Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر سیمی راحیل چینل اور شو سے منسلک افراد پر برہم

    مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر سیمی راحیل چینل اور شو سے منسلک افراد پر برہم

    پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسرپر کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرکے افسوسناک واقعے سے متعلق متعدد سوالات کیے جس پر سیمی راحیل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پیمرا سے شو کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے-

    کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ مروہ کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ اس دل سوز واقعے پر ہر دل دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں مروہ کے والدین کو بلایا اور واقعے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔

    ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں معروف سماجی کارکن صارم برنی اور ایک قانون دان کو بلایا۔ پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کئے جس پر برقع میں ملبوس مروہ کی دادی زار و قطار رونے لگیں اور ایک موقع پر خود ندا یاسر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا اور پیمرا سے شو کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب اداکارہ سیمی راحیل نے بھی شو کے خلاف آواز اٹھائی ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے شو کی ایک تصوری شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ایک مارننگ شو میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سال کی بچی کے والدین کو فون کرنا !!! !!! ان سے تفصیل سے سوال کریں … اپنا درد دکھانا؟ آپ اس طرح کیسے کر سکتے ہیں آپ کتنے غیرانسانی اور بے حس ہوسکتے ہیں!؟
    https://www.instagram.com/p/CFM0G_0hdy-/
    انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آر پی حاصل کرنے کے لئے آپ اس طرح لوگوں کے درد کو کم کرتے ہیں ؟

    اداکارہ نے لکھا کہ اس طرح کے قابل رحم سلوک پرچینل اور شو سے منسلک سب افراد کو شرم آنی چاہئے!

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں پیمرا کو چینل کی اس حرکت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اس میڈیا کا حصہ ہوں-

    زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر صارفین ندا یاسر پر برہم

    مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا…

    جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

    5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں اُشنا شاہ

    منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ

    ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی…

  • کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    عالمگیر وبا میں مبتلا بالی و ڈ کی معروف اداکارہ اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کو قرنطینہ میں بیٹوں کی یاد ستانے لگی-

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا قرنطینہ میں بیٹوں کو یاد کرنے لگیں اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ارحان خان اور اُس کے پالتو کتے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں گھر کی دوسری جانب سے ملائکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پیار سرحدوں کی قید سے آزاد ہے سماجی فاصلہ اور ازخود تنہائی کے ساتھ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھنے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFG7ykKhjqU/
    اداکارہ نے لکھا کہ میرا دل یہ سوچ کر ہی ٹوٹ جاتا ہے کہ میں کچھ دن اپنے دونوں بچوں کو گلے نہیں لگا پاؤں گی ان کے پیارے چہرے مجھے بہت ہمت اور توانائی بخشتے ہیں۔

    کورونا کی تشخیص کے بعد گھر میں قرنطینہ ہونے والی بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا وقت گزاری کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں اوراپنے قرنطینہ کے بوریت بھرے وقت کو مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں ملائکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک گھر ہی میں رہیں گی اور کسی سے نہیں ملیں گی۔

    اس سےقبل ملائکہ اڑورا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ویکسین نکال دو بھائی ورنہ جوانی نکل جائے گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور چند روز قبل بالی وڈ اداکار ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد اداکارہ ملائیکہ اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی-

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما تھے اب ان کی حالت بھی اب کافی بہتر ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

     

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • سیمی راحیل نے عظمیٰ گیلانی کو شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ قرار دیا

    سیمی راحیل نے عظمیٰ گیلانی کو شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اداکارہ عظمیٰ گیلانی کو شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی :سینئیر اداکارہ سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی میں عظمیٰ گیلانی کے ساتھ کئے گئے ایک ڈرامے کی تصویر شیئرکی-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے سیمی راحیل نے لکھا کہ یہ وہ بہترین وقت تھا جب اپنے پسندیدہ اور بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
    https://www.instagram.com/p/CFK0TP5hToF/
    سینئیر اداکارہ نے عظمیٰ گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ خاص طور پر عظمٰی گیلانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے بہت کچھ سیکھا جو شوبز انڈسٹری کی بہت باصلاحیت اور لیجنڈ اداکارہ ہیں-

    خیال رہے کہ دونوں سینئر اداکاراؤں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) پر نشر کئے گئے بانو قدسیہ کے ڈرامے ’کوئی تو ہو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

    "چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”

  • کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جوبچوں کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے   نادیہ جمیل

    کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جوبچوں کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے نادیہ جمیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جو ان کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے۔

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن و اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بچوں کےساتھ کھیل رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اداکارہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFNrD3QhXHT/
    نادیہ جمیل نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچے میرا دل ہیں میری حوصلہ افزائی ہیں اور انہی سے مجھے ہمت ملتی ہیں۔

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو بہادری اورہمت سے شکست دینے والی اداکارہ نے لکھا کہ میں ہر دن ماضی کے ان خوبصورت دنوں کو یاد کرتی ہوں اور واپس ان دنوں میں جانے کی خواہش رکھتی ہوں جو میری پہچان ہیں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں۔

    اُنہوں نےلکھا کہ یہ وہ ہیں جو مجھے ہر طرح سے قبول کرتے ہیں اگر انہیں دل سے پیار دیا جاتا ہے تو وہ بھی جواب میں دل سے محبت دیتے ہیں اور یہ ننھے بچھ اس محبت کے مستحق ہیں-

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ میرا مقدر ان بچوں کے ساتھ اس کمرے میں ہے کوئی بیماری نہیں جو مجھے ان سے دور رکھ سکے-

    سماجی کارکن نے بچوں کی مُسکراہٹ کو ایک بہترین علاج قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان بچوں کی خوبصورت مُسکراہٹیں میرے لیے ایک بہترین علاج ثابت ہوا ہے کوئی بھی کینسر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ جو ان کی مسکراہٹوں میں موجود محبت کو روک سکے۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ ان بچوں کی وجہ سے مجھے تاریکی میں بھی روشنی ملتی ہے-

    میں ایسا ملک چاہتی ہوں جس میں ہر عقیدے اور ہر صنف کا احترام کیا جائے اور ہر ایک کو انصاف ملے نادیہ جمیل

  • شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم بھی کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سولر سسٹم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے –

    شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سےتنگ آکر ٹوئٹ میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کےاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔


    وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SolarEnergy ،Karachi اور HarvestTheSun بھی استعمال کیے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

    فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے

    فیصل قریشی کی مسلسل 7 دن بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر طنزیہ تنقید

    اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی معمول پرآگئی،کے الیکٹرک کا دعویٰ

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام…

  • کنگنا رناوت نے ارمیلا ماٹونڈکر کو عریاں فلم کی سٹار قرار دیا

    کنگنا رناوت نے ارمیلا ماٹونڈکر کو عریاں فلم کی سٹار قرار دیا

    سئنئیر اداکارہ جیا بچن کی طرح ارمیلا ماٹونڈکر نے بھی کنگنا کے بالی وڈ کے خلاف دیئے گئے بیان پر تنقیدی سوالات اٹھائے تھے جس کے رد عمل میں کنگنا نے اپنی توپوں کا رخ ارمیلا کی جانب کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی :کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں بالی وڈ کو گٹر قرار دیا تھا جبکہ انہوں نے یہ بھی الزامات لگائے تھے کہ 99 فیصد بولی وڈ شخصیات ’ڈرگز‘ استعمال کرتی ہیں۔

    جس پر ارمیلا ماٹونڈکر کا رد عمل سامنے آیا تھا-

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ارمیلا ماٹونڈکر نے کنگنا رناوت کے بیان اور بالی وڈ میں ڈرگز کے استعمال پر سوالات اٹھا ئے تھے۔

    بعدازاں کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کو پورن فلم کی اسٹار قرار دے دیا –

    کنگنا کا کہنا تھا کہ ارمیلا یقینی طور پر اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں پہنچانی جاتی تھیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کس وجہ سے پہچانی جاتی تھی؟

    انھوں نے ارمیلا ماٹونڈکر کے الیکشن ٹکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں الیکشن ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟

    کنگنا کے ارمیلا کے لیے ایسے الفاظ پر بالی ووڈ کی کئی شخصیات اداکارہ کے حق میں بول پڑیں۔

    ارمیلا کو فحش اسٹار کہنے والی اداکار پر سوشل میڈیا پر خاص طور پر ان لوگوںنے جو صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں ان پر تنقید کی ہے۔

    ارمیلا نے بھی مانیکرنیکا اسٹار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مہذب کنبے’ میں سے کوئی بھی دوسری عورت کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کرتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کنگنا منشیات فروشوں کے خلاف باتیں کررہی ہیں ، انہیں اپنے آبائی ریاست ہماچل پردیش کی طرف دیکھنا شروع کردینا چاہئے جہاں سے منشیات نکلتی ہے۔

    واضح رہے کہ ارمیلا سے قبل کنگنا کے بیان پر رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جیا بچن نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے اپنا نام بنایا وہ آج اسی کو گٹر کہہ رہے ہیں۔

    آئی ایس آئی ستر سالوں میں جو کچھ نہیں کرسکی ، کنگنا رناوت نے سات ہفتوں میں کر دیا

    کنگنا رناوت کے خلاف بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

  • کسی انسان میں اتنی جرات نہیں کہ میرے ایمان اور میری آواز کو روک سکے  رابی پیزادہ

    کسی انسان میں اتنی جرات نہیں کہ میرے ایمان اور میری آواز کو روک سکے رابی پیزادہ

    شوبز انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں نے کشمیر کیلیے بولنا چھوڑا دعا نہیں،انُ کا انجام تو آپ نے دیکھنا ہی ہے انہوں نے دھمکی دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر دھمکی والے بھائیوں اپنا انجام بھی دیکھنا میں نے شوبز،پیشہ تم جیسے منافقین کو امپریس کرنے کیلیے نہیں اللہ کیلیے چھوڑا ہے-

    اپنے ایک اور ٹوئٹس میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ویڈیو ‏نہ صرف رکھنے کی دھمکیاں دو بلکہ اپلوڈ بھی کرو، گناہ جاریا تو آج تک قابیل بھی بھگت رہا ہے –

    انہوں نے لکھا کہ رابی آج بھی وہی ہے،صرف راستہ اللہ کا ہے۔کسی انسان کی الحمداللہ اتنی جرات نہیں میرے ایمان اور میری آواز کو روک سکے،کچھ شیطانوں سے میرا دین کا سفر برداشت نہیں، مگر جبار وقہار میرے ساتھ ہے-

    رابی نے مزید لکھا کہ ‏آج یہ بات سچ ثابت ہوگئ جب ایک دوست نے کہا رابی اگر اللہ کیلیے شوبز چھوڑا تو لوگ ساری زندگی طعنے دیں گ- دین کے سفر میں ہماری منافقت سامنے آجاتی ہے، اگر شوبز میں رہو گی تو جلد بھول جائیں گے جیسا پہلے اور اب کچھ شوبز خواتین کے لیک ڈیٹا کے ساتھ ہوتا رہا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں تھیں رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی رابی پیرزادہ نے ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا-

    رابی پیرزادہ پسٹل لے کر لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹروے سفر پر نکل پڑیں

  • میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا تسلیم پرکوثر نامی خاتون نے دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج کروایا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔

    سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی سول جج عدنان علی نے تسلیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

    خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمٰن کے نام کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتےہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    بچے کی حوالگی کیس میں عدالت نے محسن عباس حیدر کوآئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع…

  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو  دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

    معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اورلینڈو بلوم کی بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم کو ہاتھ سے تیار کیا ایک خوبصورت کمبل تحفے میں بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیٹی پیری نے ایک خوبصورت اور نرم و ملائم بچوں کے کمبل کی تصویر شیئر کی جو گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کی جانب سے اُن کی ننھی بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے بھیجے گئے تحفے پر ہاتھ کی کڑھائی سے ’بےبی بلوم‘ لکھا گیا ہے جبکہ اُس کے ساتھ ہی ایک پھول بھی بنایا گیا ہے۔

    امریکی گلوکارہ نے اس خوبصورت تحفے کے ساتھ کیٹی پیری اور اُن کی بیٹی کے لیے محبت بھرا پیغام بھی بھیجا۔
    https://www.instagram.com/p/CFG0-c3hU04/
    تحفے کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیٹی پیری نے لکھا کہ مس ڈیسی نے ٹیلر سوئفٹ کے اس خوبصورت تحفے کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور مجھے اُمید ہے کہ جب تک وہ بڑ ی نہیں ہوجاتیں تب تک یہ تحفہ استعمال کرتی رہیں گی۔

    خیال رہے کہ کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی اور دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

    دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

    لیکن گزشتہ ماہ ہی اس جوڑے کا ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’ڈیسی ڈوو بلوم‘ ہے تاہم اب خیال ظاہر کیا جار ہا ہے کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے تو دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  • مایا علی کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مایا علی کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویرخوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مایا علی اکثر و بیشتر اپنی خوبصورت تصاویر اور مداحوں کے لئے معنی خیز پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

    مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شئیر کیں ہیں جن میں مایا علی بے حد حسین لگ رہی ہیں اداکارہ کی تصاویر نے وائرل ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFMdh3pnFUd/
    مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ایک نہایت خوبصورت شعر لکھتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ اوّل اوّل کی دوستی ہے ابھی ۔۔۔ اک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی ۔
    https://www.instagram.com/p/CFMrbpUHNkk/
    https://www.instagram.com/p/CFMRKVJnHIr/
    مایا علی کی تصاویر اور اور شعر پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے-

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل