Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    پاکستانی فلمساز میرا کی فیصل آباد مین پرفارمنس کے دوران فائرنگ ،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سبینہ تھیٹر میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ ہوئی ہے،اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے-

    فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیاجب اداکارہ میرا پرفارم کر رہی تھی، نا معلوم مسلح افراد سینما کے باہر پہنچے اور ہوائی فائرنگ کی،مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح فائرنگ کر رہے ہیں،

    فیصل آباد کے فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.


    باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے لیا ہے پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

  • بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی بھی کورونا وائرس کا شکار،کورونا پوزیٹیو کی تصدیق کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکار آفتاب شیو داسانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے متعلق بتایا-


    آفتاب شیو داسانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اپنا خیال رکھ رہے ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ حال میں ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات جیسا کہ خشک کھانسی اور ہلکا بخار ہوا تھا جس کے باعث اداکار نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ڈاکٹرز اور حکام کی طبی نگرانی کے تحت انہیں گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

    آفتاب شیوداسانی نے مزید لکھا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ جن افراد نے حال ہی میں مجھ سے ملاقات کی وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں اور محفوظ رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات سے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چند روز قبل بالی وڈ اداکار ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی-

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما تھے اب ان کی حالت بھی اب کافی بہتر ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔ز با لی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا…

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

    عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو شیو سینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑگئی اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف وزیراعلیٰ ریاست مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے سے متعلق بیان بازی پر مقدمہ درج کیا یہ مقدمہ ممبئی کے وکھورلی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    غیرقانونی پراپرٹ قرار دیتے ہوئے جب انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کے آفس کو توڑا گیا تو اس وقت انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام دیا۔


    اس پیغام میں کنگنا نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس نے میرا گھر ٹوڑا ہے اسی طرح اس کی انا بھی ٹوٹے گی۔

    گھر توڑے جانے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اُدھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے؟ تم نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے؟ آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

    کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے، مجھے پتا تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے وہ محسوس کیا ہے۔


    کنگنا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی آرہی تھیں اس دوران مہاراشٹرا حکومت نے ان کا گھر صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر توڑ ڈالا۔

    انھوں نے مہاراشٹرا حکومت کو ایک فاشسٹ حکومت قراردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے حکومت تو پہلے ہی کورونا وبا کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنے پر 30 ستمبر تک کی پابندی عائد کرچکی ہے۔


    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنگنا رناوت نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور معروف ہدایت کار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی سچائی دنیا کے سامنے لاکر رہیں گی۔

     

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی  ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی بطور اداکارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

    فریال محمود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اداکاری کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا-
    https://www.instagram.com/p/CE6HQvbA5pS/?utm_source=ig_embed
    فریال محمود نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ کے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ‘ رقیب سے’ نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گیجو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    اُنہوں نے حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو جاننے سے پہلے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد میں نے جو خوشی محسوس کی ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

    فریال محمود نے گلوکارہ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی اداکاری کی دُنیا میں حکمرانی کرنے آئی ہیں اور جلد ہی یہ ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حدیقہ کیانی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں

    واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے پہلے ڈراما سیریل کے متعلق کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEozrRoAMh1/?utm_source=ig_embed
    دوسری جانب مذکورہ ڈرامے رقیب کا اسکرپٹ شئیر کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اس ڈرامے میں اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا-

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  • عاصم اظہرکا مصنوعی خوبصورتی  کو اپنانے سے انکار

    عاصم اظہرکا مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکارعاصم اظہر نے فلٹرز کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے اس مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ایک تصویر کی جس میں وہ دھوپ میں ایک گراؤنڈ میں ہاتھ میں گٹار پکڑے کھرے ہیں-انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہر گھڑی تیار-
    https://www.instagram.com/p/CE1jNInlus7/?igshid=1kl7kjase3q5x
    گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں سمیت معروف شخصایت نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریفی کمنٹس کئے جن میں ایاز سموں، اسد صدیقی، زویا ناصر اور مومن ثاقب شامل ہیں-


    جبکہ ایک مداح نے گلوکار کی اس پوسٹ پر تجویز دی کہ فلٹر کے استعمال سے وہ اپنی تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

    ان کی پوسٹ پر مداح نے کمنٹ کیا کہ اگر آپ نے اپنا چہرہ اسموتھ کیا ہوتا تو تصویر بہتر دکھائی دیتی ورنہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

    مداح کی بات کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کی فلٹر استعمال کروں تاکہ وہ بچے جو میری تصاویر دیکھتے ہیں وہ عدم تحفظ کا شکار ہوں اور خود کو کمتر سمجھیں۔

    عاصم اطہر نے مزید لکھا کہ بچے یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ ان کے چہرے میرے جیسے اسموتھ کیوں نہیں ہیں۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ اصلیت کی جیت ہے آپ کو بھی یہ کرکے دیکھنا چاہیے-

    واضح رہے کہ جہاں فلٹر کے استعمال سے کچھ لوگ اچھے نظر آتے ہیں تو دیگر افراد عدم تحفظ کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ وہ اتنے پرکشش کیوں نہیں نظر آتے۔

    رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

  • نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز نے اپنی طاقت کا راز بتا دیا۔

    باغی ٹی وی : نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شیر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کھڑے ہیں اور ان کے پیچھے ہی کچھ فاصلے پر شیر کھڑا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEqqVggBm_a/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نےکچھ اشعار بھی لکھے کہ:

    تو ہر وقت ساتھ رہے یہ ضروری نہیں
    تیرے ہونے کا احساس ہی کافی ہے

    اب میں نے کیا کرنا ہے
    جو کرنا ہے اسی نے کرنا ہے

    اپنے کیپشن کے آخر میں اداکار نے مزید لکھا کہ ایک شیر کے ساتھ رہنا طاقت کا نشہ ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز نعمان اعجاز نے انستاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیرکی تھی جس کے ساتھ انہوں نے بڑی عمر کی کی مضحکہ خیز بات مداحوں کو بتائی تھی-

    انہوں کہا تھا کہ بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    نعمان اعجاز کے نزدیک بڑی عمر کی مضحکہ خیز بات کیا ہے؟

  • ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

    ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز میں بہادر جنگجو کارطغرل کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان نے مداحوں کو ان کے نام سے بنے فیک اکاؤنٹ فالو کرنے سے خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : انجین التان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ یہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جسے ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مرکزی کرداروں کے جعلی اکاؤنٹس دیکھنے میں آرہے ہیں نہ صرف ٹوئٹر بلکہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجین التان کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے اکثر مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس یا اسٹیس شیئر کئے جاتے ہیں۔

    تاہم اب اداکار نے پنے مداحوں کو خبردار کر دیا ہے کہ یہ ان کے اکاؤنتس نہیں ہیں بلکہ ان کے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹس ہیں-

    واضح رہے کہ تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر نے کے بعد اب پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں خاص طور پر مرکزی کردار ارطغرل غازی کو بے حد شہرت ملی ہے-

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رمشا بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جیسی د کھائی دے رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ویب سائٹس پر رمشا خان کی ایک ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہے تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمشا خان کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر موجود تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی فلم اے دل ہے مشکل کا گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CE4mETTF51l/?igshid=14tio7wria3sh
    رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے رمشا کی اس ویڈیو اور تصویر پر مداح تعریفی تبصرے کرہرے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CE4ldt0pkRg/?igshid=1avkaz9cnxbhv
    کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس لُک میں ہو بہو انوشکا شرما جیسی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے کہا کہ رمشا خان اپنی اس وائرل تصویر میں انوشکا شرما سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

    جہاں مداحوں نے تعریفیں کیں وہیں کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہا کہ رمشا خود کو کیوں بالی وڈ ایکٹریس سے مشابہت دے رہی ہے ان کی اپنی بھی پرسنالٹی ہے -بعض صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے خود کہا تھا انہیں انوشکا کے ساتھ ممشابہت ملانا پسند نہیں وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کو رمشا خان سے جانییں نہ کہ انوشکا شرما سے تو اپھر اب انہوں نے انوشکا جیسا انداز پنا کر مداحوں کو مایوس کیا ہے-

    ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    ثنا جاوید مداحوں کی شکر گزار

  • عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے بہترین دوست اور ساتھی اداکار نعمان اعجاز کے متنازعہ وائرل ویڈیو کلپ کے پیچھے کی کہانی بیان کردی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کا عفت عمر کے شو میں شرکت کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین کے ساتھ اپنے معاشقے کے بارے میں بات کر رہے ہیں-

    نعمان اعجاز کا یہ ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو نعمان اعجاز کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اس موضوع بحث میں جہاں سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے دوست کا ساتھ دینے میدان میں آگئی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں اداکار کی حمایت میں ایک پیغام بھی تحریر کیا-

    عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے دوست آپ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ایک بہترین صلاحیت موجود ہے آپ نے جو باتیں مذاق میں بولی تھیں لوگوں نے اُن تمام باتوں کو اس قدر سنجیدگی سے لیا ہے کہ اب آپ موضوع بحث بن گئے ہو اور واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CE7UAxxgY3z/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ نے نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں رابعہ کو داد دیتی ہوں کہ جو یہ سب دیکھنے کے بعد خوب ہنسیں اور مذاق کو مذاق میں ہی لیا۔

    اُنہوں نے اپنے پیغام میں نعمان اعجاز کو اسکرین نہ چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ آپ ایک مزاحیہ شخصیت کے مالک ہو کبھی بھی اسکرین نہیں چھوڑنا ہمیشہ مُسکراتے رہو اور دوسروں کی چھوٹی ذہنیت کو اُجاگر کرتے رہو یہ وہ لوگ ہیں جو مذاق کو سنجیدہ لیتے ہوئے صرف ایک لمحے میں کسی کی ذات پر تبصرے شروع کردیتے ہیں لیکن سالوں کی خدمات کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے مزید لکھا کہ آگے بڑھتے رہو اور ہمیشہ کی طرح کامیابی کے راستے پر چلو۔

    واجح رہے کہ مذکورہ کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والی تنقید کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں نکالنے دیں اور اپنے ذہنوں کو گندا کرنے اور کڑھنے دیں۔ یہ پاکستانیوں کی عادت ہے ان کو اپنی زندگیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کوئی اپنے گریبان میں نہیں جھانک رہا بس دوسرے پر انگلی اٹھانے کی عادت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے کہنے دیں میری ذات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں جانتا ہوں اور میرا رب جانتا ہے مجھے کسی انسان کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    نعمان اعجاز کے نزدیک بڑی عمر کی مضحکہ خیز بات کیا ہے؟

  • شنیرا اکرم کا بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اہم پیغام

    شنیرا اکرم کا بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اہم پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سماجی سرگرمیوں اور ملکی حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں تاہم اب سماجی کارکن شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر والدین کے لیے اُن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔


    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔

    شنیرا اکرم نے ں لکھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معلوماتی پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین شنیرا کے ٹوئٹ پر مثبت رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/SajidShahid12/status/1292465609389813760?s=20


    https://twitter.com/amiin_khan/status/1292503317738921984?s=20