڈویژن میں اس سال  ایک لاکھ 97 ہزار رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر

    سرگودھا : ڈویژن میں اس سال ایک لاکھ 97 ہزار رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کاٹن کمیٹی کے اجلاس ۔ ڈویژن میں امسال ایک لاکھ 97 ہزار رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

    سرگودہا میں 7 ہزار 710 , خوشاب میں 2 ہزار 890, میانوالی میں ایک لاکھ 45 ہزار 470 اور بھکر میں 41 ہزار 430 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کاٹن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور ڈائریکٹر زراعت کے علاؤہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا پنجاب کا واحد ڈویژن ہے ۔ جس سے پچھلے سال کپاس کا سو فیصد ہدف حاصل کیا ہے ۔ امسال بھی اعلیٰ کوالٹی کا بیج اور کھاد وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

    کمشنر نے کہا کہ کپاس کی بوائی ایک قومی کاز ہے ۔ جس کیلئے تمام اداروں کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کپاس کی فصل کی بوائی کے بارے آگاہی کیلئے کسان کنونشن کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے زراعت افسران پر زور دیا کہ وہ پر کاشتکار کے گھر تک اپنی رسائی کو یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی بوائی کا مقرر کردہ ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 150 ارب روپے کا کسانوں کیلئے پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بغیر سود کے قرضہ جات ، سولر کی فراہمی کے علاؤہ زراعت محکمے میں خالی آسامیوں پر بھرتی شامل ہے ۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ موسم نے ساتھ دیا تو امسال گندم کی فصل کی بہتر پیداوار متوقع ہے ۔ غیر معمولی بارشوں کے باعث چنا کی فصل کی بھی بمپر پیداوار متوقع ہے ۔

    اجلاس میں کسان نمائندوں نے اپنے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔

  • سرگودھا : دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کا طالب علم حمزہ جاویدکیڈٹ کالج میں جگہ بنانے میں کامیاب

    سرگودھا : دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کا طالب علم حمزہ جاویدکیڈٹ کالج میں جگہ بنانے میں کامیاب

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی . سکول کے ہونہار طالب علم حمزہ جاوید نے مقابلے کے امتحا ن بعد کیڈٹ کالج میں جگہ بنا لی

    سرگودھا میں ایجوکیٹرز پولیس سکول کے ہونہار طالب علم حمزہ جاوید نے مقابلے کے امتحان بعد کیڈٹ کالج میں جگہ بنا لی ۔ اس کیلئے پورے پاکستان سے چالیس ہزار سے زائد طلباء نے امتحان میں حصہ لیا تھا ۔ جس میں ضلع سرگودھا سے صرف دو طالب علم اہل قرار پائے ۔

    آر پی او شارق کمال صدیقی نے ہونہار طالب علم سے ملاقات کی ، مبارکباد دی اور نقد انعام دیا ۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے میں پولیس ایجوکیٹرز سکول نے بہترین ادارے کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے ۔ بلاشبہ اس میں تمام سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت شامل ہے ۔

    پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر چکا ہے ۔ حمزہ جاوید کا والد جاوید اختر پنجاب ہائی وے پٹرول میں بطور اے ایس آئی فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔

  • اوکاڑہ۔ ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

    اوکاڑہ۔ ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نو منتخب اوکاڑہ بارعہدیداران سے حلف لیا

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ایم پی اے میاں یاور زمان ایم پی اے میاں محمد منیر، مسلم لیگی راہنما چوہدری منیب الحق،سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل، صدر بار راؤ محمد اشرف ،سیکرٹری بار بدر ذوالقرنین سمیت بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے

    اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بار کے نو منتخب عہدیداران صدر بار راؤ محمد اشرف ،جنرل سیکریٹری بدر ذوالقرنین اور دیگرکو مبارکباد دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا نو منتخب عہدیداران کی جانب سے بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کے لیے مثبت انداز میں کام کرنے کی امید کا اظہار
    ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران صدر بار راؤ محمد اشرف ، سیکریٹری بدر ذوالقرنین نے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل اور جوڈیشل کمپلیکس کے لیے فنڈز بارے درخواست کی۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان،بطور سپیکر 1 کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو فنڈز کی فراہمی کے لیے پلان تیار کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ،وکلا برادری کی بہتری کے لیے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔

    عدالتوں کی ورکنگ کے لیے بہتر ماحول خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کے لیے وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اچھے ماحول سے عدالتوں کے کام میں بہتری آئے گی۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا میں علامہ اقبال بلاک برائے چیمبرز کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو اوکاڑہ بار کی لائف ٹائم ممبر شپ بھی دی گئی

    صدر بار راؤ محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری بار بدر ذوالقرنین نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی

  • سیالکوٹ:سابق ڈی او اسپشل برانچ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں مقدمہ درج

    سیالکوٹ:سابق ڈی او اسپشل برانچ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سابق ڈی او اسپشل برانچ انسپکٹرقیصر امین بٹ اور وسیم بٹ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ،

    انسپکٹرقیصر امین بٹ کے گھر سے 3عدد نان کسٹم گاڑیاں برآمد ہوئی تھی۔کسٹم اینٹلی جنس نے کسٹم ایکٹ178 اور 156 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق انسپکٹرقیصر امین بٹ نے دوران ریڈ کسٹم عملہ سے مزاخمت کی اورانسپکٹرقیصر امین بٹ نے اپنے آپ کو ڈی ایس پی اسپشل برانچ شو کیا۔

    ایف آئی آر کا متن کے مطابق دوران ریڈ موجودہ گاڑیوں کا ریکارڈ امپورٹ ڈیٹا اور ایمنیسٹی اسکیم میں نا پایا گیا۔کسٹم حکام نے گاڑیاں تحویل میں لیکر کا لاہور کسٹم ہاؤس شفٹ کر دی ہیں۔

    انسپکٹرقیصر امین بٹ ڈی او اسپشل برانچ کے عہدے پر تعینات تھے،وقوعہ کے بعد قیصر امین بٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔قبل ازیں بھی انسپکٹر قیصر امین بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔


  • سیالکوٹ:بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ:بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے)بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار,60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی

    سیالکوٹ میں سمبڑیال بھوپالوالہ سٹاپ پر پر بیٹی کو عید دینے جانے والی ماں حادثہ کا شکار ہو گئی،ٹرک کی ٹکر سے 60 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    سیالکوٹ سمبڑیال روڈ پر بھوپالوالہ کے قریب 60 سالہ خاتون ثریا بی بی اپنی بیٹی کو عید دینے جا رہی تھی کہ پیدل سڑک کراس کرتے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گری اور پیچھے سےآنے والے تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی

    جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق خاتون بھوپالوالہ کی رہائشی ہے۔

  • سیالکوٹ:کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    سیالکوٹ:کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض):کینٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت،شہری ہپاٹائٹس میں مبتلاہوکر دم توڑنے لگے

    صدر بازار کے علاقوں میں ہپاٹائٹس کے مرض میں اضافہ، وارڈ نمبر 7 میں دو خواتین سمیت30 سالہ نوجوان دم توڑ گیا

    سیالکوٹ مضر صحت پانی پینے سے ،ہیپاٹائٹس اور یرقان کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،سرکاری پانی کی ٹینکی میں مردہ چوہے برآمد ہونے کا انکشاف ہواہے

    شہری کا کہنا ہے کی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری پانی کے نل موت پانی کی جگہ زہریلی موت بانٹی جا رہی ہے،

    صدر بازار کے علاقہ میں جگرکے امراض،جس میں کالا وپیلا یرقان شامل ہے وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، یکے بعد دیگرے ہونے والی اموات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے ہر دوسرے گھر میں ایک سے دو مریض پائے جا رہے ہیں،صدر اور کینٹ کے علاقوں کی سرویلنس کروائی جائے علاقہ مکین