Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 93 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 210 روپے کا ہوگیا انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 209 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا-


    گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جبکہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزچین نے 2.3 بلین ڈالرزمعاہدے پر دستخط کیے،ایک دو دن میں چین کی جانب سے پیسے پاکستان منتقل ہوجائیں گے ،کچھ دنوں میں ملک میں گھی بھی سستا ہوجائے گا-

  • پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف  کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔

    باغی ٹی وی : سربراہ عوامی لیگ اور سابق وزیرداخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہےپھر لگ پتہ جانا ہے۔‏‏


    انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا ۔

    دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال


    ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    واضح رہے کہ پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں فضائی سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

    طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہےنے بتایا تھا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔

    طارق عزیزپرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہےجنہوں نےتمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    امریکی صدرجو بائیڈن کیجانب سےایندھن پرعائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینےکی خبرسامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالرہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالرفی بیرل پرآگئی ہے۔

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے جواب میں امریکہ کے قومی پٹرول ٹیکس کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایک گیلن گیس، یا پیٹرول کی اوسط قیمت 5 ڈلار کے قریب ہے، جو ایک سال پہلے تقریباً 3 ڈالر تھی نومبر میں کانگریس کے لیے قومی انتخابات آنے کے ساتھ، بائیڈن پر ردعمل کا دباؤ ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لیوی ہٹانے سے گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر محدود اثر پڑے گاگیس ٹیکس سے استثنیٰ کے لیے سیاسی حمایت، جس کے لیے کانگریس کے ایکٹ کی ضرورت ہوگی، بھی غیر یقینی ہے۔

    بدھ کے روز ایک اعلی ریپبلکن سینیٹر نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز بالکل صحیح نہیں ہے جب کہ بائیڈن کی اپنی پارٹی کے ممبران نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے بنیادی طور پر تیل اور گیس کی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

    بائیڈن نے کہا کہ پالیسی سازوں کو وہ کرنا چاہئے جو ان کے اختیار میں ہے کہ وہ خاندانوں پر دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں ، کمپنیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بچت میں "ہر ایک پیسہ” عوام کو دیں۔

    انہوں نے کہا، "میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ صرف گیس ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گالیکن اس سے خاندانوں کو کچھ فوری ریلیف ملے گا، ہم طویل فاصلے تک قیمتیں کم کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    امریکی گیس ٹیکس کیا ہے؟

    فی الحال، امریکہ میں پٹرول پر تقریباً 18 سینٹ فی گیلن اور ڈیزل پر 24 سینٹ ٹیکس لگایا گیا ہے، جمع شدہ رقم ہائی وے انفراسٹرکچر کی ادائیگی میں مدد کے لیے استعمال کی جاتی ہے

    ستمبر تک لیوی کو ختم کرنے سے، جیسا کہ مسٹر بائیڈن نے تجویز کیا ہے، حکومت کو تخمینہ 10 بلین ڈالر لاگت آئے گی یہ اقدام توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے تازہ ترین کوشش ہے۔

    پچھلے سال سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ 2020 میں وبائی امراض کی زد میں آنے کے بعد بہت سی کمپنیوں کی طرف سے کی جانے والی کٹوتیوں کی وجہ سے طلب سے زیادہ رسد میں رکاوٹ پیدا ہوئی –

    جیسا کہ یوکرین کی جنگ نے مغربی ممالک کو روس سے تیل سے دور رہنے پر زور دیا ہے جو کہ توانائی پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اس نے بھی بحران میں حصہ ڈالا ہے۔

    امریکی ایندھن اور پیٹرو کیمیکل مینوفیکچررز انڈسٹری گروپ نے کہا کہ گیس ٹیکس کی چھٹی سے "قریب مدتی ریلیف ملے گا لیکن اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد میں عدم توازن رہے گا۔

    سابق صدر براک اوباما کو مشورہ دینے والے ماہر اقتصادیات جیسن فرمین نے صدر کے اعلان سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکی صارفین کے لیے، ٹیکس سے استثنیٰ سے بچت میں صرف "چند سینٹ” حاصل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ "آپ نے فروری میں گیس ٹیکس سے استثنیٰ کے بارے میں جو کچھ بھی سوچا تھا، اب یہ ایک بدتر خیال ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کمی ممکنہ طور پر مانگ کو فروغ دے گی، قیمتوں کو پیچھے دھکیل دے گی۔

    ملک میں مہنگائی،امریکی صدرکا اپنے چینی منصب سے رابطے کا عندیہ

  • کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    مہنگائی سے پریشان حال شہریوں کے سر پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی گئی،کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

     

    نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گا نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

    درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

    ملک میں موسم کی صورتحال

    قبل ازیں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر رکھی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

    بجلی کی بچت: پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

    سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے-

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

  • لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہور: لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے حکام کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پرندہ ٹکرانے پر جہازکے کپتان نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا –

    ملک میں موسم کی صورتحال

    پی آئی حکام کے مطابق پرواز پی کے 258 شارجہ لاہور اتر رہا تھا لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ، پرواز کے قابل نہ رہا پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہاہے-

    قبل ازیں موسمی کی خرابی کی وجہ سے نواب شاہ اتاری گئی کراچی کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی تھی جس کے باعث 170 مسافر پریشان ہوگئے لاہور سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 405 شدید بارش کے دوران کراچی نہ اتر سکی، ائیر بس اے 321 طیارے کو قریبی متبادل ائیرپورٹ نواب شاہ اتارا گیا تھا۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ نواب شاہ لینڈنگ کے بعد ائیربس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی طیارے میں سوار لاہور سے کراچی کے 170 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا مسافر نواب شاہ ائیر پورٹ کے لاؤنچ میں کراچی روانگی کے منتظر ہیں۔

    ائیر لائن حکام کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن کے انجینئرز لاہور سے نواب شاہ کے لیے طیارے میں روانہ ہو رہے ہیں، انجینئرز کو نواب شاہ ائیرپورٹ پر چھوڑ کر مسافر لے کر طیارہ کراچی آئے گا۔

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

  • یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    کیف: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مغربی روس میں ایک ریفائنری میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

    عراق میں اچانک امریکی افواج کی نقل وحرکت میں اضافہ

    آگ نے روسٹوو آن ڈان کے علاقے میں نووشاختنسک آئل پروسیسنگ پلانٹ کے صنعتی سامان کو لپیٹ میں لے لیا روسی آئل ریفائنری کی عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کے حملے سے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی درجنوں فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے رپورٹ کے مطابق ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال یوکرین نے قبول نہیں کی ہے دوسری جانب یوکرائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا نتیجہ ہیں

    روسی گیس تنصیبات پریوکرین کا ترکی کے ڈرون سےحملہ

    روستوف کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے کہا کہ پلانٹ کی سرزمین پر دو ڈرونز کے ٹکڑے ملے ہیں ریفائنری نے کہا کہ اس نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    بدھ کے روز ریفائنری پر حملہ مغربی روس میں ہونے والے دھماکوں اور آگ کے سلسلے کے بعد ہوا ہے جب کہ ماسکو کی یوکرین میں لڑائی تقریباً چار ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

    روسی حکام کے مطابق اپریل میں یوکرائن کے دو ہیلی کاپٹر گن شپ بیلگوروڈ میں تیل کے ایک ڈپو سے ٹکرا گئے، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

    کئی دوسرےدھماکوں اور آگ نے ریفائنریوں، تیل کے ڈپووں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا۔ یوکرین نے باضابطہ طور پر ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن یوکرین کے کچھ میڈیا نے یوکرین کے حملوں کے نتیجے میں ان کی تعریف کی ہے۔

    امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

  • کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

    کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد قانون اور آئین کے تحت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے میرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل کا کہنا تھا کہ عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ ترکی، طیب اردوان سے ملاقات

    رپورٹ کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔

    شیخ مشعل نے سیاسی منظر نامے کی موجودہ صورت حال کو – جسے انہوں نے اختلاف رائے اور ذاتی مفادات کی طرف سے رہنمائی کے طور پر بیان کیا – قانون سازی اور انتظامی حکام کے درمیان ٹوٹے ہوئے تعلقات کے ساتھ ساتھ مؤخر الذکر کے کام میں سابق کی مداخلت کو قرار دیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹو اتھارٹی نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے انجام نہیں دی ہیں نہوں نے مزید کہا کہ کچھ عہدیداروں نے "سیاسی استحکام کے حصول اور ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے کام کرنےکا عہد نہیں کیا ہے۔

    قوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان سب کے نتیجے میں ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جن سے قومی اتحاد کو خطرہ لاحق ہے اورجو شہریوں کی امنگوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ بالآخراس کے نتیجے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    ولی عہد نے وضاحت کی کہ عام سیاسی منظرنامے کے نتیجے میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا رہا ہے،ایگزیکٹواور قانون ساز حکام کے کام پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے سے متعلق حکمنامہ قانونی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد آئندہ چند ماہ میں جاری کر دیا جائے گا۔

    شیخ میشل نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی اور نہ اس کو معطل کیاجائے گا اور انتخابات یا آیندہ قومی اسمبلی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اورجہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کوہستان، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں بھی آج موسم خشک رہے گا-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش ہوئی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہےاس میں مزید کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے پری مون سون سسٹم برقرار تھا، کراچی کے گرم اور مرطوب موسم نے مغربی سسٹم کو تقویت دی تیز ہواؤں کے بعد بارش کا سسٹم لسبیلہ سے کراچی میں داخل ہوا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی-

    محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 4.4 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ میں 15 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    جبکہ کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئےاس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

    ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرافغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

    وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرافغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جن میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں،این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے افغانستان روانہ کیا-

    خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

    پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا۔

    دوسری جانب افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل ہے،وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ زخمیوں کی امدادکےلیےمیڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں پربھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائےگی-

    امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

    دوسری جانب افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرزنے بھی رضاکارانہ سروسزکی پیشکش کردی ہے ،ینگ ڈاکٹرزخیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنےافغان بھائیوں کے ساتھ ہیں-

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں آنے والے 6.1 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    زلزلے سے افغانستان کا مشرقی صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور دوردراز علاقوں میں زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم ملک میں جاری موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندہ سام مورٹ کا کہنا تھا کہ ‘متاثرہ اضلاع میں ہماری موبائل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ٹیمیں موجود ہیں جو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہی ہیںہمارے امدادی ٹرک بھی راستے میں ہیں جن میں متاثرہ افراد کے لیے حفظان صحت کی کٹس، کمبل، خیمے اور ترپالیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔’

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یقیناً یہ ان کے خلاف ہے جو بھوک سے مر رہے ہیں، غریب اور بیمار ہیں اور قحط سے متاثرہ ہیں۔ یہ ایک طاقتور اور دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت رکھنے والی آبادی نہیں ہے۔

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہلاکتیں 9 سو سے بڑھ گئیں ،مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کر گیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 75 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    قبل ازیں پاکستان میں کورونا وبا پھیلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھ اکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے ہر لمحے باخبر ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے-

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا-

    یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کےہمسائےممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسزمیں بڑھتےہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں-

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت