Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اشتیاق احمد کی جاسوسی ناول سیریز انسپکٹر جمشید جلد ویب سیریز کے طور پر سامنے آئے گا

    اشتیاق احمد کی جاسوسی ناول سیریز انسپکٹر جمشید جلد ویب سیریز کے طور پر سامنے آئے گا

    پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور جاسوسی ناول سیریز انسپکٹر جمشید جلد ویب سیریز کے طور پر سامنے آئے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے مشہور جاسوس ناول سیریز انسپکٹر جمشید جلد ویب سیریز کے طور پر پیش کیا جائے گا سی ون شارٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ سیریز افسانوی رائٹر اشتیاق احمد کو خراج تحسین ہے جو اپنے جاسوسی ناولز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

    اشتیاق احمد نے 70 کی دہائی میں یہ سیریز لکھنا شروع کی تھی اور ان کی مختلف جاسوسی سیریز کا یہ سلسلہ تقریباً 3 دہائیوں تک جاری رہا۔

    یہ کرائم ناولز کی سیریز ہے جس میں ایک جاسوس، انسپکٹر جمشید اپنے تین ساتھی بچوں محمود، فاروق، اور فرزانہ کی مدد سے جرائم کا پتہ لگاتے ہیں یہ سیریز نہ صرف تجسس اور ایکشن سے بھرپور تھی بلکہ اس میں انتہائی اہم سبق بھی موجود تھے جو اس کی مقبولیت کی وجہ بنے۔

    انسپکٹر جمشید کے علاوہ اشتیاق احمد نے انسپکٹر کامران سیریز، شوکی سیریز بھی لکھیں تھیں۔

    اشتیاق احمد نے 187 جمشید سیریز، 73 کامران سیریز ، 55 شوکی سیریز لکھی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے ان سیریز کے خصوصی خاص نمبرز اور منی خاص نمبرز بھی لکھے تھے۔

    انسپکٹر جمشید سیریز کا سسپنس سے بھرپور ٹریلر جاری کیا گیا ہے جو ڈائیلاگز نہ ہونے کے باوجود بھی کافی متاثر کن ہے۔

    اس ویب سیریز کو عدنان بٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے جبکہ اس کی ہدایات فہد نور دیں گے۔

    ان کے مطابق یہ ویب سیریز والدین کو اپنے بچوں کی اخلاقی اقدار میں بہتری لانے کے لیے بااختیار بنانے میں مقامی طور پر متعلقہ اور بامعنی مواد بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی اس ویب سیریز انسپکٹر جمشید بچوں محمود، فاروق ، اور فرزانہ کے ساتھ مل کر کیسز حل کریں گے تاہم ویب سیریز کے ریلیز ہونے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

    کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

  • علم نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟14 ستمبر 2020 تا 20 ستمبر 2020

    علم نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟14 ستمبر 2020 تا 20 ستمبر 2020

    باغی ستارے

    علم نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا 14 ستمبر 2020 تا 20 ستمبر 2020

    01: برج حمل:( سیارہ مریخ 21 مارچ تا 20 اپریل)
    آسٹرو پالمسٹ سید محمد اجمل رحیم کے مطابق 14 اور 15 ستمبر کو برج حمل سے منسلک افراد کے ہفتے کی شروعا ت بہت اچھی ہو گی موڈ خوشگوار ہو گا چہرے پر مسکراہٹ ہوگی ہلہ گلہ موج مستی کرنے کو دل کرے گا اگر آفس میں بھی ساتھیوں کے ساتھ مزاحیہ اندز میں چلیں گے شام کو دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے نظر آئیں گے گپ شپ لگائیں گے دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے ایکٹیو ہوں گے اچھی اچھی باتیں کریں گے بہت انرجی ہو گی اور بھاگ بھاگ کر کام سرانجام دیں گے بیرون ممالک طلباء بہت زیادہ ایکٹیو ہوں گے سٹاک ایکسچینج والے لوگوں کے لئے یہ بہت اچھے دن ہیں ان کا عوج ہوگا پیسے کماتے نظر آرہے ہیں ان کی پرسنالٹی چارمنگ ہوگی- 16 اور17 کو گورمنٹ جاب والے لوگ محنت کریں گے اور ایکٹیو رہیں گے پریکٹیکل ہو کر سنجیدگی سے ترتیب سسے کام کریں گے دماغی طور پر بھی متحرک ہوں گے- جن کی جاب کوویڈ کی وجہ سے رک گئی تھی دوبارہ لیٹر ملیں گے اور جاب شروع کریں گے-قرضے سے خلاصی ہوگی قانونی معاملات ان کے حق میں ہوں گے -18 اور19 کو خاس قسم کی انرجی ہوگی حافطہ تیز ہوگا دانشمندی عروج پر ہوگی خوش اخلاقیاں عروج پر ہوں گی- صحت کے معاملات اچھے ہوں گے اتوار کو ڈپریسڈ ہوں گےتاہم صبر کا مظاہرہ کریں-

    02:برج ثور:(سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی)
    برج ثور سے منسلک افراد کے ہفتے کی شروعات اچھی ہوگی ان کا جھکاؤ والدہ کی طرف ہوگا شادیوں سے منسلک کاروبار عروج پر ہوگا کہ کاروبار میں مصروف ہوں گے 14 اور 15 ستمبر کو راحت و آسائش کی چیزیں خریدیں گے جیسے پلا ٹ گاڑی وغیرہ بچے اپنی پرھائی میں ایکٹیو ہوں گے گھریلو اجناس کی پیدوار اور زیری زمین اشیاء کا کاروبار اچھا ہوگا 16 اور 17 ستمبر کو بڑے پریکٹیکل ہوں گے ہر چیز ترتیب سے کریں موڈ اور حافطہ اچھا ہو گا بچوں کے ساتھ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا دل چاہے گا بیرون ممالک لوگ بھی کامیاب ہوں گے ان کے کام کی تعریف کی جائے گی گورنمنٹ کی طرف سے کچھ فوائد کا حصول ممکن ہوگا-18 اور19 تاریخ کو آپ کا دماغ ایکٹیو ہوگا چھپی صلاحیتیں سامنے آئیں گی دانمشندی کی عقل کی باتیں کریں گے جس سے آپ کے تعریفیں بھی ہوں گی صحت اچھی ہوگی انکوائری کورٹ کچہری کا کیس آپ کے حق میں ہوگا-20 تاریخ کوڈپریسڈ ہوں گے پارٹنر شپ میں بھی کافی مشکلات آئیں گی دودھ کا صدقہ دیں-

    03:برج جوزا: (سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون)
    برج جوزا سے منسلک افراد کے ہفتے کی شروعات بہت اچھی ہو گی موڈ کوشگوار ہوگا اچھے اچھے کپڑے پہنیں گے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ گپ شپ لگائیں گے ان کا خیال رکھیں گے فیملی امور ڈسکس کریں گے خط و کتابت اور اینکرز کے پروگرام اچھے ہوں گے14 اور 15 تاریخ کو اچھی اچھی باتیں کریں گے الیکٹرونک کی چیزیں خریدیں گے ٹیچرز اور وکلاء بہت اچھا پرفارم کریں گے 16 اور 17 کو پریکٹیکل ہوں گے اچھے موڈ میں ہوں گے – حافطہ تیز ہوگا گورنمنٹ کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو فوائد ملیں گے گورنمنٹ کوئی کانٹریکٹ ملے گا گھر جائیداد بنائیں گے زرعی اجناس کی چیزوں کاریٹ بڑھے گا جس سے فائدہ ہوگا 18اور 19 تاریخ کو کہیں ٹور کا پروگرام بن سکے گا دوستوں کے ساتھ رویہ اچھا ہوگا سٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والوں کو کافی منافع ہوگا پراپرٹی کا کاروبار اچھا ہوگا بیرون ملک افراد کو کامیابی حاسل ہوگی-طالبعلموں کا رزلٹ اچھا آئے گا-اتوار کر ملازم پیشہ افراد پریشر میں رہیں گے چھٹی کینسل ہو سکتی ہے کام کا پریشر ہو گا دودھ کا صدقہ دیں-

    04:برج سرطان: (سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی)
    برج سرطان سے منسلک افراد کے ہفتے کی شروعات بہت اچھی ہو گی 14 اور 15 تاریخ پیسے آئیں گے اچھے طریقے سے وقت گزاریں گے 16 اور 17 تاریخ کو بڑی بہن اور بڑے بھائی کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا گورنمنٹ کے ساتھ اچھی خط و کتابت کریں گے 18 اور 19 تاریخ کو ہی بہت ایکٹیو ہوں گے ایک نئی طاقت ان کو محسوس ہو گی کمرشل پراپرٹی بیچتے یا خریدتے نطر آرہے ہیں والدہ کی حمایت حاصل ہوگی 20 کو ڈپریسڈ ہو سکتے ہیں کسی قسم کی کوئی انویسٹمنٹ نہ کریں نیند پوری کریں آرام کریں اور دودھ کا صدقہ دیں-

    05:برج اسد :(سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست)
    برج اسد سے منسلک افردا کے ہفتے کی شروعات اچھی ہو گی 4 ا اور 15 تاریخ کو نئی چیزیں خریدیں گے شاپنگ کریں گے 16 اور 17 تاریخ کو گورنمنٹ سے فائدے حاصل ہوں گے الیکٹرونکس کی چیزیں خریدیں گے 18 اور 19 تاریخ کو بہن بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے 20 تاریخ کو والدہ کی صحت کا خیال رکھیں دودھ کا صدقہ دیں پورا ہفتہ اچھا گزرے گا-

    06:برج سنبلہ: (سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر)
    برج سنبلہ سے منسلک افراد کا ہفتہ اچھا گزرے گا محبت کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لیں دے چھی خبریں ملیں گی مخفی علوم میں دلچسپی ہو گی رومانٹک ہوں گے بیماریوں سے نجات حاصل ہو گی نیند بہت زیادہ آئے گی مہنگی شاپنگ کریں گے 16 اور 17 تاریخ کو پریکٹیکل ہوں گے حافطہ تیز ہوگا اپنی پرسنالٹی کردار اور فطرت میں بہتری لائیں گے کام پر توجہ دیں گے 18 اور 19 تاریخ کو کمرشل بزنس میں اچھا منافع ہو گا وکلا ء کی آمدن بڑھے گی 20 تاریخ کو بڑی بہن کی ڈانٹ سننی پڑے گی گھر کی کوئی چیز خراب ہو سکتی ہے جس سے چڑ چڑے ہو سکتے ہیں دودھ کا صدقہ دیں-

    07:برج میزان :(سیارہ زہرہ 24 ستمبر تا 23 اکتوبر)
    برج میزان کے ہفتے کی بھی شروعات بہت اچھی ہو گی کوئی خوشگوار سفر کریں گے بڑوں کی طرف سے فیور ملے گی خواہشات پوری ہوں گی تجارت میں فائدہ ہوگا فارن سروس والوں کے لئے یہ دن بہت مفید ثابت ہوں گے 16اور 17 کو گورنمنٹ کی طرف سے مشکلات آئیں گے خفیہ ایجنسی کے لوگوں کو مشکل ٹائم ملے گا لیکن محنت اور کوشش سے مشن پورا کر لیں گے پریشر آئے گا لیکن اسے سر پر سوار نہیں کرنا ورنہ ذاتی نقصان اٹھا سکتے ہیں 18 اور 19 تاریخ کو اپنی ذات کو ٹھیک کرتے نظر آئیں گے کامرس اور وکلاء کمرشل پراپرٹی کو بہت فائدہ پہنچے گا 20 تاریخ کو تھوڑا ڈپریسڈ ہوں گے پیسے آتے آتے رک جائیں گے بچوں کی تعلیم کے بارے میں کافی پریشان ہوں گے-

    08:برج عقرب :(سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر)
    برج عقرب سے منسلک افراد کا بھی یہ ہفتہ بہت اچھا ر ہے کوئی منافع ملے گا پروموشن ہوسکتی ہے 16 اور 17 تاریخ کو گورنمنٹ کے ساتھ مل کر کام کریں گے سنجیدہ ہو کر کام کریں گے بڑوں کی سپورٹ حاصل ہو گی ریسرچ ورکر بہت اچھے طریقے سے کام کریں گے اخراجات بڑھیں گے اتوار 20 تاریخ کوڈپریسڈ ہوں گے اپنے آپ سے لڑیں گے آرام کریں اور نیند پوری کریں دودھ کا صدقہ دیں-

    09:برج قوس: (سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر)
    اس برج سے منسلک افراد کا بھی ہفتہ اچھا رہے گا 14 اور 15 تاریخ کو روحانیت بڑھے گی بیرون ممالک طلباء کے رزلٹ اچھے آئیں گے باہر کا سفر کریں گے حج عمرہ کریں گے کسی مزار پر جائیں گے فلاحی کام کریں گے 16 اور 17 تاریخ کو حکومتی طبقہ بیوروکریٹس ججز اور پولیس بڑی محنت کریں گے اپنے کام میں کافی ایکٹیو ہوں گے بھاگ بھاگ کر کام کریں گے پروموشن ملے گی 18 اور 19 تاریخ کو کمرشل بزنس والوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا ہائر ایجوکیشن اور بزنس کے حوالے سے باہر کا سفر کریں 20 تاریخ کوغیر ضروری اخراجات کریں گے خوامخواہ پیسے خرچ کریں گے جس سے ڈپریسڈ ہوں گے دودھ کا صدقہ دیں-

    10:برج جدی :(سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری)
    برج جدی سے منسلک افراد کو ہفتے کی شروعا ت میں فائدہ پہنچے گا پراپرٹی حاصل ہو گی وراثتی جائیداد ملے گی یا ویزہ لگ جائے کوئی ان کے حق میں وصیت مل سکے گی بینک سے فائدہ حاصل ہوگا شہرت ملے گی مخفی علوم میں دلچسپی ہو گی 16 اور17 تاریخ کو روحانیت عروج پر ہو گی گورنمنٹ کی طرف سے اسکالر شپ ملے گی باہر کا سفر کریں گے کسی مزار پر جائیں گے فلاحی کام کرتے نطر آئیں گے پرسکون ہو کر کام سرانجام دیں گے 18 اور 19 تاریخ کمرشل کاروبار میں فائدہ حاصل ہوگا کامرس اکاؤنٹ اور کمیونیکشن سے منسلک لوگوں کو پروموشن ملتی نطر آرہی ہے ان کو فائدہ پہنچے گا حکومتی حکمران ایکٹیو ہوں گے 20 تاریخ کو بڑوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتا ہے کوئی خواہش پوری نہ ہونے کی وجہ مایوس ہو سکتے ہیں صحت خراب ہو سکتی ہے آرام کریں نیند پوری کریں دودھ کا صدقہ دیں-

    11:برج دلو:(سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری)
    برج دلو سے منسلک افراد کی شروعات تھوڑی رومانٹک ہو گی میاں بیوی میں کافی انڈراسٹینڈنگ ہو گی ایک دوسرے کی کپمنی میں کافی انجوائے کریں گے شاپنگ کریں گے محبت کے معاملات بڑھتے نظر آئیں گے شادی کی تاریخ فکس ہوسکے گی شراکت داری میں فائدہ ہوگا حاصل ہو گا پریکٹیکل ہو ں گے کام کو ناپ تول کر کریں گے تمام قسم کے معاملات آپ کے حق میں ہوں گے حکومت کے ساتھ لیگل ایشوز پر ایشوز پر ڈسکس کریں گے کوئی نہ کوئی نیشنیلٹی ملے گی گورنمنٹ کے خرچے پر باہر کا سفر کریں گے 18 اور 19 تاریخ کو فلاحی کام کریں گے ٹیچر اور مزہبی رہنما ایکٹیو ہوں گے اچھی دانشمندی کی باتیں کریں گے عبادت کرتے نطر آئیں گے کوئی علم سیکھتے نطر آئیں گے بیرون ملک پڑھائی میں اچھے ہوں گے اچھا رزلٹ دیں گے 20 تاریخ کو ڈپریسڈ ہوں گے آرام کریں اور نیند پوری کریں-

    12: برج حوت: (سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ)
    برج حوت سے منسلک افراد 14 اور15 تاریخ کو اپنی سروس کے معاملات میں محنت سےکام کریں گے ان کے باس ان کی تعریف کریں گے جو بھی کام کریں گے موتی پروئیں گے جو بھی کام کریں گے دل سے کریں گے ان کے ملازم ان کا ساتھ دیں گے ان کے کولیگ بھی ان کے کام میں خوشی خوشی ہاتھ بٹائیں گے کورٹ کچہری کے کیس میں فائدہ پہنچے گا ذہنی ٹیشن نہیں ہوگی صحت مند اور ٹینشن فری ہوں گے اگر کوئی زخم وغیرہ ہے تو ٹھیک ہو جائے گا ٹیچنگ وغیرہ میں کوئی سروس ملتی نظر آ رہی ہے اور اگر کوئی امتحان دیا ہے تو اس میں کامیاب ہوں گے نوکری کا ڈپریشن کتم ہو جائے گا شام کو بلی کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے 16 اور 17 تاریخ کو جن کی شراکت داری گورنمنٹ کے ساےتھ ہے انہیں فائدہ ملے گا گورنمنٹ کے پیسے ہر سفر کریں گے ان کی شادی طے ہوتی نظر آ رہی ہے فارن سروس والے اور بیرون ممالک لوگوں کی کارگردگی کو سراہا جائے گا کامیابی حاصل ہو گی خوبصورت بیٹی پیدا ہوگی 18 اور 19 تاریخ کو کمرشل پراپرٹی والوں کو فائدہ ہوگا غیر ملکی شہریت مل سکتی ہے اچھی اچھی باتیں سننے کو ملیں گی مخفی علوم اور جادو ٹونہ کی باتوں می دلچسپی بڑھے گی 20 تاریخ کو دو کشتیوں پر سوار ہوں گے مزہبی یا فلاحی کام کرنا چاہیں نہ ہو تو ڈپریسڈ ہوں گے روحانی طور پر کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں گے اچانک سفر رک جائے گا-

    علم نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا 31 اگست 2020 تا 6 ستمبر 2020

  • لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    ہا لی وڈ کی لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار-

    باغی ٹی وی : وارنر بروس فلم اسٹوڈیو نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز بند ہونےکے باعث سپرہیرو فلم ونڈر وومن 1984 کے سیکوئیل کی ریلیز کرسمس تک موخر کردی ہے

    ہا لی وڈ کی لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جبکہ مذکورہ فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس 8 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ابتدائی طور پر ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    لیکن پھر دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا پھیلنے کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز منسوخ کر کے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اگست میں بھی سینما ہاؤسز پر حکومت کی جانب سے پابندی کی وجہ سے
    اب ایک بار پھر ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز اکتوبر تک مؤخر کردی گئی۔

    تاہم پھر سوشل میڈیا یو ٹیوب پر 22 اگست کو 2020 وارنر برادرز نے ’ونڈر وومن 1984‘ کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو 2 اکتوبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔
    https://www.youtube.com/watch?v=OASpkr_ljhw&feature=youtu.beلیکن پھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بعدازاں اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔

    ونڈر وومن 1984 کو اگلے ماہ 2 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا تاہم اب ایک اور تاخیر کے بعد فلم 25 دسمبر کو کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رسان ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر پیٹی جینکنز نے ایک بیان میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس فلم کو بڑی اسکرین پر آپ کے سامنے لانا کتنا ضروری ہے جب ہم سب ایک ساتھ اسے دیکھ سکیں۔

    انہوں نےکہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو تھوڑا سا زیادہ انتظار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    ونڈر وومن کے 2 ٹریلرز ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں گال گدوت کو ایکشن میں اپنے دشمنوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

    ’ونڈر وومن 1984‘ اپنی 2017 کی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل ہے اور اس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ اپنے کردار ڈیانا کو ادا کرتی دکھائی دیں گی نئی فلم میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔

    ’ونڈر وومن 1984‘ کی ہدایات پیٹی جینکسن دی ہیں جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات بھی دی تھیں۔

    خیال رہے کہ پہلی ’ونڈر وومن‘ فلم جون 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی تھی۔

    ہالی وڈ فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے وارنر برادرز نے فلم کو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی

    اسپائیڈرمین کے بعد اب شائقین جلد ہی اسپائیڈر وومن کی مہارتوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے

  • عفت عمر کو اداکار راحت کاظمی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تنقید کا سامنا

    عفت عمر کو اداکار راحت کاظمی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تنقید کا سامنا

    سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو ماضی کے اداکار راحت کاظمی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سامنا بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ و میزبان عفت عمر کو ایک سال قبل اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین سے معاشقے کرنے کا اعتراف کرتے دکھائی دئیے تھے۔

    نعمان اعجاز کی مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی عفت عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ مرد کی جانب سے بیوی کو دھوکا دینے کا اعتراف کرنے پر ٹوکا کیوں نہیں؟

    لیکن اب خود عفت عمر کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    عفت عمر نے اگست 2019 میں فلم ہیر مان جا کی کاسٹ کا انٹرویو کیا تھا جس کی ایک ویڈیو کلپ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی جسے اب دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اداکارہ کی شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو اب بھی اداکارہ کے انسٹاگرام پر موجود ہے جس میں وہ ہنستے ہوئے اعتراف کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے ننگے پاؤں کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کا بار بار ری ٹیک کرواکر راحت کاظمی کو گلے لگایا۔
    https://www.instagram.com/p/B8yNgp-JnnF/?utm_source=ig_embed
    عفت عمر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ‘ننگے پاؤں’ میں صبا حمید اور راحت کاظمی نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے کے ایک سین کو بار بار شوٹ کروایا۔

    عفت عمر کے مطابق راحت کاظمی کو اس بات کا پتا نہیں تھا مگر میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی۔

    عفت عمر کی مذکورہ ویڈیو کلپ ان کی جانب سے اداکار علی رحمٰن اور حریم فاروق کے 30 اگست 2019 کے انٹرویو سے لی گئی تھی۔

    یہ جملے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر پر تنقید کے تیر برسانے شروع کردیئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے باپ کی عمر کے شخص راحت کاظمی سے جو کہ ڈرامے میں بھی عفت کے والد کا کردار ادا کررہے تھے، ان سے عفت عمر کا اپنی ’’رومانس کی خواہش‘‘ کے لیے گلے ملنے کا عمل افسوس ناک ہے۔

    عفت عمر کی جانب سے ڈرامے ننگے پاؤں میں والد کا کردار نبھانے والے سینیئر اداکار راحت کاظمی کے ساتھ بار بار گلے ملنے کا سین شوٹ کروانے کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں ایک سال بعد اب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے کا وہ سین بھی شیئر کیا جس میں راحت کاظمی (والد) اپنی بیٹی (عفت عمر) کو گلے لگا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CE_QXKKA7kM/?utm_source=ig_embed
    عفت عمر نے ڈرامے کا مذکورہ سین انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معصوم جھپی۔

    سوشل صارفین جو پہلے ہی اداکارہ کے ریمارکس سے خوش نہ تھے اب اس وضاحت پر مزید برہم ہوگئے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ کہاں یہ عمل ان کی رومانس کی خواہش کے لیے تھا اور اب اسے ’معصومانہ جھپی‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ دونوں باتیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔


    https://twitter.com/Rizwow/status/1303371424673955840

  • منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ

    منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ

    پاکستان کے باصلاحیت اداکار و ماڈل منیب بٹ ملکی حالات سے پئش نظر اپنی بیٹی امل کے مستقبل کے لئے خوفزدہ ہیں-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معراف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔

    کچھ ایسے ہی تشویش بھرے خیالات کا اظہار اداکارمنیب بٹ نے اپنی ننھی بیٹی امل کے لیے بھی کیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFBsv6SAMRQ/?igshid=168sar8auysfk
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نوٹ شئیر کیا جس میں ملک میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئےلکھا ہرروزصبح اٹھ کراپنی بیٹی کو دیکھتا ہوں محبت سے اطمینان سے بے حد چاہ سے لیکن اب اس میں بے حد خوف بھی شامل ہوگیا ہے سوچتا ہوں کیا یہ خوف ہمیشہ رہے گا؟

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے نیلم منیر

    اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

    شوبز فنکاروں کا لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

    موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان…

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے…

    موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

    موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    2020:ابتدائی 6 ماہ کے دوران روزانہ 8 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوئی: رپورٹ

    وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے عوامی تھیٹر فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ پہلا عوامی تھیٹر فیسٹیول 18 ستمبر 2020 کو رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

    صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کے ڈراموں میں دکھایا جائے گا کہ پاکستان کو کیسا ہونا چاہیے تمام زبان کے بولنے والوں کو اکٹھا کرنے کوشش کی ہے پچھلی مرتبہ بھی تمام فیملی ڈرامے تھے جس کو خوب پذیرائی ملی تھی-

    اس مرتبہ عوامی تھیٹرفیسٹیول بھی منفرد انداز کا ہوگا س مرتبہ فنکاروں کے لیے دگنا پیکیج رکھا گیا ہے خاص بات یہ ہے کہ ڈراموں میں دوسری اور تیسری نسل بھی میدان میں آگئی ہے۔

    محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان فنکاروں کی مدد ہے آرٹس کونسل کراچی فنکاروں کے ساتھ میک اَپ آرٹسٹ سیٹ اور لائٹس سمیت ہر چیز میں تعاون کررہا ہے –

    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے جو صورتحال رہی اس سے سب واقف ہی ہیں لوگ ڈپریشن کا شکار رہے مگر اب ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آرٹس کونسل کراچی سے اپنے چہروں پر خوشی لے کر جائیں۔

    معروف اداکار طلعت حسین نے کہا کہ انگلستان روس اور فرانس تک آرٹس کونسل کے چرچے ہیں احمد شاہ نے چند سال میں آرٹس کونسل کے لیے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہے ہمیں اور آپ لوگوں کو مل کر آرٹس کونسل کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

    سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز احمد فاروقی نے کہاکہ آرٹس کونسل آرٹسٹوں کے دم سے ہے عوامی تھیٹر فیسٹیول 18ستمبرکو شروع ہوگا اور 4 اکتوبر 2020 تک جاری رہے گا جس میں ممبران کا داخلہ فری ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ تھیٹر میں خالہ خیالوں میں، ایسا بھی ہوتا ہے، بہو ہو بہو، نوچانس، تگڑم، کھٹی آئیو خیرساں، ادھورے خواب، مسٹر کراچی، دنیا دونمبری، گھبرائیں جو نائے، اوپرا، شرارت، ہوا کی چیخ، شادی نہ کرنا یارو، بیٹی رانی اور یہی سچ ہے شامل ہیں۔

    ڈراموں میں شکیل صدیقی، رؤف لالہ، پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، نذر حسین، زاہد شاہ، آدم راٹھور، الیاس ندیم، حمید راٹھور، الطاف سومرو، عابد نوید، جمیل راہی، آفتاب کامدار، ظہور ملک، محمد علی نقوی، ریاض مخدوم، عرفان ملک اور علی حسن بھی اس کا حصہ ہیں۔ ڈرامہ روزانہ شب 8 بجے اوپن ایئر تھیٹر میں ہوگا۔

  • عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے کی مختصر دورانیے کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گنگناتے ہوئے اُن کی آنکھیں نم ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CE9QdHzJYE6/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
    گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے گانے کے بول بھی لکھے:

    تُم تھے وہ اجنبی تھے سامنے لاپتہ
    جتنا ملتے گئے ہوتے گئے جُدا

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نیو سانگ‘ بھی استعمال کیا۔

    عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈیو کلپ پر صبا قمر نے بھی گلوکار کی تعریف کی اور کمنٹ میں گانے کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’اُف‘ اور اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

    صبا قمر کے کمنٹ کے جواب میں عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ’جگر‘ لکھا۔

    مہرین سید نے بھی گلوکار کے گانے کی تعریف کی انہوں نے بھی دل والے ایموجی کا استعمال کیا جس پر عاصم اظہر نے شکریہ کہا –

    مداحوں کی جانب سے بھی گلوکار کے اس ویڈیو کلپ کو خوب سراہا گیا مداحوں کے مطابق وہ عاصم اظہر کے گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

    عاصم اظہرکا مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

  • احسن خان جلد ہی نئےڈرامہ میں جلوہ گر ہوں گے

    احسن خان جلد ہی نئےڈرامہ میں جلوہ گر ہوں گے

    پاکستانی اداکار احسن خان جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل’قیامت‘میں جلوہ گر ہوں گے-

    باغی ٹی وی :پاکستانی اداکار احسن خان جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل’قیامت‘میں جلوہ گو ہوں گے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے ہدایات علی فیضان نےدی ہیں جبکہ ثروت نذیر نے اسے تحریر کیا ہے –

    احسن خان علاوہ ڈرامے میں نامور اداکارہ نیلم منیر،عمار خان، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CE1P1xkhrh7/?igshid=1ciy9yus42ebf
    اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے ’قیامت ‘ میں مختلف کردار میں دیکھیں گے میرے ساتھ اداکارہ عمار خان اور نیلم منیر نے بھی دل چسپ رول نبھایا ہے۔

    احسن خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کہانی کوئی سادہ سی محبت کی نہیں ہے بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدر منفی اور مختلف پہلو بھی سامنے آئیں گے ڈرامے کا اسکرپٹ سماجی ناہمواریوں اور رشتوں اور جذبات سے بھرپور ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ ’قیامت‘ ڈرامے میں خواتین کے مختلف مسائل کو خُوب صورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں خواتین پر ہونے والے ظلم کی عکاسی عمدہ انداز میں کی گئی ہے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بچے والدین کی تربیت میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کا اثر لیتے ہیں۔

  • کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

    کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

    ترک مشہور و مقبول ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترکش ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہےاس سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ ترک ثقافت کے 3 اہم جز گھوڑے، عقاب اور بھیڑیے کو بھی ٹریلر میں نمایاں جگہ دی گئی ہے اداکار براق اوزچیویت ایک بار عثمان کی کردار میں ہی نظر آئیں گے ٹریلر کا آغاز اس ڈرامے کا پہلی بار حصہ بننے والے امین گورسی نے کیا جن کے کردار کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں-
    https://www.youtube.com/watch?v=jZvL4IGlmDo&feature=youtu.be
    جنید آرکین اس ڈرامے میں اکسالز(Aksakals) کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے مگر ٹریلر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والا کردار تامیر یاگت کا ہے جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا کیونکہ کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر تو ایسی افواہیں ہیں کہ وہ ارطغرل غازی کے بڑھاپے کے روپ میں ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں جس کی تصدیق کرنا ابھی ممکن نہیں کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے اس بارے میں کھ نہیں بتایا۔
    https://www.instagram.com/p/CEmpOTsFI0N/?utm_source=ig_embed
    ٹریلر میں ڈائیلاگزراز کی حقیقت معلوم ہوگئی، عشق کی آگ بھڑکے اٹھی، اب سب کو آنے دو، یہ وہ وقت ہے جو راستہ کھولے گا اب یہ اس راہ پر چلنے اور ریاست بننے کا وقت ہے سنے جا سکتے ہیں-

    واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

    پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا جبکہ شائقین اس کے سیزن 2 کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں خیال کیا جارہا ہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا –

    خیال رہے کہ ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

  • اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

    اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

    شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرا بلجیک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھا رہی ہیں۔

    اسرا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 02 منٹ کی ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ وہ روزمرہ استعمال کئےجانے والے اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں ترجمہ کر کے بھی بتائیں گی۔
    https://www.youtube.com/watch?v=FfyQlCEyolg&feature=youtu.be
    ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوین بات یعنی اصل بات، اداکارہ کے پاس موجود ترجمہ کرنے والی ایپ انہیں بتاتی ہے کہ اس کا مطلب ہے صحیح وقت پر صحیح بات کرنا۔

    اس کے بعد اسرا کو بہت اعلیٰ کہتے سنا جاسکتا ہے ان دونوں الفاظ کو وہ اپنی زبان میں بھی بول کر بتاتی ہیں۔

    ویڈیو میں اسرا اگلا جملہ ’کیا سین ہے، کہتی ہیں اور اس کے بعد سین آن ہے ،جو بات ہے، جگاڑ‘ کو بھی بولتی ہیں-

    اس کے علاوہ تُرک دیگر آیا تے چھا گیا اور چیتا گفتگو کا حصہ بناتی ہیں، اور انہی کا ترک ورژن بھی تلفظ کے ساتھ ادا کرتی ہیں۔

    اسرا چیتا کا ترک ورژن کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہیں یہ لفظ پسند آیا ہے اور یہ ان کا نمبر 1 لفظ ہے –

    آخر میں دنیا کو بتادو کہتی ہیں اور وہ یہ تمام فقرے اردو میں بولنے پر خوشی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

    اس سے قبل اسرا نے پاکستان کی مختلف ڈشز بھی چکھی تھیں جن میں شامل بریانی کو چکھنے کے بعد اسے اپنی نمبر ون ڈش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے اور بہت مزیدار ہے مجھے بہت پسند آئی ہے میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین نمبر 1 ڈش ہے-

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین اور نمبر ون پاکستانی ڈش ہے ایسرا بلجیگ