Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

    کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

    واپڈا نے آبی ذخیروں میں پانی کے ذخیرے کے اعدادو شمار جا ری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : کنٹرول روم کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کا اخراج 33 ہزار 65 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار 565 کیوسک ریکارڈ کی گئی-

    کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 75 ہزار 134کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 3 ہزار415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا-

    اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 13 شدید بارش سے پانی میں ڈوب گیا

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایئر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیا گیا،گجو متہ، فیروز پور روڈ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 154بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس81ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ٹاؤن ہال لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 79ریکارڈ کیا گیا-

    کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

  • جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    وزیر آباد: جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فرخ لطیف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع سے فرارہو گیا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کر کے تھانہ سٹی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورداتا دربارکے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں ملی تھی 30 سالہ بھائی طالب کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا تھا گھر کی مزید سرچنگ کرنے پر تالہ لگی بالائی منزل سے 25 سالہ زینت فاطمہ کی نعش ملی تھی پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے تھے ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے تفتیش کی جا رہی ہے تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھائی بہن کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی-

    داتا دربار کے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں برآمد

  • حجاج کرام مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کیلئے پہنچ گئے

    حجاج کرام مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کیلئے پہنچ گئے

    حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنےکےبعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے آج قربانی کر کے حجاج رمی کرنے کے بعد حلق یا تقصیر(بال منڈوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

    مسلمان اورغیرمسلم سب سے دھیمے لیجے میں بات کرو، انسانیت کا احترام لازمی ہے،خطبہ حج

    حجاج کرام صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔

    قبل ازیں حجاج نے 9 ذوالحجہ کا دن میدان عرفات میں گزارا جہاں انہوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب کوچ کیا۔

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور فجر کی نماز کے ساتھ ہی منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔ کچھ حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ میں ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی منیٰ کی جانب چل پڑے جبکہ بیشتر نے رات کا کافی حصہ مزدلفہ میں گزارا۔

    رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمین حج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف رہے-

    عازمین میدان عرفات میں جمع ،مغفرت کی طلبی اور دعاوں میں مصروف

  • لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر اہم فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانےکے واقعات معمول بنتے جارہےہیں جس میں پرندے ٹکرانے سے نہ صرف طیاروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ان واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے-

    اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ پر 2 ماہ کے لئے مخصوص اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر 11 جولائی سے 2 ماہ کے لیے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

    قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں پرندوں کے طیاروں سےٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگر ادار وں نے اقدامات کئے تھے جبکہ انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے جب کہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز بھی تعینات کردیئے گئے تھے۔

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی میٹنگ بلاکر پرندوں کی فوری روک تھام کرنے ہدایات جاری کیں تھیں-

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کےقریب شادی ہالز، گوشت کی دکانیں اور کچرہ کنڈیاں پرندوں کی افزائش کا باعث بن رہی ہیں تاہم توجہ دلانے کےباوجود ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

  • کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہرقائد میں بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے شام یارات تک جاری رہ سکتا ہے جب کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی،اموات میں اضافہ،670 مکانات کو پہنچا نقصان

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے اور بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 کے علاقے میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہو گیا۔

    تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث امدادی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ہے-

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    جبکہ راوالپنڈی کے بھی بعض مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں-

    صوابی میں بارشوں کے باعث نالوں میں طغیانی آگئی اور ٹھنڈ کوئی روڈ ڈوب گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی میں متعدد افراد اور گاڑیاں پھنس گئی،ریسکیو ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں،مختلف ندی نالوں میں بہنے والی 6 سے زائد گاڑیوں نکال لیا گیا 18سے زیادہ افراد کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے-

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئے :ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں-

    آزاد کشمیر کے علاقوں میرپور ،بھمبر ،باغ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش جا ری ہے ملکہ کوہساراور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش،سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا-

    عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عید لاضخی منائی جا رہی ہے،مسجد الحرام میں نماز عید ادا کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی قیادت کیجانب سے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا سعوی قیات کا کہنا ہےکہ دعا ہےکہ اللہ پاک اسلامی دنیا کومزید استحکام،امن و خوشحالی عطا فرمائے۔

    وزیراعظم کی جانب سے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد

    سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربا ن کر رہے ہیں-

    دنیا بھرسے آئے ہوئے حجاج کرام آج 10 ذوالحجہ کے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ حجاج رمی کرنے کے بعد حلق یا تقصیر(بال منڈوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔

    قبل ازیں حجاج نے 9 ذوالحجہ کا دن میدان عرفات میں گزارا جہاں انہوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب کوچ کیا۔

    حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور فجر کی نماز کے ساتھ ہی منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔ کچھ حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ میں ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی منیٰ کی جانب چل پڑے جبکہ بیشتر نے رات کا کافی حصہ مزدلفہ میں گزارا۔

    وزیر اعظم شہباز کی حج کی سعادت کرنے والوں سے دعا کی درخواست

    دوسری جانب برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ مسلمان آج اور کچھ اتوار کو عید الاضحیٰ منائیں گے جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید منا رہی ہے۔

    کراچی کے علاقے صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی، نماز عید میں ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ نماز عید کے بعد بوہری برادری کے افراد نے سنت ابراہیمی ادا کی۔

    نماز عید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سکیورٹی کے لیے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

    حج سے واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ ہے. این سی او سی

  • لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور کے میو اسپتال سے ادویات چوری کرنے کے الزام میں 7 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال سے ادویات چوری کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں مریضوں کی جان خطرے میں ڈالنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    ایف آئی آر کےمطابق وارڈ اٹینڈنٹ مبشر زکریا ادویات چوری کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ اسٹورکیپر وقاص اور ڈسپنسر لطیف اسے چوری پر مجبور کرتے تھے۔

    ملزم نے مزید بتایا کہ اس کام میں سکیورٹی سپروائزر اعظم،گارڈ اعجاز اورعلی رضا بھی ملوث ہیں جبکہ چوری کی ادویات بلال نامی شخص کو بیچتے تھے ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز(پنیز) جنرل ہسپتال لاہور میں بھی ادویات چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا گینگ کے زیادہ تر اراکین مقامی یونین کے عہدیدارتھے جنہیں رواں ماہ 5 جولائی کو پیر کے روز رنگے ہاتھوں ادویات سمیت پکڑا گیا تھا-

    سیکیورٹی عملے نے لاکھوں روپے کی ادویات برآمد کر کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کردیں تھیں، جس کے بعد ایم ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی تھی ۔

    بتایا گیا تھا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سرکاری ملازمین جن میں اکثریت یونین عہدیداروں کی ہے ایک گینگ تشکیل دے رکھا ہے یہ پینز اور جنرل ہسپتال کے سٹورز سے مہنگی ترین ادویات چوری کرتے ہیں۔

    ایم ایس نے فوری طور پر ایڈیشنل ایم ایس پر چیز اور چیف فارماسسٹ کو موقع پر طلب کیا اور فوری تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جو ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    جبکہ اس سے قبل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی ادویات چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا-

  • ایلون مسک  ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

    ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

    اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز 6 فیصد گر گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئےدستاویزات کے مطابق ایلون مسک نےکہا ہےکہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

    رپورٹس کے مطابق جمع کرائی دستاویزات میں ایلون مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ ایلون مسک کے اس فیصلے سے ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان ایک زبردست قانونی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

    مگر ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر پیشرفت اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے اسپام اور فیک اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے حوالے نہیں کی جاتیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد ٹوئٹر کے بزنس کی جانچ پڑتال کا حصہ ہے کیونکہ یہ کمپنی زیادہ تر آمدنی اشتہارات سے حاصل کرتی ہے۔

    ایلون مسک کے ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’ٹوئٹر بورڈ مسک کو معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کرنے کیلئے قانونی کارروائی کرے گا-


    خیال رہے کہ معاہدے میں کہا گیا تھا کہ اگر ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ بدلتے ہیں تو معاہدے کے تحت انہیں بینک فیس کی مد میں ایک ارب ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے رہنما طاہر مشہدی کراچی میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :اہل خانہ کے مطابق طاہر مشہدی کچھ عرصے سے بیمار تھے تاہم جمعے کی رات کو ان کا انتقال ہوگیا طاہر مشہدی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ملیر کینٹ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ریٹائرڈ کرنل طاہر مشہدی پیپلزپارٹی سے قبل ایم کیو ایم سے منسلک تھے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر طاہر مشہدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم سینٹر طاہر مشہدی ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے،مرحوم طاہر مشہدی شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مؤثر کردار ادا کرتے رہے، مرحوم طاہر مشہدی کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کرتا ہوں،

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورسینیٹر طاہر مشہدی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر طاہر مشہدی کی پارلیمانی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالی سابق سینیٹر طاہر مشہدی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر دے

    سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائی،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم طاہر حسین مشہدی ایک مدبر سیاستدان تھے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ملک میں جمہوریت کے فروغ اور ایوان بالاء میں قانون سازی کے حوالے سے مرحوم سینیٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کہ مرحوم سینیٹرکی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا

  • مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 54 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ 30جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کے بہن بھائیوں میں ان کے سب سے زیادہ قریب تھیں 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی ان کی شادی 1918 میں ہوئی تھی۔ لیکن جب 1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو وہ اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں۔

    بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا محترمہ فاطمہ جناح نے بھائی محمدعلی جناح کیساتھ ملکر آزادی تحریک میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ فاطمہ جناح آزاد وطن کے حصول کیلئے پیش پیش رہیں۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے تحریک پاکستان کے دوران نہ صرف مسلم خواتین کی رہنمائی کی بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی بھرپور اخلاقی مدد کرتے ہوئے نئے وطن کے حصول کے مشن میں‌ عملی طور پر ان کے ساتھ رہیں۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ نے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان بنایا۔ قائداعظم کے شانہ بشانہ رہ کر ان کا حوصلہ بڑھاتیں اور سیاسی معاملات میں انھیں قابل عمل مشورے دیتیں۔ ان کی ذات میں بھی وہی اصول اور قائدانہ صلاحیت تھی جو قدرت نے ان کے بھائی کو ودیعت کر رکھی تھی-

    پاکستان بننے کے بعد بھی اپنے بھائی کی طرح محترمہ میدان عمل میں متحرک رہیں۔ قائداعظم کی وفات کے بعد قوم کو مایوسی کی کیفیت نے گھیرا تو آپ نے اہل وطن کی رہنمائی کی۔ قوم کو دوبارہ سے قائد کا پیغام یاد کروایا اور اپنی تقاریر سے ان میں نئی روح پھونک دی۔ بانی پاکستان کے انتقال کے بعد فاطمہ جناح، عملی سیاست سے کنارہ کش ہوگئیں، مگر 1964 میں جب جمہوریت کے بجائے ملک میں آمریت کی جڑیں پھیلنے لگیں تو وہ ایک مرتبہ پھر عملی طور پر میدان میں اتر آئیں۔

    جنرل ایوب خان نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا آپ نے 1964 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا، 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئیں، وصیت کے مطابق آ پ کو بھائی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پہلو میں دفن کیا گیا-