Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا  500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا 500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی،پولٹری ویسٹ سے تیار 500 لٹر خوردنی تیل ضبط جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی دھر لی گئی۔ڈرمز کے اوپر سیلنگ اور لیبلنگ نہیں کی گئی تھی۔بغیر لیبلنگ کے کھلا آئل خوراک کی تیاری میں استعمال کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔

    کارروائی ویجلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔غیر معیاری تیل مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور پاپڑ فیکٹریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔خوردنی تیل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں کھلے اور غیر معیاری آئل کا استعمال مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے معاشرے کیلیے ناسور، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:پولیس کے برائی کے دو اڈوں پر چھاپے ،11 مردوخواتین گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کے برائی کے دو اڈوں پر چھاپے ،11 مردوخواتین گرفتار

    سیالکوٹ(شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی س وی)مراد پور پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،دو قحبہ خانوں پر چھاپے ،11 افراد گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ گوہد پور اور مراد پور میں دو قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض حالت میں 6 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں

    گرفتار ملزمان میں تنزیلہ,رمشاء,عروج فاطمہ,شانزہ۔ایمان فاطمہ,عمران,یاسین,ذوہیب, توقیر خالد,علی رضا اور عامر شامل ہیں

    قبل ازیں بھی مراد پور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران متعدد مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کئے تھے

  • سیالکوٹ: بیت المال کمیٹی کی جانب سے مستحقین میں امدادی  چیک  تقسیم کئے گئے

    سیالکوٹ: بیت المال کمیٹی کی جانب سے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے

    سیالکوٹ( شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی وی) بیت المال کمیٹی کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس کی تقسیم، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ چودھری شکیل احمد نے بتایا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے 63 مستحقین میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی میرٹ پر مستحقین میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ سائلین کی دستیاب فنڈ کے اندر جس قدر ممکن ہوسکے امداد کی جاسکے۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن اور اراکین ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ:باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدریاض کے والد کی روح کوایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

    سیالکوٹ:باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدریاض کے والد کی روح کوایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی ) صدر پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن و باغی ٹی وی کے رپورٹر شاہد ریاض کے والد گرامی ملک محمد ابراہیم جو کہ وفات پاگئے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے محفل قرآن ان کی رہائش گاہ واقع ڈسکہ گھوئینکی میں منعقد ہوئی

    محفل قرآن میں پاکستان کے معروف عالم دین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر بہاؤالحق شاہ اور خطیب مولانا عادل جمال، خطیب حافظ محمد اکبر ، نعت خوان مصطفی فردوسی سمیت صحافیوں تاجروں وکلا ء اور سیاسی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد ن میں شرکت کی

    اس منعدہ محفل میں علمائے کرام نے موت و حیات کے موضع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور حافظ محمد بابر نے ختم شریف پڑھا اورآخر میں قبلہ پیر بہاؤالحق نے خصوصی طور مرحوم ملک محمد ابراہیم کے درجات بلندی اور ملکی سالمیت کی دعا فرمائی اور آخرمیں تمام أحباب کی لنگر سے تواضع کی گئی.

  • تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ ) تخت بھائی کے علاقےساڑوشاہ میں جہازونو ڈاگ سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کی شناخت طارق ساکن کامران کلی سے ہوئی،وجہ قتل تاحال معلوم نا ہوسکی،ذرائع

    تخت بھائی کامران کلی سے تعلق رکھنے والا طارق ولد شیرزادہ 32 سالہ نوجوان کی ذبح شدہ لاش پر اسرار طور پر تخت بھائی جہازونوں ڈاگ سے ملی
    ہے.اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او ریاض خان جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اٹھاکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا ۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول نوجوان تخت بھائی مینا بازار میں لنڈے (کباڑ) کا کام کرتا تھا، گذشتہ شام اپنے موٹر سائیکل 125 پر کسی کام کے غرض سے گھر سے نکلا تھا جو واپس نہیں آیا اور صبح اس کی لاش ملی۔

    مقتول کی گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،اس اندوہناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ساڑوشاہ پولیس چکرا گئی۔ ملزمان تک رسائی کے لئے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ۔

  • چترال: مارخور کی تیسری  ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فارواقی کی رپورٹ) مارخور کی اس سیزن کے تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کیا۔

    چترال میں امریکی شہری نے کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ مارخور ہنٹنگ ٹرافی کا اس سیزن کا یہ تیسرا شکار ہے۔ گہریت گول کمیونٹی ریزرو میں امریکی شہری رابرٹ مائلزہال نے مارخور کا شکار کیا،مارخور کی عمر آٹھ سال ہے جبکہ اس کی سینگوں کی لمبائی38 انچ ہے۔امریکی شہری نے ایک لاکھ پچیس ہزار امریکی ڈالر کے عوض یہ شکارکیا جس کا پاکستانی کرنسی میں تین کروڑ پچھتر لاکھ روپے بنتا ہے۔

    اس سے پہلے بھی ہنٹنگ ٹرافی کے تحت دو مرتبہ مارخور کا شکار ہوچکا ہے جبکہ اس سیزن کا یہ تیسرا شکار ہے ڈویژنل فارسٹ آفیسر وایلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری نے شکار کا لائسنس پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والی نیلامی میں ایم ایس ہنٹگ سفاری اسلام آباد کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

    اس سے قبل 16 دسمبر 2023 کو رواں سیزن کا پہلا شکار ایک امریکی شکاری نے کیا تھا۔ امریکی شہری جیمز مل مین نے اس اجازت نامے کے لیے سب سے بڑی بولی دی تھی۔ اس کی مالیت دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے چھ کروڑ روپے) تھی۔

    جبکہ اس سیزن کا دوسرا شکار روسی شکاری ڈینک موروزوے نے چترال میں کشمیر مارخور کا کیا تھا۔ روسی شکاری نے یہ پرمٹ ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

    ڈویژنل فارسٹ آفیسر وایلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہنٹنگ ٹرافی سے ملنے والی رقم میں سے اسی فیصد مقامی لوگوں کو دی جاتی ہے جبکہ بیس فی صد سرکاری خزانے میں جمع کی جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہنٹنگ ٹرافی سے ملنے والی رقم سے ان پسماندہ علاقوں میں اکثر ترقیاتی اور بحال کاری کے کام کیا جاتا ہے جن میں پل، راستے وغیرہ شامل ہیں۔ ہنٹنگ ٹرافی کیلیے بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے جس میں کامیاب بولی دہندہ کو شکار کا لائسنس ملتا ہے جو شاہ شاہ، گہریت وغیرہ میں مارخور کا شکار کرتا ہے جبکہ چترال گول نیشنل پارک میں ہر قسم کے قانونی شکار پر بھی پابندی ہے ۔

    وہاں چوری چپے شکار تو ہوتا ہے مگر ہنٹنگ ٹرافی کے تحت وہاں شکار پر پابندی ہے۔ وہاں تین ہزار کے لگ بھگ مارخور بستے ہیں جن میں اکثر عمر رسیدہ مارخور گاوں کا رخ بھی کرتے ہیں اور اکثر آوارہ کتوں کا شکار بن جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ چترال گول نیشنل پارک کے آس پاس بفر زون میں ان عمر رسیدہ مارخوروں کی شکار کی اجازت دی جایے جو بڑھاپے کی وجہ سے خود بخود مر جاتے ہیں۔

    اگر ان کمزور، لاغر اور عمر رسیدہ مارخوروں کی شکار کی اجازت مل جایے تو اس سے چترال کو کروڑوں روپے کی آمدنی ایے گی اور اس سے کافی سارے ترقیاتی کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں۔

    پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز

    پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز 1999 سے ہوا۔ 1997 میں کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اِن انڈینجرڈ سپیشیز سے متعلق زمبابوے میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو مارخور کے غیرقانونی شکار کو روکنے کے لیے ہنٹنگ ٹرافی دینے کی اجازت دی گئی۔ ابتدا میں پاکستان کو سال میں چھ ٹرافیوں کی اجازت دی گئی جسے بعد میں بڑھا کر 12 کر دیا گیا۔

    فاروق نبی نے بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ اور کمیونٹی مینجڈ کنزرویشن کی بدولت چترال میں کشمیر مارخور کی تعداد جو 1999 میں چند سو تھی اب ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔

  • ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبر میں کل سے بارش جاری، مختلف واقعات میں کمروں کی چھتیں گر گئیں
    باغی ٹی وی رپورٹ ،ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ آکاخیل ،سلطان خیل ، بلال خیل کلے میں سعیداللہ نامی شخص کے گھر کا برآمدہ حالیہ بارش کی وجہ سے مکمل گر گیا جس میں دو خواتین زخمی ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ضلع خیبر کے تحصیل جمرود ٹیڈی بازار میں کل سے جاری بارش کی وجہ سے عبدالدیار کے گھر کا برآمدہ گر گیا ،ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

  • سیالکوٹ: اپنے فارم 45 لیکر کچہری چوک آجائیں ،خواجہ آصف کو ریحانہ ڈار کا کھلاچیلنج

    سیالکوٹ: اپنے فارم 45 لیکر کچہری چوک آجائیں ،خواجہ آصف کو ریحانہ ڈار کا کھلاچیلنج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)اپنے فارم 45 لیکر کچہری چوک آجائیں ،خواجہ آصف کو ریحانہ ڈار کا کھلاچیلنج
    تفصیل کے مطابق ریحانہ امتیاز ڈار کا خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل، بڑا چیلنج بھی دے دیا خواجہ آصف تمہاری میں نے پریس کانفرنس دیکھی ہے، آپ نے میڈیا کو کہا کے آپ نے فارم45 دیکھےہیں

    ریحانہ امتیاز ڈار کاکہنا تھاکہ میں میڈیا کو بلا کر فارم 45دیکھا رہی ہوں، میرا تمہیں چیلنج ہے اگر تم بھائی خواجہ صفدر کے بیٹے ہو تو کل اپنے فارم45لے کر کچہری چوک آجاؤ،

    وہاں پرسیالکوٹ کی عوام اور میڈیا اکھٹا ہو جائے گا دنیا دیکھے گی سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے، ضرور آنا خواجہ صفدر کے بیٹے ہو تو چیلنج قبول کرکے اپنے اصلی فارم45لے کر کچہری چوک آجانا،

    ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر فارم لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کے تم نے اپنی شکست قبول کرلی ہے،

  • میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی گاؤں کھڑا ولیج میں بچوں کی بات پر کھوسہ برادری کے 2گروپ میں جھگڑا، ڈنڈے اور اینٹیں لگنے سے 8بچوں کہ ماں مسماۃ راحت خاتوں جاں بحق ہوگئی

    جبکہ جاں بحق ہونے والی عورت کے 2بیٹے صاحب کھوسو اور یاسین کھوسو شدید زخمی ہوگئےہیں، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کرکےقانونی کارروائی شروع کردی ہے

  • سیالکوٹ:کوٹلی لوہاراں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:کوٹلی لوہاراں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سے) تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،پولیس نے شہزاد عرف گلو کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی طرح کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایس ایچ او

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس چوک کھجوری وال گشت پر مامور تھی کہ سیالکوٹ کی جانب سے ایک رکشہ میں سوار منشیات فروش شہزاد عرف گلو کھجوری وال چوک میں اترا جس نے ہاتھ میں سیاہ رنگ کا شاپر پکڑا ہوا تھا جسے پولیس نے مشکوک جان کر قابو کیا اور ہاتھ میں پکڑے شاپر کی جامعہ تلاشی لی جس میں ڈھیلا نما چرس برآمد ہوئی

    جس کا وزن کرنے پر 1520 گرام پائی گئی ،ملزم کو فوری حراست میں لے لیا گیا ملزم منشیات نوش اور فروش کے لیے لے جا رہا تھا جس پر ارتکاب جرم کرتے ہوئے منشیات فروش کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا

    اس موقع پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نسلوں کو تباہ برباد کر دیتی ہے اور ایسے عناصر معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سیالکوٹ پولیس ہمیشہ کارروائیاں جاری رکھے گی