Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹھٹھہ میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 8مزدور وں کی لاشیں نکال لی گئیں

    ٹھٹھہ میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 8مزدور وں کی لاشیں نکال لی گئیں

    ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان میں 12 فٹ بارش کا پانی موجود ہے اور نکاسی کی کوشش جاری ہے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان سے44 گھنٹے بعد 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 2 مزدوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی

    جھمپیر میں کوئلے کی کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 مزدور پھنس گئےتھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب ٹانک میں سیلابی ریلے میں پھنسے 34افراد کو بچالیا گیا جب کہ ایک شخص تاحال لاپتا ہےاس کے علاوہ مانسہرہ میں جل کھڈ کے مقام پر 36 گھنٹوں سے بند ایم این جے روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ہی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 3 روز میں صرف بلوچستان میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

    شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل

  • کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک ایک گرفتار

    کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک ایک گرفتار

    کبیر والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزمان ایک شخص کو گاڑی میں اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ تھانہ سرائے سدھو کے علاقے پل باگڑ کے قریب پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

    کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 اغوا کارہلاک ہوگئےجبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    قبل ازیں کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلےمیں منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ انڈس پلازہ گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گیا تھا ملزم کےقبضے سے اسلحہ، منشیات اورساڑھے 8 ہزار روپے نقد برآمد ہوئےملزم کی شناخت امین اللہ عرف گانو ولد میر عالم کے نام سے ہوئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم منشیات فروش تھا۔

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا اس کےقبضے سے اسلحہ اور 2 چھینے ہوئےموبائل فون برآمد کرلیے تھے گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرارہو گئے،ملزم کی شناخت دانیال عرف حنیف کے نام سے کی گئی –

    علاوہ ازیں شہر کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئےتھےجن میں سچل تھا نے کے علاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر واقع گلشن ویواپارٹمنٹ میں فائرنگ 25 سالہ سراج ولد خان ولی،بہادر آباد تھانے کے علاقے دھوراجی کالونی میں فائرنگ سے 38 سالہ امام بخش ولد شمس زخمی ہوئے تھے-

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

  • حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کی 23 ویں برسی

    حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کی 23 ویں برسی

    کارگل معرکے میں دُشمن پر دھاک بٹھانے والے ہیرو

    حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)

    1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دُشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔

    کشمیر کی وادی غزر جسے وادی شہداء بھی کہا جاتا ہے، آج بھی لالک جان کے قصیدوں سے گونج رہی ہے جہاں انہوں نے اپنے خُون سے، وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کی جس کی بہادری کا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔یہاں کے ہر گاؤں اور قصبہ میں شہدا کے مزار کے اوپر سبز ہلالی پرچم نظر آرتاہے۔

    دُنیا کے بُلند ترین محاذِ جنگ کارگل میں دُشمن پر دھاک بٹھانے اور اُس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوت حوالدار لالک جان گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں 01اپریل 1967 کو ایک غریب کسان نیت جان کے گھرپیدا ہوئے۔ لالک جان نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں ہندورسے حاصل کی اور مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ ٹریننگ سنٹر بنجی میں ابتدائی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آپ نے1985میں 12این ایل آئی میں رپورٹ کیا پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کی بناء پر آپ یونٹ کی بیشتر ٹیموں کا حصہ رہےآپ کی ڈرل، فوجی ٹرن، جسمانی چستی ہمیشہ مثالی رہی۔ آپ نے یونٹ کی کمانڈو ٹیم کو پہلی پوزیشن دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آپ کی ویپن کی مہارت کا یہ ثبوت ہے کہ آپ بطور ویپن ٹریننگ انسٹرکٹر ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سنٹر بنجی میں تعینات رہے۔

    معرکہ کارگل کے دوران لالک جان اپنے گھر چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے، جب ان کو کارگل لڑائی کی خبر ملی تو چھٹی ختم ہونے میں چھ دن باقی تھے۔ لالک جان نے اپنے والد محترم سے محاذجنگ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت مانگی اورکہاکہ میری چھٹیاں ختم ہونےمیں چھ روزباقی ہیں اوریہ دن میں گھرگزارنےکےبجائےمحاذجنگ پر گزارنا چاہوں گا اور ماں سے کہا کہ میرے لیے دعا کرنا کہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوجاؤں۔ لالک جان کی یہ آرزو پوری ہوئی اور ان کے والد نیت جان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے اپنی جان سے بھی عزیز ملک پاکستان کے گلشن کو سیراب کرنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    حوالدار لالک جان ناردن لائٹ انفنٹری کے ایک بے باک نڈراور بہادر فرزند کی مانند ابھر کے سامنے آئے۔ آپ نے اپنے وطن عزیز کی خاطر ایسے دلیرانہ اقدام کیے جس کی مثال تاریخ میں شاذونادر ہی ملتی ہے۔ بحیثیت ایک جونیئر لیڈر آپ نےاپنےجرأت مندانہ اقدام کی بدولت دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کےمتعدد حملے پسپا کئے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں انھوں نے تن من دھن کی بازی لگادی۔مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ لالک جان نے ناصرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

    12جون 1999ء کولالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔قادر پوسٹ کے زبردست دِفاع کا اعتراف دُشمن نے ان الفاظ میں کیا”کسی بھی سپاہی نے اپنی پوسٹ نہ چھوڑی۔یہ دِفاعی جنگ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی“۔

    مئی1999میں جب یہ معلوم ہوا کہ دشمن ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے تو حوالدار لالک جان جو کسی اگلےمورچے پر نہیں بلکہ کمپنی ہیڈکواٹرمیں اپنےفرائض سر انجام دےرہاتھےاس موقع پر لالک جان نے اگلے مورچے پر لڑائی لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اگلے مورچے دشمن کے حملوں کی زد میں ہیں، حوالدار لالک نے اپنے سینئر افسروں سے اگلے مورچوں پر جانے کے لئے اصرار کیا اورایک انتہائی مشکل پہاڑی چوکی پر دشمن سے نبردآزما ہونے کے لیے کمر باندھ لی۔

    جون کے آخری ہفتے کی ایک رات دشمن کی ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر بھر پور حملہ کیا۔ حملے کے دوران حوالدار لالک جان اپنی جان سے بے پروا ہوکر مختلف پوزیشنوں سے فائر کرتے رہے اور ہر مورچےمیں جاکر جوانوں کےحوصلے بڑھاتے رہے۔ رات بھر دشمن کا حملہ جاری رہا اور لالک جان نے دشمن کے تمام ارادوں کو ناکام بنادیا اورصبح تک دشمن سپاہ لاشوں کےانبار چھوڑ کےپسپا ہوگئی تھی۔ دوسری رات مزید کمک حاصل کرنے کے بعد دشمن نے ایک بار پھر مختلف اطراف سے حملہ شروع کردیا لیکن لالک جان نے اس رات بھی بے باکی اور جرأت کا مظاہر کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    7 جولائی کو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر توپ خانے کا بھر پور فائرکیا، پورا دن گولیوں کی بارش ہوتی رہی اور رات کو دشمن نے ایک بار پھر لالک جان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کردیا اور حملے کے دوران دشمن کے فائر سے لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے اصرارکے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں بھی ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔آپ کے جذبے کا عکاس یہ حمہ آج بھی تاریخ کے سنہرے ورقوں میں تحریر ہے کہ جب آپ کے زخموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے کیپٹن احمد نے واپس جانے کا حکم دیا تو آپ نے جواب میں کہا کہ”میں ہسپتال میں بستر پر موت کو گلے لگانے سے ہتر میدان جنگ میں دُشمن سے لڑتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے ملنا پسند کرتا ہوں“۔

    آخر کار اس سپوت نے دشمن کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کواپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔

    کارگل جنگ میں جب دشمن اپنے مذموم مقاصد کےحصول کے لیے حملہ آور ہوا تو منفی30درجہ حرات، یخ بستہ ہوائیں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ِ مُجاہد نےکئی گھنٹوں تک لائیٹ مشین گن سے دُشمن کو بھاری نقصان پہنچایا لیکن مورچہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور ملک کا دفاع کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہےان کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیاگیا۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہرکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہرکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے ظہیر کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے، اس پروکیل نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغواکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، عدالت نے پوچھا تو ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں؟ آپ کوکیسے پتا چلا پولیس درخواست گزارکو گرفتارکرناچاہتی ہے؟-

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    اس پر وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرکا بیان ہےکہ وہ معاملےکی دوبارہ تفتیش کررہے ہیں خدشہ ہے کہ پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی لہٰذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔

    بعد ازاں عدالت نے ظہیر احمد کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے پولیس کو درخواست گزار کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ظہیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا ہےکہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    یاد رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی-

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

  • بھارت میں  4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    بھارت میں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں ایک خاتون نے 4 ہاتھوں اور 4 پیروں والی بچی کو جنم دیا بچی پیٹ سے جڑے دو اضافی ہاتھ اور دو اضافی پیر کے ساتھ پیدا ہوئی ہے جس سے اسپتال کے عملے سمیت خاندان کے افراد ششدر رہ گئے اور بچی کو قدرت کا معجزہ قرار دیا بچی ملک کے شمال میں واقع ہردوئی میں ہفتے کے آخر میں پیدا ہوئی-

    مصر میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    بچی کا وزن پیدائش کے وقت 6.5 پونڈ تھا، کی پیدائش بھارت کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے ریاست اتر پردیش کے شاہ آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں بچے کو دکھایا گیا ہے کہ اس کے پیٹ کے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کا ایک اضافی جوڑا جڑا ہوا ہے، جس میں پولیمیلیا کا امکان ہے، یہ پیدائشی نقص ہے جس کے نتیجے میں اعضاء کی تعداد معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اضافی اعضا کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں بچی کو علاج کے لیے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے-

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ز نے کہا کہ بچی کی اضافی اعضا کے ساتھ پیدائش در اصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا کیس لگتا ہے کیونکہ دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو ابھی بننا باقی ہے۔

    یمن میں بلی اور بلے کی شادی،باقاعدہ نکاح بھی پڑھایا گیا،ویڈیو وائرل

    ماں نے کہا کہ ہفتے کے روز دردِ زہ کا سامنا کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور اس کے فوراً بعد ہی اس نے جنم دیا۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش کی خبر پورے علاقے میں پھیلنے کے بعد بچے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم ہو گیا، اس بچے کو "قدرت کا معجزہ” قرار دیا گیا۔

    دوسروں نے مشورہ دیا ہے کہ بچہ لکشمی کا اوتار ہو سکتا ہے، دولت، خوش قسمتی، طاقت، خوبصورتی، زرخیزی اور خوشحالی کی ہندو دیوی۔ اس سال کے شروع میں، چار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے ایک اور بچے کو مقامی لوگوں نے بت بنایا تھا جو اس بچے کو خدا کا اوتار مانتے تھے۔

    جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے

  • عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے

    عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے

    مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا،عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 2 سال کے طویل انتظار کے بعد منیٰ میں عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کو میدان عرفات پہنچ کرنماز ظہراور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔

    مناسک حج کا آغاز،آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

    حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کریں گےجسے وقوف مزدلفہ کہاجاتا ہےاس کےبعد رمی جمرات کےلیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گےجمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوانے کے بعد احرام کھول دیں گے بال منڈوانے کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہو گا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔

    اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

    اس سال خطبہ حج رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل دیں گے

  • ملا عمر کی 21 سال قبل زیر زمین چھپائی گئی گاڑی مل گئی

    ملا عمر کی 21 سال قبل زیر زمین چھپائی گئی گاڑی مل گئی

    کابل: طالبان نے اپنے سابق امیر ملا عمر کی 21 سال قبل زیر زمین چھپائی گئی گاڑی ڈھونڈ لی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملا عمر نے اپنی ٹویوٹا گاڑی کو جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں زیر زمین چھپا رکھا تھا۔

    کابل:طالبان نے اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ دہرایا

    طالبان کے سابق امیر کی گاڑی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کی حالت قدرے بہتر تھی، صرف اس کا سامنے والا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا طالبان نے ملا عمر کی تاریخی گاڑی کو نیشنل میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    افغانستان میں طالبان حکومت سے منسلک ایک عہدیدار محمد جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 4 تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ گاڑی ان کے بانی رہنما ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔

    افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ


    انہوں نے بتایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے بانی مرحوم ملا محمد عمر مجاہد کی ٹویوٹا ویگن کو کھود کر صاف کیا جائے گا اس ٹویوٹا ویگن کو امیر مرحوم نے امریکی قیادت میں حملے کے آغاز کے دوران قندھار سے صوبہ زابل جانے کے لیے استعمال کیا تھا۔

    چین کا افغانستان کے لیے سرمایہ کاری اور تجارت کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان

    وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بھائی اور ایک بااثر حکومتی شخصیت انس حقانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’اس کار میں ایک شخص نے سفر کیا جس نے تاریخ کے سب سے حیرت انگیز واقعات میں حصہ لیا انہوں نے اللہ تعالی پر بھروسہ کیا، درجنوں حملہ آور ممالک کے خلاف ایک غیر مساوی جنگ میں (طالبان افواج) کو حکم دیا، اور جیت گیا۔ اس یادگار کو ملک کے قومی عجائب گھر میں رکھا جانا چاہیے۔


    طالبان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ملا عمر کے بیٹے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے حکام کو اس کار کو باہر نکالنے کرنے کا حکم دیا، جو تقریباً 20 سال سے دبی ہوئی تھی جسے جنوبی صوبہ زابل میں ایک روایتی گاؤں کے احاطے کی مٹی کی دیوار کے پاس سے ہاتھ سے کھود کر نکا لی گئی-

    طالبان کے بانی کی سوانح عمری کے مصنف بیٹ ڈیم نے کہا کہ عمر 2001 کے آخر میں امریکی حمایت یافتہ افواج کے کابل میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ایک سفید ٹویوٹا میں قندھار کے اڈے سے نکلے تھے-

    ملا عمر کا انتقال 2013 میں ہوا لیکن تحریک نے دو سال بعد تک ان کی موت کو تسلیم نہیں کیا۔ عمر نے 2001 میں شورش کا عملی کنٹرول اپنے نائبوں کے حوالے کر دیا تھا، جب وہ روپوش ہو گئے تھے۔

    اس وقت طالبان کابل میں امریکی حمایت یافتہ نئی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی قیادت صدر حامد کرزئی کر رہے تھے، لیکن امریکہ نے ان کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

    ڈیم نے کہا کہ کار کو اہم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے – عمر نے اسے امن کے لیے ایک تاریخی لمحے کے دوران استعمال کیا جب وہ اس سفید ٹویوٹا میں داخل ہوا، اور اپنے دفتر سے نکلا، تو اس کی زیادہ تر قیادت نے ہتھیار ڈال دیے تھے-

    اس نے خود اس وقت اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین پر غائب ہونے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کار کے چھپنے کے بارے میں نہیں معلوم تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ بالکل بھی محفوظ محسوس نہیں کر رہے تھے کیونکہ جلد ہی ہتھیار ڈالنے والے طالبان کی گرفتاریاں شروع ہوگئی تھیں، اس لیے اس نے گاڑی کو دفن کر دیا اور چھپ گیا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں7روپے 91 پیسے اضافےکی منظوری نہیں دی گئی،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،خرم دستگیر

    بجلی کی قیمتوں میں7روپے 91 پیسے اضافےکی منظوری نہیں دی گئی،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،خرم دستگیر

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے-

    باغی ٹی وی : خرم دستگیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔

    حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرلائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی، 100یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گےگیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جا رہا ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کےٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاورپلانٹ سے مزید 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، کوئلے سے بھری 3 ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں۔

    زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا،طارق بشیر چیمہ

    واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا ہے خبریں تھیں کہ اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دی –

    محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

  • لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

    لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

    محکمہ مومسیات کے مطابق کراچی اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ،بنوں ،وزیر ستان اوردیر میں بارش متوقع ہے، جنکہ حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چندمقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،سانگھڑ، دادو،ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو اور میر پور خاص میں بارش متوقع ہے سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ،لاہور ، شیخوپورہ ،بہاولنگر، بہاولپور اورملتان میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ میں بارش کا امکان ہے راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان ، کوہلو، نصیر آباد ،اور ماڑہ، کیچ اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، تربت، خاران اور ژوب میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے بلوچستان،سندھ اور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    کوئٹہ، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق بارشوں سےاب تک 39 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 16 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے –

    پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ کوئٹہ، لسبیلہ، سبی،ہرنائی،دکی متاثر کوہلو ،بار کھان ،ژوب اور ڈیرہ بگٹی بھی بارشوں سے متاثر ہوئے-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش سلسلہ شروع ہو گیا سپرہائی وے،نادرن بائی پاس اور صدرمیں بارش موسلا دھار بارش ہوئی گرومندر،گلشن اقبال،نرسری،ڈیفنس کے مختلف فیز میں بارش ہوئی-

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں دن بھر ہونے والی بارش کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈیفنس فیز 2 میں 45 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ،مسروربیس پر33ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر28ملی میٹربارش ہوئی،سرجانی ٹاون میں27 ملی میٹر،ناظم آباد میں 23ملی میٹرریکارڈکی گئی شہرمیں سب سے کم بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹرریکارڈ کی گئی-

    جہانیاں شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،بجلی کی فراہمی معطل رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ میلسی شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہی ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جیکب آباد شہر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا-

    پشین میں کلی ڈب خانزئی کراس،منزکی،ملکیار دامان،شیخالزئی میں سیلابی ریلہ داخل ہو گیا کلی ملکیار میں بھی اونچے درجے کا سیلاب لیویز ذرائع کے مطابق ڈب کراس لیویز چیک پوسٹ اور بی ایچ یو اسپتال سیلابی ریلے کی زد میں آگیا متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہو گئیں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی امدادی کارروائیوں کے دوران لیویز کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی گاڑی میں ڈرائیور،دو خواتین اور تین بچے سوار تھے-

    راجن پورمیں درہ کاہا سلطان پر پانی کی آمد جاری،ریلہ 31 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے درہ کاہاسلطان سے 21 ہزار کیوسک کا ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا سیلابی پانی سےٹرائیبل ایریا کے کئی علاقے متاثر ہونے کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا-

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق رود کوہی نالوں میں سیلاب آگیا سیلابی پانی کے باعث 200 سے زائد بھڑ بکریاں بہہ گئیں،ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے ایک شخص کو بچا لیا-

  • مناسک حج کا آغاز،آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

    مناسک حج کا آغاز،آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

    مکہ مکرمہ: دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 10 لاکھ عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سے منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 2 سال کے طویل انتظار کے بعد منیٰ میں عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔

    مناسک حج کے مطابق عازمین حج کو 8 ذوالحج کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں قیام کرنا ہو گا جہاں سے وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد 9 ذوالحج کی نماز فجر ادا کرنے کے بعد وقوف عرفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ عمل اگلے دن کی نماز ظہر تک مکمل ہو گا۔

    عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کو میدان عرفات پہنچ کر نماز ظہر اور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سےایک سال قبل شروع کیے گئے معذور افراد کے حج پروگرام کے تحت 300 معذور عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے جہاں سے وہ آج بدھ کو مکہ معظمہ پہنچیں گے اور 1443ھ کے حج سیزن میں فریضہ حج اداکریں گے۔

    مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

    اندرون اور بیرون ملک سے آنےوالے معذور عازمین حج سعودی عرب کے سرکاری مہمان ہیں اور ان کے حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ ادا کرے گی۔ معذوری سے دوچار عازمین میں بصری، سمعی، گویائی اور جسمانی حرکت سے محروم عازمین شامل ہیں۔

    اس اقدام کا مقصد وژن 2030 کے مطابق مملکت کی حکومت کی طرف سے اس قیمتی گروپ کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حصے کے طور پر معذور اور یتیم افراد کو آسانی اور سہولت کے ساتھ حج کرنے کے قابل بنانا ہے۔

    حکومت نے معذور افراد کے حالات اور ان کی مشکلات کے پیش نظران کے لیے مکہ معظمہ میں مناسب اور جدید سہولیات سے لیس قیام کی سہولت دی اور مشاعر مقدسہ کے قریب رکھا گیا۔ انہیں مشاعر میں ایک سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے جدید اور عالمی معیار کی گاڑیاں مہیا کی جائیں گی۔ مناسک کی ادائی کی خاطران کے لیے الگ الگ ٹریک بنائےگئے ہیں دینی معلومات اور رہنمائی کے لیے معذور افراد کے لیے بھی مفتیان اور علما کی خدمات فراہم کی گئی ہیں-

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    قبل ازیں ” العربیہ ” کے مطابق کل منگل صبح پانچ بجے سعودی وزارت صحت کا ایک قافلہ دو سال کے وقفے کے بعد شاہ سلمان میڈیکل سٹی سے مختلف ممالک سے آئے عازمین حج کے ایک قافلے کے ساتھ مکہ معظمہ کے لیے روان ہوا۔دو سال قبل مدینہ منورہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریض عازمین حج کو مکہ مکرمہ بھیجے جانے کا عمل اس وقت معطل ہوا جب سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں کرونا وبا پھیل گئی تھی۔

    سعودی وزارت صحت کے حکام نے دو سال کے وقفے کےبعد مدینہ کے اسپتالوں میں داخل حج کےقابل عازمین حج کو مکہ مکرمہ پہنچایا تاکہ وہ 1443ھ کے حج میں شامل ہوسکیں قافلےکی ٹیم میں 14 ایمبولینسیں جن میں 9 زائرین تھے، ایک انتہائی نگہداشت کی ایمبولینس، ایک مربوط آکسیجن کیبن،ایک موبائل فرسٹ ایڈ ورکشاپ،ایک بس اور قافلے میں 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ شامل ہے۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    "مدینہ ہیلتھ کمپلیکس” نے ابتدائی تاریخ سے ہی مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی نگرانی میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر حجاج کی گروپ بندی کے تمام طریقہ کار مکمل کر لیے تھے۔

    سعودی وزارت صحت نے پہلے بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسپتالوں اور صحت کے مراکز کے ذریعے علاج معالجے کی خدمات حاصل کرنے والے عازمین کی تعداد 11/1/1443ھ سے اب تک 43,425 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    اس سال حج کے سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، مقدس مقامات اور مدینہ منورہ میں وزارت صحت نے عازمین کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔حج سیزن کے لیے ہنگامی بنیاد پر 23 اسپتال تیار کیے گئے ہیں۔ 147 مراکز صحت ان اسپتالوں کو معاونت فراہم کریں گے۔

    پاکستان میں سعودی سفیر کا دورہ سوات، جڑواں بہنوں سے ملاقات