Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکا یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرے گا

    امریکا یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرے گا

    امریکا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائلوں سمیت کیف کے لیے امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرے گا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو کیف کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا اس امداد میں توپ خانے کے سپئر پارٹس، اضافی میزائل اور اینٹی شپ میزائل شامل ہوں گے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر ہے-

    ہتھیارڈال دیں ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ:سیورو دونیسک شہرمیں لڑائی…

    نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہےانہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یوکرین کو جون کے آخر تک HIMARS میزائل فراہم کرنے سے اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا-

    امریکی صدر کا تازہ ترین اعلان کیف کی جانب سے مشرقی یوکرین پر روس کے حملے کو پسپا کرنے میں مدد کے لیے مغرب سے مزید بھاری ہتھیار بھیجنے کی اپیل کے بعد سامنے آیا ہے۔

    روس اپنےآپ کوتنہا نہ سمجھے،ہرمشکل میں ہمیں ساتھ پائےگا:چین کا اعلان

    دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ روسی فضائیہ نئے امریکی ہتھیاروں سے باآسانی نمٹتی ہے اور انہیں "اخروٹ کی طرح توڑ دیتی ہے”روسی فوج اب تک ان میں سے درجنوں کو تباہ کر چکی ہے یوکرین کی فوج کو بھیجے گئے امریکی میزائلوں کا زمین پر کچھ نہیں بدلیں گے۔

    صدر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی شروع کی تو ان کا ملک نئے اہداف پر حملہ کرے گا اگر ایسے میزائل پیش کیے جاتے ہیں تو ہم ان اہداف پر بمباری کریں گے جنہیں ہم نے ابھی تک نشانہ بنانا شروع نہیں کیا۔

    جبکہ ملک کے مشرق میں ڈومباس صنعتی علاقے پر روس کے کنٹرول کو روکنے کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی کوئی بھی سپلائی جلد نہیں پہنچ سکتی۔

    جنوبی کوریا نےاچانک خلائی راکٹ کولانچ کرنے سے روک دیا

  • مصر میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    مصر میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    مصر میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ مصر کی غربیہ گورنری کے السنطہ سینٹر کے گاؤں رجبیہ میں سامنے آیا گاؤں میں 3 آنکھوں، دو جبڑوں، دو زبانوں، دو کان اور ایک دماغ والے بچھڑے کی پیدائش پر لوگ حیران ہیں۔

    برطانیہ میں ساحل پر ڈوبنے والا جہاز 340 سال بعد دریافت

    بچھڑے کا سر تو ایک ہی ہے مگر اس کی تین آنکھیں اور دو زبانیں ہیں پیدائش کے بعد بچھڑے کو ایک ہفتے تک نگرانی میں رکھا گیا۔ دو زبابوں کی وجہ سے اسے کوئی چیز پینے یا نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

    غربیہ میں ویٹرنری میڈیسن کے ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کیس جنین کی غیر معمولی نشوونما کی وجہ سے ہوا ہے ماں گائے کسی بھی پیدائشی نقص کا شکار نہیں تھی اس حالت کی اصل وجوہات کا سائنسی طریقے سے پتا چلانے کے لیے الحال مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

    "گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد…

    قبل ازیں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں میں گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا تھا عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش کی خبر پورے گاؤں میں پھیل گئی تھی اور لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے اس کی پوجا بھی شروع کردی تھی مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے جس میں ایک بچھڑا تین آنکھوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے ۔

    6 گھنٹوں میں 24 انڈے دینےوالی مرغی کے چرچے

  • سعودی عرب نے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں

    سعودی عرب نے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں

    ریاض: سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور بچوں کے کپڑوں سمیت متعدد چیزیں ضبط کرلیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزارتِ کامرس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم جنس پرستی کے رنگوں والے بالوں کے کلپس، پاب اٹس، ٹی شرٹس، کیپ اور پینسل کیس سمیت متعدد کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں۔

    امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ،عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ


    وزارتِ کامرس کے اہلکار کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ اشیا اسلامی نظریے اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے ذریعے ہم جنس پرست رنگوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ایسی چیزیں فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر میں قطری حکام نے قوسِ قزح کے رنگوں والے کھلونے دکانوں سے ضبط کیے تھے اور حکام کہنا تھا کہ ان پر اسلامی اقدار کے منافی نعرے درج تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کے تعلقات پر سخت ممانعت ہے۔

  • پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،بلاول بھٹو

    پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں زیرتعلیم ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کےلیے کام کر رہےہیں، پاکستانیوں میں صلاحیت ہے وہ دنیا میں کہیں بھی کا م کرسکتے ہیں، نوجوانواں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ…

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی کی بنیاذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، پاکستانی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں او دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں، وزارت خارجہ کے حکام کو ادارے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے،پاکستان کی خارجہ پالیسی بدقسمتی سے جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔

    ہم چین کے تجارتی اقتصادی تعاون کو بڑھائیں گے، پاکستان کی آبادی صرف یہاں محدود نہیں، دنیا کے ہر کونے میں پاکستانی موجود ہیں، خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے، پاکستان امریکہ اور چین سفارتی تعلقات کے قیام میں پل کا کردار ادا کر چکا ہے، ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے ہم معاشی ترقی کے لیے امریکا ساتھ بھی انگیج منٹ چاہتے ہیں عالمی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی انگیجمنٹس کی بنا پر یہ قضیہ اتنا نہیں بڑھا جتنا بڑھ سکتا تھا۔ ہمیں ان اقتصادی انگیجمنٹس کو اتنا بڑھانا ہو گا کہ ہم ان کی خارجہ پالیسی اور پالیسی سازوں کو متاثر کر سکیں۔ اس طرح سے ہم جارح کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی۔ ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گی ہم پسند کریں یا نہیں بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا ہمیں اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے۔یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے یہ وقت ہے کہ اس وقت اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دی جاے اور انگیج کیا جائے۔ افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔

    تگڑا شو کرنےلگا ہوں ،بتاؤں گا نہیں،پاکستان کے لیےسب نے میرے ساتھ آنا ہے ،عمران خان

  • عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی  بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ آصف

    عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے.مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے-

    باغی ٹی وی : وزیردفاع خواجہ آصف ماضی میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیٹرول او ر گیس کی قیمتیں اوپر گئیں،عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے،عمرا ن خان کےدور میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہوئی جس میں ادارے شامل ہیں ،توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام کرنا ہوگا-

    30سال میں ہماری معاشی پالیسی سب سے بہتر تھی،عمران خان

    خواجہ آف نے کہا کہ ہمیں پیٹرول کی قیمت پھر بڑھانا پڑی کیونکہ معیشت کھنڈرات کی صورت ملی،متحدہ عرب امارات اور ہماری پیٹرول کی قیمت اس وقت بھی برابر ہے،آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں ،عمران خان کا رونا صرف یہ ہے کہ ان کو حکومت سے کیوں نکالا گیا،جو قیمتیں وہ چھوڑ کے گئے ان کے ساتھ رہنا دشوار ہوا،ہماری مارکیٹس رات ایک بجے تک کھلی ہوتی ہیں ،دنیا میں یہ کہیں نہیں ہوتا، کراچی کے علاو ہ باقی شہر اپنے اوقات پر نظر ثانی کریں تو 4 ہزارمیگاواٹ بجلی بچ سکتی ہے،دنیابھرمیں ساڑھے 6 بجےمارکیٹیں بندہوتی ہیں،ملک کومعاشی بحران سےنکالنےکیلئےسب کومل کرکام کرناہوگا،ہمیں پانی،بجلی،گیس کےاستعمال میں کفایت شعاری کرناہوگی-

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا انحصار اور سہارا صرف عوام ہیں،مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں –

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے…

    وزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا اور بارودی سرنگ بچھائی، کسی کابینہ یا ای سی سی میں سائن نہیں کیا گیا، عمران خان قیمت نہیں بڑھاتےتوسرکاری خزانے پر 100 ارب سے 130 ارب تک بوجھ بڑھتا،عمران خان نے 1500 سے 1200ارب روپے کی سبسڈی دی ،پورے دفاعی اخراجات 1500 ارب روپے ہیں،ہمارے سخت فیصلوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں ،بڑی استقامت کے ساتھ مشکل فیصلے کر کے اس بحران سے نکلیں گے،عمران خان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکاسیاسی فیصلہ کیا،آج گیس کی مد میں 1400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاکرخزانےپربوجھ ڈالاگیا-

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی معاملات سے متعلق کام کررہے ہیں ،ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ان حالات سے نکل جائیں گے،میثاق معیشت کی دعوت بھی دیتے رہے، بوجھل دل کے ساتھ بیٹھے ہیں ،ہم کوشش کریں گے کہ تاجر برادری کوبھی اعتماد میں لیں ،بجلی بحران سے نجات دینے کی پوری کوشش کریں گے-

    حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

  • تگڑا شو کرنےلگا ہوں ،بتاؤں گا نہیں،پاکستان کے لیےسب نے میرے ساتھ آنا ہے ،عمران خان

    تگڑا شو کرنےلگا ہوں ،بتاؤں گا نہیں،پاکستان کے لیےسب نے میرے ساتھ آنا ہے ،عمران خان

    اسلام آباد:چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اور مجھے ہٹانے کی بات ہوئی ، مجھے کہا گیا کہ عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی-

    باغی ٹی وی : اسلام باد ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ہمارے کارکنوں کو ریلیف دیا جس پر ان کے مشکورہیں، ہمارے کارکنوں پر لانگ مارچ کےدوران تشدد کیا گیا اور گرفتاریاں ہوئیں،پاکستان کی آزادی میں وکلا کا اہم کردار رہا تھا،آ ج حقیقی آزادی مہم میں بھی متحرک ہیں،پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی ، مجھے کہا گیا کہ عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی،پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا، امریکا ناراض ہے، پھر کہا گیا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا گیاتوپاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا،کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا-

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    عمران خان نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں نے لوٹوں سے ملاقات شروع کردی ، امریکی سفارت کاروں کاہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا؟ہمارے خیبرپختونخوا کے وزیرعاطف خان سے امریکیوں نےملاقات کی ،عاطف خان سے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے،ہم جب آئے ملک کا دیوالیہ نکلا تھا،دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ہم تباہ ہوجاتے-

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پھر کورونا آگیا، وہ بھی مشکل سال تھا،معیشت متاثرہوئی ،کورونا میں پریشر برداشت کر کے لاک ڈاؤن نہیں کیا،کورونا میں پریشر برداشت کر کے لاک ڈاؤن نہیں کیا،30سال میں ہماری معاشی پالیسی سب سے بہتر تھی،ہمارے کسانوں کے پاس پیسہ پچھلے دو سال میں زیادہ آ گیا، امریکیوں کو جانتا ہوں، جتنا ان کے سامنے جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے، بھارت 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا ہے،بھارت 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا ہے،آج ہم نے جب قیمت بڑھائی تو بھارت تیل کی قیمت کو کم کیا ،میں کسی بھی ملک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں ،بدقسمتی سے بھارت فاشسٹ حکومت تھی اور ہمیں تعلقات توڑنے پڑے-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کہتا ہے الیکشن ن لیگ کی طرف سے لڑوں گا ،ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ بن رہاہے،سارے ادارے جنہوں نے رول آف لا کو بچانا ہے وہ خطرے میں ہیں،تگڑا شو کرنےلگاہوں ،بتاوں گا نہیں ،شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کا کیس واضح ہے ،سال قبل شہباز شریف کے خلاف فیصلہ ہونا چاہیے تھا ،شہباز شریف خاندان پر تحریک انصاف نے کوئی کیس نہیں بنایا سب پرانے تھے –

    عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں تماشہ لگا ہوا ہے ،الیکشن کمیشن وہاں ن لیگ کی اکثریت کو تحفظ دے رہا ہے ،دو نوں طرف ان کی حکومت کرپشن پر گئی تھی، نواز شریف پر کیسز آصف زرداری نے کیے تھے، اب سب کچھ معاف ہونے والا ہے،کفر کا نظام چل سکتا ہے ناانصافی کا نہیں چل سکتا، سویٹزر لینڈ کے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں، وہاں 99 فیصد قانون کی حکمرانی ہے،شریفوں نے پہلا این آر او سابق صدر پرویزمشرف سے لیا –

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیےتھی؟پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھائی گئی اس سےساری معیشت پر اثر پڑے گا، پیٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے 30 فیصد مہنگائی بڑھے گی،تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا،شہباز شریف نے احمقانہ بیانات دیئے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈر گئی،پاکستان کے لیےسب نے میرے ساتھ آنا ہے ،شہباز شریف کی ا سپیڈ کے بہت چرچے تھے ،شہباز شریف صبح 6 بجے اٹھ کر کام شروع کردیتا تھا لیکن ہمیں کچھ نظر نہیں آیا ،پاکستان سری لنکا جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے ،سویت یونین بڑی فوجی طاقت تھی معیشت کی کمزوری پر ٹوٹ گیا ،صاف اور شفاف الیکشن مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں

    دوسری جانب وکلا نے شکوہ کیا کہ عمران خان دور میں ہم پر مقدمات درج ہوئے عمران خان حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کو گرانٹ تک نہ دی –

  • سندھ حکومت کا ٹھٹہ میں ایک ہزار ایکڑ پرمشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانےکا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ٹھٹہ میں ایک ہزار ایکڑ پرمشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانےکا فیصلہ

    ٹھٹھہ: سندھ حکومت نے ٹھٹہ میں ایک ہزار ایکڑ پرمشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر آبی وسائل خوشید شاہ کی زیرصدارت بلوچستان میں پانی کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اجلاس میں ایازصادق، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر آبپاشی نے شرکت کی،بلوچستان میں پانی کی صورتحال پراجلاس وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بلایاگیا

    اجلاس میں بلوچستان کو پانی کی عدم فراہمی پر کے حوالے سے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی صوبوں کو پانی کی کم دستیابی کے حوالے مفصل رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی-

    دوسری جانب وزیرکوسٹل ڈولپمینٹ سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ پام آئل منصوبہ کی لاگت 356 ملین ہوگی ،پام آئل منصوبے کے تحت 60 ہزار درخت لگیں گے-

    وزیرکوسٹل ڈولپمینٹ سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ پام آئل منصوبہ رواں سال لگے گا، تیار ہونے کہ بعد فی درخت اوسطاً ایک من آئل دیگا-

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    ڈی جی سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ جنگلات نے دو ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈولپمینٹ کے حوالے کردی اسماعیل راہو کے مطابق سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ، جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہوچکا ہے وزیرسندھ ماحولیات کے مطابق ارسا کی جانب سےزرعی پانی نہ ملنےکیوجہ سے ٹھٹھہ اور بدین کی زمینیں سمندر میں جاچکی ہیں،

    اسماعیل راہو نے کوسٹل بیلٹ کوبچانے کےلیے افسران کو آئندہ لائحہ عمل بنانےکی ہدایت کردی کوسٹل ڈولپمینٹ کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو مڈکیریئر مینجمیت سروس کے تحت ٹریننگ کروائی جائے گی.اسماعیل راہو کے مطابق ٹھٹہ،کیٹی بندرم سجاول اور بدین کے لیےبجٹ میں بہت سی اسکیمزرکھی گئی ہیں-

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

  • پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن  کے الٹرا ساونڈ  سے سٹنٹ لگا دیا

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی اعزاز،ڈاکٹرزنے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے بنا کنٹراسٹ انجکشن کے انجیو پلاسٹی ممکن بنا ڈالی-

    باغی ٹی وی:انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی ترجمان کے مطابق گردوں کےمرض میں مبتلا 83سالہ مریضہ کو بناکنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا انجیو گرافی اور سٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے-

    ڈاکٹر قیصر علیم کے مطابق پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے-

    واضح رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بنیاد 2006 ء میں ایم ایم اے کے دور حکومت میں رکھی گئی صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اسے 2020 ء میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 16دسمبر 2020 ء کوکیا جب صحت کارڈز جاری ہوئے تو یہاں خیبر پختونخوا کے باسیوں کو امراض قلب کا مہنگا علاج مفت فراہم کیاجانے لگا۔

    پی آئی سی امراض قلب کے لیے مختص واحد ہسپتال ہے جو295 بستروں پرمشتمل ہے۔ یہ نہ صرف صوبے کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ بلکہ پاکستان کےبہترین ہسپتالوں میں سےایک ہےجس میں 6 کیتھ لیبز، 6 آپریشن تھیٹرز،2 آئی سی یوزاور4 سی سی یوزہیں اس ہسپتال کا خصو صی حصہ اس کی ایمرجنسی ہے جوامراض قلب کے مریضوں کے لیے 24 گھنٹے فعال رہتا ہے۔

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    یہاں ایڈلٹ مریضوں کے لیے سات جبکہ پیڈزکے لیے ایک سرجن تعینات ہے جب کہ 10 ایڈلٹ اور 2 پیڈز کارڈیالوجسٹ کام کررہے ہیں۔ پی آئی سی میں تمام ڈاکٹرزباہرممالک سے وسیع تجربہ لے کریہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    پشاورانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس وقت امراض قلب کے بیشتر اقسام کاعلاج فراہم کررہاہے۔ پی آئی سی پاکستان کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جسے قائم ہونے کے بعد صرف چھ ماہ میں پاکستان کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزکی جانب سے منظوری ملی جس کے بعد اب اس ادارے میں پوسٹ گریجویٹ کورسز بھی پڑھائے جاسکتے ہیں۔

    یہ ہسپتال اس وقت امراض قلب سے متعلق مختلف شعبوں میں بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے جس میں ایڈلٹ کارڈیالوجی، ایڈلٹ کارڈیک سرجری ، پیڈز کارڈیالوجی اور پیڈزکارڈیک سرجری شامل ہے۔

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

  • سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی-

    باغی ٹی وی : چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا سینیٹ میں سینیٹر سکندر مندھرو کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ سکندر مندھرو کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن نے سکندر مندھرو کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کروانے کی بات ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ تیاری نہیں-

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک نوٹیفائی نہیں کیا جسد خاکی امریکہ سے آنی ہے، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سکندر مندھرو کی خالی نشست کے معاملے میں پیپلزپارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں جبکہ بہرہ مند تنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سکندر مندھرو کی خالی نشست پر شیڈول کو فوری روکے-

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے ہی ہے جیسے رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو،الیکشن کمیشن سے اپیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی الیکشن کمشنرکو طلب کریں-

    سینیٹر سکندر مہندھرو کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-

    سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جان چھڑانا ناگزیر ہے، امپورٹڈ حکومت غلامی قبول کرچکی وہ اس معاملے پر بات نہیں کرے گی-

    سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سکندر مہندرو کے معاملے پر کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، کسی کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتراض ہے پوائنٹ پر بات کی جائے،ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہیے،سکندر میندھرو کے معاملے پرکسی ادارے کوتنقید کانشانہ نہ بنایا جائے-

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گوپی چند کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،گوپی چند کے لواحقین کوسینیٹ کی طرف سے تعزیتی خط لکھا جائے-

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش عوام کے خلاف، عمران خان حکومت روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی،بھکاری حکومت نے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کر دیا-

    سینیٹ اجلاس ،وزیرخزانہ کی ایوان میں عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،وزیرخزانہ کہاں ہیں؟دن کو چھپ کر بیٹھ جاتےہیں،اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیرخزانہ کو طلب کریں،اپوزیشن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی چیئرمین سینیٹ نے دانیش کمار اور بہرہ مند تنگی کو اپوزیشن کو منانے کی ہدایت کی-

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    سینٹر عرفان صدیقی کا ایوان سے اظہار خیال

    عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج درست ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آج نوبت یہاں تک آئی ،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،ہو سکتا ہے آنے والے درست یا جانے والے درست یا پھر دونوں غلط ہوں،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،جب بھی سیاسی استحکام پیدا ہوا سیڑھی کھینچ لی گئی،32سال مارشل لا قبول کیا ، سیاستدانوں کو سارے کچھ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،ہم نے کیا کیا تجربے نہیں دیکھے ،پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے،بت تراشنے، بت پوچنے اور توڑنے کے نتائج نے آج اس نہج پر پہنچایا ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے گوپی چند کی وفات پر اظہار خیال کیا کہا کہ گوپی چند کی ادب کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں جن کویاد رکھا جائے گا-

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

  • حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

    حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں-

    باغی ٹی وی :عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر


    انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔


    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینےوالے ہیں امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ