Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جھل مگسی:لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    جھل مگسی:لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)جھل مگسی لیویز فورس کا ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری

    ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور اور اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کے احکامات کی روشنی میں رسالدار لیویز تھانہ جھل مگسی دفعدار صوبہ خان چنجنی, حوالدار علی گوہر مگسی ودیگر لیویز فورس کے اہلکاروں کی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع کارروائی کی

    اس کارروائی عمل میں مقدمہ فرد نمبر 18/2021 بجرم زیر دفعہ 148-147/ 34-324 میں مطلوب روپوش ملزم ممتاز علی ولد عبدالرزاق قوم سارنگانی مگسی ساکن جھل مگسی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے

    مزید تفتیش لیویز فورس جھل مگسی کررہی ہے۔

  • جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ ) کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ کی حالت ابتر ہو چکی ہے نورانی روڈ پر بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں

    تفصیل کے مطابق یوسی کھاری سمیت یوسی فتح پور اور یوسی پتری کے تمام علاقوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر شہر گنداواہ سے ملانے والا کوٹڑہ ٹو گنداواہ روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے نورانی روڈ کئی سالوں سے بھی تعمیر نہ ہو سکا

    کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پر اب بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں، کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڑ پر گرد غبار سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی اور سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، یہ سڑک بلوچستان کے مشہور بزرگ پیر چھتل شاہ نورانی کے خوبصورت چشمے سے بھی جا کر ملتی ہے اور قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں جب کہ پورے ملک سے عقیدت مند اپنی مرادیں بھی لے کر آتے ہیں اور سیاہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں گنداواہ کوٹڑہ کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ذرائع آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک پہنتے ہوئے خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی گھنٹے لگتے ہے۔

    مریضوں کو راستے میں تکلیف دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خراب روڈ کی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہیں کوٹڑہ ٹو نورانی روڈ کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے جھل مگسی نوابذادہ طارق خان مگسی ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پختگی کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں.

  • تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کیا،

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی ان ایکشن، تلہ گنگ میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کردیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    شہری ذخیرہ اندوزوں کی نشاہدہی میں ہماری مدد کریں۔

  • ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

    ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان اور گاڑیاں ضبط

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈویژن کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

    تفصیلات کے مطابق سید علی عباس گردیزی کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ سرگودھاکی ہدایت پر ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ ڈپٹی کلکٹر اینٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا سمگلنگ ک ے خلاف کریک ڈائون،3ماہ میں غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس ،3بسیں ، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ ، کپڑا ، چھالیہ ، سگریٹ ، ٹائر ،ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائدڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت 5مقدمات درج ۔

    ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تمام جوائنٹ چیک پوسٹوں پر غیرملکی سمگل شدہ اشیا کی برآمدگی کے لیے تما م گاڑیوںکی مکمل طور پر چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی حدود کے اندر تمام شاہراہوں پربھرپور چیکنگ جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سمگل شدہ اشیا کی غیر قانونی طور پر ترسیل کوروکنے کے لیے تمام موجود ہ وسائل بروء ے کار لاکردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسمگلرزکے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور سمگلنگ کے سامان کی ترسیل کو ہر ممکن طریقے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے ۔

    ضبط شدہ غیر ملکی اشیادودھ ،ڈرائی فروٹ ، پلاسٹک بیگز وغیرہ کا روا ں ماہ کیدوران تین بار نیلام عام مورخہ -03-27,2024-03-192024-04-03,2کو نیلام عام ہو اجس میں بڑیتعداد میں تاجر برادری نے حصہ لیا اورتین کروڑ سےزائد مالیت کا سامان نیلام کر کے رقم سرکاری خزانیمیں جمع کرائی گئی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں ۔سمینہ چوک ڈیرہ غازیخان ملتان روڈ پر بر لب سڑک اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دفترشفٹ کیا گیا ہے۔ جس سے دور دراز سے کسٹم سے متعلقہ امور کے لئے آئے لوگوں و تاجروں کے لیے پہنچ آسان بنا دی گئی ہے ۔

    ترجمان اینٹی سمگلنگ آفس ڈیرہ غازیخان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر تجارت کرنے والے تاجر میرے لیے قابل احترام ہیں ان کا مکمل طور پرخیال رکھا جائے گا اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • اوچ شریف : عید  قریب آتے  ہی بازاروں کی رونقیں بحال

    اوچ شریف : عید قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں بحال

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) عید الفطر کی آمد قریب آنے کے ساتھ ہی اوچ شریف شہر کی مارکیٹوں کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی لہر کے باوجود اوچ شریف شہر میں گارمنٹس،جوتوں،کپڑوں، مصنوعی جیولری، میک اپ کے سامان کی مانگ میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دکانداروں نے بھی عید سیزن کمانے کے لئے ان اشیا کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

    دن ڈھلتے ہی اوچ شریف کی بازاروں، مارکیٹوں میں خریداروں کی ہر گزرتے دن کے ساتھ تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بازاروں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی منظر سے غائب ہیں اور دکانداروں کی جانب سے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیئے تشہری مہم بھی جاری ہے۔

    شہر کی بازار اور مارکیٹوں میں عید الفطر کی آمد قریب آنے پر ریڈی میڈ گارمنٹس،جوتوں، کپڑوں، مصنوعی جیولری، میک اپ کے سامان کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔دکانوں پر خواتین سمیت شہریوں کا رش لگا ہے جو کہ شام کے بعد بڑھ جاتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ رش عید رات تک جاری رہے گا۔

    ادھر دوسری جانب عید خریداری کے کام میں تیزی آتے ہی دکانداروں نے عید سیزن کمانے کے لئے ان اشیا کے نرخوں میں 25 سے 30 فیصد کاخود ساختہ اضافہ بھی کر دیا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جب عید کی تیاریوں میں تیزی اور جو ش وخروش پیدا ہوا ہے تو دکانداروں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے کرایہ جات کے حساب سے جوتوں اور کپڑوں کی قیمتوں کو مقرر کررکھا ہے ،

    میڈیا سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ عید آتے ہی شہر کے دکانداروں نے کپڑے اور جوتوں کی قیمتوں میں من پسند اضافہ کرکے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کررکھا ہے ، غریب طبقے کے لئے خریداری کرنا پل صراط پر سے گزرنے کے مترادف ہے ، دکاندار صارفین کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مار کا بازارگرم کئے ہوئے ہیں۔

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کپڑے اور جوتوں کی مہنگائی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غریب طبقہ بھی عید الفطر کے تہوار کا دن منا سکیں

  • اوکاڑہ:مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام ,فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کردیا

    اوکاڑہ:مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام ,فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کردیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام ,فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کردیا

    فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 5من مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنادی،2ملزمان پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیئے گوشت تلف کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چونگی سٹاپ ہیڈ سلیمانکی روڈ پر ایک گاڑی نمبر ACU 705 کو روک کر چیک کیا۔

    انسپکشن کے دوران گاڑی میں مردہ گائے کا مضر صحت گوشت پایا گیا جو دیپالپور اور اوکاڑہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ گوشت موقع پر تلف کردیا۔اور 2 ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔اور پولیس تھانہ حویلی لکھا نے فوڈ اتھارٹی آفیسر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردار گوشت کا کاروبار کرنے والے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں ایسے عناصر معاشرے کے ناسور ہیں۔

    خوراک کے نام پر گھنانا کاروبار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ:مارچ میں3940 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3751 افراد کو مدد فراہم کی گئی ،انجینئر احتشام

    اوکاڑہ:مارچ میں3940 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3751 افراد کو مدد فراہم کی گئی ،انجینئر احتشام

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اوکاڑہ کا ماہانہ کارکردگی اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت سینٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو گزشتہ ماہ کل سولہ ہزار دو سو پچانوے کالیں موصول ہوئیں جن میں تین ہزار نو سو چالیس ایمرجنسی کالیں تھیں نو ہزار چھ سو پچاسی غیر متعلقہ اور مس کالیں دو ہزار چھ سو تیئیس معلوماتی، چونتیس رونگ کالیں اور تیرہ فیک کالیں تھیں

    مرکزی دفتر اوکاڑہ میں گزشتہ ماہ ایمرجنسی کال کا تناسب ایک سو ستائیس کالز فی دن رہا تین ہزار نو سو چالیس ایمرجنسی کالوں میں نو سو انچاس روڑ ٹریفک حادثات، دو ہزار پانچ سو اٹھارہ میڈیکل، اکتیس آگ لگنے کے واقعات، ایک سو چھبیس کرائم اور تین سو سولہ متفرق قسم کے حادثات شامل تھے

    روڈ ٹریفک حادثات میں نو سو اکانوے افراد متاثر ہوئے جن میں سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئے چار سو بیاسی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی پانچ سو دو متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

    آگ لگنے کے اکتیس واقعات میں بیس کمرشل ایریا، سات رہائشی علاقے اور چار واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ گیارہ ،گیس لیکج دو، نامعلوم ایک ، دیگر دو اور پندرہ واقعات میں لاپرواہی بنی ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ بارہ ملین سے زائد کی جائیداد کو محفوظ کیا گیا

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں ایک ہزار چار سو باون ایمرجنسیز پر 3.48 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ایک ہزار چار سو بائیس افراد کو مدد فراہم کی گئی

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھر میں تین سو اکہتر مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا ایک سو اکیاون مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا

    دو سو بیس افراد کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کیلئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ تے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا.

  • ننکانہ :رمضان بازار  فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیا کی قیمتوں پر 25 سبسڈی دی جا رہی ہے . حرا صفدر

    ننکانہ :رمضان بازار فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیا کی قیمتوں پر 25 سبسڈی دی جا رہی ہے . حرا صفدر

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیاء کی قیمتوں پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے, رمضان بازار کی کامیابی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی خصوصی رہنمائی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ, مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری سمیت دیگر عملہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ,رمضان بازار اور خصوصی طور پر فیئر پرائس شاپ پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا, حرا صفدر

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لیے ننکانہ صاحب میں سستا رمضان بازار لگایا گیا تھاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ہدایت کےمطابق اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوٸی سمجھوتا نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب مس حرا صفدر نے کیا

    انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ رمضان بازار میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کو سبسڈی پر اعلی معیار کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں اور فیئر پرائس شاپ کے اسٹال پر 13اشیاءضروریہ 25 فیصد سستے داموں فراہم کی گیئں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ رمضان بازار میں درجہ اول کی اشیاءفراہم کی جائیں یہی وجہ ہے کہ سستے رمضان بازار سے اب تک ہزاروں شہری رمضان بازار اور فیئر پرائس شاپ سے خریداری کر چکے ہیں اور جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے

    انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ رمضان بازار کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل ,رکن صوبائی اسمبلی مہر کاشف پڈھیار,صوبائی رکن اسمبلی آغا علی حیدر سمیت ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال دورہ کر چکے ہیں اور ہر ایک نے اپنے تاثرات میں اس سستا رمضان بازار کے انتظامی امور سمیت اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو سراہا ہے اور اس کا سہرا ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کے سر جاتا ہےجن کی بہترین رہنمائی کے باعث آج رمضان بازار اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے,

    حرا صفدر نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راؤانوار کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ جو اتنےخوبصورت سستا رمضان بازار کے انتظامات کرواۓ,سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد سرور, شاہد مقصود , سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ارشد بھٹی اور ان کی ٹیم کی محنت قابل ستائش ہے کہ جس کی وجہ سے عوام نے رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا

  • سیالکوٹ:تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    سیالکوٹ:تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ ،پولیس کا پلاٹ پر ناجائز قبضہ ،رکاوٹ پر ایک ہی خاندان کے مردوں وخواتین پر جھوٹامقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بڑتھ میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے عملہ نے ایک ہی خاندان کے مردوں اور خواتین سمیت سب پر جھوٹے مقدمہ درج کروادیا

    ولیس نے انکوائری پر مرد سمیت خواتین گرفتار کرلئے، سول کورٹ میں کیس جاری ہونے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کروانے کی دلیل یہ ثابت کرتی ہے کہ پولیس قبضہ مافیا کی سہولتکاری میں ملوث ہے اور لاکھوں کی دیہاڑی کے چکروں میں رمضان المبارک جیسے المقدس ماہ میں بھی جرم ہوگیا،

    ایف آئی آرز کے مطابق مرد خواتین نے ناجائز قبضہ مافیا پر ڈنڈوں اور بیلچوں سے حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ڈی ایس پی نے دھمکیوں کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے انکوائری پر گرفتار کر لیا۔

    عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

  • سیالکوٹ:آئل ٹینکر سے لیک ہونے  تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    سیالکوٹ:آئل ٹینکر سے لیک ہونے تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ)آئل ٹینکر سے لیک ہونے تیل کے باعث 6 موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی

    تفصیل کے مطابق ڈسکہ روڈ پر ٹیوٹا شو روم سے باب سیالکوٹ تک آئل ٹینکر سے آئل لیک ہونے سے چھ موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے، سماجی کارکن محمد بشیر کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے چھ موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر گرنے والے آئل کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے اور آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،

    زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کرتے ادویات دیں، شہریوں محمد طاہر احمد، محسن علی، شفیق الرحمن، نسیم یاسین اور شمیم علی نے آئل ٹینکر سے آئل کرنے کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔