Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان اور اتحاد بین المسلمین   تحریر : سفیر اقبال

    پاکستان اور اتحاد بین المسلمین تحریر : سفیر اقبال

    پاکستان اور اتحاد بین المسلمین
    تحریر : سفیر اقبال

    پاکستان اور پاکستان سے باہر بیٹھے کچھ دشمن کے آلہ کار اور نادان لوگ پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں… پاکستان جوڑنے کی کوشش کر رہا

    کچھ کم عقل اور "حق پرست بغضی” پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی لانا چاہتے ہیں…. پاکستان جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے

    عشروں سے انتہائی پیچیدہ تعلقات کے حامل پاکستان اور افغانستان کے عوام ایک دوسرے کے درمیان نفرت کی دیواریں کھڑی کر کے ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان ہونا چاہتے ہیں…. پاکستان جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے

    انڈین نواز اور کچھ قوم پرست لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش میں دن رات ایک کر رہے ہیں… پاکستان جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے

    کنکترے اور آزاد کاشمیر میں رہنے والے کچھ قوم پرست پاکستان سے الگ ہونے کی جدوجہد کر رہے ہیں… پاکستان جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے.

    یقیں محکم ،عمل پیہم ،محبت فاتح عالم
    جہادِ زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

    زیر نظر پانچوں تصاویر میری گیلری کی ہے جو پچھلے ایک مہینے سے قبل ہی میں نے سوشل میڈیا پر سے لیں.

    پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہر مسلمان ملک کے ساتھ اور اندرونی سطح پر ہر صوبے کے ساتھ پیار و محبت کی فضا قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کے دشمن اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں.

    جب تاریخ لکھی جائے گی تو پاکستان کو استحکام بخشنے والوں کی قربانیوں کا جہاں ذکر آئے گا وہاں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف نفرتیں پیدا کرنے والوں کی کوششوں کو بھی ضرور یاد کیا جائے گا.

    فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ کس کا ساتھ دینا چاہتے ہیں.

    #رنگِ_سفیر

  • نبی کا یارِ غار  بقلم:جویریہ بتول

    نبی کا یارِ غار بقلم:جویریہ بتول

    نبی کا یارِ غار…
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…
    نبی کو جس سے پیار تھا…
    سب سے پہلے قبول کر کے…
    جو اسلام کا وفادار تھا…
    لقب صدیق کا تھا پایا…
    سچائی کو ہرسو پھیلایا…
    حلقۂ اسلام میں جس نے…
    کئی معتبر لوگوں کو لایا…
    صداقت جس کا شعار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…
    ہر اک ستم کے سامنے…
    جو ڈٹا ہوا اک پہاڑ تھا…
    سفر،حضر میں ساتھ رہا…
    نہ ادھر گیا، نہ اُدھر گیا…
    ہجرت کی راہوں پر بھی…
    ساتھ ساتھ چلا تھا جو…
    جسم پہ ڈنگ کھا کر بھی.
    ذرا بھی نہ ہلا تھا جو…
    وفا کا جو شہ سوار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…!!!
    جو مصلٰی امامت پہ رہا…
    نبی کی زندگی میں کھڑا…
    جنت کے ہر دروازے سے جائے گا بلایا…
    صدیق کے بارے نبی نے یہ فرمایا…
    ہر لمحہ جو غم خوار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…
    بند کر دو ساری کھڑکیاں…
    ایک مگر کھُلی رہے…
    صدیق کے گھر کی طرف سے…
    وفاؤں کی خوشبو گھُلی رہے…
    فتنۂ اتداد پر جو ننگی تلوار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…
    ہر ایک کا بدلہ چکا دیا ہے…
    احسانات کا بار اتار دیا ہے…
    مگر اک صدیق کا ہے باقی…
    جو بہت جزاؤں کا حقدار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…
    جو واسطے شجرِ اسلام کے…
    تا قیامت رہتی فصلِ دوام کے…
    لا الہ الا اللہ کے پھیلتے پیام کے…
    کیاخوب صداقت کی بہار تھا…
    وہ نبی کا یارِ غار تھا…!!!
    نبی کو جس سے پیار تھا…!!!
    (رضی اللّٰہ عنہ)۔
    ==============================
    [جویریات ادبیات]۔
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

  • قوت اسلام حضرت عمر فاروق   از قلم:  مسز ناصر ہاشمی

    قوت اسلام حضرت عمر فاروق از قلم: مسز ناصر ہاشمی

    قوت اسلام۔۔۔۔۔حضرت عمر فاروق
    از قلم: مسز ناصر ہاشمی

    مبارک تھی وہ گھڑی جب عمر ابن خطاب آۓ
    خوش ہو اٹھے نبی مکرّمﷺ،صحابہ بھی کھلکھلاۓ

    اسلام کے دائرے میں رہنے کا اعلان جو کیا
    صحابہ نے جوش محبّت میں لگا نعرہ دیا

    گونج اٹھی ہر سو نعرہ اللہ‎ اکبر کی صدا
    صفا و مروہ کی پہاڑیوں سے ٹکرائ یہ ادا

    خدا نے اپنے نبی سے وعدہ وفا کیا
    دعاؤں کے اس بدل میں عمر کو عطا کیا

    جری، جواں، بہادر سے ملی تقویت اسلام کو
    ہوۓ حوصلے سر بلند ملی حمیت اسلام کو

    بلال کو دیا حکم با آواز بلند ازاں کہیں
    وحدہ لاشریک وہی، رب کے سوا ہم نا ڈریں

    طواف کعبہ کرتے کرتے بولے عمر لحیم و شحیم
    سامنے آۓ میرے جو کروانا چاہے بچے یتیم

    رعب کا یہ عالَم کہ شیطاں ان سے بھاگے
    عمر پیچھے پیچھے وہ دوڑے آگے آگے

    اسلام کی سلطنت کو وسعت دی آپ نے
    ۲۲۰۰ مربع میل پر حکومت بنائی آپ نے

    فاروق کے لقب کی بھی سمجھ آئ اب
    عدل و انصاف کے کٹہرے میں امیر غریب سب

    حق و باطل کو أ پ نےممتاز کر کے دکھایا
    کفر کو کیا زیر،دین محمدی کا علم لہرایا

    یا الہیﷻ،پیدا کر دے فاروق جیسے، خوف کفرپہ طاری ہو
    دب جائیں ساری قومیں اور اسلام کا سکہ جاری ہو
    (آمین)

  • اداس چہرے   از قلم:حدیفہ رضا

    اداس چہرے از قلم:حدیفہ رضا

    اداس چہرے…
    از قلم:حدیفہ رضا
    شام کی گہری دھند ہر جانب پھیل رہی تھی تیز اور خنک ہوا چل رہی تھی. پرندے اپنے آشیانوں کی جانب محو پرواز تھے. میں افسردہ سی باغیچے کے بینچ پر بیٹھی درختوں کو ہوا کے ساتھ لہراتا ہوا دیکھ رہی تھی. کہ دادا جان باہر آئے مجھے دیکھ کر میرے قریب آکر بیٹھ گئے اور پوچھا باہر ٹھنڈ بڑھ گئی ہے تم کیوں باہر بیٹھی ہو.اور چہرے پر یہ افسردگی اور اداسی کیسی ،کیا کسی نے کچھ کہہ ہے؟
    نہیں دادا جان آپ جانتے ہیں سب کتنا پیار کرتے ہیں کسی نے کچھ نہیں کہہ میں نے دادا جان کی طرف دیکھ کر جواب دیا.
    دادا جان، پھر یہ کیسی اداسی ہے کیوں اداس ہے میری بیٹی ؟
    میں نے دادا جان کی جانب دیکھا اور کہہ دادا جان دل بہت اداس اور پریشان ہے اسکی وجہ مجھے بھی نہیں معلوم نا کسی کو بتانے کو دل کرتا نا بات کرنے کو ایسا کیوں ہے دادا جان یہ کیفیت کیوں میری بلکہ آج کے ہر دوسرے شخص کی کیفیت یہی ہے؟
    کیا جب آپ جوان تھے تو آپکے دور میں بھی ایسے ہر جانب اداس چہرے تھے؟دادا جان نے میری جانب دیکھا اور مسکرا دیے بولے بیٹا ہمیں تو اداس ہونے کا وقت ہی نہیں ملتا تھا. ہمارے پاس بے شک وسائل کم تھے آج کے لوگوں کی طرح ہم امیر نہیں تھے لیکن ہم خوش باش تھے کیونکہ ہمارے پاس دلوں کا سکون تھا. ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے تھے. ایک دوسرے کے دکھ سکھ سنتے تھے اور شامل ہوتے تھے. بے غرض لوگ تھے ہمارے دور میں. اداسیوں کے لفظوں سے بھی نا آشنا تھے لیکن آج کے دور میں یہ نام زبان زد عام ہوچکا ہے. یہ کہہ کر دادا جان خاموش ہوگئے.
    میں نے سر اٹھا کر دادا جان کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھا جسے دادا جان سمجھ گئے کہ میں پوچھنا چاہ رہی ہوں کہ اب وہ مسکراتے چہروں نے اداس چہروں کی جگہ کیوں لی ؟
    دادا جان نے ایک آہ بھری اور چند سیکنڈ کے وقفے کے بعد بولے یہ اداسی بیٹا آج تم لوگوں کی اپنی پیدا کردہ ہے.
    میں نے جھٹ سے پوچھا دادا جان وہ کیسے ؟
    ہم تو کچھ ایسا نہیں کرتے جس سے اداس ہوں .نہ ہی ہم تنہا ہیں ہمارے اطراف میں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے اور سب سے بڑی بات تو ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہے پھر کیسے یہ اپنی پیدا کردہ اداسی ہے ؟
    دادا جان ہولے سے مسکرا دیے اور بولے یہی تو اصل وجہ ہے اداسی کی. آج کے لوگ زیادہ اسی ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ ان سے پیار کرنے والے لوگ انکے خونی اور دلی رشتے انکے پہلوؤں میں بیٹھ کر انکو محبت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ اپنی ایک نظر انکی جانب بھی گھمائے. لیکن اس میں اعتدال کے ساتھ نہیں چلتے اور یہی وجہ ہے اداسی کی .اور جب یہ اداسی بڑھ جاتی ہے تو ڈپریشن جیسی بیماری میں مبتلا کردیتی ہے جس میں آج کا ہر دوسرا انسان چاہے وہ چھوٹا چاہے بڑا ہے مبتلا ہے.
    اور دوسری وجہ آج کے اداس چہروں کی اپنے دین سے دوری ہے. آج کی نوجوان نسل دین سے بہت دور ہے. فرض بھی ادا کرتے ہیں تو وہ بھی جلد بازی میں. تو ایسے میں سکون کیسے میسر آئے گا.
    جب ہم اپنا زیادہ تر وقت غیر اہم چیزوں کیلئے وقف کردیتے ہیں اور اللہ سے دوری اختیار کرلیتے ہیں تو ہمارا دل مردہ ہوجاتی ہے. اسکو اسکے مطابق غذا میسر نہیں آتی تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ مرجھانے لگتا ہے اور مایوسیوں کے اندھے کنوئیں میں گرتا چلا جاتا ہے.
    ہماری دین سے دوری مطلب ہماری زندگی ادھوری ہے. تو کیا ادھوری زندگی خوشی کا باعث بن سکتی ہے. جب تک کسی انسان کو روح کی غذا نا مل رہی ہو تو وہ مایوسی ،ویرانی اور اداسی کا شکار ہونے لگتی ہے.
    اور آج کے لوگوں کی روح کی غذا انکے گھروں میں بند پڑے قرآن اور عملی دینی تعلیمات ہیں. جب تک ہم میانہ روی سے نہ چلا جائے گا یعنی دین اور دنیا کو ساتھ ساتھ لیکر چلیں. دین کو دنیا کیلئے نہ چھوڑیں. ہر چیز کو انصاف کے ساتھ چلایا جائے تو اس کیفیت سے نکلا جاسکتا ہے.
    دادا جان اسکے باوجود بھی اگر ہم بے جا اداسی کا شکار ہوجاتے ہیں تو کیا ،کیا جائے ؟
    دادا جان سانس لینے روکے تو میں نے جلد اپنا سوال انکے آگے رکھ دیا.
    دادا جان ،اداس ہونا ایک فطری بات ہے جیسے رونا فطری ہے. تو ایسے میں اداس ہونا چاہیے خود کو اس سے نہ روکیں. کیونکہ یہ ہماری ذہنی کیفیت ہوتی ہے جو اداسی کی صورت میں باہر آتی ہے. لیکن اداسی ،خوشی ،غصہ، نفرت اور محبت ان سب کو اپنے اطراف میں مت بسائیں ان کو جانے دیا جائے. کیونکہ ان میں سے ہر ایک مقررہ مدت تک ہی ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے. اگر یہ زیادہ دیر رہے گا تو ہمیں اندر سے بیمار کردے گا یعنی یہاں بھی اعتدال سے کام لیں خود کو ایک ہی خول میں بند نا رکھا جائے ہر آنے والی چیز کے ساتھ خود کو بھی بدلہ جائے اور زیادہ آسانی تب ہوگی جب جتنی جلدی آپ حقیقتوں کو قبول کرنا سیکھیں گے.
    ان کیفیات سے باہر نکلنے کا ایک حل اپنے لیے بہترین دوست کی تلاش بھی ہے جس سے اپنا حال دل بیان کیا جاسکے لیکن سب سے بہترین دوست اللہ ہی ہے. اس کیلئے اپنے چھوٹے چھوٹے قطروں کو بہا لیا جائے اور خود کو دنیاوی لحاظ سے بہادر بنائیں کسی بھی کیفیت کو چاہے خوشی کی چاہے اداسی کی ہو اپنے اوپر زیادہ حاوی نہ ہونے دیا جائے. بعض اوقات ہماری منفی سوچیں بھی ہمیں اس مقام پر لے آتی ہیں تو بہتر ہے خود زیادہ سے زیادہ اچھے کاموں میں الجھایا جائے.
    یہ کہہ کر دادا جان نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور مغرب کی نماز ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے مسجد کی جانب روانہ ہو گئے .
    میرا ذہن صرف اس بات پر رکا ہوا تھا کہ ہر چیز کا ایک مقرر وقت ،اختتام اور انجام ہوتا ہے اور ایک دن میری اداسیوں کا بھی اختتام ہوجائے گا (ان شاءاللہ) میں نے آسمان کی جانب دیکھا جہاں اب ٹمٹماتے ننھے ستاروں نے جگہ لے رکھی تھی اور مسکرا کر باغیچے کے اس بینچ کو الوداع کہہ اور نماز ادا کرنے اندر کی جانب بڑھ گئی..۔!!!

  • ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت

    ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت

    مسلمانوں کی اسلا می فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : جاوید جیتن گُنیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستانی عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔

    جاوید جیتن نے لکھا کہ ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا۔

    تُرک اداکار نے لکھا کہ بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ کاروباری منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں اپنا دورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔

    جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میں قابل اعتماد لوگوں سے ملوں گا اور جلد ہی آپ سے ملوں گا-

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

  • اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سئینئیر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے بیٹی کی پیدائش کی خبراداکارہ نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مومل شیخ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی بیٹی کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEi-YhQDF9a/?igshid=qhylrl19iihs
    تصویر شئیرکرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔

    مومل نے لکھا کہ میری بیٹی علیہا نادر نواز کا ویلکم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔

    34 سالہ مومل شیخ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

    اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے۔

    مومل کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ ماہرہ خان،ایمن خان، منشاپاشا ، اُشنا شاہ، ثروت گیلانی، مریم نفیس، سبا فیصل صنم جھنگ،سنیتا مارشل نادیہ حسین خان ،سعیدہ امتیاز عینی جعفری رحمن ،شگفتہ اعجاز اور اداکر دانش تیمور اور علی رحمن شامل ہیں-


    مومل شیخ انسٹاگرام سکرین شاٹس

    خیال رہے کہ مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی تھی مومل کا علیہا سے پہلے پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

  • تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام  سے ہمدردی کا اظہار

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے کراچی سمیت پورے پاکستان میں بارش کے باعث تباہ کن صورتحال پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

    با غی ٹی وی : تُرک اداکار جلال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں سیلابی صورتحال میں گھرے ہوئے لوگوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں-

    انہوں نے اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

    تُرک اداکار جلال نے مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

    پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے اداکار جلال سمیت دیگر تُرک اداکاروں کی جانب سے مختلف مواقعوں پر پاکستانیوں کیلئے پیغامات شیئر کئے جاتے ہیں۔

    اس سے قبل جلال نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    علاوہ ازیں جلال نے انسٹاگرام اسٹوری پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا-

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

     

  • اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کراچی میں بجلی کے مسئلے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔


    انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کِیا آپ مجھے میرے نئے جنریٹر کے لئے ادائیگی کریں گے یا سال کا بل نہیں ہے حاصل کریں گے ؟؟؟ اب بھی میرے علاقے میں بجلی نہیں ہے


    فیصل قریشی نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ احتیاط کیلئے کیا جارہا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ پولز پر ربر کی کوڈنگ کی جاتی ہے اور اس کے ختم ہونے کی وجہ سے اب زیر زمین وائرنگ ہوجائے-


    کے الیکٹرک نے بھی فیصل قریشی کے ٹوئٹس پر ردعمل دیا-

    خیال رہے کہ ہیڈ ڈسٹری بیوشن کے الیکٹرک احسن انیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے4 سے 5 علاقوں میں تا حال پانی موجود ہے پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔

    کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی معمول پرآگئی،کے الیکٹرک کا دعویٰ

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

  • فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں۔


    فیروز خان نے اس پوسٹر پر ٹرول کرتے ہوئے کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نئے جیٹ طیارے؟ میں سمجھ گیا !کبھی وقت نکال کر ہمارے ساتھ چائے پینے آئیں۔

    فیروز خان کو اپنے اس ٹوئٹ پر پڑوسی ملک میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ختم ہونے والی بحث کا آغاز بھی ہوا-
    https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299274715907776520?s=20
    جس میں ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ فیروز خان آپ ایک با اثر شخصیت ہیں ، جب آپ عوامی پلیٹ فارم میں کچھ بات کرتے ہیں تو آپ کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اس سے صرف مثبتیت آتی ہے محبت کی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنے پیروکاروں کو ان کی محبت اور تعریف کے بدلے وہ کیا دے سکتے ہیں۔
    https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299275839012397056?s=20
    اس صارف نے مزید لکھا کہ اور یہ بھول جائیں کہ کنگنا کیا بات کرتی ہے اسے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہے کیونکہ اس نے عوام کے سامنے اپنی اس شبیہہ کو بیان کیا ہے۔ لہذا اگر اس نے ایسی کوئی بات کہی جس سے آپ کو تکلیف پہنچے تو اسے نظرانداز کریں


    اس کے رد عمل پر فیروز خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کنگنا پاگل نہیں ہے. اس کے پاس بہت ساری نیگیٹیو چیزیں ہیں جن کے بارے میں وہ بہت سے دوسروں کے برعکس سوچتی ہے۔ وہ لوگوں کو بلاوجہ خوفزدہ کرتی ہے اور معصوم لوگوں کے ساتھ غلط کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہر کسی کو ایسا کرنا چاہیئے-


    اداکار نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اس چیز پر لڑتا رہوں گا جو میرے خیال میں ٹھیک ہے، مجھے فرق نہیں پڑتا کوئی کیا سوچتا ہے۔

    خیال رہے کہ 26 فروری علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ اورمقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹس کو لاک کیا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

    اس دوران تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فضائیہ کی جانب سے چائے پیش کی گئی تھی جسے انہوں نے ’ٹی از فنٹاسٹک‘ کہہ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا بعد میں ابھی نندن کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر
    جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا-

    سوشانت کی بہن کا کنگنا رناوت کو مشکلات سے لڑنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

  • کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے

    کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور اداکاراؤں کا یوم عاشورہ کی مںاسبت سے سوشل میڈیا پرخصوصی پیغام شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔

    باغی ٹی وی : نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

    اس موقع پر گذشتہ روز یوم عاشور کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات مداحوں سے اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کیا۔

    اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے اس بارے میں گہرا مطالعہ کیا ہے کہ حضور ﷺ اپنے نواسوں سے کتنی محبت کرتے تھے-


    انہوں نے لکھا کہ میں نے تاریخ کے صفحات میں یہ بھی پڑھ رکھا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کو کس طرح شہید کیا گیا یہ ایک سانحہ ہے جس کو الفاظ کبھی بھی بیان نہیں کرسکیں گے

    اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے پیغام میں لکھا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ آج محرم (عاشورہ) کے دن ہمیں سچائی اور انصاف کے لئے ثابت قدم رہنے کا عزم کرنا ہوگا۔


    وینا ملک نے اپنے ای اور ٹوئٹ میں اہل بیعت کے عزمو ہمت اور صبر پر شعر بھی لکھا کہ کربلا کو دیکھ کر کرب و بلا حیران ہے ،دیکھ کر شبیر کو صبرورضا حیران ہے ،سر کٹا کر بھی حسین ابن علی ہیں سربلند،زندگی اور موت کا ہر فلسفہ حیران ہے !

    ایک اور ٹوئٹ میں وینا ملک نے لکھا کہ واقعہ کربلا ہمیں کسی انسان سے نہ ڈرنے اللہ پر مکمل یقین رکھنےکا درس دیتا ہے اہلِ بیت نے شہادتیں قبول کی لیکن کسی فاسق جھوٹے کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی-


    انہوں نے لکھا کہ مگر آج کا مسلمان فاسق جھوٹے، چور سیاستدانوں کے پیچھے چل رہا ہے انہوں نے نماز،حج،کلمہ،دین بچا لیا لیکن افسوس ہم آج اس دین سے دور ہیں-


    اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں ’لافتى الاعلی لاسیف الا ذوالفقار‘ جس کے بعد انہوں نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ جیسا مرد مجاہد کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ذوالفقار جیسی تلوار ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEgyR9QFSQC/?utm_source=ig_embed
    اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے نواسہِ رسول ﷺ کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
    instagram.com/p/CEgCSkDHU59/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ یمنی زیدی انستا گرام پر اپنی پوسٹ میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی مشہور رباعی ’شاہ است حسین، بادشاہ است حسین‘ شیئر کی۔اور کیپشن میں لکھا کہ حضرت حسینؓ کربلا کا بادشاہ ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEesWHkn0uX/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کبری خان نے انسٹاگرام پر حسینی سپاہ کے علمدار غازی عباس کے علم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اشعار لکھے کہ دل سینے میں جب تک ہے، بھولے گا نہ غم تیرا، آ دیکھ میرے غازی اُونچا ہے علم تیرا-
    https://www.instagram.com/p/CEhd7LlHhWB/?utm_source=ig_embed
    کبری خان نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ شئیر کی جس پر ’یا حسین‘ جبکہ کیپشن میں ’لبیک یا حسین‘ لکھا ہے اور لکھا کہ یہ صرف ایک دن نہیں یہ صرف ایک ہستی ہے .. یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے صبر. بہادری لچک عقیدہ۔
    https://www.instagram.com/p/CEeOxeLDU28/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے پوسٹ میں عاشورہ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’اللہ، محمدؐ، علیؑ ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ‘ تحریر ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی پر انتظامیہ کو شاباش

    ملک بھر میں سخت سیکورٹی میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا