Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بلال مقصود کی حلیمہ سلطان کو موسیقی سنانے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بلال مقصود کی حلیمہ سلطان کو موسیقی سنانے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے رکن اور گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ’اپنی‘ حلیمہ سلطان (طوطی) کو تُرکش میوزک سنا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بلال مقصود نے اپنی پالتو طوطی کا نام ’حلیمہ سلطان‘ رکھا ہوا ہے اور وہ اپنی اس پالتو طوطی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CF92h2tHpF8/?utm_source=ig_embed
    سماجی رابطے می ویب سائٹ انستاگرام پر رواں ماہ بلال مقصود نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے گھر میں موجود طوطی کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں-

    گلوکار نے لکھا تھا کیہ میں اسے حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے۔

    گلوکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کی رائے لیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    بلال مقصود کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں یہ طوطی بہت خوبصورت ہے اس لیے آپ کو اُس کا نام حلیمہ سلطان ہی رکھنا چاہیے۔

    تاہم اب حال ہی میں بلال مقصود نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکش موسیقی کا آلہ’ بالامہ ‘ پر تُرکش میوزک کی خوبصورت دھنوں کو چھیڑ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGfZx0fHGuo/?utm_source=ig_embed
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال مقصود کی ’حلیمہ سلطان‘ بھی اُن کے بالامہ کے اوپر بیٹھی ہوئی ہے اور موسیقی سے خوب محظوظ ہو رہی ہے۔

    بلال مقصود نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی حلیمہ سلطان کو اُس کی پسند کی موسیقی سنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بلال مقصود کی بالامہ بجاتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور اُن کی حلیمہ کے ساتھ ساتھ اُن کے مداح بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    بلال مقصود کس کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں ؟

  • یوٹیوب پر قرآنی آیات اورسورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے  محسن عباس حیدر

    یوٹیوب پر قرآنی آیات اورسورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے محسن عباس حیدر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہ کرنے سے متعلق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود کی رائے سے اتفاق کیا ہے-

    باغی ٹی وی :رواں سال اگست میں بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یوٹیوب پر سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے-

    انہوں نے لکھا تھا کہ تصور کیجئے کے آپ سورت رحمٰن کی تلاوت سن رہے ہوں اور اچانک سے بیچ میں کسی لان برانڈ اور آئل برانڈ کا اشتہار شروع ہو جائے یہ بہت بے ادبی کی بات ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDjdLL5peeW/?utm_source=ig_embed
    گلوکار کی پوسٹ پر اکثر مداحوں نے بھی ان کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ کہا کہ انہیں بھی ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے بعض صارفین نے کہا وہ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ کسی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی-

    تاہم کچھ لوگوں نے بلال مقصود کی پوسٹ پر تنقید بھی کی اور کہا تھا کہ یہ اشتہارات ان افراد کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں جنہوں نے دنیا تک کچھ اچھا پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

    تاہم اب اداکار محسن عباس نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہ کرنے سے متعلق بلال مقصود کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

    انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے یہ یوٹیوب پر چاروں قُل چلائے اور یہ ایڈ آیا۔

    محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں بلال مقصود سے اتفاق کرتا ہوں کہ اور یوٹیوب پر قرآنی آیات /سورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے۔

    یوٹیوب پر قرآنی سورتوں اور آیتوں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود

  • لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسموں کی نقاب کشائی کی جائے گی

    لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسموں کی نقاب کشائی کی جائے گی

    بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر لندن میں ان دونوں اداکاروں کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کو رواں ماہ 20 اکتوبر کو 25 سال مکمل ہوجائیں گے یش چوپڑا کے زیرانتظام فلم ، جو 1995 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی نے اس فلم سے بے پانہ شہرت حاصل کی اورفلم نے باکس آفس پر انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا-

    فلم کے 25 سال مکمل ہونے کے اعزاز میں ہارٹ آف لندن بزنس الائنس نے اعلان کیا ہے کہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں بالی وڈ کی مقبول جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کے ایک کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ’لیسٹر اسکوئر‘ پر فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے اُس منظر کا مجسمہ بناکر لگایا جائے گا جو اُس فلم کا سب سے پسند کیے جانے والا منظر ہے جبکہ یہ پہلا بالی وڈ مجسمہ ہوگا جو برطانیہ میں بنایا گیا ہے۔

    الائنس میں ہارٹ آف لندن بزنس مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر مارک ولیمز نے کہا کہ وہ پہلی فلم میں ٹریل لانے میں بہت پرجوش ہیں جس میں لیسسٹر اسکوائر کو مقام کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول جیسے بین الاقوامی سنیما کے ایسے ٹائٹنس کو ہماری ٹریل میں شامل کرنا حیرت انگیز ہے۔ یہ مجسمہ بالی وڈ کی عالمی مقبولیت اور ان ثقافتی پلوں کے لئے بہترین خراج تحسین ہے جو سنیما تعمیر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں ، اور ہمیں کوئی شک نہیں کہ یہ پوری دنیا کے شائقین کو راغب کرے گا-

    دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یش راج فلمز کے خصوصی منصوبوں کے نائب صدر نے کہا کہ اس فلم نے بالی وڈ کو ایک بڑی کامیابی دی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جس کا مجسمہ لندن میں لگایا جائے گا اور ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ بالی وڈ کے ان سپر اسٹارز کو ہالی وڈ اداکاروں کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک ہے۔

    ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا اور فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک ہے۔

    لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹائی ہو گئی

    شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

  • جنت مرزا کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید

    جنت مرزا کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید

    ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اُن کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے شہر فیصلآباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ’جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں۔

    ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے والی جنت مرزا نے ٹوئٹر پر جنت مرزا کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ٹوئٹر اور فیس بُک پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    اس سے قبل جنت مرزا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قسم سے ہر کسی نے اپنے مطلب کا اسلام بنایا ہوا ہے جو لوگ ٹک ٹاکرز کو بُرا بولتے ہیں وہ کمنٹ سیکشن میں پھولوں کی بارش کرتے ہیں کہ وہ اللہ کو پسند آ جائیں؟

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا تھا کہ یا آپ لوگوں کو لگتا ہے آپ کا یہ گندا اخلاق آپ کو اللہ کے نزدیک لے جائے گا آپ لوگ اپنے الفاط سوچ سمجھ کے بولا کرو کہ آپ کے ان الفاط سے اگلے بندے پر کیا گُزرے گی! اور ایسے کسی کو گالیاں دینے سے اللہ پاک بھی آپ سے خوش نہیں ہوں گے ناراض ہی ہوں گے-

    جنت مرزا نے کہا تھا کہ ہر کسی نے اپنی مرضی کا اسلام بنایا ہوا ہے اور کوئی اپنے گریبان میں جھانکے بغیر دوسروں پر تنقید شروع کر دیتا ہے- پہلے اپنے گریبان میں جھانکو خود کو اچھا مسلمان بناؤ پھر مجھے اور باقی تمام ٹک ٹاکرز پر تنقید کرو-

    جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    یا تو اگلے بندے کو شہرت نہ دیں یا پھر ذہنی مریض نہ بنائیں جنت مرزا کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    جنت مرزا کی وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

  • نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم    بقلم: محمد نعیم شہزاد

    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بقلم: محمد نعیم شہزاد

    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
    محمد نعیم شہزاد

    درود اس پر (یہ) بزمِ ہستی سجائی جس نے
    یادِ باری قلبِ غافل میں بسائی جس نے

    راہ دکھلا کر بھٹکے ہوئے عدم کے راہی کو
    زندگی کیا ہے؟ کٹے کیسے؟ یہ بات سکھائی جس نے

    بے مثل وصف ہیں جس کے وہ ذات گرامی اس کی
    امت وسط کی ہر (اک) شان بڑھائی جس نے

    خُلق قرآں کا مجسم، صدق و صفا کا پیکر
    حسن دنیا کی وہ تمثیل دکھائی جس نے

    پر تبسم ہی رہے جھیل کے ہر ظلم و جفا
    وہ سراپائے رحمت کہ دعا دی جس نے

    ان کی الفت ہی ایماں کا پیمانہ ٹھہری
    زندگی مرضئ مالک پہ بیتائی جس نے

    کیوں نہ خائف ہو ابلیس اس کے چرچے پر
    اس کی تلبیس سے بچنے کی راہ سجھائی جس نے

    عین لازم ہے توقیر اس کی ہر کس و نا کس پر
    بندہ و آقا کی تفریق مٹائی جس نے

    اس کی ناموس پہ اک حرف نہ آنے دیں گےنہ
    بھلایا کسی بھی حال میں ہم کو جس نے

    امتی اس پہ فدا ہوں دل و جاں سے نعیم
    دہر سے نام مٹا دیں گے کی جسارت جس نے

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری

    ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ جس کا اعلان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کیا ہے-

    ٹک ٹاک کے ٹویٹر ہینڈلر میں کئی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے-


    انتظامیہ کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد ٹک ٹوک کو بحال کیا جارہا ہے کہ وہ فحاشی اور بدکاری کو پھیلانے میں بار بار ملوث تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیں گے۔

    اگر کسی نے ایسی وڈیو اپلوڈ کی جو فحاشی پھیلانے کا سبب بنے تو ٹک ٹاک مقامی قوانین کے مطابق اس اکاؤنٹ کو معتدل کردے گا۔

    جبکہ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کےاجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی اُن کا کہنا ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے عوامی شکایات پر ٹک ٹاک کو پاکستان بھر میں بند کردیا تھا جس پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد اور لوگوں کی شکایات کے باعث کیا گیا تھا۔

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

    جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

  • اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

    اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا-

    باغی ٹی وی :شوبز انڈسٹری کی کامیاب اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین نے اب یوٹیوب کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGaQLa1D6x-/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں سونیا حسین نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے اور یہ اُن کے چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔

    سونیا حسین کی یوٹیوب پر پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی پرجیکٹ کے سیٹ پر موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ ہم ٹی وی کے نئے آنے والے ایک پروجیکٹ سراب کے سیٹ پرہیں-

    سونیا حسین نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہماری ایک الگ شخصیت ہوتی ہے اور جب ہم ڈرامے میں کسی کردار میں لوگوں کے سامنے آتے ہیں تو بالکل مختلف ہوتے ہیں تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے ہم اپنے چاہنے والوں سے ڈائریکٹ کنیکٹ کر سکیں ان کو بتا سکیں کہ سین کے پیچھے کیا ہوتا ہے کس طرح محنت ہوتی ہے کس طرح سب ہنستے ،روتے اور اداس ہوتے ہیں خوش ہوتے ہیں جب سین اچھا زیادہ ہو جائے تو کتنی محنت ہوےی ہے ایک ڈرامہ بنانے میں-

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں سیٹ کا وزٹ کرایا اور اپنے ساتھی اداکار سمیع سے بھی بات کی جس مین انہوں نے سونیا کو حسین کو چینل بنانے کی مبارکباد دی اور مداحوں سے کہا کہ وہ سونیا کے چینل کو لائیک کریں اور سبسکرائب کریں-

    سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ کے اپنے کردار کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’اُلفت بی بی نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میری پہلی ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔

    سونیا حسین کے یوٹیوب چینل کو سات سو سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے جبکہ اُن کی پہلی ویڈیو پر 5 ہزار سے زائد ویوز آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا حسین نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عشق زہے نصیب، ایسی ہےتنہائی، سُرخ جوڑا ، کتنی گرہیں باقی ہیں سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں-

    جبکہ اس وقت سونیا حسین ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع ‘ میں ’اُلفت‘ کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔ اور اپنے نئے آنے والے ڈرامے سراب کی شوٹنگ میں مصروف ہیں-

    خیال رہے کہ اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا-

    سمیع خان اور سونیا حسین اپنے آنے والے ڈرامے سراب میں ذہنی بیماری شیزوفیرینیا سے متعلق آگاہی پیدا کریں گے جس میں اداکارہ سونیا ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کریں گی شیزوفیرنیا ایک دائمی ذہنی بیماری ہے جو سوچنے کے انداز کو اور حقیقت کی ترجمانی میں دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے اس مرض کا شکار افراد کو فریبِ نظر جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

    بیماری سے بیزاری کیوں ؟مریض کو دوا دیں، طعنہ نہیں سونیا حسین

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    آٹزم کو شیزوفیرینیا کی علامت قرار دینے پر تنقید کا سامنا کرنے پر سونیا حسین کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

  • پاکستانی ایکشن اور تھرل فلم ’50 کروڑ‘ پر تنقید پر اعجاز اسلم کا رد عمل

    پاکستانی ایکشن اور تھرل فلم ’50 کروڑ‘ پر تنقید پر اعجاز اسلم کا رد عمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم کی نئی آنے والی فلم ’50 کروڑ‘ پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اداکارکا رد عمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ایکشن اور تھرل سے بھر پور نئی آنے والی فلم 50 کروڑکا ٹیزرریلیزہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا صارفین فلم کی کاسٹ سمیت ممکنہ کہانی کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ یہ فلم معروف سیریز ’منی ہائسٹ‘ کا چربہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGc2c4KJaXo/?igshid=jul96nuy2ed6


    تاہم کچھ صارفین اورمداحوں نے فلم کی منفرد اندازمیں بنانے کو ہدایتکاروپروڈیوسرکوسراہا بھی۔ اور کہا کہ یہ منی ہایئٹ جیسا کچھ لگ رہے اور وہ اب اس سیریز کو دیکھنے میں انتظار نہیں کر سکتے -جہاں مداوھں نے ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا وہیں ساتھی فنکاروں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے تعریف کی جن میں فخر عالم ،ہمایوں سعید اور سنیتا مارشل شامل ہیں-

    اس کے متعلق فلم کے اداکاراعجازاسلم نے وضاحت دیتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ تنقید سے پہلے فلم کا انتظارکرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح فلم دیکھیں گے اوراس فلم کومختلف پائیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CGc92boJxEP/?igshid=1qd9hax61gpip
    نعمان اعجاز نے کہا کہ فلم 50 کروڑ ایکشن اور تھرل سے بھر پور ہے اور تمام کرادر اس میں نئے روپ میں نظر آئیں گے جب آپ فلم دیکھ لیں توپھربتائیں کہ کیا کمی ہے اورکیا اچھا ہے، لیکن وقت سے پہلے پرکھیں نہیں اگرکچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں اورپراجیکٹ آنے کے بعد اپنی رائے کا ضروراظہارکریں۔
    https://www.instagram.com/p/CGckD5WpO-3/?igshid=1tr3jipw9uy8v
    https://www.instagram.com/p/CGaYKeEp3MT/?igshid=13at5mev8h9mq
    https://www.instagram.com/p/CGaVqJHp_0Z/?igshid=1hedxoyzgeng9
    اس کے مرکزی کرداروں میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی ، عمر شہزاد ، نوید رضا،اسد صدیقی ، فریال محمود ، صبور علی ، انوشے عباسی ،نعمان حبیب اور ژالے سرحدی شامل ہیں-
    https://www.youtube.com/watch?v=m9D_-EN9Ys0&feature=youtu.be

    پاکستانی فلم”سچ“اپنےآپ کوسچ ثابت کرنےکےلیےپھرمیدان میں اترےگی

    ہم نے پاکستان میں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ذریعے ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی…

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

  • لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹائی ہو گئی

    لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹائی ہو گئی

    بھارتی سپر اسٹار اور کنگ خان شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور شاہ رخ بڑی مشکل سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے کپل شرما شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ دہلی میں اُنہیں لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر خوب مار کھانی پڑی تھی۔

    شاہ رخ خان نے کپل شرما شو میں واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھا تو مجھ سے کچھ لڑکوں نے اُس لڑکی کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔

    بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔

    اس موقع پر کنگ خان نے ازراہ مذاق کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’بھابھی‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین بھی خوب لطف اندوز ہوئے-

    شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

  • قومی کرکٹرزکا ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم  قائداعظم زندہ باد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    قومی کرکٹرزکا ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائداعظم ‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ جاننے کے لیے تجسس ہو رہا ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے۔
    https://twitter.com/MHafeez22/status/1317439996857667592?s=20
    محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے اُن کی اس نئی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے فلم ’قائد اعظم‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-


    سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم’قائد اعظم‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور اُس کے ساتھ ہی فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی ، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں نے کبھی بھی ہمیں اپنے کام سے مایوس نہیں کیا اور مجھے اُمید ہے کہ اس بار بھی آپ کا کام ہمیں زبردست تفریح مہیا کرے گا-


    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی آنے والی فلم قائد اعظم کا ٹیزر شئیر کیا ہے جس نے سامنے آتے ہیں دھوم مچا دی ہے نہ صرف شائقین بلکہ معروف شخصیات کو بھی فلم کے ریلیز ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے اور وہ فلم اور اداکاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

    ماہرہ خان نے بھی فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا یہ تو چھوٹاسا ٹیزر ہے جانی اس کا مطلب ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیزر نے اتنی دھوم مچا دی ہے تو پھرفلم تو خوب شائقین کو محفوظ کرنے والی ہے-

    انہوں نےساتھ ہی فلم کا ڈائیلاگ بھی لکھا تھا کہ جانتے ہو نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟

    42 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم بہت دھوم مچانے والی ہے اور فلم میں ایکشن اور رومینس شائقین کو بالی وڈ کی فلمیں بھلانے پر مجبور کردے گی اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے-

    فلم کے 42 سیکنڈ کے ٹیزر میں فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ خاص اندازہ نہیں ہوتا بس یہ عندیہ ملتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹیزر میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟

    ٹیزر میں ماہرہ خان کی ایک جھلک ہی دکھائی دی ہے لیکن اس ایک جھلک سے بھی اندازہ ہوگیا کہ فلم صرف ہیرو کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں ماہرہ خان کا بھی بہت جاندار کردار ہے-

    فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی ہدایت کاری نبیل قریشی دے رہے ہیں جب کہ فضا علی مرزا اسے پروڈیوس کررہی ہیں یہ دونوں اس سے قبل ’لوڈ ویڈنگ‘ اور ’ایکٹر ان لا‘جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں-

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

    فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا،بڑے نام فہد مصطفیٰ ، ماہرہ خان ،بڑے بڑے…

    ہم نے پاکستان میں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ذریعے ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی فہد مصطفیٰ