Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو  ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی دھمکی

    کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی دھمکی

    قصور
    حق اور سچ کی آواز بلند کرنا صحافی کا جرم ٹھہرا،مقدمہ و دھمکیوں کا سامنا،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور بلا تفریق کرپشن کی نشاندھی کرنے کے لٸے اپنا کردار ادا کیا اور ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف کھل کر قلم اٹھایا
    انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دفاتر پٹوار خانے رجسٹری برانچ۔ڈومیساٸل برانچ وغیرہ میں رشوت کے بغیر عوام کے جاٸز کام نا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کو کئی بار شکایت کی، اخبارات کے ذریعے و کھلی کچہریوں اور ان کے دفتر جا کر شکایات کیں جس پر چاہٸیے تھا کہ ڈپٹی کمشنر اس سلسلہ میں اپنا فرض ادا کرتے مگر وہ آگ بگولہ ھو گٸے اور سردار شریف سوہڈل کے کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے ایک قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں ان کے خلاف ایک جھوٹی کہانی بنا کر درخواست تیار کی اور ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر منیر حسین کو اپنے دفتر بلوا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
    اس سلسلہ میں عوامی نماٸندگان صدر مسلم لیگ ن لاھور ڈویژن اور سابق ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ، ممبر پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری،حاجی صفدر علی انصاری نے بھی ڈی سی کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو میرٹ پر بذریعہ پنچاٸت حل کرنے کا کہا مگر انہوں نے ان کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے اپنے قریبی رشتہ دار کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی درخواست دی ھے اور ڈی پی او قصور کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ھے
    ایچ ایچ او نے درخواست پر کارواٸی کے لٸے ڈی ایس پی سٹی کو لیٹر لکھ دیا ھے
    صدر ڈسٹرکٹ بار قصور فہد اکرم نے بھی متعلقہ افسران کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ھے تاہم جونیٸر پولیس افسران ڈپٹی کمشنر قصور سے خاٸف نظر أتے ہیں جو کہ انصاف کا قتل ھے البتہ موجودہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ہیں جن سے قصور کی صحافی برادری کی اپیل ہے کہ میرٹ پہ دو طرفہ فریقین کی بات سن کر کاروائی کی جائے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سینیئر ترین صحافی کے خلاف ذاتی انتظامی کارروائی کو رکوایا جائے
    قصور کی صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خون مارنے والے افسران کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج قصور الہ آباد میں ہو گی

    یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج قصور الہ آباد میں ہو گی

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کے زیر اہتمام
    یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج الہ آباد چونیاں میں ہوگی

    تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 27 مئی 2024 بروز سوموار شام 7 بجے پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام
    چونیاں روڈ چوک الہ آباد میں یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس ہو گی
    جس میں ملک کے معروف مذہبی ، سیاسی و سماجی رہنما خطاب فرمائیں گے اور فلسطین سے خصوصی وفد کانفرنس میں شریک ہو گا
    ضلع قصور کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ہزاروں لوگ شرکت فرمائیں گے نیز ملک بھر سے لوگ شرکت فرمائیں گے اور یوم تکبیر کے موقع پر فلسطینی وفد سے اظہار یکجہتی کرینگے

  • غیر قانونی کالونیوں کے لئے لاکھوں درخت کاٹے گئے،درجہ حرارت تیز

    غیر قانونی کالونیوں کے لئے لاکھوں درخت کاٹے گئے،درجہ حرارت تیز

    قصور
    درجہ حرارت زیادہ،گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی کالونیوں کیلئے لاکھوں درخت کاٹے گئے مگر ہزاروں بھی نہیں لگائے گئے

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی درجہ حرارت تیز تر ہو رہا ہے
    آج قصور کا درجہ حرارت 44 درجہ سینٹی گریڈ ہے جبکہ محسوس 50 درجہ سینٹی گریڈ ہو رہا ہے
    درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گرمی کا راج ہے برقرار ہے اور کئی لوگ ہیٹ سٹروک کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچے ہیں نیز پیٹ و جلد کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں
    واضع رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قصور و گردونواح میں غیر قانونی رہائشی کالونیوں کا قیام ہوا ہے جس کی خاطر ابتک لاکھوں درخت کاٹے گئے ہیں تاہم کٹنے والے درختوں کے متبادل کے طور پر ہزاروں درخت بھی نہیں لگائے گئے جس کی بدولت گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے
    واضع رہے کہ پابندی کے باوجود زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیاں بنائی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کیساتھ تیز ہوتا جا رہا

  • بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ایس ایچ او عمران جاوید کی سربراہی میں انچارج چوکی اوراڑہ کی سرکردگی میں ریڈ کیا اور نواحی گاؤں ایشری سنگھ سے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم ایشری سنگھ کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہا تھا
    منشیات فروش ملزم رانا بہادر خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس، ایک پمپ ایکشن، بندوق اور پسٹل برآمد
    کرکے مقدمہ درج کیا گیا
    ملزم راجہ جنگ اور گردونواح میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا اور نوجوان نسل کو نشہ پر لگا کر برباد کر رہا تھا

  • قصور کی رہائشی طالبہ کا کرغستان سے پیغام،وطن واپس لایا جائے

    قصور کی رہائشی طالبہ کا کرغستان سے پیغام،وطن واپس لایا جائے

    قصور سے حصول تعلیم کیلئے کرغزستان جانے والی لڑکی کا وطن واپسی کا مطالبہ
    قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کی ایک اور طالبہ کشیدگی کی زد میں آگئی ہے عائشہ کا وڈیو بیان سامنے آگیا جو کہ الہ آباد کے نواحی قصبہ گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی ہے اور میڈیکل کی طالبہ ہے
    عائشہ وکیل نے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے
    عائشہ وکیل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کمروں میں محصور ہیں اور یہاں پر خوف کی فضاء ہے قائم ہے
    واضع رہے کہ ضلع قصور سے بیس سے پچیس طلباء و طالبات کرغستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سب لوکل لوگوں کے تشدد کا شکار ہیں
    عائشہ کا کہنا ہے کہ کرغستان میں حالات کنٹرول نہیں ہیں اور نا ہی ہمیں کسی قسم کی سیکورٹی مہیا کی جا رہی ہے حکومت پاکستان جلد از کوئی ایکشن لے اور ہمیں محفوظ طریقہ سے واپس پہنچایا جائے

  • سٹی بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول ،کوئی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہیں

    سٹی بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول ،کوئی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہیں

    قصور
    سٹی قصور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،لوگ گھنٹوں شدید گرمی میں ٹریفک میں پھنسے رہنے لگے،ٹریفک پولیس خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی بھر میں ٹریفک جام ہونے کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے
    پورے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہری شدید گرمی میں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں
    قصور شہر کا مشہور و معروف چوک، شفیع والا چو،ک ٹریفک جام ہونے میں گزشتہ کئی سالوں سے اول چوک مانا جاتا ہے جہاں آج دن تک کوئی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہیں کیا گیا اور سب سے زیادہ ٹریفک یہاں جام رہتی ہے
    نیز کاروباری مرکز ہونے کے باعث ٹریفک کا جام رہنا کاروباری حضرات کے لئے مذید پریشان کن ہے
    شفیع والا چوک میں صبح سے رات تک گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے
    مقامی شہریوں و دکانداروں نے کئی بار اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے تاہم کوئی بات نہیں بنی

    اہلیان علاقہ نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ سے از خود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کو کنٹرول کیا جا سکے

  • ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ،تین زخمی

    ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ،تین زخمی

    قصور
    ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی،تین افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی شہر چھانگا مانگا میں کھانے کے پیسے مانگنے پر ملزمان نے تندور مالکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی ک ردیا
    نواحی علاقے چک 17 میں ملزمان ملک عابد اور ملک ماجد نے ہوٹل سے کھانا کھایا جس پر ہوٹل مالک نے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا تو ملزمان نے پیسے ادا کرنے کے بجائے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر سرور،شہباز اور حسن زخمی ہو گئے
    پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

  • پیٹرول،آٹا و گندم سستی،دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پرانی

    پیٹرول،آٹا و گندم سستی،دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پرانی

    قصور
    باوجود پیٹرول اور آٹا و گندم ریٹ سستا ہونے کے باقی اشیاء کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،ٹرانسپورٹ کرائے،بیکری کی اشیاء کی قیمتیں پرانی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے پیٹرول اور گندم و آٹا کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی تک روٹی کی قیمت میں کمی کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے
    جبکہ بلیک مارکیٹنگ حضرات کے پاس بہت تگڑا جواز ہوتا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے سو دیگر اشیاء کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے مگر اب عوام الناس حیران ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہو گئی ہیں مگر ٹرانسپورٹ کرائے تاحال کم نا ہو سکے ہیں اسی طرح گندم و آٹا کی قیمت کم ہونے کے باوجود بیکری کی تمام اشیاء کی قیمتیں بھی پرانی ہی ہیں جو کہ لمحہ فکر ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر دیگر اشیاء ضررویہ کی قیمتیں کم کروانے کی استدعا کی ہے

  • بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پرانا لاری اڈا تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں کاروائی
    کرتے ہوئے محلہ ڈنگی پورہ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم پرانا لاڑی اڈہ کوٹ بڈھا کے قریب چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • کسان مارچ 12 مئی کو  پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا

    کسان مارچ 12 مئی کو پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کی طرف سے 12 مئی کو ہونے والے کسان مارچ لاہور میں شرکت کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے مہنگی کھاد، ادویات و سپرے اور کسانوں کے حقوق کے لئے 12 مئی بروز اتوار کو کسان مارچ کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے کسان حضرات شرکت کرینگے
    کسان مارچ دوپہر 3 بجے جی پی او چوک لاہور سے شروع ہو گا اور پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا جس میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے راہنما و ملک بھر سے کسان راہنما خطاب فرمائیں گے اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے
    قصور سے کسان مارچ میں شرکت کیلئے مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر سایہ کسانوں پہ مشتمل قافلہ دوپہر 1 بجے اسٹیل باغ چوک قصور شہر سے روانہ ہو گا اور لاہور میں کسان مارچ میں شرکت کرے گا جس میں ضلع بھر کے کسان،سیاسی کارکنان و دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان شرکت فرمائیں گے