تفصیلات کے مطابق قصور میں تھانہ صدر کے علاقے دولے والا بائی پاس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے
دن کی روشنی میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو منیر نامی دکاندار سے 50 ہزار روپیہ نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے
جن کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
وقوعہ کے وقت منیر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے مگر ڈاکو اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر رقم چھین لیتے ہیں
واقعہ کے بعد پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے جدید خطوط پر تحقیقات جاری ہیں
تاہم شہریوں نے سی سی ڈی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

دن دیہاڑے واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس ،سی سی ڈی سے نوٹس کی اپیل
-

قصور میں دفعہ 144 میں مذید توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری
قصور
پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، جلسے اور دھرنے بند رہیں گےتفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ میں مذید 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک نافذ العمل پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
نوٹس کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی
دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہو گی
تاہم، شادی، تدفین اور جنازے جیسی تقریبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں
ضلعی حکومت قصور کی جانب ست عوام کو پرامن رہنے اور غیر ضروری اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی اہم میٹنگ ہوئی،اہم فیصلے
قصور
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت کنٹرول عملے (کمپیوٹر اور ٹیلی فون آپریٹرز) کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کنٹرول روم انچارج اور ضلع بھر سے کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی
میٹنگ کے دوران ایمرجنسی سروس کے معیار، بروقت فراہمی، عملے کی جسمانی فٹنس، ٹرن آؤٹ، ایمرجنسی ریسپانس ٹائم اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر تفصیلی گفتگو ہوئیڈاکٹر نئیر عالم خان نے عملے کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے
اُن کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم ایمرجنسی سروس کا دماغ ہے اور بروقت فیصلوں اور اقدامات سے ہی متاثرین کو فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکتی ہےانہوں نے مذید کہا کہ قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل اور SOPs کی مکمل پاسداری ہی مسائل کے پائیدار حل کی ضمانت ہے
میٹنگ کے اختتام پر عملے نے جسمانی فٹنس بہتر بنانے اور SOPs پر سو فیصد عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ عوام کو بہترین ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے -

فراڈی گینگ متحرک،عورتوں سے جھوٹے مقدمے کروانا عادت
قصور
تحصیل چونیاں میں نوسر باز گینگ متحرک،لوگوں کے مال اور عزت سے کھیلنے لگے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق محد شفیق ولد محمد صدیق قوم رحمانی ، محمد اسلم ولد محمد انور قوم آرائیں رہائشی سکنہ گجن سنگھ والا تحصیل چونیاں ضلع قصور دونوں اول درجے کے نوسر باز ہیں جو دونوں گینگ کی شکل میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کے مال کھاتے ہیں اور لوگوں کی عزت مجروح کرتے ہیں اور لوگوں سے فراڈ کرتے ہیں
ان میں سے محمد شفیق ویزے کا کام کرتا ہے اور لوگوں کو باہر بھیجنے کے خواب دکھا کر پیسے بٹورتا ہے
بیشتر لوگ ائیر پورٹ سے لوگ واپس آجاتے ہیں
بعد میں انکو رقم وغیرہ بھی واپس نہیں کرتا
محمد اسلم کا کام لوگوں کو باہر بھینچے کا جھانسہ دے کر لانا ہے
فراڈ کرنا انکا مستقل وطیرہ ہے
کوئی کام وغیرہ نہیں کرتے
حال ہی میں ان دونوں نے اپنے گاؤں کے آدمی محمد عرفان سے فراڈ کیا ہے
اسکو اپنے گھر کی جگہ مبلغ بائیس لاکھ میں فروخت کی اور اشٹام کر کے دیا
بعد میں اسی جگہ کا اشٹام 17 لاکھ لے کر کسی اور آدمی کو کر دیا جب عرفان نے ان سے جگہ، پیسوں اور اشٹام کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اپنے گھر کی عورتوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی شور ڈال دیا کہ عرفان نے ہماری عزت لوٹنے کی کوشش کی ہے اور عرفان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی
اس سے قبل بھی انہوں نے دو آدمیوں کیساتھ ایسے کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش ہو جاتے ہیں
متاثرہ شحض و اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اس نوسر باز گینگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

58 سالہ شحض کے نیفے میں پستول چل گیا،نازک اعضاء سے محروم
قصور
شاہ عنایت کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ گزشتہ دن پیش آیا، دکان سے چیز خریدنے آئی دس سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا 58 سالہ دکاندار اپنے ہی پسٹل کی گولی سے زخمی ہو گیاتفصیلات کے مطابق شاہ عنایت کالونی قصور میں دس سالہ بچی معمولی سودا لینے قریبی دکان پر گئی جہاں دکاندار عارف نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیاپولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ علاقہ مکین ملزم کو پکڑنے کیلئے پیچھا کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن آصف جاوید خان ہمراہ نفری فوری موقع پر پہنچے
اس دوران دکاندار عارف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے نیفے میں رکھا پسٹل نکالنے کی کوشش کی جو اچانک چل گیا اور گولی ملزم کے مخصوص اعضا پر جا لگیپولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے
-

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اقافہ،سرکاری نرخ نامہ جاری کیا جائے،مطالبہ
قصور
خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،سرکاری نرخ نامہ آج دن تک جاری نا ہو سکا،دکانداروں کی من مانیاں،صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور شہر میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے
جس کے باعث خشک میوہ جات عوام کی پہنچ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں
موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لیے ہیں جس کے باعث متوسط اور غریب طبقہ خشک میوہ جات کھانے سے محروم ہوچکا ہے
شہر بھر کی دکانوں پر انجیر 2800 سے 3500 روپے فی کلو، گری بادام 2500 سے 4500 روپے فی کلو، پستہ 3500 سے 4500 روپے فی کلو جبکہ کاجو 4000 سے 5000 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں
صد افسوس کہ گورنمنٹ نے آج دن تک خشک میوہ جات کا سرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور کسی جگہ بھی سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا گیا ہےعوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے مزید بلند کردیے ہیں
خشک میوہ جات عام شہریوں کے لیے قوت بخش غذا کے بجائے اب ایک خواب بن گئے ہیں
شہریوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری نرخ نامے جاری کئے جائیں اور دیگر اشیاء کی طرح چیکنگ کے نظام کو سخت کیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے -

قصور میں سرچ آپریشن،12 گرفتار،غیر قانونی سامان برآمد
قصور
قصور میں پولیس کا کامیاب سرچ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، منشیات، پتنگیں اور غیرقانونی سامان برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں منظم اور مؤثر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی
سرچ آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی نے کی جب کہ آپریشن میں ایس ایچ او اے ڈویژن اور بی ڈویژن اور پولیس نفری نے حصہ لیاکارروائی کے دوران 12 ملزمان کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ
8 بدنام زمانہ منشیات فروشوںسے 165 لیٹر شراب اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
پتنگیں سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو بھی پکڑا گیا جن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی
19 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 33 مشتبہ افراد سے موقع پر پوچھ گچھ کی گئیپولیس ترجمان کے مطابق اس سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری، منشیات و غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ، اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا
-

قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا عوامی مطالبہ
قصور
لاہور قصور الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے ،قصور کی عوام کا پرزور مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کی طرز پر قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس بھی شروع کی جائے تاکہ عوام کو آرام دہ, سستی اور ماحولیاتی طور پر محفوظ سفری سہولت میسر آسکے
واضع رہے کہ قصور ضلع بھر سے روزانہ لاکھوں افراد تعلیم روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں لاہور کا رخ کرتے ہیں جنہیں سخت مشکلات، مہنگے کرایوں اور غیر معیاری گاڑیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے عوامی پریشانیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور ٹریفک و ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا
قصور کی عوام نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر عملی شکل دی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے -
چینی نایاب،قیمتوں میں اضافہ،پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
قصور
چینی نایاب،شہری پریشان،پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشانتفصیلات کے مطابق قصور میں چینی نایاب ہو چکی ہے جس کی فی 50 کلو تھیلا قیمت 10500 روپیہ ہو چکی ہے
غریب دکاندار مہنگی چینی خرید کر بیچنے پر مجبور جبکہ ہیں بڑے مگرمچھ قانون کی گرفت سے دور ہیں
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر چینی کی قلت نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے
خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ خود مہنگی قیمت پر چینی خرید کر معمولی منافع پر بیچنے پر مجبور ہیں
مگر انتظامیہ کی کارروائیاں صرف چھوٹے دکانداروں تک محدود ہیں
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مہنگی چینی کی فروخت روکنے میں پیرا فورس کی کارکردگی کہاں ہے؟
بڑی ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے سے عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مذید بڑھنے کا خدشہ ہے -

قصور،اوباش نوجوان نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا، ویڈیو وائرل
قصور، روشن آباد کالونی میں اوباش نے عورتوں اور بچیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال،سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو فراہم،سی سی ڈی قصور سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کے نواحی علاقے روشن آباد کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ اوباش ہارون عرف مونو مسیح عرصہ دراز سے خواتین اور بچیوں کو ہراساں کر رہا ہے جس کے باعث عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے،سکول و کالجز جانے والی لڑکیاں سخت پریشان ہیں، اہلِ علاقہ نے بتایا کہ یہ واقعات کالونی میں کثرت سے پیش آتے ہیں ،اہلیانِ علاقہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر میڈیا کو مہیا کیا ہے، انہوں نے متعلقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ اوباش جوان لڑکیوں اور خواتین کو نہ صرف جنسی طور پر تنگ کرتا ہے بلکہ لوگوں کے گھرانوں میں خوف و ہراس پیدا کر چکا ہے،اور مذکورہ اوباش لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا بھی ہےکاروائی کی جائے