Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم  نے سماعت کے لیے  منظور کرلیا

    علی ظفر اورمیشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت: میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا

    گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی عدالتی جنگ میں شدت گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے سماعت کے لیے منظور کرلیا –

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری چالان پر سماعت کریں گے پراسکیوشن ٹیم نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد چالان فاضل جج کو ارسال کیا –

    فاضل جج گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر نامزد ملزمان کو طلب کرنے کا حکم دیں گے

    واضح رہے کہ یف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسکیوشن کو جمع کروایا تھا چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ،ادکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا –

    عبوری چالان میں ، ایف آئی اے نے کہا تھا کہ: "تفتیش کے دوران اب تک میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا رہ چکے ہیں۔ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف شوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے دستیاب زبانی اور دستاویزی شواہد کے مطابق اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ تاہم ، شکایت کنندہ نے اپنا معافی قبول کرنے کی حد تک حمنا رضا کے حق میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، اس طرح مزید تفتیش میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

    میشا شفیع اورعلی ظفر کیس: ایف آئی اے نے میشا شفیع کو مجرم قرار دیا

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع نے 19 اپریل 2018 میں علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے بدنام اور جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن وہ اپنے الزامات کے حق میں اس سے قبل کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دیگر ملزمان بھی سوشل میڈیا پر اپنے ذریعہ لگائے گئے براہ راست الزامات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ان کے خلاف گذشتہ ستمبر میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 اور آر / ڈبلیو 109-پی پی سی کے سیکشن 20 (1) کے تحت عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    چالان میں ایف آئی نے کہا تھا کہ نومبر 2018 میں ، علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف "دھمکیوں اور ہتک آمیز مواد” شائع کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت کے لئے کچھ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    مسٹر ظفر نے اپنی شکایت میں ، محترمہ شفیع کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہوئی تصویروں کو منسلک کیا تھا لیکن ’الزام لگانے سے پہلے ہی اسے بڑی حد تک مٹا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے فروری 2018 میں انسٹاگرام پر اپنے منیجر کو بھیجا ہوا ایک ’دھمکی آمیز پیغام‘ بھی جمع کرایا تھا۔

    چالان کے مطابق گلوکار اداکار نے دستاویزی ’ثبوت‘ کے ساتھ ایف آئی اے کو بتایا ، "ایک ٹویٹر اکاونٹ @ نیہاسائگل 1 ، جس نے صرف ایک سال میں میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف 3،000 ہتک عزت آمیز ٹویٹس شائع کیں ، میشا کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے 50 دن قبل تشکیل دیا گیا تھا۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ محترمہ شفیع دسمبر 2019 میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی تھیں ، لیکن وہ مسٹر ظفر کے خلاف اپنے الزامات (جنسی طور پر ہراساں کرنے) کے حق میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ علی ظفر کا محترمہ شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی سیشن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

     

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

     

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

    سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر…

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے…

  • میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    مارننگ شوز کی میزبان اداکارہ و ماڈل نتاشا علی بھی لاک ڈاؤن میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نے اُس وقت سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔

    نتاشا علی نے مارننگ شو میں میزبان کو بتایا کہ وہ 14اگست کو شاہ زیب علی نامی سرکاری افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

    اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ ان کی شادی کو 4 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وہ خود کو اب بھی نئی نویلی دلہن محسوس کرتی ہیں-

    نتاشا علی نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منعقد کی گئی تاہم شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے۔

    شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر شاہ زیب سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

    خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس سال لاک ڈاؤن اور عالمی وبا کے دوران احد رضا میر ، سجل علی ، حنا الطاف آغا علی ، سارہ خان اور فلک شبیر ، گلوکار ہارون رشید ، منظر صہبائی ثمینہ احمد ، فریال محمود اور دانیال و دیگر شادی کے بندھن میں بندھے تاہم انہی میں اب نتاشا کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

  • ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان نے6 دسمبر کو شوبز ویب سائٹ ممبئی مرر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم ’آدی پورش‘ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگ راون کو انسان دوست کے طور پر دیکھیں گے اداکار کے اس بیان سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

    فلم سے متعلق متنازع انٹریو کے بعد سیف علی خان کو نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھی اعتراض اٹھایا شدید تنقید کے بعد سیف علی خان نے اپنے بیان پر معافی مانتے ہوئے کہا کہ میرے انٹرویو کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا تاہم میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں اور بیان واپس لیتا ہوں۔

    سیف علی خان پر درج مقدمہ ایڈشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر مزید کارروائی 23 دسمبر کو ہوگی۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

  • نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپو رمحض ایک ہی ہفتے میں کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری ریاست سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    نیتو کپور کا دوسرا ٹیسٹ ایسے وقت میں منفی آیا جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو دعا کی اپیل کی تھی۔

    نیتو کپور کو اداکار ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا کے ساتھ 4 دسمبر کو کورونا ہوا تھا اور یہ سب آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں نیتوکپور کی بیٹی نے 11 دسمبر کو والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    جبکہ دوسری جانب بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور کی طرح ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

    ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دوسری جانب ’جگ جگ جیو‘ کی کاسٹ میں شامل انیل کپور اور کیارہ اڈوانی نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی اور جلد ہی ورون دھون، نیتو کپور اور راج مہتا بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی لیکن اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی تھی-

  • پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

    میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

    باغی ٹی وی :رواں برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نے تصدیق کی تھی کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں بنائیں گےاور اب میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے 16 دسمبر کو تصدیق کی کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ‘اسپاٹی فائے’ کے لیے پوڈکاسٹ شو کریں گے وہ نہ صرف اس شو کی میزبانی کریں گے بلکہ وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گے۔

    دونوں کا پہلا پوڈکاسٹ پروگرام رواں برس کے اختتام اور سال نو سے قبل نشر کیا جائے گا تاہم ان کا مستقل پروگرام آئندہ سال سے ریلیز کیا جائے گا۔

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

    میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ برطانوی جوڑے نے ‘اسپاٹی فائے’ کے ساتھ کتنے ارب ڈالرز میں کتنے سال کا معاہدہ کیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان چند سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

    ‘اسپاٹی فائے’ کو میوزک و پوڈ کاسٹ شوز کی بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے جس پر کئی زبانوں کے لاکھوں گانے موجود ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر کم از کم 15 لاکھ پوڈکاسٹ شوز بھی موجود ہیں۔

    ‘اسپاٹی فائے’ پر پروگرام کرنے کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا جلد نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کا کام بھی شروع کرے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا آئندہ سال سے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردے گا۔

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

    خیال رہے کہ پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔

    پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

    حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا-

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

    معاہدے کے مطابق برطانوی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

  • بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے  با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا

    با لی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے با لی وڈ شخصیات سے وابستہ 85 آلات گجرات کے گاندھی نگر میں ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس (ڈی ایف ایس) کو بھیج دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی :انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نکالے گئے ڈیٹا میں ڈیلیٹ کیے گئے وائس کلپس، ویڈیوز، چیٹس اور وہ موبائل نمبرز ہیں جن سے یہ بھیجے گئے تھے۔

    علاوہ ازیں این سی بی نے ممبئی میں مارے گئے چھاپوں میں ضبط کی جانے والی منشیات کے 25 نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے ہیں اور مزید بھیج رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فرانزک لیب کے تجزیے سے منشیات کے معیار کا علم ہوگا تاکہ وہ سپلائر کے نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کرسکیں اور خریداروں کا سراغ لگائیں۔

    جن 85 آلات کو ڈیٹا برآمد کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے ان میں اکثر، موبائل فونز با لی وڈ شخصیات کے ہیں جن کا علم 3 مقدمات میں این سی بی کی تحقیقات کے دوران ہوا ان آلات میں ٹیبلیٹس، پین ڈرائیوز اور 2 لیپ ٹاپس بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جن با لی وڈ اداکاروں کے موبائل فونز بھیجے گئے ہیں ان میں ریاچکر بورتی، ان کے بھائی شووک چکر بورتی، اداکارہ سارہ علی خان، شردھا کپور، دپیکا پڈوکون، ارجن رامپال اور ان کے مبینہ ساتھیوں کے موبائل فونز شامل ہیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    این سی بی نے ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس سے فاروڈڈ کالز اور میسیجز کا لنک قائم کرنے کا کہا ہے تاکہ منشیات خریدنے والے سلسلے کا پتا لگایا جاسکے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا ہے این سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ این سی بی نے اس معاملے میں اس کی تحقیقات کا آغاز اس کے بعد کیا جب رواں سال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس این سی بی کو بھیجیں تھیں۔

    اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سوشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

  • نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کون سی ہے؟

    نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کون سی ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے-

    باغی ٹی وی : ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟ جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا جو میں نے بہت جلدی میں کیا-

    اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ 2000 میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے-

    نادیہ خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔

    ادکارہ نے کہا کہ شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

    خبریں تھیں کہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کے لیے متعدد بار جا چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

  • بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بھارتی فلمساز اور اداکاروں کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

    بھارتی معروف فلم ساز،ہدایت کار کبیر خان نے خود کو اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً 14 برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی وڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

    اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایت کار کبیر خان نے بتایا کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی سینز وہاں فلمائے جاسکے۔

    کبیر کا کہنا تھا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انہیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس:این سی بی نے ارجن رام پال کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے 60 کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے گئے تھے۔

    کبیر خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

    ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کیبر خان کا کہنا تھا کہ سیٹ کے قریب جب ایک فائرنگ کی آواز سنی گئی تو انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے شوٹنگ روک دی تھی۔

    ا سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ:پولیس کی جانب سے سنوائی نہ ہونے پر اداکارہ کی وزیراعظم…

  • زاہد احمد کا سوشل میڈٰیا صارف کو دلچسپ جواب

    زاہد احمد کا سوشل میڈٰیا صارف کو دلچسپ جواب

    پا کستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار زاہد احمد نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا کہ جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محفوظ ہوئے-

    باغی ٹی وی :ڈرام- سیریل ’ ذرا یاد کر‘، ’ عشق زہے نصیب‘،’محبت تجھے الوداع‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والے اداکار زاہد احمد ان دنوں اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کے ہمراہ اداکار سید جبران بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

    اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کالی جیکٹ میں سنجیدہ پوز کیساتھ گاڑی کے اندر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہم اس طرح کام پر جاتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا –

    اداکار کی تصویر پر ایک صارف نے ان سے پوچھا یہ جیکٹ آپ نے راجا بازار سے خریدی یا پھر صدر سے‘ جس پر اداکار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ صدر سے خریدی کیوں کہ راجا بازار تو راولپنڈی میں ہے‘۔

    اداکار کے اس جواب پر دیگر صارفین خوب لطف اندوز ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’ لگتا ہے کافی بے عزتی ہوگئی ہے آپ کی ‘ جس پر سوال پوچھنے والے صارف نے کہا کہ ’آپ کو کس نے کہا ، پسندیدہ اداکار سے جواب آنا تو فخر کی بات ہوتی ہے-

  • دو ناقابل فراموش زخم    از قلم: غنی محمود قصوری

    دو ناقابل فراموش زخم از قلم: غنی محمود قصوری

    دو ناقابل فراموش زخم
    از قلم غنی محمود قصوری

    یوں تو اس کرہ ارض پر ارض پاک پاکستان کے کئی دشمن ہیں مگر ان میں سے سب سے زیادہ کمینہ اور بدخصلت دشمن انڈیا ہے اس بزدل اور کمینے دشمن کی طرف سے اس ارض پاک کو کئی زخم دئیے گئے ہیں مگر دو زخم نا قابل فراموش ہیں جن میں ایک زخم آج سے 49 سال قبل سقوط ڈھاکہ اور دوسرا آج سے 6 سال قبل سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی صورت میں دیا گیا –

    دنیا جانتی ہے کہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان انڈیا سینڈوچ کی طرح تھاگو کہ مشرقی و مغربی پاکستان کے درمیان 1600 کلومیٹر کا فاصلہ تھا مگر پھر بھی ہمارا دشمن انڈیا بنگالی پاکستانیوں اور مغربی پاکستانیوں کے نرغے میں تھا جب دل کرتا دشمن کی گردن دبا دی جاتی تھی جس سے دشمن ہر وقت خوف زدہ رہتا تھا انڈیا نے اپنے سینڈوچ ہونے کا عملی مظاہرہ 1965 کی پاک انڈیا جنگ میں دیکھا بھی تھا سو اس شاطر اور بدخصلت ہندو مکار نے خود کو محفوظ کرنے کی خاطر اپنوں کو اپنوں کے خلاف کرتے ہوئے بنگالیوں میں مغربی پاکستان کے خلاف زہر بھر کر مکتی باہنی نامی مسلح تنظیم بنوائی جس نے اپنے ہی بھائیوں پر مسلح حملے کئے قتل و غارت گری کی اور نام مشرقی پاکستان میں موجود پاکستان آرمی کا لگایا-

    ہندو کے اس ناپاک مقصد کو تقویت مشرقی و مغربی پاکستان کے اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں نے قومیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کے نام پر دی اور یہ آگ بھڑکتی ہو چلی گئی-

    حقائق سے نابلد اور اسلام سے بیزار لوگوں پر مشتمل مکتی باہنی کے لوگوں نے اپنی ہی فوج پر مسلح حملوں کو تیز تر کر دیا اور ساتھ ہی انڈیا نے فوجی جھڑپیں بھی شروع کر دیں جس کا ہمارے فوجی جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا مگر اپنوں کی غداری کم وسائل کے باعث آخر کار انہیں 16 دسمبر 1965 کو ہتھیار ڈالنے پڑے جسے آج تاریخ سقوط ڈھاکہ کے نام سے جانتی ہے اس دن مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا یہ دن ہر محب وطن پاکستانی کو رنجیدہ کر جاتا ہے-

    انڈیا نے پاکستان کے خلاف سازشیں جاری رکھیں کبھی بی ایل اے تو سندھو دیش تو کبھی فرقہ واریت کو پروان چڑھا کر انڈیا کی اس سائبر وار کوپاکستانی بہت حد تک جان گئے ہیں-

    ایک بار پھر اس سقوط ڈھاکہ کے دن کو یاد کرکے رنجیدہ ہوتے پاکستانیوں پر وار کرتے ہوئے دوسروں کے کندھوں کا سہارا لینے والے انڈیا نے پاکستانی قوم سے دشمنی کی انتہاہ کرتے ہوئے سقوط ڈھاکہ کے 43 سال بعد 16 دسمبر 2014 کو پاکستان کے صوبہ کے پی کے کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر اپنے پے رول پر کام کرنے والی خارجی جماعت تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں حملہ کروا دیا جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 147 نہتے لوگ شہید ہو گئے تھے اس سکول میں آرمی اہلکاران کے بچوں کے علاوہ سیویلن کے بچے بھی پڑھتے ہیں اور پوری دنیا اس قتل عام پر رنجیدہ ہے کہ دشمن ذس قدر بھی گر سکتا ہے کہ بچوں سے بھی دشمنی کی انتہاہ کر دے گا کیونکہ بچے تو معصوم اور فرشتوں کی مانند ہوتے ہیں-

    انڈیا اور اس کی جدید مکتی باہنی تحریک طالبان پاکستان نے سمجھا تھا کہ وہ ڈرا دھمکا کر تعلیم کے زیور سے بچوں کو دور کر دیں گے مگر ہمارے بچوں نے نعرہ لگایا ،مجھے ماں اس سے بدلہ لینے جانا ہے مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، جس سے انڈیا کے دل پر تیر چلے کہ یہ کیسی قوم ہے جس کے بچے گولیاں کھا کر بھی بدلہ لینے کی بات کرتے ہیں-

    ساری دنیا جانتی ہے انڈیا نے اب تک پاکستان میں تخریب کاری کروا کر ہزاروں واقعات میں کئی ہزار پاکستانیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے مگر سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پشاور نا قابلِ فراموش زخم ہیں جن کا قرض چکانا اور انڈیا سے بدلہ لینا ہر سچے محب وطن پاکستانی پر قرض بھی ہے اور فرض بھی-

    آج انڈیا پھر ایک بار ہم پر اپنی سائبر وار مسلط کر رہا ہے جس کا مقابلہ ہر پاکستانی نے کرنا ہے کیونکہ روائتی جنگ فوج لڑتی ہے اور ہماری فوج انڈیا کو اس کی اوقات یاد کروا چکی ہے جس کی تازہ مثال 27 فروری کو اس کے علاقے میں جا کر اس کے طیارے گرا کر واپس پلٹنا اور پھر انڈیا کا ساری دنیا کے سامنے میاؤں میاؤں کرنا ہے-

    انڈیا کے یہ دو زخم سقوط ڈھاکہ اور سانحہِ پشاور جو اس نے ہمیں اپنے کے ہاتھوں دلوائیں ہیں ناقابل فراموش ہیں-