Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں

    شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں

    وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے تمام پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آ گاہ کر دیا

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چونکہ کراچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ جتنی ممکن ہو سکےصفائی ہے جسےبرقرار رکھنا ضروری ہے


    انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ گذ شتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے تھے

    وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

    جان لیوا کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے چین کےبعد وائرس سےسب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے

  • عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

    عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

    میرے پاس تم ہو وہ پہلا پاکستانی ڈرامہ تھا جسے سینماؤں میں پیش کیا گیا اور اب ایک اور معروف ڈرامے عہد وفا کی ٹیم نے بھی اسے بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا لیکن اب اس ڈرامے کی کاسٹ میں دو اور کرداروں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ڈرامے عہد وفا کی ٹیم نے اسے بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا لیکن اب اس ڈرامے میں کاسٹ میں دو اور دلچسپ کرداروں ہمایوں سعید اور بھارتی پائلٹ ابھے نندن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

    عہد وفا کا ایک حالیہ ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید میجر ہمایوں ابھ نندن کے تفتیشی افسر کے کردار میں نظرآ رہے ہیں جبکہ ایک کردار گذشتہ سال گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ہے

    ویڈیو میں دیکھا ہمایوں سعید جو کہ میجر ہمایوں ہیں ابھی نند سے تفتیش کے شروع میں اپنا میجر ہمایوں کرواتے ہیں اور ابھی نندن سے پوچھتے ہیں تم ہماری سرحد پر کیا کر رہے تھے جسکے جواب میں ابھی نند کہتے ہیں کہ وہ اس کو بتانا ضروری نہیں سمجھتے

    اس پر ہمایوں سعیداسے کہتے نظر آ رہے ہیں کہ تم ونگ کمانڈو کو ہر چیز کے بارے میں بتانے کے ذمہ دار ہو اس کے جواب میں ابھی نندن کہتا ہے کہ وہ باتھ رام جانا چا ہتے ہیں جس پر ہمایوں سعید طنزیہ ہنستے ہوئے کہتے ہیخ کہ ابھی سے ہی

    اس ٹریلر میں سعد کو کشمیر مشن پر جاتے ہوئے دکھایا گیا جہاں وہ دشمن کی فائرنگ سے زخمی ہو جاتے ہیں

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والا ڈرامہ عہد وفا کی آخری قسط آئندہ ماہ 14 مارچ کو سینما میں جبکہ ایک دن بعد15مارچ کو نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں

    ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے

    اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے

    ‘عہد وفا’ میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی نے مرکزی کردار نبھائے جب کہ ڈرامے میں ونیزہ احمد، زارا نور عباس اور علیزے شاہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں

    جہاں اس ڈرامے کو کافی سراہا جا رہا ہے وہاں اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ اس ڈارمے کو رکوانے کے لئے عدالت میں درخواست بھی دی گئی تھی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کر دی تھی

    ڈراما سیریل “عہد وفا” ملک بھرکے سینماگھروں میں دکھائے جائے گی

  • حرا نے سالگرہ پر کس تحفے کو بہترین قرار دیا

    حرا نے سالگرہ پر کس تحفے کو بہترین قرار دیا

    معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مانی کی طرف سے ملنے والے تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تحفے سب سے بہترین تحفہ قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ منائی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں
    https://www.instagram.com/p/B9CrX30HxRw/?igshid=1733i6lsdxqw5
    حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں گلاب اور چنبیلی کے پھولوں کے گجرے پہنے ہوئے ہیں

    حرا نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مانی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مانی ان گجروں کے لیے آپ کا شکریہ اس سے بہترین تحفہ تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا

    ٹی وی اور فلم کے اداکار جنید خان نے بھی حرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    حرا نے اپنی ایک اور تصویر شئیر کی اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ
    https://www.instagram.com/p/B9CrQONHYiv/?igshid=l71p0hksp7g7
    اداکارہ نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں

  • عدالت نے محسن عباس کو بچے کی کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے محسن عباس کو بچے کی کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم دے دیا

    فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی : لاہور کی فیملی عدالت میں فاطمہ سہیل اور اداکار و گلوکار محسن عباس کے بچے کا خرچ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ادکار و گلوکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا جج مائرہ حسن نے محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا

    اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہرکے خلاف لاہور کی فیملی عدالت میں بچے کا خرچہ دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی لہذا عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے

    حسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ کی جانب سے بچے کے اخراجات کے حصول کے لیے دائر مقدمے میں بے روزگاری اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی کفالت سے انکار کر دیا تھا

    واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گذشتہ سال اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے جب کہ محسن نے فاطمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ جھوٹ بول رہی ہیں

    بے روزگار ہوں بچے کا خرچ نہیں اٹھا سکتا اداکار


    بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی ڈگری جاری کردی تھی جس کے بعد فاطمہ سہیل نے سابق شوہر سے بچے کے اخراجات لینے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا

  • پاکستانی فلم دل کہے جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار

    پاکستانی فلم دل کہے جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار

    نئی آنے والی پاکستانی فلم کہے دل جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی

    باغی ٹی وی:اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی پاکستانی فلم کہے دل جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آئی

    جنید خان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کہے دل جدھر کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی

    گذشتہ ماہ فلم کہے دل جدھرکا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا اداکار جنید خان اور منشا پاشا اس میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے فلم میں جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی

    فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے یہ فلم وجدان پروڈکشنز کے بینر تلےبنائی گئی ہے اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں

  • ٹک ٹاک کینسر ہے فیروز خان

    ٹک ٹاک کینسر ہے فیروز خان

    معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر کا مرض قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر کا مرض قرار دے دیا اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ٹک ٹاک کینسر ہے


    فیروزخان نے ٹویٹر پر چند روز قبل مزار قائد پر نازیبا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی با حجاب لڑکی اور قبرستان میں ایک قبر پر ٹل ٹاک ویڈیو بنانے کی تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ٹک ٹاک ایک کینسر ہے دوبارہ اسی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کینسر ہے

    فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل متھیرا نے حمایتی ٹویٹ کیا جن میں انہوں نے لکھا کہ فیروز آپ نے بلکل ٹھیک کہا ہے انہوں نے دکھی ہوتے ہوئے کہا کم از کم اس کو فوت شدہ لوگوں کا تو احترام کرنا چاہیئے

    فیروز خان کے اس ٹوئٹ کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی

    عمارہ حسین نامی صارف نے لکھا کہ میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک ہماری نئی آنے والی نسل کے لیے کینسر ہے

    جاوید نامی صارف نے لکھا کہ یہ کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے

    اقرا حارث نامی صارف نے فیروز خان سے متفق ہوتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنی چاہیے

    ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاک سے ہماری نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے ہر کوئی ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت پانے کے چکر میں لگایا ہوا ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس ایپ سے دور رکھیں

    سیدہ کلثوم فاطمی نامی صارف نے لکھا کہ یہ کینسر نہیں ہے اب کورونا وائرس بن چکا ہے

    سید ساجد علی صارف نے کہا کہ ٹک ٹاک کینسر نہیں ہے بلکہ یہ موجودہ کورونا وائرس ہے انہوں نے ٹاک ٹاک صارفین کو احتیاط کرنے کی مشورہ دیا اور اس کو ان انسٹال کرنے کی درخواست کی

    واضح رہے چند رقز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مزار قائد پر ایک با حجاب نامعلوم لڑکی رقص کر رہی ہے اس نے سفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کیا ہوا ہے لوگوں کی شدید تنقید پر مزار انتظامیہ نے اس لڑکی کے خلاف تحقیقات کرنے کی اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی بھی ایف آئی اے سے درخواست دی

    مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

  • مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

    مزار قائد پربے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور مقدس مقام پر نا زیبا ویڈیو وائرل

    مزار قائد پر رقص پر مبنی ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نا زیبا کوشش کررہی ہے

    باغی ٹی وی: مزار قائد پر رقص پر مبنی ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کر رہی ہے


    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پہنے یہ نا معلوم لڑکی فیصل مسجد کے سامنے رقص کررہی ہے اس ویڈیو میں لڑکی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں

    اس سے قبل اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزار قائد کے سامنے رقص کررہی تھی اس ویڈیو میں اس لڑکی نےسفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کررکھا تھا
    https://www.instagram.com/p/B9BYO2UlF5Z/?igshid=gjghv9mbmaob
    مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد مزار کی انتظامیہ نے لڑکی کے رقص کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہے اور رقص کر رہی ہے عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں

    مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لئے بھی ایف آئی اے سے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے

  • پشتو گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

    پشتو گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

    معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش بعد انتقال کرگئیں

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبرپختون خوا کی مشہور و معروف گلوکارہ مہہ جبین گزلباش طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھیں ان کی موت کی خبر کی تصدیق لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈائریکٹر نے کردی ہے

    گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑنے پر دو ماہ پہلے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بہترین علاج کے بعد بھی وہ جانبر نہ ہو سکیں

    ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مہہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں

    گلوکارہ کی بہترین نگہداشت اور علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور طویل علالت کے بعد اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں

  • پاک فوج  نے 27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا

    پاک فوج نے 27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا

    پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی

    باغی ٹی وی : پاک فضائیہ نے گذ شتہ سال اس ہی روز 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو گرا کر دنیا بھر میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی تھی اور اب اس ہی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان بھی جاری کردیا

    چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان نغمے کی گلوکاری پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی

    یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دخل اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

    بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے

    واضح رہے کہ اس ہی دن کی مناسبت سے رواں ماہ 24 تاریخ کو پاک فضائیہ نے بھی اپنا نغمہ اللہ اکبر جاری کیا تھا جس کی گلوکاری شجاع حیدر نے کی تھی

  • نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت

    نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت

    نئی دہلی میں مسلم فسادات کے نتیجے میں اب تک کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں بالی وڈ کی شوبز او رمیڈیا انڈسٹری کی شخصیات نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی آڑ میں مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا

    باغی ٹی وی: بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے بھارتی متنازع شہریت قانون کی وجہ سے پورا بھارت فسادات کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور تقریباً ہر شہرمیں اس قانون کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جارہی ہیں تاہم تین روز قبل دہلی کی صورتحال اس وقت شدید شدت اختیار کر گئی جب مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردی

    دہلی کے حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں وہاں کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے صورتحال کنٹرول کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں دفع 144 کے تحت ایک ماہ تک مسلمان اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ساتھ ہی انہوں فوج طلب کرنے کی درخواست کردی ہے

    نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل


    بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ابتدا ہی سے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جن میں بھارت کی شوبز و میڈیا انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی آڑ میں مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا


    فلم ساز مہیش بھٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم اندھے نہیں ہونے جا رہے بلکہ ہم اندھے ہیں اندھے ہیں لیکن سب کچھ دیکھ سکتے ہیں ہم ایسے اندھے لوگ ہیں جو دیکھ تو سکتے ہیں مگر انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا


    معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی دہلی فسادات پر ٹوئٹ میں تشدد کو کچھ شرپسند عناصر کی مرضی قرار دیتے ہوئےلکھا کہ اگر ہم میں تھوڑی سی بھی ہمدردی ہے تو ہم فسادات میں مرنے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کر سکتے ہیں کیوں کہ وہ لوگ کافی عرصے سے انتہائی دباؤ میں ہیں


    جاوید اختر نے بھی نئی دہلی میں فسادات پر لکھا کہ منصوبہ بندی کے تحت دہلی میں فسادات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور سب لوگ تنگ نظر سیاستدان کپل مشرا جیسے بن رہے ہیں یہ فضا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دہلی میں سی اےاے قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ہوا اور پولیس جلد اس پر قابو پا لے گی
    https://twitter.com/RichaChadha/status/1232515617099567104?s=19
    اداکارہ ریچا چڈا نے نئی دہلی میں فسادات پر لکھا کہ ایک سچے ہندو ہونے کے ناطے انہیں دوسرے جنم پر یقین ہے اور انہیں یہ بھی یقین ہے کہ جلد ہی مظالم ڈھانے والوں پر عذاب اور بیماریوں کی صورت میں قہر نازل ہوگا اور ان کے ہاتھوں میں اپنا ہی خون ہے
    https://twitter.com/mehtahansal/status/1231958419554414593?s=19
    فلم ساز ہنسل مہتا نے ٹوئٹ کی کہ کوئی بھی احتجاج کرنے والا شخص فساد نہیں چاہتا اور کوئی بھی فسادی احتجاج نہیں کرتا

    دوسری جانب متنازع شہریت کے قانون اور مسلم مخالف فسادات پر بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے مکمل خاموشی طاری ان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان سیف علی خان جیسے بڑے اداکار شامل ہیں ان کی خاموشی پر خود ان کےمداح بھی حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں