Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: تھانے سے چند میٹرکے فاصلہ پر ڈکیتی، مزاحمت پر  ڈاکو باپ، بیٹے کو گولیاں مار کر فرار

    سیالکوٹ: تھانے سے چند میٹرکے فاصلہ پر ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکو باپ، بیٹے کو گولیاں مار کر فرار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیووروچیف شاہد ریاض سے) تھانے سے چند میٹرکے فاصلہ پر ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکو باپ، بیٹے کو گولیاں مار کر فرار

    تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، دوران ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹے کو گولیاں مار کر ڈاکو فرارہوگئے ،واقعہ کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی، ڈاکوؤں نے پہلے باپ کو نشانہ بنایا بیٹا بچانے آیا تو بیٹے کو بھی گولی مار دی ،

    متاثر باپ بیٹا زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل، شہر کے بیچ و بیچ ڈکیتی راہزنی جیسی واردتوں میں مسلسل اضافہ

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اعظم نامی نوجوان سودا سلف لینے کے لیے گھر سے نکلا ،گلی میں ہی دو نامعلوم ڈکیتوں نے راستہ روک کرموٹرسائیکل پرس اور موبائل چھین لیا

    متاثرہ نوجوان کے شور مچانے پر محلہ دار جمع ہو گئے ،اہل محلہ نے ڈاکوؤں پر پتھراؤ کیا جس پر ڈاکو فائرنگ کرتے فرارہوگئے

    تھانے سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک ہفتے میں دوسری واردات نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیاہے ،جبکہ پولیس فرضی کارروائیوں مصروف ہے،عوام کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ

  • ایک بارپھر بارش، برف باری کی پیش گوئی،مغربی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی

    ایک بارپھر بارش، برف باری کی پیش گوئی،مغربی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی,مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا،جس کے باعث بلوچستان میں 09 مارچ کی شام/رات اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 10 مارچ کی شام ، 11 اور 12 کی شام سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    گلگت بلتستان اورکشمیر میں11 مارچ اور 12 کی رات سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر اور کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہرکیا گیا ہے

    جبکہ پنجاب اوراسلام آباد میں 11 مارچ اور 12 شام سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

    13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

    سندھ میں 10 اور 12 مارچ کی شام سے سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

    جبکہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ 09 مارچ کی رات اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی,مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ہےجبکہ10 سے13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے ،

    13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے ،آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری،گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

    آندھی،بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
    اور تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں

  • سیالکوٹ:مقدمہ قتل کااشتہاری 2 سال بعد انٹرپول کے ذریعے  مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ:مقدمہ قتل کااشتہاری 2 سال بعد انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)مقدمہ قتل کااشتہاری 2 سال بعد انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت اور زیر نگرانی ملک محمد نوید ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ محمد نصیر سب انسپکٹر انچارج ایکسٹراڈیشن اور ٹیم کی بہترین کارکردگی 2 سال پرانا مجرم اشتہاری رضوان علی زین ولد سرفراز احمد سکنہ اڑتالہ سمبڑیال کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مجرم مقدمہ قتل میں تھانہ اگوکی کے مقدمہ نمبر2022/815بجرم392/34/302 میں خلیل احمد کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ملزم نے اپنی دوست اور مشہور ٹک ٹاکر میمونہ ارم شہزادی کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کوقتل کیا اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی

    مجرم قتل کے بعد ملک سے فرار ہو گیا،جو 2 سال بعد مجرم کی گرفتاری بذریعہ انٹرپول عمل میں لائی گئی ۔ ،جس کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر مسقط سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کیا گیا۔مجرم کو سیالکوٹ ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

  • سیالکوٹ: جعلی غیرمعیاری اور نشہ آور ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف شکنجہ تیار

    سیالکوٹ: جعلی غیرمعیاری اور نشہ آور ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف شکنجہ تیار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر جعلی غیرمعیاری اور نشہ آور ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف ڈرگ انسپکٹر تحصیل ڈسکہ ڈاکٹر شایان رضا کی جانب سے ایکشن لینے کا عندیہ اور ڈرگ ایکٹ پرسختی سے عمل کرانے کا عزم

    گزشتہ روز تحصیل ڈسکہ کے میڈیکل سٹور فارمیسیز مالکان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈرگ انسکپٹر تحصیل ڈسکہ ڈاکٹر شایان رضا کا کہناتھاکہ غیرمعیاری ۔جعلی اور نشہ آور ادویات رکھنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگاجوبھی ملوث ہوگا اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے لوگوں کے علاج معالجہ کی بہترسہولیات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات جن میں صفائی،ٹمپریچر ،بغیرورانٹی ،بغیرلائسنس ،غیرمعیاری،نشہ آور جعلی ادویات سٹور پر رکھنے اور بیچنے والوں کے خلاف من وعن عملدرآمد کرایا جائے گا سخت ترین ایکشن ہوگا

    یہ بات میٹنگ میں دوران گفتگوتحصیل ڈسکہ سے آۓ ہوۓ میڈیکل سٹور اورفارمیسیز مالکان کی گئیں.

  • سیالکوٹ:خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے،مقررین

    سیالکوٹ:خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے،مقررین

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ خواتین کواپنے دائرے اور حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ بااختیار خواتین کے ذریعے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپوا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

    قلم کاروں ‘ لکھاریوں‘صحافیوں ‘ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں بانی اپووا ایم ایم علی کی زیر نگرانی اور خواتین ونگ کی صدر ثمینہ طاہر بٹ کی زیر صدارت اپووا خواتین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

    جس میں معروف ڈرامہ رائٹر صائمہ اکرم چوہدری‘ سینئر اداکارہ میگھا جی‘معروف لکھاری نازیہ کامران کاشف ، اینکرپرسن ارم محمود‘ ماہا بخاری‘ اینکر پرسن ثنا آغا خان‘ ڈاکٹر انعم پری،معروف قانون دان سعدیہ ہماشیخ ،معروف براڈ کاسٹر ریحانہ عثمانی ، شاہین آپا سمیت پاکستان کے دور دراز اضلاع سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی

    اپووا خواتین کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم امہ کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید الفاظ میں مزمت کی گئی

  • سیالکوٹ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص شدید زخمی

    سیالکوٹ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص شدید زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور تھانہ سبز پیر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص شدید زخمی،ڈاکوؤں نے دوران ڈکیٹی مار مار کر 65 سالہ شخص کو لہو لہان کر دیا

    تھانہ سبز پیر پولیس کی ناقص ترین کارکردگی ڈاکوؤں نے تھانہ سبز پیر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہی ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،پسرور تھانہ سبز پیر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں نے دوران ڈکیٹی مار مار کر 65 سالہ شخص کو لہو لہان کر دیا

    دو مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ سبز پیر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر گن پوائنٹ پر ناکہ لگا کر علاقہ مکینوں کو لوٹنا شروع کردیا سہہ پہر چار بجے چوبارہ کے رہائشی شوکت علی کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈنگے کے راستہ پر روک کر نقد رقم لوٹ لی

    مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پسٹل مار مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے

    دبنگ ایس ایچ او سمیت تمام تھانے کی پولیس بے خبر رہی ،تھانہ سبزپیر پولیس کی ناقص ترین کارکردگی کی وجہ سے علاقہ مکین ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں ،علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • اوچ شریف:نومنتخب ایم پی اے نے 23 سکولوں کی اپگریڈیشن کی سفارشات سیکریٹری تعلیم کوبھجوا دیں

    اوچ شریف:نومنتخب ایم پی اے نے 23 سکولوں کی اپگریڈیشن کی سفارشات سیکریٹری تعلیم کوبھجوا دیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)23 سکولوں کی اپگریڈیشن کی سفارشات مرتب کر کے سید عامر علی شاہ نے بچوں کو بہتر نظام تعلیم کے مواقع فراہم کر دیے۔سردار عامرغنی لنگاہ*سکولوں کی اپگریڈیشن سے تعلیم سہولیات ہمارے بچوں کو دہلیز پر میسر ہوں گی۔ سردار مشتاق احمد خان لنگاہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح حلقہ پی پی 250 سے بھی نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ کی جانب سے بھی 23 سکولوں کی اپگریڈیشن کی سفارشات سیکریٹری تعلیم کو ارسال کر دی گئی۔

    6 مڈل سکولوں کو سکینڈری جبکہ 17 پرائمری سکولوں کو مڈل کلاسز تک اپگریڈیشن کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں ۔اس موقع پر سردار عامر غنی لنگاہ نے سردار مشتاق احمد خان لنگاہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عامر علی شاہ نے سکولوں کی اپگریڈیشن کی سفارشات بھیج کر بچوں کو دور دراز کی مسافت سے جہاں نجات دلانے کی کاوش کی ہے تو دوسری جانب بہتر معیار تعلیم کی دہلیز پر فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

    اپگریڈیشن کی سفارشات میں گرلز ایلیمنٹری سکول طاہر والی سمیت چھ ایلمنٹری سکول شامل ہیں جبکہ پرائمری سکولوں میں پرائمری سکول صادق لنگاہ سمیت سترہ سکول شامل ہیں اس طرح مجموعی طور پر 23 سکول ایسے ہیں جن کو اپگریڈ کیا جائے گا

  • اوچ شریف:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو،مزدور طبقہ پریشان

    اوچ شریف:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو،مزدور طبقہ پریشان

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف کے شہریوں حبیب خان،سید مجتہد رضوی،اظہر علی دانش ،صدیق خان ،عامر غنی خان لنگاہ ایڈووکیٹ،ساجد خان،مظہر خان پتافی، ملک محمد یعقوب ککس،شمس نذیر خان رند ،حسیب خان،لیاقت علی خان، ملک محمد امین، سید زین حیدر بخاری ،سلیم خان لنگاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ حسب روایت اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے،بدقسمتی سے وطن عزیز میں ہر سال ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں عام آدمی کو پورے ماہ پریشانی میں مبتلا کئے رکھتی ہیں۔اس سال دودھ تو رمضان سے قبل ہی مہنگا کردیا گیا جبکہ بتدریج چینی، آٹے اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔

    شہریوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے زیادہ منافع کی لالچ میں اشیا صرف کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کردی ہے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے مہنگائی کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے کہ غریب آدمی کے لئے بچوں کو دووقت کی روٹی کما کر کھلانامشکل ہوگیا ہے

    ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں نے اس وقت جو اشیا ءصرف ذخیرہ کی ہیں وہ رمضان میں نکال کر زیادہ قیمت وصول کریں گے ، مارکیٹ میں اشیا صرف کی مصنوعی قلت ہے لیکن انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

    اس موقع سید مجتہد رضوی نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جن پر حکومت بھی اگر کوئی ریلیف دے تو پھر بھی یہ عام حالات سے مہنگی ہی رہتی ہیں خود ساختہ اضافے کے باعث انتہائی بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتیں یکدم آسمان کو چھونے لگی ہیں، سبزیوں کے دام بڑھا دیے گئے جبکہ پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا

    دنیا بھر کے مہذب ممالک میں ان خصوصی دنوں اور تہواروں کے موقع پر اشیائے ضرور یہ کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہے جب کہ وطن عزیز میں الٹی گنگابہتی ہے ہر سال ہی رمضان المبارک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے

    دودھ، آٹا، گھی، چینی، تیل،سبزیاں وغیرہ سب مہنگے ہو جاتے ہیں اور پھل تو غریبوں کے لیے شجر ممنوعہ اس لیے ہو جاتے ہیں کہ وہ ان کی خریداری کے متحمل نہیں ہو سکتے

    وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیےعملی اقدامات کریں.

  • ڈیرہ غازی خان :ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت  راشن کی تقسیم  15 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان :ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم 15 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت خشک راشن کی تقسیم آئندہ 15 روز کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی گاڑیوں اور افرادی قوت کے احکامات جاری کردئیے

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز،اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ماہ صیام سے قبل اکثریت نادار خاندانوں تک راشن پہنچایا جائے۔گھروں کی دہلیز تک عزت وتکریم کے ساتھ 18 کلوگرام کے راشن بیگز دئیے جائیں۔

    کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے تاہم شفافیت برقرار رکھنے کےلئے جدید ایپ کا ریکارڈ اور ڈیش بورڈ پر معلومات کا اندراج لازمی کیا جائے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیوٹی کی موجودگی میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور تقسیم یقینی بنائی جائے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ معاملات پر ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ میں42کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو یقینی بنایا جائے،
    انسانی جانوں سےکھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ڈرگ انسپکٹرزبےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لونگا،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ادویات کا رجسٹری ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے عمل کو شفاف ترین بنایا جائے۔

    اجلاس میں11کیسز کے دوبارہ وزٹ،31عدالت بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔