Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قاضی احمد : کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    قاضی احمد : کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    قاضی احمد،باغی ٹی وی(سائیں بخش سائل رپورٹ) قاضی احمد میں مسکان ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

    جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ نیاز حسین، پروفیسر شاہنواز انڑ ولی محمد جوکو ٹی سی ایف ڈسٹرکٹ آفیسر محمد اقبال اور پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نواب ولی محمد آفتاب شاہ سومرو عاصم عباسی پریس کلب قاضی احمد جنرل سیکرٹری سائل لاکو، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقررین نے کہا کہ ہنر اور تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

    دستکاری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور سندھ کی ثقافت ملک اور دیگر ممالک میں مشہورہے، حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو آرٹ اینڈ ٹیکنیکل پروگرام شروع کرکے نوجوان بے روزگار خواتین اور مردوں کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے، جہاں لڑکیوں اور نوجوانوں کو چار ماہ کے مختصر کورسز مکمل کرنے کے بعد وظیفہ اور تجربہ کاسرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

    امید ہے کہ نوجوان مرد و خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مسکان سنٹر قاضی احمد میں گزشتہ چند سالوں سے کام کر رہا ہے اور نوجوانوں کو تربیت دے کر مختلف نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمت فراہم کر رہا ہے تقریب میں پاس طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

  • قاضی احمد:دوسال قبل زرعی زمین کے جھگڑے میں مارے گئے 5 افراد کے تصفیہ کیلئے معززین کا اکٹھ

    قاضی احمد:دوسال قبل زرعی زمین کے جھگڑے میں مارے گئے 5 افراد کے تصفیہ کیلئے معززین کا اکٹھ

    قاضی احمد ،باغی ٹی وی(خبرنگارسائیں بخش کی رپورٹ )نواب ولی محمد سانحہ دوسال قبل دیہہ بنبھاہی میں آٹھ سو ایکڑ زرعی زمین کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جس میں زرداری برادری کے ہاتھوں بھنڈ برادری کے 5 آدمی مارے گئے تھے

    آج ان کے درمیان صلح کیلئے زرداری برادری کے جانب سے عاشق علی زرداری کی سربراہی میں ساتھ سردار جام تماچی انڑ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری، ایم پی اے چودھری جاوید آرائیں ،ضلعی چیئر مین علی اکبر جمالی،سالم زرداری، عبد سلام زرداری،سید شایان علی شاہ، ٹاؤن کمیٹی چیئرمین رئیس چنگیز انڑ،حاجی علی نواز چانڈیو، پی پی پی تعلقہ صدر عبد النبی جمالی، چیئرمین بہار خان مری،چیئرمین سردار عبدلطیف کلوئی، عبد الستار راہو، نواب نوشاد لغاری اور بہت سے معززین منت سماجت قافلہ لیکر گاؤں محمد اسماعیل بھنڈ پہنچے جہاں دونوں فریقین میں مذاکرات کا دور چلا .

    نتیجے میں 5 شہدا کے ورثاء اور بھنڈ برادری کے نیک مرد خمیسو خان بھنڈ، حاجن خان بھنڈ نے کہا کے ہم آئے ہوئے مہمانوں کو عزت دیتے ہیں اور فیصلے سے انکاری نہیں ہیں .لیکن پہلے سے طے شدہ باتوں پر عمل کیاجائے اور اس سلسلے میں ہم اپنے ہمدرد ایس یو پی مرکزی صدر سید زین شاہ سے مشورہ کرکے فیصلے کی تارخ باہمی مشورے سے رکھیں گے.

    یاد رہے کے دو سال قبلبھنڈ برادری کے5 آدمی مارے گئے تھے جن میں ایاز ، معشوق، اکمل، صابن، ٹوہ بھنڈ کے علاوہ پولیس انسپکٹر عبدالحمید کھوسو بھی فائرنگ میں مارا گیا تھا. رد عمل میں بھنڈ برادری کے لوگوں نے نیشنل ہائی وے پر نعشیں رکھ کر باھتر گھنٹے دھرنا دیاتھا.

  • میرپورخاص:میئرعبدالرٶف غوری کو کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان

    میرپورخاص:میئرعبدالرٶف غوری کو کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرٶف غوری رات دن کارپوریشن کے لئے جس طرح محنت کر رہے ہیں یہ قابلِ تحسین ہے ہم انہیں شہری حقوق کمیٹی سے کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان۔

    عید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کئیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے میئر عبدالرٶف غوری۔

    ان‌خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران و شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی نگران عبدالجبارخان نے میرپورخاص کارپوریشن کے میئرعبدالرٶف غوری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا عبدالجبارخان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر و میئر میرپورخاص کارپوریشن عبدالرٶف غوری نے شہری حقوق کمیٹی اور عوام سے کیے وعدے دن رات انتھک جدوجہد کرنے کے بعد وفا کئے اور مسلسل کارپوریشن کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے یہ اسی طرح عوامی مسائل کے لیے اپنے فرائض کو سرانجام دیتے رہیں گے

    اس موقع پر میئر عبدالرٶف غوری نے کہا کےعید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے بعدازاں عبدالرٶف غوری نے عبدالجبار خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • میرپورخاص:ہائیکورٹ میں ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت

    میرپورخاص:ہائیکورٹ میں ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے مقامی پریس کلب کی جانب سے ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی ،

    پی ڈی ایس پی پولیس کی جانب سے پولیس کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2000 سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں۔جس پر جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اتنے کیسز درج ہونے کے باوجود کرائم کا ریشو کیوں بڑھ رہا ہے،

    ایس ایس پی میرپورخاص چوہدری اسد علی کو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی احکامات جاری کئے ، سماعت کی اگلی تاریخ 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

  • اوکاڑہ: چوہدری ریاض الحق جج اپنے حلقہ این اے 136 کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ملک خالد یعقوب

    اوکاڑہ: چوہدری ریاض الحق جج اپنے حلقہ این اے 136 کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ملک خالد یعقوب

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )سماجی کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما ملک خالد یعقوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے حلقہ این اے 136نے اوکاڑہ کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کیا ہوا

    چوہدری ریاض الحق جج نے ہمیشہ سے عوامی سوچ کو ترجیح دی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں میگا پراجیکٹس اوکاڑہ کی تعمیر وترقی میں ایک اہم مقام حاصل کرے گا

    شہر کے ساتھ حلقہ کے تمام دیہاتوں میں بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی نوعیت کے بہترین منصوبے شروع کیے جائیں ان میں بہت سے منصوبہ جات عنقریب شروع ہو جائیں گے

    ملک خالد یعقوب نے کہا حلقہ کے عوام نے چوہدری ریاض الحق جج کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ چوہدری ریاض الحق جج ایک بہترین انتخاب ہے جو صحیح معنوں میں اوکاڑہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے

  • جھل مگسی:مگسی پریس کلب گنداواہ پر سرکاری ملازم ،نام نہاد صحافی کاقبضہ،نوٹس لیا جائے،رحمت اللہ بلوچ

    جھل مگسی:مگسی پریس کلب گنداواہ پر سرکاری ملازم ،نام نہاد صحافی کاقبضہ،نوٹس لیا جائے،رحمت اللہ بلوچ

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار)مگسی پریس کلب گنداواہ پر سرکاری ملازم ،نام نہاد صحافی کاقبضہ،نوٹس لیا جائے،رحمت اللہ بلوچ

    تفصیل کے مطابق مقامی سینئرصحافی رحمت اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی کے واحد یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ پر ایک گورنمنٹ ملازم صحافی اپنی من مانی کررہا ہے چند ایک افراد کو اپنے ساتھ ملا کر گنداواہ میں دوسرے سینئر صحافیوں کو پریس کلب میں جانے کی بھی اجازت نہیں ہے

    جب اس گورنمنٹ ملازم صحافی کی جی چاہے پریس کلب کھول کر اپنے ہم خیال افراد کےساتھ گپ شپ میں محو رہتا ہے ڈپٹی کمشنرجھل مگسی سے مطالبہ ہے کہ میر یوسف عزیزمگسی پریس کلب کو اپنے تحویل میں لیکر متعلقہ گورنمنٹ ملازم صحافی کے خلاف کارروائی میں لائی جائے اور تمام صحافیوں کو پریس کلب میں یکساں حقوق دلائے جائیں۔

    یاد رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کی روسے کوئی سرکاری ملازم صحافتی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا.

  • اوکاڑہ : پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ : پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ بی ڈویژن` پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار ،عماریاسر ، یوسف, اور جرار گرفتار ملزمان میں شامل

    ملزمان سے نقدی رقم 2 لاکھ روپے ,2 عدد موبائل فونز ،2 عدد موٹرسائکلز اور 3 عدد پسٹل برآمد مزید تفتیش جاری

    دوسری جانب تھانہ اے ڈویژن پولیس نے اطہر شاہ عرف اطہری شاہ ڈکیت گینگ کے چار ارکان اسلحہ سمیت گرفتار ۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور موبائل فونز برآمد۔ملزمان رات کے وقت اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

    ملزمان نے تھانہ اے ڈو یژن کے علاوہ تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ صدر اوکاڑہ میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

  • گھوٹکی:عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    گھوٹکی:عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایات پر پولیس کا روپوش اشتہاری و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز
    کردیں، ایس ایچ او تھانہ عادلپور علی اکبر ملک نے بمہ اسٹاف دورانِ گشت خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا

    گرفتارملزمان نزد کھڈ والی پل سے کرائم نمبر 191/2023 دفعہ 379 ت پ تھانہ عادلپور کے کیس میں روپوش تھے ،روپوش اشتہاری ملزمان صدورو چاچڑ اور واحد بخش چاچڑ کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا.

  • سرگودھا :ایک ارب روپے سے زائد نگہبان رمضان پیکج میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن،وزیراعلیٰ کانوٹس

    سرگودھا :ایک ارب روپے سے زائد نگہبان رمضان پیکج میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن،وزیراعلیٰ کانوٹس

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)سرگودھا میں ایک ارب روپے سے زائد نگہبان رمضان پیکج میں وسیع پیمانے پر کھلے عام کرپشن،ناقص اشیاء خوردونوش کی فراہمی،ٹھیکے کی الاٹمنٹ میں رولز کی خلاف ورزی،مستحقین کے گھروں تک فراہمی میں رکاوٹ سمیت دیگر سنگین شکایات کے خلاف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لے لیا ہے، اور اعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے،

    مقامی انتظامیہ نے رمضان پیکج میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر بعض افسران کے خلاف نوٹس لیا ہے اور نگہبان پیکج میں شکایات اور کارکردگی نہ دکھانے پر 3 پٹواریوں حلقہ 46 شمالی عمیر قیصر، پٹواری موضع مٹھہ لک محمد وجاہت اور پٹواری حلقہ 43 نذر گوندل کو معطل کر دیا،

    بعض افسران کے خلاف وینڈر کو آٹا، گھی، چینی، چاول اور بیسن فراہم کرنے اور کمیشن وصول کرنے کے الزامات کی بھی انکوائری کی جارہی ہے۔

    وینڈر کو مارکیٹ ریٹ سے زائد نرخوں پر فراہمی کا ٹھیکہ ،ناقص اشیاء کی فراہمی سمیت دیگر الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہہ وینڈر اور اعلی افسران کو بچانے کے لئے بیوروکریسی نے سر جوڑ لئے ہیں اور چھوٹے ملازمین پر ملبہ ڈالا جارہا ہے

  • اوچ شریف:  ملازمین کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ، پی ٹی سی ایل ملک کی گھٹیا ترین سروس قرار

    اوچ شریف: ملازمین کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ، پی ٹی سی ایل ملک کی گھٹیا ترین سروس قرار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پی ٹی سی ایل عملے کا غیر زمہ دارانہ رویہ صارفین نے PTCL کو ملک کی گھٹیا ترین سروس قرار دے دیابل ادائیگی کے باوجود بھی کنکشن منقطع بیرون ممالک قیام پزیر پیارے پاکستانی اپنوں سے رابطے کھو بیٹھے

    اوچشریف پی ٹی سی ایل حکام کی عدم توجہی کے باعث صارفین رل گئے عوام کی شکایات کھوہ کھاتے گذشتہ دو روز سے پی ٹی ایل صارفین کے بل کی ادائیگی کے باوجود کنکشن بند کر دیۓ گۓ بیرون ممالک پیاروں سے رابطے بحال نہ ہوسکے متعدد بار شکایت پر ptcl عملہ نے کان نہ دھرے عملہ مفت کی تنخواہیں وصول کرنے لگا صارفین اپنے پی ٹی سی ایل کنکشن مستقل طور پر ختم کرانے کیلۓ سنجیدگی سے غور کرنے لگے

    تفصیل کے مطابق اوچشریف سٹی ایریا و گرد و نواح میں PTCL صارفین کو عملہ کی طرف سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے پی ٹی سی ایل عملہ عوامی شکایات کو پس پشت ڈال کرخواب خرگوش کے مزے لینے لگا عوام کی جانب سے مسلسل شکایات کے باوجود عملہ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے

    مقامی صارفین پی ٹی سی ایل جن میں شمیم احمد محمد احمد خان محمد اعجاز اور محمد ساجد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ک انہوں نے ہمیشہ سے اپنےPTCL بل بروقت ادا کیۓ ہیں جسکی انہیں سزا دی جارہی ھے غیر زمہ دار عملہ عوام کی شکایت پر کان نہیں دھرتا اور بل اداٸیگی کے باوجود PTCL کنکشن منقطع کر دیۓ گۓ ہیں ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وہ دو روز سے خوار ہو رہے ہیں مگر PTCL فیلڈ عملہ ٹس سےمس نہیں ہو رہا وہ اپنے عزیز جو کہ بیرون ملک ہیں ان سے رابطہ صرف اس لیۓ نہیں ہو رہا کیونکہ بل کی ادائیگی کے باوجود پی ٹی سی ایل کنکشن بند ہیں ۔