Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے،مشتبہ شخص گرفتار،سنٹرکاعملہ تبدیل کرنے کاحکم

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے،مشتبہ شخص گرفتار،سنٹرکاعملہ تبدیل کرنے کاحکم

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا نجی سکول علامہ اقبال پبلک سکول عزیز شہید روڈ میں قائم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ، دورہ کے دورہ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی، بے قاعدگیوں پر نوٹس،

    ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایگزمینیشن ہال کے سامنے بلا جواز کھڑے عرفان یوسف بھٹی نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیااور اس سے موبائل فون برآمد کرلیا برآمد شدہ موبائل فون کی میموری فون سے گذشتہ پرچہ کی بابت پیغامات بھی تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ،یونیورسٹی ایکٹ کے تحت ایگزمینیشن ہال میں موبائل فون لانے اور پیپر کی فوٹو بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سوالیہ پرچے پر اسٹوڈنٹس کی جانب سے رول نمبر نہ لکھنے پر سپرینٹنڈنٹ جو سوالیہ پرچے پر رول نمبر درج کروانے کا پابند ہے کو ہدایت کی کہ وہ رول نمبر لکھوائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے سپرینٹنڈنٹ مشہود الرحمن اور ریذیڈنٹ انسپکٹر عبدالواسع کو امتحانی مرکز پر ہونے والی مشتبہ سرگرمیوں کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کو عرفان یوسف بھٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور امتحانی مرکز پر سپرنٹینڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور دیگر سٹاف کو فوری تبدیل کرکے فرض شناس اور ایماندار عملہ کی تعیناتی کی سفارش کی تاکہ امتحانات کے شفاف اور پُرسکون انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مظفر پور ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر ہے فلائی اوور کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

  • سیالکوٹ:فائرنگ سے نوجوان زخمی،گیس ری فلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار،15سالہ لڑکی اغواء، کارچورلے گئے

    سیالکوٹ:فائرنگ سے نوجوان زخمی،گیس ری فلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار،15سالہ لڑکی اغواء، کارچورلے گئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیورورپورٹ)فائرنگ سے نوجوان زخمی،گیس ری فلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار،15سالہ لڑکی اغواء، کارچورلے گئے

    تھانہ سٹی کے علاقہ چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی،زخمی کی شناخت 19سالہ مجیب خان سکنہ مندرانوالہ کے نام سے ہوئی ،نوجوان مجیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    پابندی کے باوجود گیس ری فلنگ کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوںگرفتار پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ لاری اڈا میں دوکاندار نبیل پابندی کے باوجود گیس ری فلنگ کررہاہے پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو سرعام گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے

    نامعلوم مرد اور عورت نے پندرہ سالہ لڑکی کواغواکرلیا نواحی گائوں وڈالہ سندھواںکے ثناء اللہ کی پوتی کو اس کی کلاس فلونے باہربلایا جب وہ گھرسے باہرگئی تو اسی دوران نامعلوم مرد اور عورت اس کی پوتی کو زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

    نامعلوم چور کاراور موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کا نعمان اپنی کار نمبری ایل ای اے 1760گھرکے باہرکھڑی کرکے گیاجس کونامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کا فراز اور سفیان اپنی اپنی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہرکھڑی کرکے گئے جنہیں نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

  • ڈسکہ وگردونواح میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار، علاقہ مکین پریشان

    ڈسکہ وگردونواح میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار، علاقہ مکین پریشان

    سیالکو (باغی ٹی وی)ڈسکہ وگردونواح میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار، علاقہ مکین پریشان بھیک مانگنے والے بچے، بچیوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا، علاقہ مکین پر یشان، اعلیٰ حکام نوٹس لیں

    علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی گزشتہ کئی ماہ سے علاقہ میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس میں زیادہ تعداد نو جوان لڑکیوں اور چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں کی ہے۔

    جنہوں نے سودا سلف خریدنے والے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے مانگنے والے بچے بچیاں زبردستی ہر آنے جانے والے خریداروں کو کپڑوں سے پکڑ کر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ان مانگنے والوں میں کچھ جرائم پیشہ عناصر بھی ہوتے ہیں جو مانگنے کیساتھ چوریاں بھی کرتے ہیں

    جبکہ نوجوان لڑکیاں بھیک کے ساتھ ساتھ غلط کاریوں میں بھی مصروف ہو تی ہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ:خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ,سحر و افطاردسترخوان پروگرام سالہا سال سے جاری

    سیالکوٹ:خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ,سحر و افطاردسترخوان پروگرام سالہا سال سے جاری

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )خلق محمدی فائونڈیشن کے زیر انتظام ،بابا جی الحاج خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی ،صاحبزادہ عثمان خالد ،صاحبزادہ حسان خالد کی زیر نگرانی پاکستان کا سب سے بڑا سحر و افطاردسترخوان پروگرام سالہا سال سے جاری و ساری ہے اس دستر خوان پر سینکڑوں افراد روزانہ سحر و افطار کر تے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اپنے اہلخانہ کیلئے بھی سحر افطار کے وقت کھانا گھر لے کر جاتے ہیں ۔

    خلق محمدی سحر وافطار دسترخوان کے انچارج نوید احمد مغل ،آغا ذیشان حیدر اور غلام مصطفے آسی نے میڈیا کو بتایا کہ بابا جی خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ عثمان خالد و صاحبزادہ حسان خالدکی زیر نگرانی کئی سالوں سے مسافروں اور مستحق افراد کے لئے سحر و افطار دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں پر سینکڑوں افراد افطاری و سحری کر تے ہیں

    اس کے علاوہ بابا جی کے حکم پر سینکڑوں غریب مستحق بیوہ خواتین اپنے اہلخانہ کے لئے بھی افطاری کے وقت کھانا لے کر جاتے ہیں جبکہ سحری کے اوقات میںدسترخوان کے علاوہ خلق محمد ی فائونڈیشن کے کارکنان ان غریب مستحق اور بیوہ خواتین کے گھروں میں خاموشی سے کھانا پہنچاتے ہیں ۔

    جبکہ بابا جی الحاج خالد محمود مکی مدنی اورصاحبزادہ عثمان خالد بنفس نفیس خود افطاری کے اوقات میںڈسکہ شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں اور دیہاتوں میں بھی لوگوں میں افطاری تقسیم کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو بابا جی خالد محمود مکی مدنی نے شروع کیا اور عرصہ دراز سے جاری و ساری ہے

  • لنڈی کوتل: نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل: نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) نوجوانوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

    لنڈی کوتل تحصیل کے علاقہ عبدالخاد کے نوجوانان گروپ نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کٹنگ کے خلاف لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا.

    اس موقع پر نوجوانان عبدالخاد گروپ کے سرکردہ رہنماؤں قاسم، عاطف شینواری اور نواب خان کا کہنا تھا کہ نیو سدوخیل فیڈر عبدالخاد ایریا کو چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہیں،

    نوجوانوں کو کہنا تھا کہ ایک گھنٹے بجلی میں بھی بجلی بند کی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن کٹنگ بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موسم نارمل ہے اور کٹنگ بلاجواز ہے جس کو فوری ختم کیا جائے جبکہ دیگر فیڈرز کی طرح علاقہ عبدالخاد کو بھی منصفانہ طریقہ سے بجلی دی جائے۔

    انھوں نے دھمکی دی ،اگر بجلی کی منصفانہ سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو ہم ٹیسکو حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کریں گے۔

  • ڈی جی خان:کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

    ڈی جی خان:کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔

    کمشنر و چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن وچیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ کامرس میں جاری نہم کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

    انہوں نے طلباء وطالبات کے کوائف چیک کئے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان،نگران عملہ اور طلبہ سے معلومات لیں۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے ۔امتحانی کمروں میں مناسب روشنی اور معاون سہولیات کا خیال رکھا جائے۔طلبا و طالبات کو پر سکون۔ امتحانی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان)ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا .

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یکم سے 30مارچ کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ،1957 ناجائز منافع خور گرفتار اور 683 مقدمات درج کیے گئے.

    اسی طرح پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 214 کاروباری مراکز سربمہرکیے گئے .

    اس دوران 119 مجسٹریٹ نے مارکیٹوں کے 275407 معائنے کیے اور26218مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر ایکشن لیاگیا .

  • میہڑ:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    میہڑ:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ) آج 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے۔یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے مجالس اور جلوس بھی نکالےجارہے ہیں

    اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوگیا ہے ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں مرد اور بچے شامل ہیں، ماتمی جلوس شہر کہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے رات دیر سے مرکزی امام برگاہ سید بچل شاہ پر اختتام پزیر ہوگا

    ماتمی جلوس سکیورٹی کی انتظامات پولیس اور اسکاؤٹ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کئے گئے ہیں

  • ڈیرہ غازی خان:پل ڈاٹ سے چونگی گدائی,شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس ،ابتر صورتحال کئی قیمتی جانیں روڈکی بھینٹ چڑھ گئیں

    ڈیرہ غازی خان:پل ڈاٹ سے چونگی گدائی,شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس ،ابتر صورتحال کئی قیمتی جانیں روڈکی بھینٹ چڑھ گئیں

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر) پل ڈاٹ سے کوئٹہ روڈ گدائی چونگی اور شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس تک کی صورتحال ابتر کوئٹہ روڈ تویہ بننے کے دوران پانچ جانیں بھی لے چکا ہے۔

    روڈ پر روڑہ ڈال دیا گیا اب بس مٹی ہی مٹی اور ہر طرف دھول کے بادل ہوتے ہیں اور شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا پانی ساتھ بہت بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور یہ حادثہ کا باعث بنتے ہیں،اہل علاقہ اور گزرنے والے سینکڑوں لوگ اذیت کا شکار۔

    شہریوں نےکمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی سے گذارش کی ہے کہ پل ڈاٹ جو سنگم چوک ہے یہاں سے گدائی چونگی اور چونگی سے شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس تک دن میں دو وقت پانی کا چھڑکاؤ کروا دیا کریں اور شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ حل کروائیں۔

  • ننکانہ :ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

    ننکانہ :ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔

    اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرز و انچارجز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کومارچ میں 9967 موصول ہونے والی کالز میں 2765ایمرجنسی کالز تھیں۔2765 ایمرجنسیز کالز پر2750متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 637روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1749میڈیکل 28,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات،65لڑائی جھگڑے اور تشدد اور284متفرق ایمرجنسیز تھیں جس میں 985زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1710متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا مزید براں اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے185مریضوں کو ریفر کر دیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نےکہا گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور آگ کے حادثات معمول سے نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔کسان ٹرانسفارمر والے الیکٹرک پول کے اردگرد والی جگہوں کو بروقت گھاس بھوس اور فصل وغیرہ سے صاف کر دیں تا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ نہ پھیل پائے اور گندم کی باقیات کو آگ لگانا قانوناََ جرم ہے لہذا آگ لگانے سے اجتناب کریں اور فصلوں میں آگ لگنے کی صورت میں فوراََ ٹیوب ویل چلا کر کھال میں پانی بھر دیں تا کہ آگ مزید نہ پھیل سکے.