Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے افسران نےوزیراعلیٰ کے” ستھرا پنجاب مہم "کے احکامات گندگی میں پھینک دیئے

    اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے افسران نےوزیراعلیٰ کے” ستھرا پنجاب مہم "کے احکامات گندگی میں پھینک دیئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر و گردونواح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب ستھرا پنجاب مہم چکنا چور ہو کر رہ گیا، افسران صرف فوٹو سیشنوں میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صاف ستھرامہم ناکام ہوکر رہ گئی۔گلی محلے جوہڑوں کے مناظر پیش کرنے لگے۔افسران فوٹوسیشنوں میں مصروف ہوگئے۔ ستھراپنجاب مہم میں بہتری نہ آ سکی۔چند ایک علاقوں میں فوٹو سیشن کرکے صفائی ستھرائی مہم چلانے کے بلند بانگ کھوکھلے دعوے کئے جارہے ہیں۔

    جبکہ شہر کے اکثر گلی محلے میں نہ صرف کوڑے کرکٹ اور گندگی وغلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بلکہ اوچ شریف شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو کر رہے گئی ہے جس سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،

    گلی، محلوں دکانوں اور گھروں میں سکون سے بیٹھنا تک محال ہوگیاہے، گھروں اور ہوٹلوں پر بیٹھ کر کھانا پینا تک دشوار ہوگیا ہے افسران فوٹوسیشن کرکے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں.

  • سیالکوٹ: ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا

    سیالکوٹ: ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی دیا ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا.

    تقریب میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے چمکتے ستاروں عمیر میر، آصف خواجہ، ڈاکٹر سلمان ادریس بٹ اور رضوان بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی.

    مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے استقبالیہ گانے اور دیگر پرفارمنس کر کے حاضرین سے داد وصول کی.

    دیا ویلفئیر کے ڈائریکٹر محمد عامر نے اس ادارے کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس کے بعد دیا ویلفئیر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے الگ الگ ہیموفیلیا پرشاندار ٹیبلو پیش کیا جس نے ہال میں موجود افراد کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا.

    ہیموفیلیا کی تاریخ، تشخیص و علاج پر مبنی مفصل ڈاکو مینٹری حاضرین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی.

    مہمان خصوصی عمیر میر، آصف خواجہ اور ڈاکٹر سلمان نے اپنے خطاب میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد پر زور دیا.

    پروگرام کے اختتام پر تقریب میں شریک مہمانانِ خصوصی، سکول پرنسپلز، شاعروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شعبوں میں خدمت کرنے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو شیلڈز پیش کی گئیں.

  • تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر اسد اللہ مٹھانی) مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع ہوگئی، سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
    سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں،نہ ریٹ لسٹیں آویزاں ہیں اور نہ ہی انتظامیہ کہیں دکھائی دیتی ہے

    ضلع کشمور اور کندھ کوٹ شہر میں چکن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہورہاہے لیکن ادھر تنگوانی شہر میں اسی مرغی کا گوشت 660روپ فی کلو گرام فروخت کیاجارہاہے۔

    ایک طرف بدامنی کے عالم میں غریب لوگ روزگار کے لیے شہر نہیں جا سکتے، شہرمیں بدامنی انتہاکوپہنچی ہوئی ہےدوسری طرف ڈاکوؤں سے بچ جانے والے شہری گراں فروشوں سے لٹنے لگے ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں ۔

  • سیالکوٹ:لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ:لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ میں لیدر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    مہمان خصوصی رائل نارویجن ایمبیسی کی سیکنڈ سکریٹری ڈویلپمنٹ مس انجا میرٹویٹ اور اسی سفارت خانے کی پروگرام ایڈوائزر مس منزہ آزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہوگا۔

    پاکستان میں یو این ویمن کی کنٹری ریپریزنٹیٹو مسٹر لنسانہ ووننہ اور یو این ویمن میں خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے پورٹ فولیو مینیجر فریحہ عمر ملک میں خواتین کے حقوق اور مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

    زرین آصف زبیری، پروگرام آفیسر یو این ویمن اسلام آباد، بیداری سیالکوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارشد محمود مرزا اور بیداری سیالکوٹ کی نائب صدر محترمہ حنا نورین نے نچلی سطح پر خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین جناب ملک نصیر احمد کے ساتھ دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی بھی دیکھی گئی جن میں یو این ویمن اسلام آباد کی کمیونیکیشن اسسٹنٹ محترمہ فاطمہ قریشی اور شہزاد اشرف شامل تھے۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر یو این ویمن کے صوبائی دفتر لاہور

    اس پورے پروگرام میں بات چیت صنفی مساوات کی اہمیت، خواتین کو بااختیار بنانے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر مرکوز رہی جو اب بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ مقررین نے صنفی مساوات کے حصول اور زیادہ مساوی معاشرے کو فروغ دینے میں تعلیم، معاشی مواقع اور جامع پالیسیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔

    جیسا کہ دنیا خواتین کا عالمی دن مناتی ہے، اس طرح کے واقعات صنفی مساوات کے لیے جاری جدوجہد اور ایک ایسا مستقبل بنانے کے لیے درکار اجتماعی کوششوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں جہاں ہر عورت اور لڑکی اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔

    شرکاء نے اس تقریب کو حوصلہ افزائی اور زیادہ جامع اور صنفی انصاف کی دنیا کی طرف اپنا کام جاری رکھیں۔

  • سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اور شہریوں کو ڈاکوؤں کی جانب سے گولیاں مارنےکے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

    تھانہ صدر کے علاقہ اڈا گھنہ میں ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور سیالکوٹ روڈ 4 گھنٹے سے ٹریفک کے لئے بند کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

    سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے شہری جہاں اپنے قیمتی مال زر سے محروم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کی گولیوں کا بھی نشانہ بن رہے ہیں

    چند دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ہیں، کئی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زندگی و موت کی کشکمش میں مبتلا ہیں

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:عالم اسلام بیدار نہ ہواتو جوظلم فلسطینیوں کیساتھ ہورہا ہے،اس کاسامنا کرنے کیلئے تیاررہیں،عجائب علی شاہ

    سیالکوٹ:عالم اسلام بیدار نہ ہواتو جوظلم فلسطینیوں کیساتھ ہورہا ہے،اس کاسامنا کرنے کیلئے تیاررہیں،عجائب علی شاہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )عالم اسلام بیدار نہ ہواتو جوظلم فلسطینیوں کیساتھ ہورہا ہے،اس کاسامنا کرنے کیلئے تیاررہیں،عجائب علی شاہ

    ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام فسلطینی مسلمانوں سے اظہارے یکجہتی کیلئے پاکستان زند باد ریلی نکالی گئی، ریلی میں سٹی صدر سید عجائب علی شاہ،مرکزی نائب صد ر علی رضاء شاہ،نائب صدر خلیل بٹ،جوائینٹ سیکرٹری میاں قاسم،سٹی نائب صدر محسن علی کے علاوہ دیگرعہدیدران وکارکنان کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی

    ریلی کے شرکاء سے چیئر مینHWO شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینی مسلمانوں پر میزائیل،بم گر اکر ہزاروں بے گناہ شہید کرچکاہے ،ظلم کا سلسلہ رک ہی نہیں رہا ،معصوم بچے بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں، سینکڑوں مساجد شہید کردی گئی ہیں امریکہ اس گناہ میں برابر کا شریک ہے

    ا سلامی ممالک کی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے اسرائیل بے خو ف فلسطینی مسلمانوں کو لاوارث سمجھتے ہوئے ان کی نسل کشی کررہا ہے، دنیا کی تمام ہیومین رائٹس کی آرگنائزیشن اسرائیل کی دہشت گردی پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں

    مسلمان ممالک کی بے حسی کی وجہ سے باطل قوتیں اسرائیل،برما،کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں HWO کے نوجوانوں اور تاجدار ختم نبوتﷺ کے غلاموں نے ایک عظیم الشان ورکنگ ڈے میں ریلی کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ آقا ﷺ کے غلام بیدار ہیں اور وہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں

    انہوں نے کہا کہ جب تک عوام بیدار نہیں ہو نگیں ملک میں عملی طور پر انقلاب نہیں آسکتا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعہ کے مخافظوں پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے دشمن کے آلہ ہیں

    ان کے ساتھ حکومت دہشت گردوں جیسا سلوک کرے، الحمد اللہ ہم نے فسلطینی مسلمانوں سے اظہارے یکجہتی اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد کیخلاف ریلی نکال کر آپ ﷺ کا امتی ہونے کا حق اداء کرنے کی کوشش کی ہے

  • نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ) گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار،میرپورخاص میں تعینات ڈی ایس پی لیگل احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد ہونے پر جامشورو کے قریب سے حراست میں لیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب گرفتار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو وردی میں جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایسے افسران چاہیے جو عوام کی جان و مال عزت اور آبرو کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہوں۔

  • اوچ شریف :اظہر خان جتوئی نے مثبت اور بے باک صحافت سے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،رخسانہ اسد

    اوچ شریف :اظہر خان جتوئی نے مثبت اور بے باک صحافت سے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،رخسانہ اسد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اظہر خان جتوئی کو صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد منتخب کرنے پر تمام ممبران کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کری ایٹو رائٹرز کلب رخسانہ اسد نے کیا

    انہوں نے کہا کہ اظہر خان جتوئی ملک بھر کے ورکنگ جرنلسٹس کا روشن چہرہ ہیں انہوں نے ہمیشہ مثبت اور بے باک صحافت کے ذریعے صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اظہر خان جتوئی کی تاریخی فتح سے ورکنگ جرنلسٹس کا مورال بلند ہوا ہے

    ہمیں قوی یقین ہے کہ اظہر خان جتوئی کی کامیابی سے ملک بھر کی صحافی برادری کا جمہوری روایات اور اقدار پر یقین مزید پختہ ہوا ہے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد حقیقی معنوں میں ملک بھر کی صحافی برادری کا نمائندہ پلیٹ فارم بنے گا اور ملک بھر کی صحافتی برادری کی بھر پور نمائندگی کر کے صحافی برادری کا مان بڑھائیں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر خان جتوئی صحافتی میدان کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق وسچ کا علم بلند کیا اور انکے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے انہوں نے اظہر خان جتوئی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اظہر خان جتوئی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے

    اوچ شریف کے سینئر صحافی حبیب خان ،محمد یعقوب خان ،ساجد خان، شمس خان رند سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اظہر خان جتوئی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور انہوں نے مقامی صحافیوں کو بھی کہا کہ اسلام آباد کی طرح اوچ شریف میں بھی ایسی تنظیم بنانی چاہیے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہو .

  • اوچ شریف :سابق ڈی ایس پی ملک محمد اقبال اعوان کی نماز جنازہ ادا ،مقامی قبرستان میں سپردخاک

    اوچ شریف :سابق ڈی ایس پی ملک محمد اقبال اعوان کی نماز جنازہ ادا ،مقامی قبرستان میں سپردخاک

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان)سابق ڈی ایس پی ملک محمد اقبال اعوان کی نماز جنازہ ادا ،مقامی قبرستان میں سپردخاک

    اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع ککس بستی اعوان کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اقبال اعوان علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، انکی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی و صحافتی شخصیات سمیت محکمہ پولیس کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    نماز جنازہ میں مخدوم سید علی حسن گیلانی سابق ایم این اے، انسپکٹر اسد اللہ خان مستوئی، ملک یعقوب ککس، ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی، سید مجتہد رضوی مخدوم سید عمر رضا گیلانی ،محمد اجمل خان بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی

    مرحوم محمد اقبال اعوان ایک رحم دل انسان تھے ،وہ ملازمت کے دوران ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتے تھے ،دوران ملازمت اپنے کام کو بخوبی سر انجام دیتے رہے

    نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا انکی وفات پر علاقہ سوگوار ہو گیا نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی

  • ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو  راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)شہرمیں اب ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری پریشان

    گذشتہ رات کوہ نور موبائل شاپ پر چوری کی واردات تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چور ی، چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کمرے توڑ کر ڈی وی آر ساتھ لے گئے ،سیکیورٹی پر مامور گارڈ کو اپنے ساتھ گن پوائنٹ پر کر لے گئے، مانگٹانوالہ روڈ پر سیکیورٹی گارڈ کو کھیتوں میں پھینک دیا

    اس واردات سے پہلے وکی موبائل شاپ پر چوروں نے تالے توڑنے شروع کیےتو دکان کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا اور شور مچانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے چور بھاگ نکلے

    دکاندار نے 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچنے کے بجائے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی

    ننکانہ سٹی میں چوری کی واردات عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون یونین اور عوام نے مل کر بیری والا چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں

    جب تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ڈی ایس پی ننکانہ نے موجودہ صورتحال دیکھ کر معاملے کو ہینڈل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چوروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

    ڈکیتی کی واردات کی جگہ پر کرائم سین والوں نے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے عوام الناس کے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر کے راستے کھول دیے گئے.