Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج

    کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈیل کے خلاف بھارتی ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی کی پولیس نے مذہبی فسادات کرانے کے الزامات میں مقدمہ دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈ یل کے خلاف ہفتے کےروز سہ پہر کو ایک میٹروپولیٹن عدالت میں پیش کردہ نجی شکایت کی بنا پر باندرا میں ایف آئی آر درج کی ۔

    اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف مذہبی فسادات کرانے، زبان، رنگ اور نسل کی بنیاد پر مختلف برادریوں کو نشانہ بناکر ان میں فسادات کرانے کے الزامات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ممبئی میٹروپولیٹن میجسٹریٹ کی عدالت میں منور علی سید نامی کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فٹنیس ٹرینر نے دخواست دی تھی کہ اداکارہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے کی جانے والی ٹوئٹس سے مذہبی فسادات پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بہنوں نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے ، ہندوستان کے آئین اور مہاراشٹر حکومت کے امیج کو بدنام کرنے ، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    منور علی سید کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن کی جانب سے زبان، ریاست، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں فسادات کروانے کی کوشش جیسی ٹوئٹس کی جا رہی ہیں۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بہنیں با لی وڈ انڈسٹری پر بھی سنگین الزامات لگا رہی ہیں جب کہ کنگنا رناوٹ ہندو مسلم فسادات کروانے کی کوشش کر رہی ہیں اس لیے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا جائے۔

    منور علی سید کی درخواست پر مقامی عدالت نے ممبئی پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف نسلی و مذہبی فسادات کروانے سمیت دوسرے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے۔

    عدالتی احکامات کے بعد باندرا پولیس اسٹیشن نے کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن رنگولی چنڈیل کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے، دوسروں کے جذبات مجروح کرنے اور نسلی و مذہبی فسادات کرانے کی کوشش جیسے الزامات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کردی۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس (زون IX) ابھیشیک تریموکے نے بتایا کہ مقدمہ دائر ہونے کے بعد اب تفتیشی افسر اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف لگائے گئے الزامات کے ثبوت اکھٹے کریں گے اور دونوں بہنوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

    پولیس نے بتایا کہ عدالت کے سامنے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ رناوت برادریوں میں تفریق پیدا کر رہی ہے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلارہی ہے”۔ عدالت نے جمعہ کے روز بہنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل نے اداکارہ اور ان کی بہن کے خلاف مقدمہ دائر ہونے کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا اور کہا کہ ان پر غلط الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تاہم وہ الزامات کا عدالت میں اچھے طریقے سے دفاع کریں گے۔

    خیال رہے کہ کنگنا رناوت با لی وڈ میں اقربا پروری جیسے مسائل سمیت فلم انڈسٹری میں خواتین کا استحصال کیے جانے پر بھی کھل کر بات کرتی آئی ہیں علاوہ ازیں کنگنا رناوت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے منشیات کے استعمال کی باتیں بھی کرتی آئی ہیں جب کہ حالیہ چند ماہ میں انہیں مسلم مخالف ٹوئٹس بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

    کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

  • دیپیکا پڈوکون اور جیکولین فرنینڈس سمیت 11 افراد سرکاری کارڈ پر پیسے بٹورنے لگے

    دیپیکا پڈوکون اور جیکولین فرنینڈس سمیت 11 افراد سرکاری کارڈ پر پیسے بٹورنے لگے

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن میں دیپیکا پڈوکون سمیت 11 اداکار مودی سرکار سے ملے کارڈ کی بنیاد پر سرکار سے ہی گاؤں میں نوکری کے نام پر پیسے بٹورنے لگے۔

    باغی ٹی وی : دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹر بالی وڈ میں کام کرنے والے ستاروں کے معاوضے سن کر ہی ہوش اُڑ جاتے ہیں، تاہم اب یہ ستارے حکومت سے بھی غریبوں کے حق کے پیسے اپنے لیے لینے لگے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون سمیت کئی اسٹارز سرکار کی جانب سے جاری ہونے والے ’جاب کارڈ‘ میں دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ان کارڈز پر نام مقامی افراد کے ہیں۔

    بھارتی حکومت کی اسکیم مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منیرگا) کے تحت حکومت نے مقامی افراد کے نام پر کئی کارڈز جاری کیے۔

    ان میں سونو شانتی لال نامی شخص کی اہلیہ کے نام پر ایک کارڈ جاری کی گیا جس میں تصویر دیپیکا پڈوکون کی لگادی گئی۔

    مذکورہ کارڈ کے ہی مطابق شانتی لال کو اپنے گھر کے قریب ایک نالی بنانے پر معاوضہ دیا گیا ہے۔

    ان کارڈ سے متعلق کارڈ کے اصل مالک کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ آخر یہ کارڈ کیسے بنے اور کس نے بنائے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارڈز سے ہر ماہ رقوم نکالی جاتی ہیں اور ان سے اب تک لاکھوں روپے نکالے جاچکے ہیں۔

    جبکہ ، شانتی لال اور دیگر جن کے نام ان جعلی کارڈوں پر ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ کیسے ہوا۔ شانتی لال اور د وبے کے مطابق ، نہ ہی کسی ایک دن کے منریگا کے کام کا دعوی کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دوبے کے پاس 50 ایکڑ فارم اراضی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کبھی بھی منریگا کا جاب کارڈ نہیں بنا تھا۔

    این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کارڈ کیسے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے میری بیوی کی تصویر کی جگہ دیپیکا کی تصویر لگا لی سونو شانتی لال نے الزام عائد کیا کہ پنچایت سکریٹری اور ملازمت کے اسسٹنٹ اس دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مستحقین کو پیسے نہ ملنے پر حکومت نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ بالی وڈ کے نشے میں رہنے والے کچھ لوگوں نے بالی وڈ اسٹارز کی تصاویر کے ذریعے کرپشن کی۔

    کرپشن کے خاتمے کی دعوے دار حکومت یہ آنکھوں دیکھا معاملہ پکڑنے میں بھی ناکام رہی جس میں سرپنچ اور سیکریٹری سطح کے لوگ بھی ملوث نکلے۔

    رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں صرف دیپیکا پڈوکون ہی نہیں بلکہ جیکولین فرنینڈس اور دیا مرزا سمیت 11 سے زائد اداکاروں کے کارڈز منظرعام پر آچکے ہیں، جہاں ان کی تصاویر استعمال کرتے ہوئے کرپٹ مافیا کی جانب سے پیسہ نکالنے کا سلسلے جاری ہے-

    مادھوری ڈکشٹ کا شادی کی 21ویں سالگرہ پر شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج

  • ریشم اور سجل علی کی نئے پراجیکٹ پر اچانک 3 سال بعد ملاقات

    ریشم اور سجل علی کی نئے پراجیکٹ پر اچانک 3 سال بعد ملاقات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معروف اداکارہ ریشم اور نامور اداکارہ سجل علی کی تین سال بعد اچانک ملاقات –

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی اور ریشم کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم اور مقبول ترین اداکارہ سجل علی ایک دوسرے سے اچانک کافی عرصے بعد ملنے پر بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGaBRrNhaOh/?igshid=umc4ajd008fo
    دونوں اداکاراؤں کا ایک ڈرامے کے سیٹ پر آمنا سامنا ہوا جہاں دونوں اداکاراؤں نے بہت گرم جوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

    ادکارہ ریشم نے اس ملاقات کے دوران سجل سے سوال کیا کہ سجل ہم کتنے عرصے بعد مل رہے ہیں تو سجل نے جواب دیا کہ تین سال بعد۔

    اس موقع پر ادکارہ ریشم علی اور سجل علی نے ایک دوسرے سے پیار اور محبت کا اظہار کیا۔

    اداکاراؤں کی اس پوسٹ پر صارفین نے بھی کمنٹ سیکشن میں رد عمل دیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا-

    فیصل قریشی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    ہونٹوں کی سرجری کے متعلق ہانیہ عامر نے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی

    فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر عدنان صدیقی کی مبارکباد

    اسلام کی خاطر شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کی زندگی…

  • نعمان اعجاز کی بیٹے کے ساتھ گلوکاری کرنے کی ویڈیو وائرل

    نعمان اعجاز کی بیٹے کے ساتھ گلوکاری کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان کی گلوکاری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید کا مقبول ترین گانا ’باری‘ گنگاتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں نعمان اعجاز اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے کُرسی کی مدد سے طبلہ بجا رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز اور اُن کے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا زیادہ تر صارفین نے طبلہ بجانے پر اداکار کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین ریان نعمان کی گائیکی کو تنقید کا نشانہ بنایا-

    ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کہاداکار نے طبلہ بہت اچھا بجایا ہے جبکہ ایک صارف نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا گا کر بھی اپ لوڈ کرنا، واہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔

    دوسری جانب صارفین نے ویڈیو کو باپ اور بیٹے کا محبت بھرا رشتہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو ان کی آواز سے متعلق نہیں بلکہ یہ بیٹے اور باپ کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ریان نعمان کے گانے کے انداز کو تنقید اور مزاح کانشانہ بناتے ہوئے ان کے گانے کے انداز کو ابنارمل قرار دیا-

    جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ ریان نعمان لپ سنگ کر رہے ہیں خود نہیں گا رہے-
    https://www.instagram.com/p/CGX4uFPlDeP/?igshid=1g9i33o1acp8o

  • سب کو منشیات اور برائی کا نام دینا شرمناک اور ناقابل برداشت ہے  ہیما مالنی

    سب کو منشیات اور برائی کا نام دینا شرمناک اور ناقابل برداشت ہے ہیما مالنی

    بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ میں چالیس سال تک بالی وڈ کا حصہ رہی ہوں، میں نے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کسی نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی ماضی کی صف اول کی اداکارہ ہیما مالنی نے دو نیوز چینلز کے خلاف بھارتی فلمسازوں کا مقدمہ دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے 40 سال سے زیادہ کیریئر میں بالی وڈ میں کسی نے بھی ان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی ہے اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہم سبھی دیکھ رہے ہیں کہ بالی ووڈ اور بالی وڈ فنکاروں کی بہت زیادہ توہین کی جارہی ہے۔

    ہیما مالنی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہم سب دودھ کے دُھلے ہوئےہیں لیکن ہم سب کو منشیات اور برائی کا نام دینا شرمناک اور ناقابل برداشت ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں چالیس سال تک بالی ووڈ کا حصہ رہی ہوں، میں نے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کسی نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نامور اداکاروں اور فلم سازوں نے مخصوص میڈیا ہاؤسز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ان کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جن ٹی وی چینلز کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی درخواست دائر کی گئی ان میں غیر قانونی طریقے سے ریٹنگ کے اسکینڈل میں ملوث ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ شامل ہے۔

    معروف اداکار اور فلم سازوں میں عامر خان، شارخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن، کرن جوہر، ادیتیا چوپڑا اور فرحان اختر شامل ہیں جنھوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

    ری پبلک ٹی وی کے سی ای او ارناب گوسوامی اور پرادیپ بھنڈاری جبکہ ٹائمز ناؤ کے بڑے نام راہول شوشنکر اور نویکا کماراور نامعلوم مدعا علیان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    درخواست میں بالی ووڈ شخصیات کا کہنا تھا کہ ان چینلز نے فلم انڈسٹری کے خلاف بہت زیادہ ہتک آمیز الفاظ اور تاثرات کا اظہار کیا، جن میں نشئی اور گندگی جیسے الفاظ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ چینل اشتعال انگیز الفاظ کا بھی استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بالی ووڈ ہے جہاں پر موجود گند کو صاف ہونے کی ضرورت ہے اور ساتھ میں یہ الفاظ بھی استعمال کیے گئے کہ بالی وڈ بھارت کی غلیظ ترین انڈسٹری ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف ہتک عزت آمیز تبصروں کو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جانا چاہئے اور ان پر میڈیا ٹرائلز کرنے یا فلمی صنعت سے وابستہ اداکاروں اور دیگر افراد کی رازداری کے حق میں مداخلت کرنے پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا گیا تو یہ معاملہ بالی وڈ میں ڈرگز مافیا تک جا پہنچا۔جس کی لپیٹ میں بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی آئیں اور ان سے منشیات کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے-

    بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

    ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں

    سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

    کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں شبانہ اعظمی

  • ارطغرل غازی کی روشنی خاتون نے ترکی کا سینما ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    ارطغرل غازی کی روشنی خاتون نے ترکی کا سینما ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    دنیا بھر مین مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز ’دیریلیش ارطغرل‘ میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بُرجو کیراٹلے نے ترکی کا سنیما ایوراڈ اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بُرجو کیراٹلے نے سنیما ایوارڈ تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGcWgWQhfeU/?igshid=8ar8hu9b0bst
    اداکارہ بُرجو کیراٹلے نے انسٹا گرام پر ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کیا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ترکی کے 106ویں سنیما ایوارڈ ملنے پر خوش ہوں اور میرے لیے یہ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ "یہ جن لوگوں نے ماضی سے مستقبل میں ترک سنیما لے کر گئے” کے لئے ایوارڈ حاصل کرنا بہت اعزاز کی بات ہے اور میں یہ ایوراڈ اپنے نام کرنے پر بہت پرجوش ہوں-

    کیراٹلے نے لکھا کہ اداکاروں کی ایک نئی نسل کی حیثیت سے ، ہم ترکی کے سنیما کی نمائندگی کو انتہائی خوبصورت جذبات کے ساتھ انتہائی خوبصورت انداز میں جاری رکھیں گے-

    واضح رہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ بُرجو کیراٹلے کو مقامی سنیما کے لیے خدمات پیش کرنے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • پاکستانی فنکاروں کی ترکی کے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر

    پاکستانی فنکاروں کی ترکی کے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر

    پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی ترکی میں ہیں اور ترکی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر مداھوں کی ساتھ بھی شئیر کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی خوبصورت تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ ترکی میں موجود چھٹیاں گُزار رہی ہیں کنزہ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر وہ میں استنبول کے ساحل پر موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGVirSPlHZg/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نےکیپشن میں لکھا کہ زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے لہٰذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں۔

    کنزہ ہاشمی نے اس کے علاوہ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ گاڑی میں موجود ہیں اور کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGc4nghFlOK/
    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لوگ سفر نہیں کرتے بلکہ سفر لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGdzkfelfaq/
    ایک تصویر میں کنزہ ہاشمی برف پر بیٹھی غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھ رہی ہیں۔

    اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اچھی چیزیں اُن لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو فلائٹ بُک کرواتے ہیں۔

    کنزہ ہاشمی نے چند اور تصاویر شئیر کیں اور ان کے کیپشن میں لکھا کہ اگر آپ کبھی کہیں نہیں جاتے ہیں تو ، آپ کو کبھی پتہ نہیں چل سکے گا۔

    کنزہ ہاشمی کی نئی تصویروں کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں تبصرے میں کر رہے ہیں-

    کنزہ ہاشمی کے علاوہ معروف اور پُرکشش اداکار عمران عباس بھی تُرکی کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور اپنی ویڈیو ز اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں-
    اداکار نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کپادوکیہ میں موجود ہیں اور غار(کیو) ہوٹل مین موجود ہیں-
    https://www.instagram.com/tv/CGeXikdHbDc/?igshid=1cscynoc62ilo
    عمران عباس نے ترکی کے معروف بین الاقوامی شیف کے ساتھ تصویر شئیر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہت کہ عمران عباس شیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہاتھ میں روٹی پکٹ رکھی ہے جس پر اداکار کا نام درج ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGah3FvHSLJ/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے شیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہcznburak ، ترکی کے مشہور بین الاقوامی شیف جس نے میرے نام کے ساتھ ترکی کی یہ خصوصی روٹی تیار کی ہے-

    اداکار نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہ استنبول میں موجود ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGa5JI-nXck/
    https://www.instagram.com/p/CGbEn5PHGbC/
    اداکار نے ایک تصویر شئر کی جس میں وہ ہاٹ ائیر بیلون میں آسمانوں کی سیر کر رہے ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CGeY3ofngrP/
    https://www.instagram.com/p/CGevQLFnWhg/

    علاوہ ازیں کومل عزیز بھی ترکی میں موجود ہیں اور خوبصورت شہر کے سیر سپاٹوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں- حال ہی میں جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کومل عزیز نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ ترکی کے مشہور ’بوڈرم ساحل‘ پر موجود تھیں-
    https://www.instagram.com/p/CGPEZEdDrIt/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویر میں انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز نے کیپشن میں لکھا تھا کہ میرا لباس بوڈرم ساحل سے مماثلت کر رہا ہے۔

    کومل عزیز کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریفیں کیں اور اداکارہ کو اس سیارے کی ملکہ قرار دیا تھا وہیں کچھ صارفین نے کومل عزیز کے لباس پر تنقید بھی کی تھی-

    جن میں ایک جواد نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید کی تھی۔

    جواد نامی صارف نے لکھا تھا کہ پاکستان سے باہر جاتے ہی اِن کی حیا ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی صارف کے تنقید بھرے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے لکھا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہم بیرون ممالک اپنی مرضی کے لباس پہنتے ہیں اکیلے سفر کرتے ہیں او ر پھر بھی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں میرے اعمال میرے ساتھ ہیں اور آپ کو ان کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
    اس کے علاوہ اداکارہ نے کئی تصاویر شئیر کیں جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں اور ترکی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGP8LwrDMxA/
    اداکار نے ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ساحل اور پولز میری زندگی کی سب سے بڑی خوشیاں ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGXeeTBjd9P/
    https://www.instagram.com/p/CGUXY7pj7KO/
    اداکار نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہ مسکرارہی ہں اور خوبصورت لگ رہی ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے سعادت حسن منٹو کا قول لکھا کہ ہم نے طوائف سے زیادہ خودمختار عورت نہیں دیکھی، اس لئیے ہر خود مختار عورت ہمیں طوائف لگتی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGcTpa9jZ-F/
    اداکارہ نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہکسی شوٹ کے لئے تیار کھڑی ہیں –

    خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہوں کومل عزیز

  • مادھوری ڈکشٹ کا شادی کی 21ویں سالگرہ پر شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام

    مادھوری ڈکشٹ کا شادی کی 21ویں سالگرہ پر شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام

    بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی21ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کے لئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کی بہت مشکور ہیں کہ اُنہوں اپنے ہمسفر کے لیے اداکارہ کا انتخاب کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGbvHzqKDKL/
    انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصاوہر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں مادھوری نے لکھا کہ آج میرے سب سے پسندیدہ اور خوابوں کے شخص کے ساتھ مہم جوئی اور محبت سے بھرپور ایک اور سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

    اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم شادی کے اتنے سالوں بعد بھی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں-

    مادھوری نے ڈاکٹر مادھونین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں آپ کی بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے اپنے ہمسفر کے لیے میرا انتخاب کیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر سریرام مادھونین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مادھوری کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج سے 21 سال قبل میری زندگی میں میری سب سے بہترین دوست شامل ہوئی اور پھر ہم دونوں نے ایک ساتھ مل کر اپنے سفر کا آغاز کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGbwdCLBfhe/
    ڈاکٹر نینے نے مادھوری کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تمہارے ساتھ میرا ہر دن حیرت انگیز گُزرتا ہے اور میں تمہارے ساتھ مل کر بہت سارے ایڈونچرز کرنےکا منتظر ہوں۔

    واضح رہے کہمادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں-

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج

    عاصم علی کی شاہ رخ خان کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • نادیہ جمیل کا سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

    نادیہ جمیل کا سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

    بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ دُنیا میں کس طرح تبدیلی لا سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے خطرناک مرض کو بہادری سے شکست دینے والی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مسکراتی ہوئے چہرے کی تصاویر کے ساتھ مداحوں کے لیے معنی خیز اور حوصلہ افزا پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں جن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کافی سراہا جاتا ہے-

    اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح مُسکراتی نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGdnqiXBRX6/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے لکھا کہ دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے اپنی مسکراہٹ کا استعمال کریں-

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ لیکن کبھی بھی دُنیا کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی خوبصورت مُسکراہٹ کو دُکھ میں تبدیل کریں۔

    اس سے قبل نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ بچوں کےساتھ کھیل رہی تھیں بچے اداکارہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے تھے۔

    نادیہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ بچے میرا دل ہیں میری حوصلہ افزائی ہیں اور انہی سے مجھے ہمت ملتی ہیں۔

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو بہادری اورہمت سے شکست دینے والی اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں ہر دن ماضی کے ان خوبصورت دنوں کو یاد کرتی ہوں اور واپس ان دنوں میں جانے کی خواہش رکھتی ہوں جو میری پہچان ہیں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں۔

    اُنہوں نےلکھا تھا کہ یہ وہ ہیں جو مجھے ہر طرح سے قبول کرتے ہیں اگر انہیں دل سے پیار دیا جاتا ہے تو وہ بھی جواب میں دل سے محبت دیتے ہیں اور یہ ننھے بچھ اس محبت کے مستحق ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFNrD3QhXHT/?utm_source=ig_embed
    نادیہ جمیل نے لکھا تھا کہ میرا مقدر ان بچوں کے ساتھ اس کمرے میں ہے کوئی بیماری نہیں جو مجھے ان سے دور رکھ سکے-

    سماجی کارکن نے بچوں کی مُسکراہٹ کو ایک بہترین علاج قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان بچوں کی خوبصورت مُسکراہٹیں میرے لیے ایک بہترین علاج ثابت ہوا ہے کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جو ان کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ ان بچوں کی وجہ سے مجھے تاریکی میں بھی روشنی ملتی ہے-

    یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنےایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن میں بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔بیرون ملک علاج کروانے کے بعد نادیہ جمیل نے جولائی کے مہینے میں اس جان لیوا بیماری کو شکست دی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی تھی۔

    کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جوبچوں کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے…

    میں ایسا ملک چاہتی ہوں جس میں ہر عقیدے اور ہر صنف کا احترام کیا جائے اور ہر ایک کو انصاف ملے نادیہ جمیل

    نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

    الحمداللہ سر کے دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں ادکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

    مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا نادیہ جمیل

  • سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    سنجے دت کا فلموں میں واپسی کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار سنجے دت نے موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود فلموں میں اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :رواں سال اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سنجے دت طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت نے اپنا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں شروع کیا بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوگئے تھے-

    واضح رہے کہ سنجے دت کے بیمار پڑنے سے کئی فلم سازوں کو اپنی آنے والی فلموں کی فکر پڑ گئی ہے، کیونکہ سنجو بابا کم از کم 6 آنے والی فلموں میں ایکشن میں دکھائی دینے والے تھے اور ان کی فلموں پر مجموعی طور پر فلم سازوں کے 735 کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں۔

    تاہم اب حال ہی میں سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو فلموں میں واپسی سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔

    سنجے دت کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں سنجے دت کی تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ اُن کے بال کٹے ہوئے اور وہ قدرے بہتر حالت میں نظر آ رہے ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CGZBsAzHNJK/
    https://www.instagram.com/p/CGZBti3HyAp/
    سنجے دت کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اپنی آنے والی فلم کے جی ایف 2 کی شوٹنگ سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ تیار ہیں۔

    دوسری جانب سنجے دت کے ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے بھی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اداکار نئی لُک کے لیے سیلون میں موجود ہیں اور کافی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔

    علیم حاکم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہائےمیں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آکر ہیئر اسٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CGUnxrXheeX/?utm_source=ig_embed
    ویڈیو میں سنجے دت نے کیمرا مین کو اپنے چہرے کے قریب کیمرا لانے کا کہتے ہیں اوراپنی بھنویں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ’اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ میری زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن میں بہت پُرامید ہوں کہ میں جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجاؤں گا-

    سنجے دت نے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں گھر سے باہر رہنا ہمیشہ اچھا ہے سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے-

    بالی وڈ اداکار نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کے جی ایف 2 کے لیے بڑھ رہا ہوں کیونکہ مجھے کے جی ایف میں کردار کی ادائیگی کے لیے اس کی بہت ضرورت ہے اور اس پراجیکٹ کی شروعات ہم نومبر میں کریں گے۔

    ویڈیو میں انہوں نے رنبیر کپور اور وانی کپور کے ساتھ اپنی فلم شمشیرہ کے لیے ڈبنگ شروع کرنے کی اطلاع د یتے ہوئے کہا کہ تھا وہ فلم شمشیرہ کے لیے ڈبنگ کریں گے، بہت مزہ آئے گا، کام پر واپس آنا اچھا لگ رہا ہے۔

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم