Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک  بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22ہزار 259 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 724میگاواٹ ہے،پانی سے 5 ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں –

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 148 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 500 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن ایک ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے-

    دوسری جانب بنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر انتظامیہ کے خلاف شہریوں نےاحتجاج کیا مظاہرین کی جانب سے واپڈا کالونی کے سامنے روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ بل بروقت ادائیگی کے باوجود بجلی نہیں ،لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے-

    ادھر تڑامڑی گرڈ اسٹیشن سے منسلک انڈر گراؤنڈ کیبلز میں آگ لگ گئی پارک ویو ،چھٹہ بختاور، کامسیٹس، بحریہ انکلیو، پی ایچ اے فیڈرز پر بجلی کا نظام معطل ہو گیا-

    قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں

    آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ چھٹہ بختاور اور دیگر فیڈرز کا لوڈ متبادل فیڈرز پر شفٹ کیا گیا ہے پریشن ٹیمیں جلی ہوئی تاروں کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے لوڈنگ اور فالٹز سے محفوظ رکھنے کے لیے چھٹہ بختاور اور اسکیم 2 فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ جاری ہے-

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 90 ہزار100 کیوسک اور اخراج 89 ہزار300 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 23 ہزار100کیوسک اور اخراج 23 ہزار100 کیوسک ہے –

    ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمدایک لاکھ 9 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزارکیوسک ہے ،دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار400 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار300 کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 9 ہزار ایکٹرفٹ ہے ،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 88 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

  • عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی  پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد آئے ہیں،آج بھی نئی تاریخ دی گئی ،نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں 22پیشیاں ہوئی ہیں-

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک پیشی پر 17لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں ،وکلا کی فیس سمیت پیشیوں پر کروڑوں روپے آتے ہیں، جن لوگوں کا نقصان ہورہاہےاس کا احتساب ضرور ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری افسر پر کوئی الزام نہیں،یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے،صدر اگر اپنی ذمہ داری سے شناسا ہوں گے تو بہت اچھا ہوگا-

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت اچھا ہوگا اگر عارف علوی صدر مملکت بن کے دکھائیں،صدر کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،سینئر ججز نے کئی بار فیصلے دیئے ہیں کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے نیب قانون میں ترمیم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہیں-

    مراد علی شاہ نے کہا کہ عمر ان خان کے دور میں جو کچھ ذہن میں تھا انہیں بتاتا رہا، ان کو خود پتہ نہیں، انہیں اپنی نااہلی، ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی، عمر ان خان نے ساڑھے 3سال حکومت کی اور چلے گئے، عمر ان خان کو بتایا کہ سندھ کے ساتھ بہت ناانصافی کر رہے ہیں-

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنا کام کر دیا ہے ،پچھلی حکومت کے سارے دعوے غلط تھے،گزشتہ حکومت رات کے اندھیرے میں آرڈیننس دیتے تھے

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک شخص کی کم عقلی اور نااہلی پر سارے پیچھے چل رہے ہیں،ایک شخص 5 بار پارٹیاں تبدیل کرچکے ، دیکھتے ہیں کب تک چلتے ہیں،گزشتہ روز وزیرخزانہ پریس کانفرنس خوشی سے نہیں کر رہے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملاقات کی بیرسٹر مرتضی وہاب ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ملاقات میں سی پیک موڈ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی ترقی کے حوالے سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کراچی میں ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کے سی آر کی اہمیت پر زور دیا پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میگا سٹی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

    سعودی عرب نے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں

  • آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

    قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں


    ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے انشاءاللہ-


    وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر برے معاشی فیصلے کیے ان میں سچ کا سامنا کرنے کا ضمیر ہے یا نہیں؟ وہ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم جس کرب سے گزر رہی ہے وہ صاف ظاہر ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ 20روز میں تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپےہوگئی –

    ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہو گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی،لائٹ ڈیزل فی لیٹر 29 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا ،مٹی کا تیل 29 روپے59 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی قیمت 211 روپے 43 پیسے ہوگئی ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 207 روپے47 پیسے ہو گئی-

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب پٹرولیم مصنوعات کے معاملے میں کوئی نقصان برداشت نہیں کرے گی کبھی ملکی حالت میں اتنا بگاڑ نہیں دیکھا، جس کی وجہ عمران خان کی نااہلی، کورونا کے بعد ہونے والی عالمی سطح پر مہنگائی ہے، اس دوران پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کو دبوچنے کے لیے ایک جال بچھایا پھر آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، اب ہم ان ہی معاہدوں پر عمل پیرا ہیں اور انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے 30 روپے فی لٹر پیٹرول لیوی اور ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا تھا جب خان صاحب چھوڑ کر گئے تو عالمی مارکیٹ میں پٹرول 80 سے 85 ڈالر تھا آج قیمت اضافے کے بعد 120 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اس کے باوجود ہم پٹرول سستا فروخت کررہے تھے اور آج بھی دنیا کے اعتبار سے قیمتیں کم ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم بھی مجبوری میں سب جاننے کے باوجود بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں، وزیراعظم نے پیٹرول اسکیم بھی اسی وجہ سے متعارف کروائی جس کے تحت 80 لاکھ افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ جون سے مزید 60 لاکھ لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

    وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ کورونا کے دور میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 6 اور 7 ڈالر میں دستیاب تھا مگر ہم نے اُس سے فائدہ نہیں اٹھایا، ہم نے پہلے بھی مشکل فیصلے کیے اور آئندہ بھی کریں گے، یہ مشکل چند مہینوں کی ہوگی مگر امید ہے کہ ہم جلد اس سے نکل جائیں گے، ہم نے ویسے ہی بجٹ میں غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جبکہ امیروں پر نئے ٹیکس لگائے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اعتراف کیا ہےکہ ماضی کی تعیناتیوں میں اُن سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر حماد اظہر لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے ووٹ کی تصدیق کیلئے 8300 پر کیے جانےوالےمیسج پر پیسے کاٹنے کا اقدام چیلنج کردیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ لاکھوں ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں یا شہروں میں منتقل کر دیے گئے ،چیف الیکشن کمشنر کی غیرجانبداری پر بہت سنجیدہ تحفظات ہیں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی اور ماضی کی تعیناتیوں میں اُن سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات والے 20 حلقوں میں ووٹرز کی تصدیق 2018 کی فہرستوں کے مطابق کی جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں لکھا گیا کہ واضح مداخلت ہوئی ہے، امپورٹڈ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ بیرونی سازش سے آئی ،یہ نالائق الیون ہے، مفتاح اسماعیل اور رانا ثنااللہ جیسےلوگوں کو بٹھا دیا گیا ، ہم جلد الیکشن چاہتے ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

    حماد اظہر نے کہا کہ حماداظہر یہ خود بیٹھے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اور قوم کو مہنگائی کی آگ میں پھینک دیا، نالائق حکومت کو قوم پر مسلط کرنے کےذمہ دار ایم کیوایم اور بی اے پی ہیں، آصف زرداری پارٹی بھی نالائق حکومت کو ہم پر مسلط کرنے کی قصوروار ہے-

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری شدت سے آدھی رات کی ڈکیتی کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا، منحوس اور نا اہل ٹیم کیخلاف عوام احتجاج میں ساتھ دیں-

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال

  • سعودی عرب کا عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے اس سال منیٰ میں عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز ادا کر سکیں گے واضح رہے کہ کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔

    ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    دوسری جانب سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا سعودی عرب کی حکومت نے حج پرآنے والی خواتین کےلیےمحرم کے قانون پرسختی سےعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دورہ سعودی عرب میں توانائی پر بات چیت سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے…

    سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کیلئے نیا سفری حکمنامہ جاری کر دیا

  • عمران  خان  کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    عمران خان کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے،مونس الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ مجھے کسی نوٹس نہیں کیا ،خود ایف آئی ا ے گیا ،سوالنامہ دیا گیا ،ضرورت پڑی تو دوبارہ ایف آئی اے جاوں گا عمران خان کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے،ابھی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دوں تو ساے کیسز ختم ہو جائیں گے میرے خلاف ایف آئی آر دو روز قبل بنائی گئی ،اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لے ایسے اقدامات کررہے ہیں ،ان کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا،رانا ثنااللہ کے ساتھ بہت بری ہوئی ہے-

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے مونس الٰہی کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا تھا جس پر وہ مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر پہنچےق لیگی رہنما مونس الہٰی کو ایف آئی اے دفتر میں سوالنامہ دیا گیا جس میں مونس الہٰی سے سوال کیا گیا کہ ،کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ اور ،رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟-

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا

    سوال کیا گیا کہ عمر شہریار نے اس وقت شوگر مل کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے؟کیا 2013-14 میں رحیم یار خان کمپنی کے شئیر خریدنے جانے سے آگاہ ہیں؟

    جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا-

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس سلسلے میں وہ گزشتہ روز رات کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچے مگر وہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا، جس کے باعث وہ واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے

    شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جب کہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ مجھ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، انہوں نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں، میں خود یہاں حاضر ہوں ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کرنے اور چھاپوں کے لیے ٹیمیں تیار کی ہیں، انہیں جو خرچ چھاپوں پر کرنا ہے وہ پیسے بچا کر احسن اقبال کو چائے پلا دیں۔

    دفتر بند ہونے کے بعد مونس الہٰی ایف آئی کے دفتر پہنچ گئے

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا کیس پرائم منسٹر کے اوپر سولہ ارب روپے کا ہے، جو عدالت میں زیر سماعت ہے،مجھے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں جبکہ مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا اور نہ ہی بتایا گیا، مجھے نہیں پتہ دفتر بند ہے میں ابھی اسلام آباد سے آرہا ہوں، کیس کے بارے میں معلوم نہیں البتہ رانا ثنا اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ 72 کروڑ روپے کا کیس ہے۔

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی انتقام ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، میں وزیرداخلہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا صاحب میں ایف آئی اے آفس آگیا ہوں جو کرسکتے ہیں کرلیں، میں عمران خان کے ساتھ کل بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی اُن کے ساتھ رہوں گا‘۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ عمران خان کے دورِ حکومت میں درج ہوا، چوہدری صاحب کو یہ تحفہ پی ٹی آئی نے دیا، جس کا ذکر مونس الہیٰ نے مجھ سے خود کیا تھا مونس الہیٰ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، قانون اپنا کام خود کرے گا اور ملوث افراد کے خلاف فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

  • امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ،عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ

    امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ،عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ

    امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام مہنگائی قابو کرنے کے لئے کیا گیا جبکہ شرح سود 0.75 فیصد بڑھا دی گئ1994 کے بعد یہ شرح سود میں سب سے بڑا اضافہ ہے چیئرمین فیڈرل ریزرو کا کہنا ہے کہ کساد بازاری روکنے کی کوشش کررہے ہیں-

    عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    فیڈرل ریزرو نے 1994 کے بعد سب سے زیادہ شرح سود میں اضافے کی منظوری دی ہے اور اشارہ دیا ہے کہ وہ اس سال شرحوں میں اضافے کو دہائیوں میں سب سے تیز رفتاری سے جاری رکھے گا کیونکہ یہ اقدامات معیشت کو سست کرنے اور افراط زر کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جا رہے ہیں جو 40 سال کی بلند ترین سطح پر چل رہی ہے۔

    حکام نے بدھ کو ختم ہونے والی اپنی دو روزہ پالیسی میٹنگ میں 0.75 فیصد پوائنٹ کی شرح میں اضافے پر اتفاق کیا، جس سے فیڈ کے بینچ مارک فیڈرل فنڈز کی شرح 1.5فیصد اور 1.75فیصد کے درمیان کی حد تک بڑھ جائے گی۔

    نئے تخمینوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام 18 عہدیداروں کو ظاہر کیا ہے کہ فیڈ اس سال کم از کم 3فیصد تک شرحیں بڑھائے گا، جس میں کم از کم نصف تمام عہدیداروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیڈ فنڈز کی شرح اس سال تقریباً 3.375فیصد تک بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانےکیلئے ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ

    فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مرکزی بینک کساد بازاری کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد "سافٹ لینڈنگ” حاصل کرنا زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے، جس میں معیشت کساد بازاری سے بچتے ہوئے افراط زر کو کم کرنے کے لیے کافی سست ہو جاتی ہے یہ ایک واضح رعایت کی نمائندگی کرتا ہے کہ معیشت کے سخت مانیٹری پالیسی کو ہضم کرنے پر مندی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

    مسٹر پاول نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے واقعات نے ایک نرم لینڈنگ کے حصول میں دشواری کی حد کو بڑھا دیا ہے۔” "اب ایک بہت بڑا موقع ہے کہ یہ ان عوامل پر منحصر ہوگا جن پر ہم قابو نہیں رکھتے ہیں۔ اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اضافہ اس اختیار کو ہمارے ہاتھ سے چھین سکتا ہے۔

    پاکستانی سفیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات

    شرح سود میں اس تاریخی اضافے سے جہاں امریکہ میں مکانات کی خریداری اور کاروبار کے لیے دیئے گئے قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوا وہیں ماہرین نے عالمی سطح پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات کا اظہار کیا۔

    عالمی سطح پر غربت میں کمی کے لیے کام کرنے والے جوبلی یوایس نیٹ ورک کےایگزیکٹو ڈائریکٹرایرک لی کومپیٹ کا کہناہےکہ امریکہ میں شرح سود میں اضافے سے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ بڑھے گاترقی پذیر ممالک میں شرحِ سود بڑھنےسے کاروباری قرضے کم ہوں گے اور صنعتی و پیدواری سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

    ہتھیارڈال دیں ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ:سیورو دونیسک شہرمیں لڑائی جاری

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا پہلے ہی خبردار کرچکی ہیں کہ کم آمدن والے 60 فی صد ممالک اس وقت شدید ‘قرضوں کے دباؤ’ کا شکار ہیں۔ اس دباؤ سے مراد یہ ہے کہ ان کے قرضے ان کی مجموعی معیشت کے حجم کے نصف سے بڑھ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکہ میں مرکزی بینک نےشرح سود میں اعشاریہ پانچ فی صد اضافہ کر دیا تھا جو گزشتہ 22 برسوں کے دوران سب سے بڑا اضافہ تھا۔

    چین کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

  • ملک بھر میں موسم کی صورتحال

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا، پنجاب ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بھی بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،راولپنڈی، مری ،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اورمیانوالی میں بارش متوقع ہے،سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آ ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ،مظفر گڑھ، کوٹ ادومیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    کراچی ضمنی الیکشن،جوڑتوڑجاری،پی پی اورایم کیوایم کےدرمیان سخت مقابلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، خانیوال، پاکپتن،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی آندھی چلنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت میں بارش کا امکان ہے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    آئل ٹینکرڈرائیور فیصل بلوچ تمغۂ شجاعت کےلیے نامزد

  • کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    کراچی:حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن،پولنگ کا عمل شروع

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 میں پولنگ کا عمل جاری ہے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : حلقےمیں کل 309 پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں 5 لاکھ 29 ہزار 855 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے حلقہ این اے 240 پرضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    مریم نواز اورعمران خان کا آج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے کا امکان

    ضمنی انتخاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے خصوصی دستے بنائے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے امیدوار محمد ابوبکر اپنی جماعت کی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے شبیر قائم خانی کے درمیان مقابلہ ہے قومی اسمبلی کی یہ نشست جیتنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری بھی میدان میں اترے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مقابلے میں موجود نہیں۔

    وفاقی وزیر سالک حسین کا پاک ترک بزنس کونسل کا دورہ

    ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں گزشتہ روز ہی پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا تھا۔ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    6 ارب کے پو دے کہاں گئے ،اس سے بڑا فراڈ کیا ہو سکتا ہے :نصراللہ ملک

  • ون ڈے رینکنگ:بابراعظم  کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی آئی سے نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشنوں پربراجمان ہو گئے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں جبکہ امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سینچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔


    آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

    آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبر آگئے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی…

    ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے-

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ میں بہتری آئی ہے-

    قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ