Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں،شہباز شریف

    پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں،شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے ،امیدہے دوست ممالک کےکیڈٹ اپنی افواج میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے،کمیشن حاصل کرنے والے کیڈیٹس اور شپ مین کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ،خوشی ہےکہ آج کمشننگ پریڈمیں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں-

    انہوں نے کہا کہ خواتین کی کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہوگی، پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈ ٹس کو بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے، ہماری افواج جیو اسٹریٹیجک ماحول میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیارہیں، تمام مسلح افواج کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے،ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے،میری ٹائم بارڈرزکی حفاظت میں پاک بحریہ کااہم کردارہے،پاکستان بحریہ ملکی سمندری دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے،ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے،پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،قومی ترقی کےتمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے ،غلطی سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں،قائداعظم پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے،پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے،پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں-

    شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی،پاک بحریہ کے دوست ممالک سے مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے-

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں کراچی آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کےوفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان سے (ن) لیگی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

  • اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

    اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

    پاکستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا پر 75 روپے اور دیگر یادگاری نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ SBP نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔

    پاکستان کی75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔

    خبریں تھیں کہ حکومت نے 75 ویں جشن آزادی پر 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ یکم جولائی 2023 کو بھی جاری ہوگا۔

    رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

    وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا ہے-

    یہ بھی خبریں تھیں کہ فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں، 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔

    پاکستان کی کاروباری برادری نے سُپرٹیکس کومسترد کردیا

  • امریکا کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا

    امریکا کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے 1973 میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دینے کے فیصلے کو 50سال بعد کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روبنام ویڈ کے نام سے شہرت رکھنے والے مقدمے میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دیا گیا تھا مگر اب سپریم کورٹ نے امریکی خواتین کو حمل ضائع کرنے کا دیا گیا اختیار یا حق ختم کردیا۔

    فلوریڈا کے ساحل پر 1930 سے نصب لینڈ مائن‘برآمد

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا کیس کا فیصلہ 3 کے مقابلہ 6 ججوں کی اکثریت سے ریاست کے حق میں سنایا گیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایک عدالتی دستاویز لیک ہوئی تھی جس سے یہ اشارہ ملتا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے میں اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دینے کی حمایت کرے گی۔

    سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ امریکہ میں اسقاط حمل کے موجودہ قوانین کو تبدیل کر دے گا اور اب مختلف ریاستیں انفرادی سطح پر اسقاط حمل کے طریقہ کار پر پابندی لگانے کے قابل ہو جائیں گی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے آئین میں خواتین کو اسقاط حمل کا حق نہیں دیا گیا، اس حوالے سے اختیار عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو دیا جاتا ہے۔ مذکورہ فیصلہ ڈوبس بنام جیکسن ویمنز ہیلتھ آرگنائزیشن کیس میں سنایا گیا جس میں 15ہفتے گزرنے ے بعد اسقاط حمل پر پابندی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    فیصلے کے بعد مختلف امریکی ریاستوں می عوامی رائے اور منتخب نمائندوں کی رائے کے مطابق اس حوالےقانون سازی کی جائے گی۔ عدالتی فیصلے کے متعلق لیک رپورٹس میں متوقع فیصلے کا تذکرہ کیا جاچکا ہے۔

    روسی ساختہ میزائل کا یو ٹرن،واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا

    یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے کے بعد 50 امریکی ریاستوں میں سے لگ بھگ نصف اسقاط حمل کے حوالے سے نئی پابندیاں متعارف کروائیں گی۔

    بی بی سی اردو کے مطابق اسقاط حمل کی سہولت فراہم کرنے والی تنظیم ‘پلانڈ پیرنٹ ہڈ’ کی تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی تقریباً تین کروڑ 60 لاکھ خواتین کے لیے اسقاط حمل کے ذرائع تک رسائی منقطع ہونے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ایک ایسا کیس زیر سماعت تھا جس میں ریاست میسسیپی میں 15 ہفتوں کے حمل کے بعد اسقاط حمل پر پابندی کے قانون کو چیلنج کیاگیاتھا لیکن قدامت پسند اکثریتی عدالت نےنظریاتی خطوط پر چھ کے مقابلے میں تین ووٹوں سے ریاست کے حق میں فیصلہ دیا اور مؤثر طریقہ کار سے اسقاط حمل کے آئینی حق کو ختم کر دیا۔

    سنہ 1973 کے تاریخی ’رو بنام ویڈ‘ کیس میں سپریم کورٹ نے سات کے مقابلے میں دو ووٹوں سے یہ فیصلہ دیا تھا کہ عورت کو اسقاط حمل کا حق امریکی آئین کے تحت محفوظ ہے۔

    ونڈوز98 کی وجہ سے یورپی خلائی ایجنسی کا مارس مشن خطرے سے دوچار

    اس تاریخی فیصلے نے امریکی خواتین کو حمل کے پہلے تین مہینوں (سہ ماہی) میں اسقاط حمل کا مکمل حق دیا تھا، لیکن دوسری سہ ماہی (تین سے چھ ماہ کے حمل کے دوران) میں چند پابندیاں جبکہ تیسری سہ ماہی (حمل کے چھ سے نو ماہ کے دوران) اسقاط حمل پر پابندی تھی۔

    سابق امریکی صدر براک اوباما نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’آج سپریم کورٹ نے ناصرف 50 برسوں پر محیط نظیر ختم کر دی بلکہ انھوں نے کسی کے بھی انتہائی ذاتی فیصلے کو سیاستدانوں کے مزاج کے تابع کر دیا ہے۔ (اس فیصلے نے) لاکھوں امریکی شہریوں کی آزادی پر حملہ کیا ہے۔

    ۔امریکی صدر جوبائیڈن ،سابق صدر ٹرمپ ، سابق صد ر اوباما نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے ، جوبائیڈن نے فیصلے کے دن کو قوم کیلئے افسوسناک قرار دیا ،دوسری جانب فرانسیسی صدر ایما نوئل میکرون اور کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے-

    لیگل کمیونٹی نے بھی امریکی اعلی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر منہ پر ٹیپ لگا کر احتجاج کیا ہے،اوباما نے کہا کہ یہ فیصلہ لاکھوں امریکیوں کی آزادی پر حملہ ہے، فیصلے پر امریکی سپریم کورٹ کے تین ججوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ اختلافی نوٹ جاری کیا۔جس میں اُنہوں نے کہا کہ آج لاکھوں امریکی خواتین نے اپنا ایک بنیادی آئینی تحفظ کھو دیا ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ تین قدامت پسند جج بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی افواج کو سیویروڈونٹسک سےانخلا کا حکم:روسی افواج فاتح بن کرشہرمیں داخل ہونے لگیں

  • رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ  ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

    رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

    کراچی: رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا محمد ارسلان کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کرینگے:سعد رضوی

    ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم کے دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا کلفٹن میں کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے خاندان نے دعویٰ کیا تھا کہ ارسلان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ارسلان خان کو سادہ لباس اہلکار صبح سویرے ان کے گھر سے لےگئے۔

    چوہدری برادران میں بٹوارہ،وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

    ارسلان خان کی اہلیہ نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’ گھر میں داخل ہوتے ہی سرکاری اہل کاروں نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ارسلان کو بغیرکسی جرم اور گناہ کے اپنے ساتھ لے گئے، میرے اور بچوں کی موجودگی میں ارسلان کو اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، میں نے پوچھا کہ ان کا جرم کیا ہے تو مجھے بتایا کہ انہیں حراست میں لے رہے ہیں مجھے بتایا کہ ان کاجرم یہ ہےکہ یہ سوشل میڈیا پر بہت بولتے ہیں اور بہت لکھتے ہیں تمام متعلقہ اداروں سےدرخواست کرتی ہوں کہ اس مسئلے کو دیکھیں اور ہماری مدد کریں۔‘

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    صحافی ارسلان خان کے گھر سے اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تھا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ارسلان خان کو آج صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، مخالف آوازوں کو سزا دینے کیلئے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانےکا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ارسلان خان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ایچ ای سی سے غیر تسلیم شدہ جامعات کی ڈگریاں مستند نہیں:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

  • فلوریڈا کے ساحل پر 1930 سے نصب لینڈ مائن‘برآمد

    فلوریڈا کے ساحل پر 1930 سے نصب لینڈ مائن‘برآمد

    واشنگٹن: امریکی ملٹری حکام نے فلوریڈا کے ساحل سے ملنے والا ’لینڈ مائن‘ محفوظ طریقے سے ساحل سے منتقل کردیا جو ممکنہ طور پر 1930 سے ساحل پر موجود تھا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر سیر کرنے والے سیاح کو عجیب و غریب شے ملی جو ممکنہ طور پر لینڈ مائن لگ رہی تھی، سیاح نے لینڈ مائن لگنے والی مشکوک شے سے متعلق فوری طور پر پیٹرک ایئر فورس بیس پر اطلاع دی۔

    32 سالہ مزدورموبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا

    اطلاع ملتے ہی امریکی فضائیہ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور لینڈ مائن کو محفوظ انداز میں ساحل سے منتقل کردیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لینڈ مائن ممکنہ طور پر 1930 میں تربیتی مقاصد کےلیے نصب کیا گیا تھا کیوں کہ 1940 تک فلوریڈا کا ساحل امریکی بحریہ کے تربیتی مرکز کا ایک حصّہ تھا۔

    دوسری جانب 32 سالہ مزدورموبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے سنگاپورحکام کا کہنا تھا کہ یہاں ایک تعمیراتی مقام پر ایک 32 سالہ ہندوستانی مزدور موبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    سنگاپورحکام کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کارکن، جو ہوا یانگ انجینئرنگ کا ملازم تھا، موبائل کرین کے چیسس کے نیچے ٹول باکس سے دو بیڑیاں نکال رہا تھا جب کرین گھڑی کی سمت مڑ گئی۔چینل نیوز ایشیا نے وزارت افرادی قوت (ایم او ایم) کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ "اس کا سینہ کرین کاؤنٹر ویٹ اور کرین انڈر کیریج کے درمیان کچلا گیا تھا اس شخص کو کھو ٹیک پوٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    اس سال سنگاپور میں کام کی جگہ پر ہونے والی یہ 27ویں ہلاکت تھی۔ چینل کی رپورٹ کے مطابق، پورے 2021 میں کام کی جگہوں پر کل 37 اموات ہوئیں۔صرف اپریل میں 10 اموات ہوئیں۔

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

  • کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

    کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

    کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیےگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات کے مطابق ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے جبکہ 73 میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

    کویت میں سیاسی بحران جاری ہے اورپارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ چند مہینوں میں نئے انتخابات کا امکان ہے کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے بدھ کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور قانونی اور آئینی رہ نما خطوط کے مطابق عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلےکا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہےامیرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کوتحلیل کرنے اور عام انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہےعوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی مناسب نمائندگی کرتے ہیں۔

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹواتھارٹی نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام نہیں دیئے ہیں۔کچھ عہدے داروں نے سیاسی استحکام کےحصول اورملک اوراس کے عوام کی خدمت کے لیے کام کرنے کاعہد نہیں کیا ہے بدقسمتی سے ان سب کے نتیجے میں ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جن سےقومی اتحاد کو خطرہ لاحق ہےاورجو شہریوں کی امنگوں سےہم آہنگ نہیں ہیں بالآخراس کےنتیجہ میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    شیخ میشل نے کہا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی اور نہ اس کو معطل کیاجائے گا اور انتخابات یا آیندہ قومی اسمبلی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    پاکستان میں عموماً گرم ترین مہینےجون میں گرتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے۔ ماہرین نے مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قراردیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کے مطابق محکمہ ماحولیات پاکستان کےسابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمر الزمان نے برفباری کو موسمی تبدیلی اور انتہائی شدید موسمی صورتحال قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ثابت کر رہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں آ چکا ہے۔

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات سندھ کے ماہر ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مغربی اور بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سلسلہ بہت شدید تھا مغربی ہواؤں کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گرا ہے اس درجہ حرارت کے اثرات جب سطح سمندر سے 8 ہزار میڑ سے اوپر والے علاقے پر پڑے تو کم ہوتے ہوئے درجہ حرارت نے بارش کو برف باری میں تبدیل کر دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں ان بارشوں نے موسم کی شدت کو کم کیا ہے اورپانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا ہے وہیں ان موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں اگر معمول کا گرم موسم نہیں ہوگا تو گرمیوں کے موسم میں ہونے والی فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچے گا۔ اسی طرح انسانی صحت کے بھی کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    واضح رہےکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جون کے مہینے میں ہونے والی برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع بابو سر ٹاپ کا راستہ ایک روز بند رہا۔بابو سرٹاپ کا درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ہے چلاس کے قریب گیٹی داس میں بھی گزشتہ 2 روز سےشدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ ایسی ہی اطلاعات وادی نیلم سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں کچھ مقامات پر بھی برفباری ہوئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  • روسی قونصل جنرل کا پی ٹی آئی حکومت کیساتھ  تیل کی خریداری کے معاہدے پر لاعلمی کا اظہار

    روسی قونصل جنرل کا پی ٹی آئی حکومت کیساتھ تیل کی خریداری کے معاہدے پر لاعلمی کا اظہار

    روسی قونصل جنرل نے پی ٹی آئی حکومت کے روس سے تیل کی خریداری کے معاہدے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں اردو نیوزکو دیئے گئے انٹرویو میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان کو دوست ملک سمجھتے ہیں اور پاکستان سے بھی روس کو دوست ملک سمجھنےکی امید رکھتے ہیں ساتھ ہی روسی قونصل جنرل نے پاکستان سے تجارتی اور معاشی تعاون قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا-

    پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    روسی قونصل جنرل نے کہا کہ مغرب کی ’غیرقانونی پابندیوں‘ کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا روس تیل، گیس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان زراعت، میڈیکل و سرجیکل سمیت کئی شعبوں میں روس کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔

    اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں بھی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تیل کی خریداری کے معاہدے کی تفصیل یا پاکستانی وزرا کے روس سے تجارتی رابطے کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ البتہ یہ معاملات زیر غور ضرور رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    روس یوکرین تنازع پرروسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ روسی شہریوں کو قتل کرے گزشتہ آٹھ سال سے یوکرین سے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سپیشل آپریشن شروع کیا گیا یہ کوئی جنگ نہیں ہے یہ ایک سپیشل آپریشن ہے۔ مغربی ممالک اس میں جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہے ہیں-

    اردو نیوز کے مطابق آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب بھی پرامن مذاکرات کا عمل شروع ہونے لگتا ہے روک دیا جاتا ہے اور اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین، روس اور یورپی ممالک سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بہتر ہوجائے گی تو اس خطے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں رہے گا، اس لیے وہ اس خطے کو مستحکم نہیں ہونے دیتے۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

  • لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن معاملہ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےامیدوارکو کل طلب کر لیا

    لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن معاملہ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےامیدوارکو کل طلب کر لیا

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے-

    جس پر سی سی پی او لاہور نے بتایا جھگڑے کے بعد بلاتفریق کارروائی کی اور گرفتاریاں کیں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پرچیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

    ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی،، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہےلاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں پر تشدد واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

    پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل سے چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کو کل پیش ہونے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت کل صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : سینئر سیاستدان فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے ڈاکٹرفاروق ستارکی والدہ کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کی عمر 85 برس تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں بعد نماز عصر 5 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائےگی فاروق ستار کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عیادت کی تھی۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پرصدرمملکت ،فوجی قیادت کا اظہارافسوس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کر گئیں تھیں مرحومہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست