Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی

    ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی

    ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں صحت دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں چیچہ وطنی روڈ پر خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک گودام میں چھاپہ مارا اور 17 ہزار 500 کلو گٹکا اور چھالیہ برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا اور گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے


    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے برآمد ہونے والے گٹکے اور چھالیہ کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں یہ سب سامان یہاں کیسے پہنچا ۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے گٹکا، چھالیہ اور سپاری منہ ،گلے اور دانتوں کے کینسر جیسی متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے انسانی صحت کے لئے مضر کسی بھی خوراک کا کاروبار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔

    11 سالہ بچی کو اغوا کرنیوالا گرفتار،اغوا کار کون نکلا؟

    لاہورکینال پرہر طرف نشئی ہی نشئی،حکام خاموش ،عوام پریشان

    اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری،15 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں…

  • ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے سلطنت عثمانیہ کیلئے لڑنے والے عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن ایک پاکستانی شیر تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ عبدالرحمن پشاوری نے ایک مشکل سفر طے کرکے اپنی کتابیں اور جیکٹ فروخت کرکے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    تُرک اداکار جلال نے لکھا کہ جب اس بہادر شیر کی والدہ نے ان سے واپس آنے کی درخواست کی تو عبدالرحمن پشاوری نے جواب دیا کہ ترک اس وقت مشکل وقت میں ہیں میں ابھی واپس نہیں آسکتا۔

    ترک اداکار نے لکھا کہ تجربہ کار جنگجو گالی پولی کے مقام پر مشکل محاذ کے باوجود ڈٹے رہے اور اب وہ استنبول کے مکہ سیمٹری میں مدفون ہیں۔

    اس سے قبل جلال نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے پاکستانی بہن بھائیو آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CD3si_cJGNI/?igshid=18k0e0uiw6ibj

    جلال پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا تھا اوران کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچے بہت بہادرسپاہی ہیں جو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں -انہوں نے لکھا تھا کہ اشاءاللہ، پاکستان کے ننھے منے بہادر سپاہیو، میں آپ کے دلوں کو حسرت کے ساتھ بوسہ دیتا ہوں آپ ہمارے ماشاءللہ بہادر سپاہی ہیں، انشاءللہ ایک دن آپ کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیں گے۔

    یاد رہے کہ سیلال ال نے ارطغرل غازی کے تمام سیزن میں کام کیا، تاہم آخری قسطوں میں ان کا کردار ڈرامے کا حصہ نہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 150 کے قریب قسطوں میں کام کیا انہوں نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کے والد کے قابل بھروسہ گارڈ کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی وفاداریوں کے باعث انہیں چیف گارڈ کی ذمہ داری بھی دی جاتی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CA9o_VKJfji/?utm_source=ig_embed

    ’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

  • مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغۂ امتیاز کا اعزاز اپنے نا م کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کے لئےسوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے –

    باغی ٹی وی : خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراداکاری نے اپنی ایک خوبصورت تصویرشئیر کی اور کیپشن میں ایک پیغام بھی لکھا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CECgpavHJt3/?igshid=675y93fp11bn
    مہوش نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ کلہاڑی ضرب لگا کر بھول جاتی ہے لیکن کٹے ہوئے درخت کو یاد رہتا ہے۔

    مہوش کی اس تصویر کو جہاں مداح بے حد سراہتے ہوئے تعریفیں کر رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹس کرتے ہوئے مہوش کے ساتھ پیار کا اظہار کیا گیا ہے جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ، اداکارہ عبیرہ اور اداکار اظفر رحمان شامل ہیں ۔


    مہوش حیات انسٹاگرام سکرین شاٹس
    دوسری جانب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہی پوسٹ شئیر کی اور مداحوں سے خوب تعریفیں سمیٹیں-



    مہوش حیات ٹوئٹر سکرین شاٹس

  • برصغیر کے معروف شاعرجان نثار اختر کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے-

    برصغیر کے معروف شاعرجان نثار اختر کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے-

    بھارتی گیت نویس اور مصنف جاوید اخترکے والد اور برصغیر کے مقبول شاعر اور گیت نگار جان نثار اخترکو مداحوں سے بچھڑے 44 برس ہو گئے-

    باغی ٹی وی : جان نثار اختر 18 فروری 1914 کو بھارتی ریاست مدھا پردیش کے شہر گولیار میں پیدا ہوئے-اور اپنے والد مضطر خیر آبادی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے بے شمار شاہکار تحریر کیے انہوں نے 1939 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا اور پھر وہیں سے ایم اے کی ڈگری لی-

    1940 میں وکٹوریا کالج گولیار میں اردو کے لیکچرار مقرر ہوگئے جس کے بعد حمیدیہ کالج بھوپال میں اسی عہدے پر فائض ہوئے۔ بعد ازاں 1949 میں یہاں سے استعفیٰ دے کر ممبئی چلے گئے اور پھر فلمی دنیا سے منسلک ہوگئے

    جان نثار اختر اردو غزلوں اور نظموں کے شاعر تھے اور ترقی پسند مصنفین کی تحریک کا ایک حصہ تھے جو بالی وڈ کے گیت نگار بھی تھے۔ ان کا کیریئر چار دہائوں پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے سی رامچندر ، او پی پی نیئر ، این دتہ اور خیام سمیت کئی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور 151 گانے لکھے۔

    ان کے شاعری کے نامور مجموعوں میں نذرِبتاں، سلاسل، پچھلے پہر، جاویداں، گھر آنگن اور خاکِ دل قابلِ ذکر ہیں جن کی بدولت وہ شعراء کی صف میں سب سے آگے پہنچ گئے۔”ایشز آف ہارٹ ایک شعری مجموعہ تھا جس کے لئے انہیں ہندوستان کی قومی اکیڈمی آف لیٹرز ، ساہیتا اکیڈمی نے 1976 ساہیتا کیڈمی ایوارڈ سے نوازا تھا-

    اپنی ترقی پسنداور جدید شاعری کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھنے والے شاعر جان نثار اختر 19اگست 1976 کو انتقال کر گئے تھے-

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    بھارتی کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے

  • حیران ہوں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی  واسع چوہدری

    حیران ہوں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی واسع چوہدری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے ملک میں عالمی وبا کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کرنے پر مستقبل میں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان واسع چوہدری کا کہنا ہے کہ پا کستان میں عالمی وبا کورونا کی کمی کے بعد جس طرح اس کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ ستمبر تک ملک میں کیا صورتحال ہوگی-


    اداکار و میزبان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ حال ہی میں جس طرح سے ملک بھر میں پاکستانی کرونا وائرس کی موت کا جشن مناتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی ایس او پی کونظر انداز کر رہے ہیں یہ حیران کُن ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ستمبر میں ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث رواں سال مارچ سے بند مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز کے تحت کھل گئے ہیں-

    واسع چوہدری کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • وقت ضائع کرنے سے بچیں، مگر کیسے ؟  تحریر:عمر یوسف

    وقت ضائع کرنے سے بچیں، مگر کیسے ؟ تحریر:عمر یوسف

    وقت ضائع کرنے سے بچیں، مگر کیسے ؟
    عمر یوسف

    آپ دیکھیں گے کہ جونہی میٹرک کے امتحانات کا اعلان کیا جاتا ہے یا دوسرے امتحانات کا اعلان کیا جاتا ہے تو امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار ایک دم چست ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔ وہ فضولیات چھوڑ کر اپنی ساری طاقت اور انرجی اپنی تیاری پر لگاتے ہیں ۔۔۔ ناکامی کا ڈر اور رسوائی سے بچنے کے لیے وہ اکثر اوقات اپنی تیاری پر زائد وقت بھی لگانا بھی منظور کرلیتے ہیں ۔۔۔ پھر نظر آتا ہے کہ آوارا گردی کرنے والے مصروف ہوگئے ہیں ۔۔۔۔ سستی کرنے والے چست ہوگئے ہیں ۔۔۔ فضولیات میں مبتلاء کارآمدات میں مگن ہیں ۔۔۔ ان کی زندگی میں نظم و ضبط آجاتا ہے ۔۔۔ ان کے اوقات باوقار گزرتے ہیں ۔۔۔ اور وہ سلجھے ہوئے نظر آتے ہیں ۔۔۔

    اللہ رب العزت نے بھی انسان کو پیدا کرنے بعد اسے یہ شعور عطا فرمایا کہ جلد ہی تمہارا حساب شروع ہوجائے گا ۔۔۔ دنیا کی زندگی میں جو تیاری کی اس کا پرچہ پہلے مرحلے میں قبر کے ایگزام سینٹر میں دینا اور دوسرے مرحلے میں قیامت کے دن گرینڈ ایگزام کی صورت دینا ہے ۔۔۔۔

    جو اس امتحان کی فکر شروع کردیتے ہیں ان کی زندگی میں بدلاو آجاتا ہے ۔۔۔

    آپ دیکھیں گے کہ جس طرح دنیا کی امتحان کی تیاری کا نتیجہ ایک باوقار زندگی کی صورت نکلتا ہے اسی طرح آخرت کی تیاری کا نتیجہ بھی باوقار زندگی کی صورت نکلتا ہے ۔۔۔ دنیاوی امتحان کا ڈر وقتی نظم و ضبط پیدا کرتا ہے اور اخروی امتحان کا تصور دائمی اور مستقل باوقار زندگی عطا کرتا ہے ۔۔۔

    جو بندے کو آخرت میں جواب دہی کا پختہ ایمان ہوگا ۔۔۔۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ دنیاوی فضولیات میں مبتلاء ہوجائے ۔۔۔۔ وہ کبھی بھی فانی دنیا کے عارضی ناجائز فائدے کے لیے اخروی زندگی کا سودا نہیں کرے گا ۔۔۔۔ وہ اخروی امتحان میں کامیابی کی جستجو میں مشکوک و مباح چیزوں کو بھی چھوڑ دے گا ۔۔۔۔

    اسلام نے اسی لیے اخروی امتحان کے پختہ تصور کو ایمان کا جزء قرار دیا ہے ۔۔۔ اور بارہا اس کی یاددہانی کروائی ہے ۔۔۔ مسلم رہنماء و علماء بھی شدو مد سے فکر آخرت پر درس وتقریر کرتے ہیں تاکہ امتحان کا یہ تصور انسان کو دنیاوی لہو و لعب جیسی فضولیات سے بچاتے ہوئے ایک با مقصد انسان بنائے ۔۔۔۔

    آپ کو وہی لوگ گناہوں میں مبتلاء نظر آئیں گے جن کا آخرت پر ایمان انتہائی کمزور یا سطحی لیول کا ہے ۔۔۔۔ ناصرف کامیاب زندگی بلکہ کامیاب آخرت کے لیے اسلام کا تصور امتحان یعنی فکر آخرت پر پختہ ایمان ہونا لازمی اور ضروری ہے ۔

  • عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    چند دن قبل بالی وڈ سُپر سٹار عامر خان کی تُرک کاتون اول ایمن اردوان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ہنگامہ مچ گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : امر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے- اس دوران انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی اور خاتون اول ایمان اردوان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان تنقید کے نشانے پر آگئے ہیں۔

    بھارتی انتہا پسند عوام کو یہ ملاقات ایک آنکھ نہیں بھائی کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ دنوں ترکی نے اپنا بیان دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے بھی انتہا پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کرکے ان کے سیکولرازم پر تنقید کی ہے۔

    اس ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پوری سختی کے ساتھ اسلام پر عمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔ دراصل عامر خان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندو لڑکی سے شادی کرنے کے بعد انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہندو+مسلم= مسلم یہ تو شدت پسند ہے شادی کا نتیجہ صرف جین اور ثقافت کا مرکب نہیں ہے بلکہ مذہب کا بھی ہے۔ بچوں کو اللہ کی عبادت بھی سیکھائیں اور شری کرشن کی بھکتی بھی یہ سیکولرازم ہے؟ عامر خان۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295287968777863169?s=19
    ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رناوت کی ٹیم نے کہا کہآپ تو سب سے زیادہ ٹولرینٹ تھے۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295293116090523649?s=19
    آپ کب سے ہندوازم کے لئے انٹولرینٹ ہوگئے؟ ہندو ماؤں کی اولادیں جن کی رگوں میں شری کرشن اور شری رام کا خون بہہ رہا ہے سناتن دھرم، ہندوستانی ثقافت، یہاں کی تہذیب وثقافت جن کا ورثہ ہے، وہ صرف اور صرف اسلام کو فالو کریں گے، ایسا کیوں؟-

    واضح رہے کہ عامر خان کی تُرک خاتون اول کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کےبعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

    بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے متعدد مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نطر آئیں گی-

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اور سینئیر اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو غیر ضروری بکواس قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے اقربا پروپری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی بالی وڈ شخصیات سمیت عوام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی وجہ سے اداکار ڈپریشن کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں اس موضوع بہت سی معروف شخصیات نے بھی کُھل کر بات کی اور بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات پر براہ راست الزامات بھی لگائے جبکہ کطھ لوگوں نے اس بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے بالی وڈ میں مافیا اور اقربا پروری کی نفی کی جس میں لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی شامل ہیں-

    حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے با لی وڈ میں مافیا کے ہونے اور اقربا پروری، مافیا، ان سائیڈر ،آؤٹ سائیڈر اور سوشانت سنگھ کی خود کشی کیس جیسے موضوعات پر بات کی اور اس بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی مافیا نہیں ہے یہ سب کچھ کم تعلیم یافتہ اور پریشانی میں مبتلا افراد کے ذہن کی خرافات ہیں۔

    انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر بات کی کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات اب کسی طرح کا ریئلٹی ٹی وی شو ہے۔ کیا آپ بالکل اس کی پیروی کرتے رہے ہیں؟ اس میں سیاست شامل ہے ، کچھ میڈیا ہاؤسز کی بے حسی کوریج اور ان لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ سوشانت تحریک کے اس بڑے انصاف میں شریک ہیں-

    انہوں نے نوجوان اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا روشن ستارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی خودکشی کو بہانہ بنا کر کچھ لوگ اپنے ذہنی مسائل میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے انٹرویو میں کسی کا نام لیے بغیر کچھ فلمی شخصیات کو کم تعلیم یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی لوگ با لی وڈ میں ’مافیا‘ اور ’اقربا پروری‘ کی باتیں کرتے ہیں اور لوگ ان پر یقین کرتے ہیں۔

    اداکار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اقربا پروری جیسی بحث کچھ لوگوں کی تخلیق ہےجو ہر بات کو اپنے اوپر لے جاتے ہیں میں اس اندرونی آؤٹ سائیڈر بکواس کو نہیں سمجھتا ہوں جو چل رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ، یہ بہت ہی بکواس ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا چاہئے۔ میں ، جو ایک اداکار کی حیثیت سے محفوظ خوشگوار زندگی گزار چکا ہوں ، اپنے بیٹے کو بھی اسی پیشہ میں جانے کی ترغیب نہیں دوں گا کیا؟

    انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی صنعتکار یہ نہیں کرے گا ، کیا وکیل نہیں کرے گا ، کیا ڈاکٹر ایسا نہیں کرے گا؟ کیا کوئی ایسا نہیں کرے گا؟ آپ کا مطلب یہ ہے کہ نصرت فتح علی خان کی اولاد کو گلوکار نہیں بننا چاہئے تھا؟ کیونکہ وہ ایک ستارہ تھا اور جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں ، کئی نسلوں سے یہ ثابت ہوا کہ اقربا پروری آپ کو ایک خاص مقام پر پہنچا دیتا ہے اس کے بعد آپ خود ہوں گے اور اس کے بعد اگر آپ کے پاس یہ نہیں ہے کہ آپ چلتے رہیں۔ رابطوں کی مقدار آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ دنیا کے ہر شعبے میں موجود لوگوں کے بچے اسی شعبے میں آتے ہیں اور یہ دنیا کی قدیم رسم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ اگر ان کے بیٹوں کو کوئی اداکاری کرنے کا موقع دیتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں؟اگر کوئی ان کے بیٹوں کو اداکاری کا موقع دے رہا ہے تو وہ اس لیے نہیں دے رہا کہ وہ ان کے بیٹے ہیں بلکہ وہ ان میں کچھ خصوصیات دیکھ کر انہیں چانس دے رہا ہے اور جب انہیں چانس مل جائے تو اسے اقربا پروری کہنا غلط ہے۔

    انہوں نے مافیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہا کہ با لی وڈ میں کسی قسم کا کوئی ’مافیا‘ موجود نہیں ہے اگر کوئی ’مافیا‘ موجود ہوتی تو انہیں بھی کام سے روکتی۔

    نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اوم پوری جیسے غیر فلمی خاندان سے وابستہ افراد بھی مقبول اداکار بنے اور انہیں بھی آج تک کسی نے کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی ان کے فلمی کام کے آڑے آیا بالی وڈ میں ’مافیا اور اقربا پروری‘ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب باتیں کچھ کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ذہن کی تخلیق ہیں۔

    سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ موجود دور میں تھوڑی بہت ڈپریشن ہر کسی کو ہے اور ایسے ہی افراد اپنی ڈپریشن کی وجہ سے میڈیا کے سامنے اپنی خرافات کو لاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ نے 1965 کے بعد بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی کام شروع کیا تھا اور انہوں نے اب تک 250 سے زائد فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم

  • انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں  ہمایوں سعید

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ صرف انجین االتان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے دیکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز انجین التان نے پاکستان میں موجود اپنے 3 شدید بیمار میک اے وش مداح بچوں سے فیس بک لائیو ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی کراچی میں ہونے والی میک اے وش تنظیہم کی طرف سے رکھی گئی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے-

    اس تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے تُرک اداکار انجین التان سے بات چیت کی-
    https://www.instagram.com/tv/CECZbiqhdNH/?igshid=qlprtj8fg3f4
    ہمایوں سعید نے انجین التان سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ انجین التان کی اداکاری ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں

    انہوں نے ڈرامے میں موجود تمام فائٹنگ اور ایکشن سین اور انجین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کا کردار آپ نے بہترین انداز میں نبھایا۔

    ہمایوں سعید نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

    انجن التان کا اس دوران کہنا تھا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے جبکہ عائشہ عمر نے کہا کہ ممکنہ طور پر ترک اداکار آئندہ ماہ پاکستان آسکتے ہیں-

    یاد رہے کہ یہ تقریب میک اے وش کی جانب سے 3 شدید بیمار بچوں کو ان کے پسندیدہ اداکار سے ملنے کی خواہش میں رکھی گئی تھی- میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • کیا عرب ہمت ہار چکے ؟   تحریر:عاصم مجید لاہور

    کیا عرب ہمت ہار چکے ؟ تحریر:عاصم مجید لاہور

    کیا عرب ہمت ہار چکے ؟
    عاصم مجید لاہور

    متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی خبر کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں اور کئی مسلمان ممالک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ ایسا بھی ہے جو اس عمل کو درست قرار دے رہا ہے اور پاکستان کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فوائد بتا رہا ہے۔ ان کے مطابق کئی مسلمان ممالک ڈھکے چھپے انداز میں اسرائیل کے ساتھ روابط رکھ کر کئی معاشی فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ترکی اور اسرائیل کی تجارت ہرسال بڑھتے ہوئے کئی ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
    ان کے علاوہ ایران ، اومان اور قطر بھی اسرائیل کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔ بقول ان کے آپ فلسطین کے ساتھ یکجہتی رکھیں اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے رہیں جیسا کہ ترکی اور ایران ہر فورم پر کرتے ہیں مگر معاشی فوائد بھی حاصل کریں۔
    مگر دوسرا طبقہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام سے پورے عرب ممالک کو امت سے نکالنے پر تلا ہوا ہے۔
    حالانکہ بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں اصل حکومت اور کنٹرول مغربی ممالک کا ہی ہے۔ اس میں ہر طرح کی غیر اسلامی آزادی ہے۔ اور اہل علم جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور گوادر پورٹ کو ناکام کرنے کے لیے فنڈنگ کہاں کہاں سے ہو کر آتی رہی ہے۔ اب اگر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی ہے تو اس میں حیرانگی والی کیا بات ہے ؟
    آئیں اب فلسطین کے لیے دی گئی اپنی قربانیوں پر نظر دوڑا لیں۔ کیا ہم نے فلسطین کے لیے اسرائیلی مصنوعات کو چھوڑ دیا ہے؟
    کیا ہم نے پیپسی ، کوکا کولا، میکڈونلڈ، کے ایف سی اور شیل پٹرول کا بائیکاٹ کر دیا ہے ؟
    اگر نہیں کیا تو برائے مہربانی کسی پر فتوی نہ لگائیں۔ اگر آپ اتحاد امت میں کردار ادا نہیں کر سکتے تو اختلافات بڑھانے کا ذمہ خود پر نہ لیں۔
    اگر آپ سمجھتے ہیں فلاں ملک منافق اور کفار سے مل گیا ہے تو برائے مہربانی سیرت رسول ﷺ بھی پڑھ لیں۔
    کیا رسول اللہ ﷺ کو تمام منافقین کے ناموں کا پتہ نہیں تھا؟ اور وہ منافقین مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے بھی رہتے تھے آپ ﷺ چاہتے تو ان تمام منافقوں کے سر قلم کروا سکتے تھے۔ مگر آپ ﷺ نے حکمت سے کام لیا۔

    نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    مَن سترَ مُسلِمًا سترَهُ اللَّهُ في الدُّنيا والآخِرةِ
    (صحيح ابن ماجه، 2544)
    ترجمہ: "جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو اللہ دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔”
    ایک اور نقطہ پر بھی ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریبا 40 لاکھ کے قریب پاکستانی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں اور سالانہ 9 بلین ڈالر کے قریب زرمبادلہ پاکستان میں بھیجتے ہیں۔
    یہ تمام لوگ جو بیرون ملک میں کام کر رہے ہیں ہیں ان میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو کہ اپنے پورے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں۔

    میرے قابل احترام بھائیو امت کو متحد کرنے کے لئے ہمارا کردار کیا ہونا چاہیے یہ ہمیں اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا۔ اگر تو ہم اتحاد امت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں الزامات کی سیاست سے نکلنا ہو گا۔ ہاں ہم منفی جملے کہہ کر اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ مگر اس طرح ہم شاید کئی مزید لوگوں کو مسلمان ملکوں سے متنفر کر دیں گے۔

    ہم سب جانتے ہیں کہ کفار چاہتے ہیں کہ مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑایا جائے۔ کہیں ہم اپنے جملوں یا اپنی تحریروں سے کفار کے آلہ کار تو نہیں بن رہے ؟
    آئیں اتحاد امت کے لئے احسن طریقے سے مسلمانوں اور مسلمان ملکوں کے سربراہان کو سمجھائیں۔ ان کی ہدائت کے لئے اللہ کے آگے سربسجود ہو کر دعا کریں۔
    اللہ تعالی ہمیں اتحاد امت میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔