Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے  اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ عورت کو ئی چیز نہیں بلکہ اسے انسان سمجھتے ہوئے عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ گذشتہ روز شوبز ستاروں نے اس حوالے سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا-

    اعجاز اسلم نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عورت کو کوئی چیز نہیں بلکہ انسان سمجھا جائے-


    انہوں نے کہا کہ ایک اچھے معاشرے میں خواتین کو محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے اور اسے اس بات کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ اسے ہر حال میں سنا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور مرد ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہماری موجودگی خواتین کو خوف زدہ کرنے کی بجائے عزت کے محفوظ ہونے کا احساس دلائے۔

    اعجاز اسلم نے مزید لکھا کہ ہم سب کو خواتین کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں۔

    ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات: ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی سجل علی

    مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی…

     

    اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا…

    موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

  • فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر عروہ حسین کا محبت بھرا پیغام

    فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر عروہ حسین کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ پر عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک تصویرشئیر کی جس میں وہ فرحان سعید کی سالگرہ مناتی نظر آرہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFHQG45FGBr/
    عروہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے فرحان سعید کے لیے موسیقی کی تھیم کا ایک خصوصی کیک تیار کروایا جس پر ایک گلوکار ہاتھ میں مائک تھامے گلوکاری کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن مستقبل کے لئے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا-

    عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی-

    دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی سالگرہ کے خصوصی کیک کے لیے اپنی اہلیہ عروہ حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFHetb9lddc/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری سالگرہ کے دن میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میرے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں جب بھی اپنے مداحوں کے پیغامات پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جس محبت سے نوازا ہے میں تو شاید اس کے لائق بھی نہیں تھا اور مجھے یہ سب ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔

    گلوکار نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتا ہوں کہ جو اپنے قیمتی وقت سے تھوڑا وقت مجھے بھی دیتے ہیں۔

    آخر میں فرحان سعید نے اپنی اہلیہ عروہ حسین سے اظہار محبت کرتے ہوئے سالگرہ کے خوبصورت کیک کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل گلوکار و اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال پوچھا تھا انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ماضی کا سُپر ہٹ گانا ’سجنی‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں اُن کے ہمراہ جل بینڈ کے گلوکار گوہر ممتاز بھی ہیں جو گیٹار بجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFCTMttFo4N/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال کرتے لکھا تھا کہ آپ سب اندازہ لگائیں کہ اُس وقت میری عُمر کتنی تھی؟

    انہوں نے لکھا تھا کہ سجنی کو ایک لمبا عرصہ ہوگیا ہے اور مجھے یہ سب ایک خواب محسوس ہوتا ہے اب مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے اسٹیچ پر پرفارمنس دوں اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کروں-

    فرحان سعید کی جانب سے اُن کی عُمر پوچھنے پر مداحوں نے اپنے اندازے لگاتے ہوئے مختلف جواب دیئے-

    عروسہ قریشی کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

  • پاکستان کی خوبصورتی نے عروہ حسین کو مسحور کر دیا

    پاکستان کی خوبصورتی نے عروہ حسین کو مسحور کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ہر بار پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران لی گئیں اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ اسکردو میں موجود پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین کچورا جھیل کی ایک کشتی میں کھڑی ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے فخریہ انداز میں لکھا کہ یہ ہے میرا خوبصورت پاکستان اور ہر بار اس کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFFGqgSlXly/
    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اسکردو اور ٹریول پاکستان بھی استعمال کیا۔

    اس کے علاوہ عروہ حسین نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شگر فورٹ اسکردو میں موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFEsSjvF72G/
    عروہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 400 سال پرانے شگر قلعے کی کہانیوں نے میرے اندر کے بچے کو جگا دیا ہے کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اس طرح کی تاریخ بہت پسند کرتی ہے۔

    عروہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ جھیل میں کشتی چلاتی نظر آرہی تھیں۔
    https://www.instagram.com/p/CE9Krp0l4Gz/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا اُنہوں نےلکھا کہ کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔

    عروہ حسین نے مزید لکھا تھا کہ اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔

    اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    مایا علی کو محبت کب ہو گی بتا دیا

  • ابشام نامی شخص کی فاطمہ عامر کا ریپ کرنے اور اس کے اہل خانہ کو مارنے کی دھمکیاں، سوشل میڈیا صارفین کا اعلی حکام سےابشام زاہد کو فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ابشام نامی شخص کی فاطمہ عامر کا ریپ کرنے اور اس کے اہل خانہ کو مارنے کی دھمکیاں، سوشل میڈیا صارفین کا اعلی حکام سےابشام زاہد کو فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    آج دوپہر پاکستان ٹوئٹر پینل پر فاطمہ عامر شیخ نامی خاتون کی جانب سے #ibshamzahidbehindthebars ٹرینڈ اس وقت سامنے آیا جب ابشام نامی شخص نے فاطمہ کے والد کو بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی دی اور ساتھ ہی لڑکی کو بھی غیر اخلاقی میسج کئے اور اس کے باپ کو قتل کرنے کی دھمکی دی-

    باغی ٹی وی : ابھی مروہ کیس اور موٹر وے کیس کے شاک سے عوام نکلی نہیں کہ جہلم میں امام مسجد کا سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آ گیا اور ابھی وہ معاملہ سلجھا نہیں کہ پاکستان ٹویٹر پینل پر آج دوپہر سے #ibshamzahidbehindthebars ٹرینڈ پر ہے جس میں ابشام نامی شخص نے متاثرہ شخص کو بیٹی فاطمہ عامر شیخ کا ریپ کرنے کی دھمکی دی اور ساتھ ہی اس کی بیٹی کو غیر اخلاقی میسجز کرتے ہوئےاس کے باپہ کو قتل کرنے کی دھمکی دی اس شخص کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    اس ٹرینڈ کے سامنے آنے پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور اس شخص کو سزا دینے اور فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-


    ایک سوشل میڈیا صارف نے اس شخص کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کو ہراساں اور ڈرا رہا ہے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اس تصویر کو پھیلائیں تاکہ یہ اعلی حکام تک پہنچ جائے-


    ایک صارف نے لکھا کہ جب لڑکی نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ، تو اسے یہ کہنے کی ہمت ہو گئی میرا دادا اور باپ دونوں جیل جا چکے ہے وہ کھل کر اسے دھمکیاں دے رہا ہے کیا ہم اتنے بے غیرت ہیں کہ اپنی بہن کو بچا نہیں سکتے؟


    ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لڑکا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو-


    ایک صارف نے لکھا کہ آئیے سب کو دکھائیں کہ فاطمہ تنہا نہیں ہیں اوریہ لڑکا اسے چھو نہیں سکتا ہے-
    https://twitter.com/saimxalam/status/1305523263641210881?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اس لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ فیملی کسی بھی طرح سے اسےسپورٹ نہیں کرتی۔ اس کے پاس سوک گاڑی ہے ، اسلحہ اور شراب ہے۔ اس کے پاس ان سب کے لئے پیسے کہاں سے آتے ہیں؟
    https://twitter.com/simonsaysrant/status/1305425802679513088?s=20
    فاطمہ کے دوست نے لکھا کہ فاطمہ کی زندگی خطرے میں ہے۔یہ شخص (ابشام) میری دوست (فاطمہ) کو اسے اور اس کے اہل خانہ کو مارنے / زیادتی کرنے کے لئے ہراساں اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس کے اہل خانہ نے ہر قانونی طریقے سے ہر ممکن کوشش کی لیکن ہمارا نظام اسے انصاف دلانے میں ناکام رہا ہے۔ اس نے خود ہی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے –
    https://twitter.com/EbadKhalil2/status/1305523885207625730?s=20
    ایک صارف نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست مدینہ میں کوئی خاتون محفوط نہیں ہے-
    https://twitter.com/mubashirahsan/status/1305531707081265153?s=20
    صارفین نے مطالبہ کئے کہ ابشام نامی شخص کو گرفتار کیا جائے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے-


    ایک صارف نے لکھا کہ ہم اس شخص کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں-


    https://twitter.com/fakeqamar/status/1305520803015000069?s=20


    https://twitter.com/Farightime/status/1305521386782367744?s=20
    https://twitter.com/hash9998/status/1305527392786677760?s=20


    متاثرہ خاتون فاطمہ نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ ، آپ کی حمایت اور محبت نے مجھے سب کی حوصلہ افزائی کی ہے ، آپ کی مدد صرف میرے لئے نہیں ہے بلکہ سیکڑوں دوسری لڑکیوں کے لئے ہے جو روزانہ گزرتی ہیں کیونکہ اس جیسے جانوروں کو ہمارے نظام نے شہہ دی ہے۔ شیئر کرتے رہیں!

  • موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

    موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

    لاہور موٹر وے زیادتی کیس کےخلاف شوبز فنکار سڑکوں پر نکل آئے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی: موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے جہاں عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے وہیں حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی برہمی کا اظہار کر رہی ہیں اور پوری قوم یکجا ہوکر زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہی ہے تو کچھ لوگ ان مجرمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CFHpWOfjhkI/?igshid=12sk1x2g5g5ql
    موٹروے زیادتی کیس کے خلاف فنکاروں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہم تین سال کی عمر سے جانتے ہیں کہ ہم محفوظ نہیں ہم نے اگر خوف کے ساتھ ہی جینا ہے تو محافظ کس لئے ہیں محافظ اگر یہ بتائیں کہ محفوظ نہیں تو ان کی کیا ضرورت ہے ہم ٹیکسز کس بات کے دے رہیں ہیں جب کہ سر عام پھانسی کوئی حل نہیں ہے ہم تیز ترین ٹرائل کی ڈیمانڈ کررہے ہیں

    اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ زینب کے لئے بھی ہم احتجاج کے لئے آئے تھے عورت اپنی عزت نہیں گنواتی زیادتی کرنے والے کی عزت جاتی ہے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں روزمرہ کی زندگی میں بچوں کو سب سکھانا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFHyR9rhpyL/?igshid=ezp2hmw9v72d
    ماہرہ خان نے کہا کہ ہم تمام خواتین کے لئے ایک محفوظ قوم کا مطالبہ کرتے ہیں !!گھر پر ، سڑکوں پر ، کام پر ، تنہا ، بچوں کے ساتھ ، بغیر بچوں کے ، اسکرٹ میں یا برقع میں۔ وہ جہاں بھی جس بھی حالت میں ہوں ہم حفاظت کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CFHvGjtDWCM/?igshid=166ihkb3dqv0t
    اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور نے بے وقوفانہ بات کی ہے، اب مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے اور بات کس طرح کرنی ہے عورتوں کو کیسے بہٹھنا ہے کیسے چلنا ہے اور کیسے بولنا ہے بہت سمجھا لیا اب وقت ہے کہ مردوں کو سمجھایا جائے-


    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ،ملک میں بڑھتے زیادتی کے کیسز اور لاہور موٹر وے واقعے پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

    اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا…

    ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر یاسر حسین کی پڑھی گئی نظم مملکت خداداد…

    اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

    ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی…

  • فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے

    فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے-

    باغی ٹی وی: اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔

    اداکار نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔


    آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر یہ سب کیا ہورہا ہے؟

    فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔


    اداکار کے اس ٹوئٹ پر جہاں ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ جواب دیئے تو وہیں اداکار، میزبان و گلوکار فخر عالم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔


    https://twitter.com/syedamuzammil4/status/1305025343972139010?s=20
    https://twitter.com/azadali2590/status/1305030061280681986?s=20


    https://twitter.com/YOUSUFHUSSAINI/status/1305031433359106048?s=20


    دوسری جانب فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بل کا اکاؤنٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم ان باکس میں ہو-


    اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔


    فخر عالم کے اس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ آؤ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں۔

    جس پر فخر عالم نے لکھا کہ چل ٹھیک ہے اپنا ڈی ایم چیک کرو میں نے آپ کو 3 کلو وات بجلی سینڈ کی ہے-


    ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا کرتے ہیں کہ سارے ڈیفنس کراچی والے چندہ کر کے اپنا ایک بجلی گھر بناتے ہیں کیوں کہ اب بجلی DHA میں صرف جاتی ہے آتی نہیں-

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

    فیصل قریشی کی مسلسل 7 دن بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر طنزیہ تنقید

    اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی معمول پرآگئی،کے الیکٹرک کا دعویٰ

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام…

  • اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے  سونیا حسین

    اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک خصوصی تصویر پوسٹ کی جس میں عورت سے جنسی زیادتی کی دردناک منظر کشی دکھائی گئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFFcLoAjJKM/
    سونیا حسین نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بس بہت ہوگیا اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب پاکستان میں کسی کو جنسی زیادتی کا شکار نہیں بننے دیا جائےگا۔

    سونیا حسین نے ملک میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے لکھا کہ ہم اپنے ملک کو ہر شخص کے لیے ایک بہتر اور محفوظ جگہ بنانا چاہتے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب ہم اپنی دبی ہوئی آوازوں کو بُلند کریں اور انصاف کے لیے مل کر کھڑیں ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ اب بس !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! بہت اچھا !!!!! باہر نکلو !!!! آواز اُٹھاؤ !!!!!

    اداکارہ نے آج شام 5 بجے کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں سوشل میڈیا صارفین کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب بھی مجھ سمیت میرے ساتھیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب آئیں 14ستمبر، شام 5 بجے سے 7 بجے تک جہاں ہم جنسی زیادتی کے خلاف ایک پُرامن احتجاج کریں گے۔

    آخر میں اُنہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ کیا ہم سب ایک ساتھ ہیں؟

    اس سے قبل سونیا حسین نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز اور لاہور موٹروے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات بیان کیے تھے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔

    اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
    https://www.instagram.com/p/CE_j9OnDvKq/
    اُنہوں نے لکھا تھا کہ جب تک ان سربراہوں اور قانون کے محافظوں کے گھروں میں گُھس کر اُنہیں جوتے نہیں ماریں جائیں گے تب تک اعلی حکام کو احساس نہیں ہوگا کہ درد خوف ،تکلیف اور غیر محفوظ ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے۔

    سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہیں جس کسی کو بھی میرے الفاظ نامناسب اور غیر اخلاقی لگے ہوں ۔

    اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ سچ پوچھیں تو جتنا غصّہ اور غبار میرے اندار اس وقت موجود ہے اُس کے آگے میری یہ باتیں تو 0.1 فیصد بھی نہیں ہیں-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم ایسے بدعنوان اور نا اہل رہنماؤں کے مستحق نہیں ہیں۔

    سونیا حسین نے اپنے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ہم سب ساتھ ہیں؟

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے نیلم منیر

    اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

    پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ،ملک میں بڑھتے زیادتی کے کیسز اور لاہور موٹر وے واقعے پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

  • مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی  نیمل خاور

    مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی نیمل خاور

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کا حالیہ زیادتی کے واقعات پر کہنا ہے کہ مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے کہ جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی

    باغی ٹی وی : چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معراف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیمل خاور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک اور دن ایک اور زیادتی جہلم میں 7 سالہ بچی کے ساتھ امام مسجد کی زیادتی، موٹر وے واقعہ اور مروہ کو زیادتی کرنے کے بعد جلا دینا ایسے تمام واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔


    نیمل نے لکھا کہ پاکستان اپنی خواتین کے لئے کب محفوظ ہوگا؟ مجھے اس دن کا بے صبری سے انتظار ہے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ 

  • رابی پیرزادہ پسٹل لے کر لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹروے سفر پر نکل پڑیں

    رابی پیرزادہ پسٹل لے کر لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹروے سفر پر نکل پڑیں

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹر وے سفر کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پسٹل ساتھ رکھ لیا-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اس واقعے سے خوفزدہ ہوتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بھی سفر کے دوران اپنی حفاظت کے لئے پسٹل ساتھ رکھ لیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر رابی پیرزادہ نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہے اور ان کی گود میں ہسٹل پڑا ہے جبکہ ہاتھ میں پسٹل کی گولیاں اور میگزین پکڑ رکھا ہے-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے لکھا کہ ‏آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے تو احتیاطی تدبیار کے تحت یہ پسٹل ساتھ رکھ رہی ہوں-

    رابی نے غم وغڈے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں،مجھ سے ذیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی،ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو-

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر گوجرانوالہ واپس ثناء نامی خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ

    اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

    شوبز فنکاروں کا لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

  • علی ظفر نے بھی سینئیر اداکار راشد محمود کے حق میں آواز بُلند کر دی

    علی ظفر نے بھی سینئیر اداکار راشد محمود کے حق میں آواز بُلند کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی سینئیر اداکار راشد محمود کے ساتھ کئے گئے سلوک پر پی ٹی وی پر برہمی کا اظہار کیا ہے –

    باغی ٹی وی : گلوکار علی ظفر نے شمعون عباسی کے سینئر اداکار راشد محمود کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک واقعہ بیان کیا کہ جب اُنہوں نے سرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کیا تھا۔

    علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اُنہیں وہ دن یاد ہے جب وہ سرکاری ٹی وی چینل کا دورہ کرنے گئے تھے اور وہاں اُنہوں نےدیکھا تھا کہ ایک سینئر اور نامور فنکار ادارے سے درخواست کررہا تھا کہ اُن کے کام کی ادائیگی بڑھائی جائے کیونکہ اُس وقت بھی ادارہ اُنہیں انتہائی کم ادائیگی کر رہا تھا۔


    گلوکار نے لکھا کہ یہ سارا منظر دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہم یں اُس وقت تک یہاں کام نہیں کروں کہ جب تک یہ ادارہ ان معاملات کو ٹھیک کرنے کی منظوری نہیں دے دیتا۔

    علی ظفر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے یہاں فنکاروں، اداکاروں، پروڈیوسرز حتیٰ کے صحافی اور دیگر ملازمین کے لیے اپنی ماہانہ وار تنخواہوں کی وقت پر نہ ادائیگی ایک معمول بن گیا ہے۔


    اُنہوں نے لکھا کہ ادارے تنخواہ دیتے وقت اس طرح رویہ اختیار کرتے ہیں جیسے ان پر کوئی احسان کر رہے ہوں اس کلچر کو ختم ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا قانون ہونا چاہئے جو بروقت ادائیگی کا پابند ہو۔

    گلوکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک معاشرہ تخلیقی اور ادبی صنعت کے ساتھ جس طرح سلوک کرتا ہے اُسی سے دُنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔


    واضح رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے صرف 620 روپے کا چیک دینے پر شمعون عباسی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر راشد محمود اور چیک کی تصویر شیئر کی تھی جو سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے سینئر اداکار کو بھیجا گیا تھا-

    ٹوئٹر پر راشد محمود اور چیک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شمعون عباس نے لکھا کہ پی ٹی وی نیٹ ورک جیسے ادارے کی طرف سے مسٹر راشد محمود کو صرف 620 روپے کی ادائیگی کرنا میری سمجھ سے باہر ہے۔

    شمعون عباسی نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر اس ملک میں پرائڈ آف پرفارمنس اداکار کو اُس کے کام کی ادائیگی کرنے کا کیا معیار ہے؟

    اداکار نے سوال کیا کہ کیا راشد محمود نے کئی دہائیوں تک شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات سرانجام نہیں دی ہیں؟

    واضح رہے کہ : گزشتہ دنوں سرکاری ٹی وی چینل نے پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا اعزاز اپنے نام کر نے والے سینئر اداکار راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک بھیجا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    راشد محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل نے 620 روپے کا چیک بھیج کر اُن کی 40 سال کی خدمات کی تضحیک کی ہے۔

    سینئیر اداکار راشد محمود کاشمیری کا پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان