Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے)ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ ٹمن محلہ بلوچاں 22 رمضان المبارک دن دس بجے گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے محمد جہانگیر بلوچ ولد خان محمد بلوچ کی دو بیٹیاں بارہ سالہ زخیہ بی بی، سات سالہ عنائیہ بی بی گرنے والے برآمدہ کے ملبہ کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ محمد جہانگیر کی بیوی زکیہ جہانگیر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    برآمدہ گرنے کی دھمک سن کر اڑوس پڑوس کے لوگوں نے بوسیدہ برآمدہ کے ملبہ سے زخیئہ بی بی ،عنائیہ بی بی کو جب نکالا تو دونوں معصوم بچیاں دم توڑ چکی تھیں، جنہیں فوری طور پر انکی ماں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے زخیئہ بی بی اور عنائیہ بی بی کی موت کی تصدیق کر دی

    جبکہ زکیہ بی بی زوجہ جہانگیر کی ٹانگ میں ایکسرے پر فریکچر کی تصدیق کی گئی جسے فوری طبی امداد مہیا کی گئی،

    محمد جہانگیر بلوچ ہوٹل پر بطور ٹیبل مین کام کرتا ہے اور ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل بند ہونیکی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور کام کر رہا ہے،

    حادثہ کے وقت دونوں بیٹیوں اور انکی ماں زکیہ بی بی نے روزہ رکھا ہوا تھا حادثہ کی خبر ٹمن میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہر بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • سرگودھا : ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    سرگودھا : ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ+سٹی رپورٹرادریس نواز) ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

    عید کیلئے بچوں کو شاپنگ کروانے کیلئے آئے شہری دوکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کرتے ہیں ٹریفک پولیس کھڑے موٹر سائیکل کا 2000 ہزار جرمانہ کر دیتے ہیں ، ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر درجنوں موٹر سائیکل کھڑے بازار سے اٹھا لیتے ہیں ،ٹریفک پولیس روزانہ چلان کی مد میں لاکھوں روپے اکٹھے کر رہے ہیں

    شہریوں کاکہنا ہے کہ دیہاتوں سے شاپنگ کرنے سرگودھا آتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس نے شہر آنا بھی ہمارے لیے عذاب بنا دیا ہے دو ہزار جرمانہ دیں یا بچوں کی عید شاپنگ کریں ۔

    ایک شہری نے بتایا کہ اردو بازار سے کتاب لینے آیا تھا دیکھا تو کھڑا موٹر سائیکل غائب تھا پتہ کرنے پر معلوم ہوا ٹریفک پولیس اٹھا کر لے گئی ہے دفتر جا کر پتہ چلا دو ہزار جرمانہ ہو گیا ہے ایک کتاب 200کی لی تھی جرمانہ ادا کر کے 2200 سو میں پڑی ہے ۔

    شہری ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک پر پھٹ پڑے ،شہریوں کاکہنا ہے کہ سرکار کا کام بنتا ہے عوام کہ سہولت دیں لیکن ٹریفک پولیس نے ہماری جیبوں پر ڈاکہ مارنا شروع کر رکھا ہے،مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے دو ہزار کا موٹر سائیکل چلان کرنا ظلم ہے ۔

    شہری نے بتایا کہ ہیلمٹ کا چالان ٹریفک پولیس نے دو ہزار کرنا شروع کیا تھا اب کھڑے موٹر سائیکلوں کا دو ہزار چالان کرنا بھی شروع کر دیا ہے وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب نوٹس لیں ۔

  • صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار

    صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ+سٹی رپورٹرادریس نواز) پولیس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور10 مئی کے چار مقدمات میں تحریکِ انصاف کی دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔

    میانوالی پولیس عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو لاہورسے گرفتار کرکے سرگودھا لے آئی۔ پی ٹی آئی کی دونوں رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو انسداد دہشتگری گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

    عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں خاتون رہنماؤں کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

  • سیالکوٹ:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی عثمان ڈار کی رہائش گاہ آمد

    سیالکوٹ:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی عثمان ڈار کی رہائش گاہ آمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سےصدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی صاحبزادہ حافظ حامد رضا سینئر پارلیمنٹرین آزادکشمیر و سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر اور عمر جاوید گھمن پی پی 45 کے ہمراہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈار اور عثمان ڈار کی رہائش گاہ آمد ۔

    محترمہ ریحانہ ڈار اور عمر ڈار سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔

    صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ریحانہ ڈار اور ان کی فیملی کی پارٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین کو پیش کیا ۔

    اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر شہزاد ، چوہدری وسیم بشیر ایڈووکیٹ، آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے صدور سید اظہر گیلانی ، ملک نثار اور چوہدری آصف ، سابق ڈی جی پی ایم سیکرٹریٹ محسن اعوان ، سابق پریس سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم حبیب احمد، میاں علی شمس ، عادل کول ، فیضان بٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

  • ڈسکہ: چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    ڈسکہ: چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی،ذرائع

    زخمی کی شناخت 19سالہ مجیب خان سکنہ مندرانوالہ کے نام سے ہوئی،نوجوان مجیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،
    واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

    پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی

  • سیالکوٹ:قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    سیالکوٹ:قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)قدیمی قصبے کوٹلی لوہاراں مشرقی ومغربی بنیادی سہولتوں سے محروم ،رہائشی نقل مکانی پر مجبور ، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب میں شائد یہ قدیمی قصبے نہیں آتے شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے معصومانہ سوال؟

    کروڑوں روپے سے بننے والا کوٹلی لوہاراں تا کھروٹہ سیداں مین روڈ ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ کی عدم توجہ کی وجہ سے گندے پانی کی نظر ہوگیا ہے ،

    گندا پانی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے جس سے خطرناک جراثیم لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں ، سڑک پر گندا پانی مستقل طور پر کھڑا ہے جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں راہگیر نکو نک ہو گئے پیدل تو پیدل گاڑیوں پر بیٹھ کر گزرنا بھی انتہائی دشوار ہوگیا ہے

    مستقل گندا پانی کھڑا رہنے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جوان بچے بوڑھے سب کے سب متاثر نکاسی اب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کا عملہ اور بڑے بڑے سیاسی ناموں والے لیڈر منظر سے غائب ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے

    وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب میں شائد یہ قدیمی قصبے نہیں آتے شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے معصومانہ سوال؟

  • ننکانہ:کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ  کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

    ننکانہ:کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،ذمہ دار کون؟ریٹائرڈ ملازمین کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ

    ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور اگر بات کریں گھروں کے یوٹیلٹی بلوں کی تو وہ بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں

    میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا ہےکہ بلدیہ ننکانہ صاحب کے ریٹائرڈ ملازمین جو کہ گذشتہ پانچ ماہ سے پنشن سے محروم ہیں جس کے باعث ان ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں, جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ان ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات زندگی سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن تاحال ان کے مسائل حل نہ ہو سکیں ہیں

    ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ اس بات کا چرچا کیا جاتا ہے کہ ماہانہ گرانٹ بہت کم ہے جبکہ اخراجات میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے بہت زیادہ ہیں جس کے باعث مسائل روز بروزبڑھ رہے ہیں، یوٹیلٹی بلز اور برانچ کے بلوں کے آگے ماہانہ گرانٹ آجکل بہت کم پڑ چکی ہے جس کے باعث یہ مسائل پیدا ہوۓ ہیں,

    دوسری طرف ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں

    ریٹائرڈ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور گھروں کے یوٹیلٹی بل بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں لہذا ہم ریٹائرڈ ملازمین وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ,چیف سیکرٹری پنجاب ,سیکرٹری بلدیات ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں

    پنشنرزحکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ماہانہ گرانٹ کو بھی بڑھایا جاۓ تاکہ آۓ روز پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کیا جا سکے اور فوری طور پر پنشن کی ادائیگی کی جاۓ تاکہ عید کی خوشیوں میں ہم اور ہمارے بچے بھی شامل ہو سکیں.

  • اوچ شریف :راجنپور پور کے قیدیوں کی وین،سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    اوچ شریف :راجنپور پور کے قیدیوں کی وین،سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)راجنپور پور کے قیدیوں کی وین سی پیک روڈ پر کوچ کی ٹکر سے نیچے گر کرالٹ گئی،6 زخمی

    ریسکیو کنٹرول تحصیل احمدپورشرقیہ ضلع بہاول پورکے مطابق ایک پولیس وین جو قیدیوں کو لے کر لاہور ڈی این اے کے لیے گئی تھی واپس راجن پور جا رہی تھی کہ اوچ شریف انٹرچینج کے قریب سلک کمپنی کی اے سی(LES9999 لاہور سے راجن پور جا رہی تھی) بس نے پولیس وین کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں پولیس وین سی پیک سے نیچے گری اور الٹ گئی

    ٹوٹل پولیس وین میں چھ لوگ سوار تھے جن میں چار پولیس والے اور دو ملزم شامل تھے ،دو پولیس والوں اور دو ملزمان کو موٹروے پولیس نے ریسکیو سٹاف پہنچنے سے پہلے آر ایچ سی او شریف شفٹ کر دیا تھا جبکہ باقی دو زخمی پولیس والوں کو ریسکیو سٹاف نے آر ایچ سی اوچ شریف شفٹ کر دیا,

    حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا جس نے پولیس وین کو پیچھے سے ہٹ کیا تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

    تاہم جن زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ریسکیو کیا اور انہیں آر ایچ سی اوچ شریف شفٹ کیا ان میں ایس آئی محمداصغرولدعبدالرحیم عمر45 سال سکنہ راجنپور ،عبدالکریم ولد محمدرمضان کانسٹیبل عمر48 سال سکنہ راجن پور جنہیں جسم پر بہت سی چوٹی آئی ہوئی ہیں علاج کیلئے اوچ شریف ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے

  • 20 سال سےچلنے والا ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کا  بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    20 سال سےچلنے والا ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    ذرائع کے مطابق ان میں کسٹمز سپاہی لیاقت وصلی، کسٹمز اہلکار وقاص گورایہ، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز تنویر، انسپکٹر کسٹمز محمود ڈوگر، انسپکٹر کسٹمز رمضان شاہد، کسٹمز اہلکار انجم، کسٹمز اہلکار خالد گجر، کسٹمز اہلکار سلیم، کسٹمز انٹیلی جنس اہلکار مختار نون، کسٹمز افسر ذوالفقار واہلہ، کسٹمز اہلکار منصور شامل ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسمگلنگ کے تیل کیلئے مذکورہ سیٹ اپ کسٹمز فیصل آباد زون، کسٹمز ملتان، بہاولپور، خانیوال، سرگودھا، رحیم یار خان، بہاولنگر اورصادق آبادکیلئے بھی کام کر رہا تھا۔ یہاں سے کسٹمز حکام کے نام پر ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے اسمگلرز اور ڈیلروں سے ماہانہ کروڑوں روپے کی وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ جس کے تانے بانے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل تک جاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے منظم نیٹ ورک اہم کردار ایک کھیپ کے ساتھ سرگودھا روڈ فیصل آباد کے قریب ہے۔ اس پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزم عبدالوارث کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گاڑی رجسٹریشن نمبر ایف ڈی ایس 1465 سے موقع پر اسمگل شدہ 10 ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے کو 20 برس چلنے والے ایرانی ڈیزل و پٹرول کے بڑے نیٹ ورک کے اہم شواہد مل گئے ہیں،تحقیقات میں سامنے آنے والے اس ایک نیٹ ورک میں 14 پٹرولیم ڈیلر ملوث نکلے۔ تفتیش میں ایک گرفتار مرکزی ملزم پٹرولیم ڈیلر عبدالوارث کے موبائل فون کی چھان بین کے نتیجے میں سہولت کار کسٹمز افسران کے نام اور بات چیت سامنی آگئی ہے۔

    تیل اسمگلروں سے صرف ایک زون کے علاقوں سے رشوت وصول کرنے والے لیاقت وصلی کسٹمز اہلکار کی 30 سے 40 ہزار ماہانہ تنخواہ ہے۔ تاہم گزشتہ برسوں میں اس کے ہاتھوں سے اربوں روپے اعلیٰ حکام تک پہنچے۔ جس میں سے یقینی طور پر اس نے اپنے حصے کے کروڑوں روپے رکھے۔ لیاقت وصلی نامی اہلکار کی پوسٹنگ ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز اسلام آباد میں ہے۔ جس پر تحقیقات کا دائرہ محکمہ کسٹمز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تک وسیع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس کی متعدد کسٹمز افسران اور اہلکاروں سے مضبوط سیٹنگ ہے۔ وہ گزشہ کئی برسوں سے نہ صرف کسٹمز انفورسمنٹ اور کسٹمز انٹیلی جنس کے کرپٹ افسران کی سہولت کاری سے ایرانی ڈیزل اور پٹرول منگوا رہا ہے۔ بلکہ اس پورے علاقے کی ایک درجن سے زائد پٹرولیم ایجنسیوں کو بھی اسمگل شدہ تیل سپلائی کروارہا ہے۔ اس کے عوض وہ تمام ڈیلرز سے رشوت کی رقم وصول کرکے کسٹمز افسران تک پہنچاتا ہے۔ ملزم کے موبائل کی چھان بین سے ایک درجن کے قریب کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے نمبرز اور بات چیت کا ریکارڈ مل گیا ہے۔ اس ڈیٹا میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے عوض رشوت کے معاملات کے شواہد موجود پائے گئے۔

    ملزم عبدالوارث نے مزید انکشاف کیاکہ وہ ایران سے اسمگلرز کے ذریعے منگوائے گئے تیل کو پہلے اپنی ایجنسی کے بڑے اسٹور میں ڈمپ کرتا ہے۔ اس کے بعد دیگر ڈیلرز کو بھجواتا ہے۔ اس پورے کام کیلئے وہ اپنے رابطے میں موجود 14 پٹرولیم ڈیلرز سے فی ڈیلر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہفتہ کی بنیاد پر جمع کرکے کسٹمز افسران کو دیتا ہے۔ جو ماہانہ ایک کروڑ 40 لاکھ بنتے ہیں اور یہ رقم سالانہ 16 سے 17 کروڑ روپے بنتی ہے۔ جو صرف ایک زون یعنی علاقے کے صرف 14 تیل ڈیلرز سے اسمگلنگ کی سہولت کاری کی مد میں جمع ہوکر مقامی علاقوں کے افسران تک ہیڈ آفس اسلام آباد تک پہنچتی ہے۔ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں جن کسٹمز افسران سے گزشتہ 20 برس میں رابطے میں رہنے کا اعتراف کیا۔
    ان میں کسٹمز سپاہی لیاقت وصلی، کسٹمز اہلکار وقاص گورایہ، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز تنویر، انسپکٹر کسٹمز محمود ڈوگر، انسپکٹر کسٹمز رمضان شاہد، کسٹمز اہلکار انجم، کسٹمز اہلکار خالد گجر، کسٹمز اہلکار سلیم، کسٹمز انٹیلی جنس اہلکار مختار نون، کسٹمز افسر ذوالفقار واہلہ، کسٹمز اہلکار منصور شامل ہیں۔

    ملزم کے موبائل کی چھان بین میں رشوت کے لین دین کے ٹھوس ثبوت ملے تو ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے کسٹمز اہلکار لیاقت وصلی کو فون کروایا۔ جب لیاقت وصلی ملزم عبدالورث سے رشوت کی رقم وصول کرنے کیلئے کار رجسٹریشن نمبر بی وائے زیڈ 133 میں موقع پر پہنچا تو اسے بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم لیاقت کی کار میں سے مزید 18 لاکھ روپے برآمد ہوئے جو وہ کسٹمز افسران کے نام پر مختلف ملزمان سے جمع کرتا ہوا پہنچا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر ان 14 کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ہی 14 پٹرولیم ڈیلرز کو بھی نامزد کر کے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد مزید سنسنی خیز انکشافات اور گرفتار یاں سامنے آنے کا امکان ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسمگلنگ کے تیل کیلئے مذکورہ سیٹ اپ کسٹمز فیصل آباد زون، کسٹمز ملتان، بہاولپور، خانیوال، سرگودھا، رحیم یار خان، بہاولنگر اورصادق آبادکیلئے بھی کام کر رہا تھا۔ یہاں سے کسٹمز حکام کے نام پر ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے اسمگلرز اور ڈیلروں سے ماہانہ کروڑوں روپے کی وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ جس کے تانے بانے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل تک جاتے ہیں۔

  • گوجرہ:جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ:جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ،نامہ نگار (باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے)جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،ہمیشہ سیاست کوعبادت سمجھ کر کیاہے،سیاسی مخالفین میری عوام میں مقبولیت سے خائف ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ان کو کامیابی نصیب نہیں ہو گی،صحافی کسی سیاست دان کے آلہ کار نہ بنیں بلکہ مثبت صحافت کوفروغ دیں۔

    ان خیالات کا ااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسامہ حمزہ جو الزام تراشی کر رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ میرے ساتھ مسجد میں بیٹھ کر مناظرہ کر لیں، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئیگا۔ایک دیہاتی کے بجلی میٹرکو اتروانے کے الزام میں انہوں نے کہاکہ یہ محکمہ فیسکو کا کام ہے جو بھی غیر قانونی میٹر بجلی ہو گا محکمہ اس کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے۔

    چک نمبر279ج ب دارا پور میں ایک دیہاتی کیخلاف گاؤں والوں نے محکمہ کو درخواست گزاری جس پر انہوں نے کارروائی کی میرا اس کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گوجرہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔پورا شہر جانتا ہے کہ تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال کس نے بچھائے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن اورکمیشن مافیا کو کسی بھی صورت معافی نہیں ملے گی،ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی دور میں ہونے والی کرپشن کا الزام ان پر نہ لگائیں بلکہ اپنے گریبان میں جھانکیں کہ اس دورمیں ہو نے والی کر پشن کا ذمہ دار کون ہے۔پونے چارسال میں گوجرہ میں ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔

    انہوں نے آکرگوجرہ میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کی ہے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے دروازے کھلے ہیں۔

    صحافی اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیں بلا وجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہ کریں۔جو حقائق ہیں اس کی مثبت انداز میں رپورٹنگ کرتے ہو ئے تعمیر ی سوچ اپنائیں۔

    انہوں نے گزشتہ روزصحافی کے ساتھ ہو نے والے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ورکروں کے بھی جذبات ہیں جن پر وہ قابو نہیں پا سکتے اگر کوئی سوشل میڈیا پر تضحیک کا نشانہ بنائے گا تو اس کا ردعمل لڑائی کی صورت میں آئیگامخالفین مثبت سوچ اپنائیں۔