Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکاربلال عباس کا بہترین مشغلہ کیا ہے؟

    اداکاربلال عباس کا بہترین مشغلہ کیا ہے؟

    ڈرامہ سیریل پیار کے صادقے میں اپنی جاندار اداکاری جوہر دکھانے والے پاکستان کے پُرکشش اور خوبرو نوجوان اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ ان کا بہترین مشغلہ سونا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار بلال عباس نے اپنی ایک بچپن کی یادگار تصویر شئیر کی جس میں وہ سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEzDlpZFT_k/?utm_source=ig_embed
    اپنی بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ بچپن سے ہی سونا میرا بہترین مشغلہ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار بلال عباس نے مقبول ٹی وی ڈرامے پیار کے صدقے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اداکار کے مزکورہ ڈرامے میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈرامے کے نشر مکرر پر پابندی عائد کی ہے-

    بلال عباس نے اپنے فنی کیرئیر کی شروعات سایہ دیوار بھی نہیں سے کیا اس میں اداکار نے آفاق نامی لٹکے کا کردار ادا کیا اس کے علاوہ سجل علی اور نعمان اعجاز کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگریزہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے-

    عثمان مختار کا پہلا کرش کون تھا؟

    جنید خان نئے ڈرامے میں حرامانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

    والدہ مجھے ہمیشہ پاک فوج کی یونیفارم میں دیکھنا چاہتی تھیں ہمایوں سعید

  • بلال مقصود نے والد انور مقصود کو اپنا رول ماڈل قرار دیا

    بلال مقصود نے والد انور مقصود کو اپنا رول ماڈل قرار دیا

    پاکستان کے مقبول اور نامور مصنف ، مزاح نگار،شاعر ،میزبان اور مصنف 80 برس کے ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف بینڈ اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے والد انور مقصود کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CE1rSX5n745/?utm_source=ig_embed
    بلال مقصود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد انور مقصود کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر کے کیپش میں انہوں نے انور مقصود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے رول ماڈل آج 80 برس کے ہوگئے-

    واضح رہے کہ انور مقصود پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین مزاح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور ہیں انور مقصود نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں ٹیلی ویژن پر کیا تھا-

    کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا علی ظفر

    یوم دفاع کے موقع پرساحر علی بگا سمیت دیگر فنون لطیفہ کی شخصیات کو ایوراڈز سے نواز…

    ارمینہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

  • مہربانی کر کے ترک اداکاروں کی جان بخش دیں سونیا حسین ارطغرل پر جاری بحث سے تنگ آگئیں

    مہربانی کر کے ترک اداکاروں کی جان بخش دیں سونیا حسین ارطغرل پر جاری بحث سے تنگ آگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین آئے دن تُرک ڈرامہ ارطغرل پر ہونے والی بحث سے تنگ آگئیں۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی (پاکستان سرکاری ٹی وی ) پر نشر کیا جا رہا یے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد مقبولت ملی اور اس نے کئی نئے ریکارڈ بنائے نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں کافی شہرت حاصل ہو ئی اور پاکسستانی عوام اپنے پانے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہات کرتے رہتے ہیں-

    پاکستان میں اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بعض چند پاکستانی کمپنیوں نے ڈرامے مرکزی کردار حلیمہ سلطان اور ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر لیا ہے پاکستانی اداکار یاسر حسین کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو پاکستانی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے سخت خلاف ہیں اور یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کے خالف بیان دیتے رہتے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے-

    تاہم حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شئیر کی جس میں دو پاکستانی افراد کی تصاویر شامل ہیں جو ارطغرل کے اداکاروں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ ٹویٹ میں انھیں ’پاکستانی ترگت اور پاکستانی ارطغرل‘ قرار دیا گیا ہے-

    تصاویر کے ساتھ یہ ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر-

    یاسر حسین کی مذکورہ اسٹوری پر اگرچہ انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم جب اداکار کی اسی اسٹوری کو ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا تو ماڈل انوشے اشرف نے یاسر حسین کی اسٹوری پر انہیں سمجھانے کی کوشش کی تھی جس پر یاسر حسین نے بھی جواب دیا تھا۔

    یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ بھئی میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں آپ سے بھی زیادہ۔ باتوں کو گھما کر خبریں مت بنائیں میرے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہے۔

    اس کے ساتھ ہی یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک مقامی معروف میگزین کے اکاؤنٹ پر خود پر تنقید پر انوشے اشرف پر طنز کیا اور لکھا تھا کہ یا اللہ دوست شہرت کے لیے کیا کیا کچھ کر لیتے ہیں انوشے اگر آپ کو میری پوسٹ سے اتنا مسئلہ تھا تو مجھے واٹس ایپ کردیتیں، پوسٹپ پر کیوں بتایا؟ بات کا بتنگڑ بنادیا افسوس ہے-

    یاسر حسین نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لیے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے۔

    اپنی دیگر انسٹا اسٹوری میں بھی ساتھی اداکاروں اور سستی شہرت کے خواہاں لوگوں کیلئے مختلف دعائیں بھی شیئر کیں۔

    ارطغرل ڈرامے اور کرداروں کے بارے میں سوشل میڈیا پر اس وقت جاری کامیڈین اداکار یاسر حسین اور وی جے انوشے اشرف کے درمیان لفظی جنگ پر اداکارہ سونیا حسین نے بے زاری کا اظہار کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین نے لکھا کہ مہربانی کر کے جان بخش دیجیئے ترکش اداکاروں کی اور اپنے اداکاروں کی بھی۔

    سونیا حسین انستاگرام سکرین شاٹ
    اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس لاحاصل بحث سے تنگ آچکی ہیں دوسروں کی قدر کرنا سیکھیں کسی دوسرے اداکار کو نیچا دکھانا درست نہیں۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے مہربان رہنے اور محبت پھیلانے کا بھی پیغام دیا-

  • کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا   علی ظفر

    کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بےتاب ہیں۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تما تعلیمی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیوں سینماؤں ایوارڈ شو اور کنسرٹس پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم اب کورونا کا زور ک ہونے پر چند ممالک میں شوبز سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا لیکن ابھی بھی کنسرٹس وغیرہ پر پابندی عائد ہے-

    جس کے باعث علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتطار کر رہے ہیں کورونا ختم ہو اور وہ اپنے مداحوں سے دوبارہ ملیں اور امریکہ میں کنسرٹ کر سکیں-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار و گلوکار علی ظفر نے ماضی میں کئے گئے امریکہ میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کی اصل کامیابی اس کے مداح ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEv9adsFWi5/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے مداحوں کے لیے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا مداح ہی ہیں جو کسی فنکار کو نامور بناتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ایک بار کوویڈ ختم ہونے کے بعد دوبارہ دورے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

    علی ظفر نے کہا کہ عالمی وبا کورونا جب مکمل طور پر ختم ہو جائےگی تو وہ دوبارہ مداحوں کے درمیان نظر آئیں گے۔

    شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

    شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

    سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ

  • ارطغرل کے عبدالرحمن غازی کا پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیغام

    ارطغرل کے عبدالرحمن غازی کا پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیغام

    اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے یوں تو تُرک اداکاروں کی جانب سے مختلف مواقعوں پر پاکستانیوں کیلئے پیغامات شیئر کئے جاتے ہیں لیکن پاک تُرک دوستی کے فروغ کے لئے پیش پیش اداکار جلال ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ محبت کے اظہار کے ساتھ پاکستانیوں کے لئے پیغام شئیر رکتے ہیں-

    تاہم اب بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلال نے اپنی اسٹوری میں یوم دفاع کی مناسبت سے تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو مبارکباد دی۔

    جلال انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    جلال نےاپنی اسٹوری میں مختلف ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ پاکستان، پاکستان زندہ آباد، پاک ترک دوستی لکھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جلال نے تُرک اداکار جلال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں سیلابی صورتحال میں گھرے ہوئے لوگوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں-

    انہوں نے اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں میری دعائیں اور ہمدردیاں پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

    جلال نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    علاوہ ازیں جلال نے انسٹاگرام اسٹوری پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا-

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

  • اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

    اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

    پاکستانی خوبرو اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔

    اداکارہ کی شئیر کردہ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چہرے پر بے شمار چوٹیں آئیں ہیں-


    نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
    بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔


    نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
    اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    نمرہ خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں


    نمرہ خان انسٹاگرام اسٹوریز سکرین شاٹس
    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ایک مسکراہٹ تمام زخموں کو بھر دیتی ہے-

    یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں-

    خیال رہے کہ نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا تھا اُن کے شوہر راجا افتخاراعظم لندن میں ایک پولیس آفیسر ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا ارادہ نہیں ہے تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

  • شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پرمشتمل شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان آئندہ ماہ اکتوبر کو پاکستان آئیں گے-

    باغی ٹی وی : ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے-پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

    پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –

    ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے پاکستانیوں کے فیورٹ ارطغرل آئندہ ماہ اکتوبر کو تین روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

    لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’فرنٹیئر ورلڈ‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق انجین التان اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور وہ 9 سے 11 اکتوبر تین روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

    اپنے دورے کے دوران اانجین التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب کے دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ خصوصی سوالات اور جوابی سیشنوں کا انعقاد ہوگا جہاں وہ اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

    ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہورہا ہے تُرک اداکار کے پاکستانی دورے کو ’جشن ارطغرل‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • یوم دفاع کے موقع پرساحر علی بگا سمیت دیگر فنون لطیفہ کی شخصیات کو ایوراڈز سے نواز دیا گیا

    یوم دفاع کے موقع پرساحر علی بگا سمیت دیگر فنون لطیفہ کی شخصیات کو ایوراڈز سے نواز دیا گیا

    گزشتہ سال 14 اگست 2019 میں صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے سول ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی 116 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو 7 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے 14 اگست 2019 کو 116 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا، جنہیں رواں برس 23 مارچ کو ایوارڈز دئیے جانے تھے مگرپاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے باعث یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی-

    تاہم اب 7 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں ایوارڈز دینے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا-

    اطلاعات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں 44 شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے جبکہ باقی چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں باقی 72 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر 16 شخصیات جبکہ سندھ گورنر ہاؤس میں 9 شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    مجموعی طور پر ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایوارڈز تقریبات میں فنون لطیفہ کی 22 شخصیات کو تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے پی ٹی وی سے فنی سفر کا آغاز کرنیوالے نامور گلوکار فضل جٹ، اے وطن، پاک وطن کے گلوکار غلام عباس، گلوکار وارث بیگ، صوفی گلوکار سائیں ظہور احمد، اداکارہ راحیلہ خانم المعروف دیبا خانم، مصور حسن مسرت، سینیئر اداکار غلام محی الدین اور گلوکار ساحر علی بگا کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    ساحر علی بگا اور سینیئر اداکار غلام محی الدین کوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    دوسری جانب سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی یوم دفاع کے موقع پر فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ، ادیب ابن صفی، گلوکارہ صنم ماروی، آرٹسٹ فقیرو، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی، موسیقار ذوالفقار علی قریشی اور طبلہ نواز خورشید حسن کو سول ایوارڈز سے نوازا-

    ماروی سرمد، فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ اور ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ایوارڈز ملنے کی خوشخبری سُنائی جس پر انہیں مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے-
    https://www.instagram.com/p/CE1_O31BBUJ/?utm_source=ig_embed



    صنم ماروی فیس بُک اسکرین شاٹ

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

    وزیر اعظم عمران خان پانچ سو مسلم شخصیات میں مین آف دا ائیر منتخب

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

  • مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا مطالبہ

    مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا مطالبہ

    پاکستانی شوبز فنکاروں نے کراچی میں 5 سالہ ننھی بچی مروہ سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دو روز قبل ‏کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں معصوم مروہ کو اغوا کیا گیا جس کو تشدد کا نشانہ بنا کر اور اس کے جسم کو جلا کرکراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ میں کچرے میں پھینک دیاگیا بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔

    ننھی مروہ کے ساتھ اتنے بہیمانہ سلوک اور بے رحمی سے قتل کرنے کے واقعے نے جہاں عوام کو دُکھی کر دیا ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی ننھی مروہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کرنا چاہیئے تاکہ بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے والے ملزمان عبرت کا نشان بن سکیں۔

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‏کتنے سالوں سے کہہ رہی ہوں جب تک عبرت نہیں بنائو گے یہ وحشی نہیں رکیں گے، اللہ کی قسم میں ایسے لوگوں کی کھال اتار کر چوک پر لٹکا دوں اور اس بچی کو ماں کو آگ دوں کہ جلائو زندہ اسے جیسے اس نے تمہاری بچی کو جلایا، عورت مارچ والوں اس پر مارچ بنتی ہے۔
    https://twitter.com/yumnazaidiactor/status/1303056184451239937?s=19
    اس حوالے سے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مروہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک اور زینب،بس بہت ہو گیا اس کو ختم کرنے کے لئے آواز بلند کریں-

    اداکارہ ثنا جاوید نے مروہ کی تصویر شیئر کی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک اور 5 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ظلم برپا ہوگیا۔ اس طرح کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک پاکستان میں عوامی سطح پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔

    ثنا جاوید نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔


    اداکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کام کرتے ہیں سب پر پابندی لگادیتے ہیں لیکن ان ملزمان کو پھانسی نہیں دینا بس۔ بہت اعلیٰ۔


    عاصم اظہار نے مزید لکھا کہ مروہ کی طرح اور کتنی ننھی پریوں کے ساتھ یہ حادثات ہونے کے بعد ہم جاگیں گے انہوں نے مروہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہمیں معاف کردو مروہ کیونکہ یہاں یہ زیادہ ٹینشن ہے کہ کون کیسے کپڑے پہن رہا ہے، کون کیسے شادی کررہا ہے۔ کون شیعیہ ہے کون سُنی – بس کچھ نہیں ہے تو وہ انسانیت۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1302634957060419587?s=19
    اداکارہ ارمینا خان نے بھی ننھی مروہ کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ میں نے بچی کی جلی ہوئی لاش کی تصویر دیکھی ہے اور یہ منظر خوفناک ہے آخر کب یہ سب ختم ہوگا؟

    اس سے قبل اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ 5 سالہ بچی سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔

    جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

    5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں اُشنا شاہ

  • عالمی وبا کے دوران آئی فون پر شوٹ کیا گیا میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی کا گانا ریلیز

    عالمی وبا کے دوران آئی فون پر شوٹ کیا گیا میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی کا گانا ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع اور موسیقار عبداللہ صدیقی نے عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آئی فون سے شوٹ کیا گیا گانا Magenta Cyan ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : میشا شفیع اور موسیقار عبداللہ صدیقی نے عالمی وبا کے دوران آئیفون سے شوٹ کیا گیا گانا ریلیز کر دیا 5 منٹ اور 22 سیکنڈ کے دورانیے کے انگریزی زبان میں جاری کیے گئے گانے میں وژوئلز کا بھی استعمال کیا گیا ہے جب کہ گانے میں میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پی آر چیک باکس میڈیا کے بینر تلے ریلیز کئے گانے کی شاعری بھی عبداللہ صدیقی نے لکھی ہے جب کہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

    عبداللہ صدیقی کے کمپوز کردہ گانے کی ہدایات میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی نے مشترکہ طور پر دی ہیں-

    جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ گانے کی پوری شوٹنگ آئی فونز کے ذریعے کی گئی اور گانے کو کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کےدوان شوٹ کیا گیا تھا۔

    گانے کو 5 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جسے موسیقی کے شائقین لوگوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے-

    ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام” گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری…

    عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟…