Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورماتھیلو:جروار و گردو نواح  کے شہری میٹھے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    میرپورماتھیلو:جروار و گردو نواح کے شہری میٹھے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جروار و گردو نواح کے شہری میٹھے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    جروار شہر میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کاہے ،گزشتہ کئی دہائیوں سے گاٶں خدا بخش لغاری اور گردونواح کے علاقوں میں زیرِ زمین پانی کڑوا، زہر آلود ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں

    گاؤں خدابخش لغاری میں صاف پانی کے علاوہ نہ تو کوئی پختہ سڑک اور پکی گلیاں یا کوئی سیوریج سسٹم ہے،گاؤں والے آج بھی پتھر کے زمانے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،پینے کیلئے میٹھا پانی دور سے لے کر آنا پڑتا ہے

    گاؤں خدابخش لغاری کے باسیوں نے نئے منتخب ہونے والے ایم پی اے سردار نادر اکمل خان لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پینے کیلئے صاف پانی،سیوریج سسٹم اور راستے کی سہولت فراہم کی جاۓ تاکہ ہماری پریشانی دور ہو سکے۔

  • اوچ شریف:عباسیہ کینال کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، انتظامیہ خاموش

    اوچ شریف:عباسیہ کینال کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، انتظامیہ خاموش

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قبضہ مافیا ، لینڈ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کا ایکا کر لیا ہے
    دونوں کناروں پر غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں تیزی ، انتظامیہ خاموش ،

    تفصیلات کے مطابق اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے ایکا کر لیا عباسیہ لنک کینال کے دونوں کناروں پر حسینی چوک تا پل چھٹہ تک غیر قانونی تعمیراتی کام عروج پر ہے ،

    جس کے وجہ سے اوچ شریف شہر کے شہری اور باہر سے آنے والے زائرین کے خوبصورت موجوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ، اور اب انے والے گرمی میں لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کے یہ خوبصورتی بھی ختم کردی ہے انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں ،

    عام شہریوں کی آنکھیں آسمان کے طرف ہے کہ کب اوچ شریف شہر کو لینڈ مافیا کے چنگل سے نجات دلانے والا آئے گا شہریوں محمد شفیع محمد وقاص ساجد علی سید زین حیدر عشرت حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر پر سیاسی قبضہ مافیا نے دکانیں ، تھڑے اور لان بنا کر قبضہ کرنا شروع کردیا ،

    ضلعی حکومت اور محکمہ انہارنے قبضہ مافیا سے نہری زمین واگزار کروانے کے بجائےپراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔نہری زمین پر پکے تھڑے اور شیلڈز جوسر کینٹن سروس پیمپ کی تعمیرکئے جارہے ہیں نہر کے دونوں اطراف کنارے سرکاری اراضی پر سیاسی شخصیات کی آشیر باد اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ فعال ہو گیا ھے اور مافیا کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی کی فروخت جاری ہے

    ذرائع کے مطابق اس کاروبار میں باقائدہ انتظامیہ حصہ دار بنی ہوئی ہے اور چمک کے کمال سے چشم پوشی برتی جارہی ہے اور یہ کاروبار منظم طریقےسے کیا جارہا ہے

    جس میں محکمہ مال محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ ملوث ہے کیونکہ ان محکمہ جات کی خاموشی اندر کاحال بیان کر رہی ہے سرکاری اراضی بیچ کر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور مافیا اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے اور ذمہ دار ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے

    اعلیٰ حکام سے محب وطن شہریوں نے نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ: حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی زوجہ محترمہ انتقال کرگئیں

    سیالکوٹ: حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی زوجہ محترمہ انتقال کرگئیں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض بیوروچیف ) حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کی زوجہ محترمہ اور حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ رات انتقال فرما گئیں تھیں ان کی نماز جنازہ مرکز دارالعرفان منارہ صقارہ اکیڈمی کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

    حضرت جی مد ظلہ العالی کی والدہ ماجدہ نے اپنی ساری زندگی سلسلہ عالیہ کی خدمت میں گزاری اور ان کے شب و روز عبادات سے مزین تھے۔نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی،سماجی و عسکری شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر پہلو سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ان کے علاوہ ایم پی اے حیدر سلطان چکوال،تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے،ملک صفدر اعوان چیف آف اعوان،ملک مظہر اعوان سنئیر زمہ دار تنظیم الاعوان بھی شامل تھے

    سلسلہ عالیہ کے زمہ داران نے بھی شرکت کی جن میں حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب،محمد ارشد مرکزی زمہ دار اور صاحب مجاز راولپنڈی،محمد شیراز صدر تنظیم الاخوان ملتان،امجد اعوان محمود سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان بھی شامل تھے۔

  • سیالکوٹ:موذی اور جان لیوا مرض پولیو کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے۔نوید حیدر شیرازی

    سیالکوٹ:موذی اور جان لیوا مرض پولیو کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے۔نوید حیدر شیرازی

    سیالکوٹ( شاہد ریاض بیوروچیف باغی ٹی وی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے ،صرف پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے اور پاکستان کو اقوام عالم میں سخت تنقید کا سامنا ہے اس موذی اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے،

    26 فروری سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے اور اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گے۔

    یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں قومی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے مطابق حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر شیراز مسعود کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ زیر تربیت پولیو ٹیموں کو اس مہم کی اہمیت اور افادیت کا احساس دلائیں، حکومت اربوں روپے پولیو کے خاتمہ کیلئے خرچ کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کو جڑ اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جی آئی ایس پر ٹریکنگ مانیٹر کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے فول پروف سکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں مسنگ بچوں کو ہر صورت میں ٹریس کرنے کی پابند ہوگی اور فزیکل ویری فیکیشن کے بغیر بچوں کا نام عدم دستیاب بچوں کی فہرست سے نہیں کاٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ٹریس کرکے ان کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے خلوص نیت سے بچوں کو پوری ذمہ داری اور احتیاط سے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور پولیو ویکسی نیشن کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے کولڈ چین کا خاص خیال رکھا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 26 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں کل 7لاکھ95ہزار877بچوں کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے کل 6 ہزار 288 پولیو ورکرز اور سٹاف فرائض انجام دیں گی جن کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2 ہزار 6 سو 76 موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں اور مدارس میں جاکر، 133 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں، ای پی آئی مراکز اور ہسپتالوں میں جبکہ 69 رومنگ/ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس اور اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہم کہ نگرانی کیلئے 129 یوسی مانیٹرنگ آفیسر اور 536 ایریا انچارج ڈیوٹی انجام دیں گے ، چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ملکر کر مہم کو سپروائز کریں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گزشتہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 پولیو ورکرز اور سپروائزر کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

  • بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس  کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف

    ڈیرہ غازیخان .بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف،امدادی رقم کی آمد کاسن کر نوسر بازوں نے لنگوٹ کس لئے، زونل منیجرنسیم قیصرانی نے مظفر شہزاداور عمران کھوکھر کو اختیارات دیدیئے، فرنچائزر مظفر اور بی ڈی او عمران کھوکھر نے مانہ احمدانی درخواست جمال خان کے علاوہ دو درجن سے زائد احساس سنٹرز قائم کر لئے ڈائریکٹر اسٹنٹ، ڈائر یکٹر بھی مافیاء کے سامنے بے بس
    عوامی سماجی حلقوں کا چیئر پرسن ڈائریکٹر جنرل سے فوری کارروائی کا مطالبہ

    روزنامہ خبریں ملتان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی سہہ ماہی امدادی قسط کی رقوم تقسیم کرنے کیلئے 25 فروری کو آمد کی اطلاعات ہیں ، امدادی رقم کی آمد کا سن کر امدادی رقوم پر ڈاکہ مارنے اور ٹیکہ لگانے کیلئے متعدد نوسر بازوں نے لنگوٹ کس لئے ہیں ،

    ایچ بی ایل مین برانچ ڈیرہ غازیخان میں تعینات ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبریں کو بتایا کی ایچ بی ایل کنڈیکٹ انچارج ڈیو ائسز زونل منیجرنسیم قیصرانی نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں فرنچائز ر مظفر شہزاد عرف پنکی اور پی ڈی او عمران کھوکھر کو اپنے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں

    تحصیل کوٹ چھٹہ میں پہلے احساس سنٹرز کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں ،سخی سر ور، جکھڑامام شاہ و دیگر مقامات پر قائم تھے اور مذکورہ سنٹروں پر تقریبا چار درجن سے زائد ڈیو ائسز سابقہ تقسیم ہونے والی قسط پر ایک ایک لاکھ روپے وصول کر کے تقریبا پچاس لاکھ روپے وصول کر کے ڈیو ائسز دی تھیں، سہ ماہی قسط کی رقم کی زونل منیجر نسیم قیصرانی کی ملی بھگت سے فرنچایز ر مظفر اور بی ڈی او عمران کھوکھر نے مانہ احمدانی درخواست جمال خان کے علاوہ دو درجن سے زائد احساس سنٹرز قائم کر لیے ہیں، مزکورہ سنٹروں پر ڈیوائس حاصل کرنے کیلئے درجنوں افراد زونل منیجر نسیم قیصرانی کے پاس جانے کی بجائے انکے چہیتے کمائو پتر فرنچایز رمظفر شہزاد عرف پنکی اور بی ڈی او عمران کھوکھر کے ڈیروں پر پہنچ گئے،

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیوائسز کی بولیاں لگتی رہیں ڈیٹرھ لاکھ سے دو لاکھ روپے تک فی ڈیواسز وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نئے قائم ہونے والے دو درجن سے زائد ڈیوائسز پر تقریبا پچاس لاکھ روپے وصول کر لینے کا انکشاف ہوا ہے
    ،
    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابقہ امدادی رقوم کی تقسیم کے وقت زونل منیجر نسیم قیصرانی کی ملی بھگت سے بی ڈی او عمران کھوکھر کی سرپرستی میں جھوک روڈ پر قائم ملک موبائل سنٹر پر ڈیوائس ما لک لوکیشن توڑ کر ڈیوائس چلاتا رہا اور دو ہزار سے تین ہزار روپے کٹوتی کرنے کی اطلاعات ملتی رہیں کوٹ چھٹہ کے ایک متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بذریعہ فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے بھی چپ سادھ لی تھی

    ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بھی مافیاء کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ شہر یوں فدا حسین، رحم علی، عمران خان، نور الدین خان نے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فوری
    تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • میہڑ:معمولی بات پر جھگڑا،فائرنگ باپ زخمی، بیٹاجاں بحق

    میہڑ:معمولی بات پر جھگڑا،فائرنگ باپ زخمی، بیٹاجاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)معمولی بات پر جھگڑا،فائرنگ باپ زخمی، بیٹاجاں بحق

    تفصیل کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدودد گاؤں علی حیدر جھتیال میں معمولی بات پر جھتیال اور گھلو برادری کے 2گروپ میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ، گولیاں لگنے سے گھلوبرادری کے اسماعیل گھلو جاں بحق جبکہ اور جاں بحق ہونے والے کا باپ ولی محمد گھلو شدید زخمی ہوگیا

    پولیس نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

  • میرپورماتھیلو:ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج

    میرپورماتھیلو:ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)ماں ڈاکوؤں سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے سراپااحتجاج
    تین ماہ قبل تھانہ عادل پور کی حدود سے ڈاکوؤں نے گاؤں آللہ دتہ کے رہائشی عجب علی لغاری کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے عجب علی لغاری کی والدہ جمیلہ لغاری کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے 50 لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی ہے،

    جمیلہ لغاری کاکہنا تھاکہ ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر اداروں کے گزشتہ تین سے ٹھوکریں کہا رہی ہوں پر میرے بیٹے کو ڈاکووں سے چھڑانے کے لیے کوئی کچھ نہیں کر رہا،مغوی کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے

    مغوی عجب گل کی والدہ آزاد امیدوار نادر اکمل لغاری کے بنگلے کے باہر سراپا احتجاج ہے ،جمیلہ لغاری نے کہا کہ مجھے بنگلے کے باہر سے ہی گارڈز نے نکال دیا ،

    مغوی کی والدہ جمیلہ لغاری نے کہا کہ اگر میرے بیٹے کو ڈاکووں سے آزاد نہیں کروایا گیا تو میں اپنے بچوں سمیت اپنے آپ کو ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے باہر آگ لگا لوں گی.

    مغوی کی والدہ جمیلہ لغاری نےایس ایس پی گھوٹکی ، آئی جی سندھ اور نگران سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو جلد آزاد کروایا جائے میرا کوئی سہارا نہیں ہے.

  • سیالکوٹ :پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں

    سیالکوٹ :پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیورچیف)پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں

    ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی خصوصی ھدایات پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم وحید احمد اے ایس ائی اور عبدالروف اے ایس ائی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جگہ پر ناکہ بندی کے دوران
    فرحان سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں، امین سکنہ کامونکی اور رضوان سکنہ سمبریال کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سامان اتشبازی اور منظور سکنہ گوجرانوالہ سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا رکشہ بھی برامد کر لیا

    برآمدہ رکشہ وصول کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور آبدیدہ ہو گیا اور ٹیم پٹرولنگ پولیس کو بہت دعائیں دیں،اس موقع پر ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ پیٹرولنگ پولیس سیالکوٹ عوام کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں پچیس سے زائد جامعات کے اسکالرز کی شرکت کی ۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے پلانٹ سائنسز اور قدرتی مصنوعات کے موضوع پہ دوسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دو روزہ کانفرنس میں پچیس ملکی و غیر ملکی جامعات کے محققین اور اسکالرز نے شرکت کی۔

    کانفرنس میں دنیا کی صف اول کی جامعات سے منسلک سائنسدانوں نے پلانٹ سائنسز میں تحقیق کے جدید رجحانات اور نئے نظریات پہ خصوصی لیکچرز دیے۔ اس کے ساتھ ساتھ چالیس محققین نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔

    کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کی جب شعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم ارشد اس کے کنوینر تھے۔ ڈاکٹر نائلہ مختار نے بطور سیکریٹری جب کہ ڈاکٹر ندا نے فوکل پرسن کے فرائض سر انجام دیے۔ ڈاکٹر بینش خالق اور سمن امین نے کانفرنس کی میزبانی کی۔ کانفرنس میں پیش کردہ مقالہ جات کی ٹیکنکل ریویو کمیٹی میں ڈاکٹر سیدہ انجم طاہرہ، ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر شفیق الرحمن شامل تھے۔

    کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی سائنسدانوں میں مکہ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد فازے، ترکی سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پولینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر میریوز اور ڈاکٹر کٹرزائنا، امریکہ سے ڈاکٹر محمد عدنان اور جاپان سے ڈاکٹر محمد وسیم شامل تھے۔ ڈاکٹر وسیم کے علاوہ باقی سب غیر ملکی محققین نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    پاکستان کی مختلف جامعات سے کانفرنس میں شریک سائنسدانوں میں پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید اور پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ انجم، یونیورسٹی آف ویرٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز سے پروفیسر ڈاکٹر اویس عمر، غازی یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر، بہاولدین زکریا یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز اور پروفیسر ڈاکٹر احمد اکرم، سرگودھا یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، ایجوکیشن یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ابرارحسین اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان رشید شامل تھے۔

    کانفرنس کے معاونین میں پیسٹک، پاکستان سائنس فاونڈیشن، عرفان فارما اور ریز ٹیکنالوجیز شامل تھے۔

    کانفرنس میں پلانٹ سائنسز کے مختلف پہلووں جیسا کہ پلانٹ فیزیولوجی، ٹیکسانومی، ایتھنوباٹنی اور قدرتی مصنوعات کی ادویاتی خصوصیات پہ سیر حاصل بحث کی گئی۔

    شرکاء کے درمیان رسمی اور غیر رسمی مکالمات کے کئی سیشن ہوئے جس سے ملکی و غیر ملکی محققین کو ایک دوسرے کی تحقیق سے مسفید ہونے کا موقع ملا۔

    اس کانفرنس میں شعبہ باٹنی کے طلباء کی جانب سے تحقیق کے نتیجے میں تیار کی جانے والی قدرتی مصنوعات کی نمائش بھی لگائی گئی۔ پچاس اسٹالز پر مبنی اس نمائش میں کاسمیٹکس، ہینڈی کرافٹس اور دیگر ہربل مصنوعات شامل تھیں۔

  • میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو:پکا چانڈیہ کے رہائشیوں کا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پرکھمبڑا پولیس کیخلاف احتجاج

    میرپور ماتھیو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مرید شاخ کے نواحی گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشیوں نے کھمبڑا پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھمبڑا کے گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشی گورنمنٹ ٹیچر شوکت میمن، بھورل اور اللہ جیوایا نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تھانہ کھمبڑا پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے دار حق نواز میمن والوں کا دشتی قبیلے سے تکرار چل رہی ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق واسطہ نہیں،

    پولیس اہلکار رشید بھارو رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بتا کر ہراساں کر رہا ہے، ہمارے مویشیوں کو لے گیا اور ہمیں جھوٹے مقدمات کی دہمکیاں دے کر رشوت طلب کر رہا ہے ، جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ گھوٹکی میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے

    مظاہرین نے ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے