ادرک کے طبی فوائد
ادرک معدہ کے جملہ امراض میں مفید ہے یہ دست اور بھی ہے اور قابض بھی ہے تازہ ادرک پسی ہوئی آدھی چمچ ادرک میں ایک چمچ پانی ایک عدد لیموں کا رس ایک چمچ پودینے کا رس اور ایک چمچ۔شہد ملا لیں یہ مرکب وہ لوگ جنھیں متلی قے بد ہضمی یرقان اور بواسیر کی شکایت دن میں تین بار چاٹ لیں یہ نسخہ ان بیماریوں میں بے حد اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اگر بھوک کم لگتی ہو تو بھی ادرک استعمال کریں پیٹ کا درد اور اپھارہ دور کرنے لے لیے بھی ادرک کھائی جاتی ہے اگر ہاضمہ درست رکھنا ہو تو کھانے کے بعد تازہ ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چبا لیں اس نسخے سے زبان کی میل بھی اترتی ہے اس کے علاوہ معدہ کئی بیماریوں سے بھی پاک رہتا ہے اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی جمع ہو جائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں کیونکہ پانی پیشاب آور ہے اور پیٹ کا ساراپانی نکال دیتا ہے اس کے علاوہ صرف ایک چوتھائی ادرک کے چمچ کے روزانہ استعمال سے آپ ذیابیطس سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور خون میں گلوکوز انسولین اور کولیسٹرول کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے ایک تحقیق کے مطابق ادرک کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار صحیح رہتی ہے جس کہ وجہ سے ذیابیطس ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں لہذا ایسے لوگ جنہیں ذیابیطس ہونے کا خطرہ لاحق ہو انہیں یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے جبکہ دیگر افراد میں بھی یہ بہت فائدہ مند ہیں
Author: عائشہ ذوالفقار
ادرک کے طبی فوائد
ادرک کی چائے کے حیرت انگیز طبی فوائد
ادرک کی چائے امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے مائیگرین میں آرام دیتی ہے ذہنی اور اعصابی تناو دور کرتی ہے پیٹ کا درد ختم کرنے کے لیے انتہائی موثر ہے سانس لینے کے مسائل میں مدد گار ہے خون کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی مفید ہے متلی اور قے سے نجات کا ایک اچھا قدرتی ذریعہ ہے اس کے علاوہ اگر آپ کو سفر کے دوران تھکاوٹ اور قے کی شکایت ہے تو سفر شروع کرنے سے پہلے ادرک کی چائے پی لیں اس سے آپ ان مسائل سے محفوظ رہیں گے ادرک میں موجود میگنیشئیم انسانی معدے کے لیے انتہائی مفید ہے اگر معدے میں کھانے کے بعد جلن یا تکلیف ہو تو ادرک والی چائے پینے سے افاقہ ہوگا جسم میں کورک ایسڈ بڑھنے سے جسم میں سوزش شروع ہو جاتی ہے لیکن آپ ادرک والی چائے کا استعمال شروع کر دیں تو اس سے نجات مل جائے گی آپ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہیں گے جبکہ آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے ادرک کی چائے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے جسم کو آسودگی ملتی ہے اور ذہنی تناو سے سکون ملتا ہے ادرک میں موجود وٹامنز لحمیات اور امینو ایسڈ کی بدولت خون صاف رہتا ہے اور اس میں ٹیومرز نہیں بنتے جس کے ذریعے انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی بدولت انسانی جسم کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے خاص ایام میں خواتین کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک کپ ادرک والی چائے پینے سے کافی افاقہ ملے گا اس کے علاوہ۔اگر سردیوں میں سانس لینے میں دشواری پیش آئے تو ایک کپ روزانہ ادرک کی چائے پینے سے آرام ملتا ہے ادرک والی چائے کا۔ایک کپ روازنہ پیئیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں
چائے پینے سے کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ?
حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے امریکی محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے میں فلورین کی زیادہ مقدار ہڈیوں اور دانتوں کو کمزور کرتی ہے اور زیادہ چائے پینے والے افراد ہڈیوں کی کمزوری کا شکاف ہو سکتے ہیں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے میں پانی کی۔نسبت ستر فیصد زیادہ فلورین موجود ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے
چائے پینے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے چائے پینے سے جوڑوں کے درد میں اضافہ ہوتا ہے پیشاب میں یورک ایسڈ کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور گیس کی پرابلم بھی بڑھ جاتی ہے
گردن میں درد کے علاج کی گھریلو ٹپس
گردن کی نسوں میں کھچاو پیدا ہونے یا گردن پر زیادہ دباو پڑنےکی وجہ سے گردن میں درد ہونے لگتا ہے گردن کا درد کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اس کی بڑی وجہ سونے کا غلط طریقہ بھی ہو سکتا ہے اگر گردن میں درد ایک ہفتہ سے زیادہ رہے تو اس کا باقاعدہ علاج کروانا ضروری ہوتا ہے گردن کے چند گھریلو علاج موجود ہیں جن کو آزمانا کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے آپ یہ گھریلو ٹوٹکے آزما کر گردن کے درد دے چھٹکارا پا سکتے ہیں
ایک کپ پانی کو گرم کر کے اس میں ایک چمچ ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں دن میں تین سے چار مرتبہ ادرک والی چائے پئیں اس سے درد میں فوراً آرام آ جائے گا
زیتون کے تیل کو تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس سے گردن کی مالش کریں زیتون کے تیل سے مالش کرنے کے بعد ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو دیں پھر اس کو دس منٹ تک گردن کے اوپر رکھیں اس سے درد میں بہت آرام ملتا ہے
اجوائن کو ایک پوٹلی میں باندھ کر اس کو توے پر گرم کریں پھر اس گرم پوٹلی سے گردن کو ٹکور کریں یا میتھی دانوں کو پانی میں پیس کر لیپ بنا لیں اس لیپ کو دن میں دو بار لگانے سے درد میں آرام ملے گا اس کے علاوہ سوتے وقت اونچا تکیہ ہر گز استعمال نہ کریں گردن کی ہلکی ورزش کریںچہرے کی میل صاف کرنے کی تراکیب
چہرے کی میل صاف کرنے کی تراکیب
جو کا آٹا چہرے کی میل صاف کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے تھوڑے سے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل اور آدھا چمچ شہد ڈال کر مکس کر لیں پھر اس میں تھوڑا سا پانی اور چند قطرے عرقِ گلاب شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو چہرے پر خوب مل لینے کے بعد پانی سے منہ دھولیں
دال مسور اور دال مونگ کا آٹا بنا لیں اور اس میں ہلدی بھی مکس کر لیں پھر اس سفوف میں سےروز رات کو حسب ضرورت سفوف لے کر چکنی جلد کے لیے عرق گلاب کے ساتھ اور خشک جلد کے لیے دودھ کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر اس کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں ایک ماہ استعمال کر یں
شہد خشک دودھ دہی لیموں اور عرق گلاب ایک ایک چمچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور ماسک کی طرج چہرے پر لگائیں بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار استعمال کریںگردن کی سیاہی دور کرنے کی لاجواب ٹپس
گردن کی سیاہی دور کرنے کی لاجواب ٹپس
گردن کو خوبصورت بنانے کے لیے سب سے اہم چیز صفائی ہے منہ ہاتھ دھوتے وقت اپنی گردن بھی اچھی طرح دھولیں جبکہ بعض خواتین صرف گردن کا سامنے والا حصہ دھو لیتی ہیں یہ ہی کافی نہیں گردن کی پشت کا خیال بھی رکھنا چاہیے اس لیے آپ جب بھی کرہم یا لوشن چہرء پر لگائیں تو اسے گردن پر لگانا نہ بھولیں کلینزنگ لوشن سے مساج کو اپنا معمول بنا لیں گردن کا مساج ہمیشہ نیچے سے اوپر کی جانب کریں گردن کی رنگت صاف کرنے کے لیے لیموں کا رس دودھ اور عرق گلاب لے کر ان کو مکس کر کے اس محلول سے روزانہ رات کو گردن کا۔مساج کریں۔چند دنوں میں گردن صاف ہو جائے گی
ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ۔ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں یہ عمل ایک ہفتہ پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گی
ایک کھانے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر گردن پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں پھر پندرہ منٹ تک یہ پیسٹ لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے گردن دھو لیں یہ عمل ایک ہفتہ لگاتار کریں اس سے گردن دودھ جیسی سفید ہو جائے گیپنکریاز کو صاف کرنے والی غذائیں
لبلبہ انسانی جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے یہ ہمیں زندہ اور صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی اہم فراِض سر انجام دیتا ہے یہ کھائی جانے والی خوراک سے انرجی پیدا کرکے جسم کو فراہم کرتا ہے میڈیکل سائنس کے مطابق لبلبہ جسم میں ایسے انزائمز پیدا کرتا ہے جو کھائے جانے والے کھانے کو ہضم کر کے توانائی میں تبدیل کرتے ہیں اور یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں اس کے علاوہ اگر شوگر لیول کم ہوجائے تو تیزی سے شوگر کا لیول بڑھاتا ہے تاکہ جسم کے دوسرے اہم عضو جیسے دماغ جگر اور گُردے وغیرہ متاثر نہ ہوں اور خون میں شوگر کے لیول کو متوازن رکھتا ہے ہماری روزمرہ کھائی جانے والی روزمرہ خوراک میں بے احتیاطی خاص طور پر چکنائی اور چینی کی زیادہ مقدار لبلبے کے افعال کو کمزور بنا دیتی ہے جس سے اس میں ویسٹ یعنی گندگی جمع ہونی شروع ہو جاتی ہے یہ ویسٹ لبلبے کی خوراک ہضم اور جُز بندن بنانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے وہاں انسولین کا راستہ بند کر دیتی ہے اور انسان کو ذیابیطس جیسی خطرناک بیماری کا شکار کرتی ہے اس لیے لبلبے کی۔صفائی اور اس کے افعال کو بہتربنانے والی چند غذائیں انتہائی مفید ہیں جو درج ذیل ہیں
اطباء کے مطابق جسم کے مختلف اعضاء کی شکل سے ملتی جُلتی سبزیاں اور پھل اُس اعضاء کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں جیسے کہ اخروٹ دماغ سے ملتے ہیں اس لیے انھیں زماغ کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے اسی طفح شکر قندی لبلبے سے ملتی جلتی ہے اور طبی ماہرین کی تحقیق کےمطابق شکر قندی کھانے سے لبلبے کے اندر کینسر ہونے کے چانسز پچاس فیصد کم ہو جاتے ہیں شکر قندی میں پایا جانے والا گلائمیک کی کم مقدار خوراک کے اندر موجود شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتی ہے اور لبلبے کو کام کرنے میں مدد دیتی ہے
ہلدی اور ہلدی پاوڈر جہاں ہمارے کھانوں کو لذیذ اور خوبصورت بناتا ہے وہیں اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے خاص طور پر معدے کے اندر پیدا ہونے والی گرمی جس سے ہمیں پیٹ میں شدید جلن محسوس ہوتی ہے ہلدی اس کو کم کرتی ہےہلدی کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں لبلبے کے مُردہ سیلز کی مرمت کر کے اس میں جمی ہوئی آلودگی کو خارج کرتی ہے ہلدی انسولین ہارمونز کی پیدا ہونے کی مقدار بڑھاتی ہے اور شوگر کے امراض کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے
سُرخ انگور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں سے بھر پور ہوتے ہیں یہ لبلبے کی سوزش کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہیں اور لبلبے میں پیدا ہونے والے کینسر سے لڑتے ہیں اور آلودگی کو لبلبے سے باہر نکال دیتے ہیںسکن ٹیگز یا مسے ختم کرنے کے چند آسان تراکیب
سکن ٹیگز یا مسےعام طور پر گردن سینے اور آنکھوں کی پلکوں کے نیچے اور بغلوں کے درمیان نمودار ہوتے ہیں اور بےضرر ہوتے ہیں اور کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ان ٹیگز کی وجہ سے الجھن ہو یا آپ کو یہ لگتا ہو کہ یہ آپ کی خوبصورتی کو کم کر رہے ہیں تو ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس مندرجہ ذیل ہیں
سیب کا سرکہ ایک اکسیر ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس سے سکن ٹیگز کو ختم کرنے کے لیے روئی کو سیب کے سرکے میں بھگو کر ٹیگ کے اوپر لگا دیں اور اوپر ٹیپ لگا دیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ کریں ایک ماہ میں سکن ٹیگ ختم ہو جائیں گےلہسن جلد کو جوان رکھتا ہے اور سکن ٹیگز کے لیے لہسن پیس کر ٹیگ پر لگا کر ٹیپ لگا دیں روزانہ ٹیگز ختم ہونے تک اس عمل کو جاری رکھیں
کیلے کا چھلکا بھی انتہائی مفید اور کارآمد چیز ہے خاص طور پر اگر جلد پر ٹیگز یا مسے ہیں تو یہ کیلے کے چھلکے کی مدد سے خشک کیے جا سکتے ہیں کیلے کے چھلکے کو سکب ٹیگ پر لگا کر اوپر ٹیپ یا پٹی سے باندھ دیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اس عمل کو روزانہ ٹیگ ختم ہونے تک لگائیں
کسی بھی سفید ٹوتھ پیسٹ میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا اور کسٹرآئل شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور روزانہ اُس کو سونے سے پہلے ٹیگ پر لگا دیں اور سو جائیں اس کا روزانہ عمل تین سے چار ہفتے کے اندر سکن ٹیگ کو خشک کر کے اتار دے گا اس کے علاوہ سکن ٹیگز کو احتیاط کے ساتھ کسی دھاگے سے باندھ دیں اور پھر خشک ہونے تک بندھا رہنے دیں پیاز کاٹ کر اُسے نمک لگا کر ساری رات پڑا رہنے دیں اور صُبح کو اُس پیاز کا پانی نکال کر اُسے سکن ٹیگ پر لگائیں یہ عمل دس سے بارہ دن میں مسے ختم کر دیتا ہے
ہر نماز کے لئے وضو کرنے کے بعد مُٹھی میں پانی لے کر سات مرتبہ بسم اللہ پوری پڑھ کر پانی پر دم کر لیں پھر یہ دم کیا ہوا پانی مسوں پر لگائیں تو ان شاءاللہ ایک ہفتے میں مسے ختم ہو جائیں گےدھوپ کی شدت سے چہرے کو محفوظ رکھنے کی ترکیب
موسم گرما میں دُھوپ رنگ کو جلا کر کالا کر دیتی ہے پسینے اور حبس سے چہرہ بدرنگ اور پیلا ہو جاتا ہے اور بعض اوقات مہنگے فیس واش خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی ایسے حالات میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں مندرجہ ذیل چند ٹپس استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کی رونق واپس لوٹ آئے گی
دھوپ میں کام کرنے سے رنگ کالا ہو جانے کی صورت میں دو کھانے کے چمچ دہی میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کر کے صبح و شام اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں چہرہ نرم وملائم اور تروتازہ ہو جائے گا
ایک چمچ جو کے آٹے میں دو چمچ دہی شامل کر کے آمیزہ بنا لیں پھر اس میں ایک چمچ کھیرے کا رس شامل کر کے مکس کر لیں پھر اس آمیزے کو چہرے گردن اور ہاتھوں پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر منہ دھولیں چہرہ چمکدار اور صاف ہو جائے گا
چہرے کی جلد کو ملائم اور چمکدار بنانے کے لیے ہم وزن مکئی اور جو کے آٹے کو گرم پانی میں تھوڑی دیر بھگو دیں پھر ہاتھ سے مل کر ملائم کریں اور اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کر کے چہرے اور گردن پر مل لیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے آہستہ آہستہ مل کر آمیزے کو اُتار دیں اور نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے رنگ صاف ہونے کے علاوہ جلد کو نرم اور ملائم بنا دے گاہلدی اور شہد کا مکسچر مختلف دائمی بیماریوں کا علاج
طب ایوردک اور طب یونان میں ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے طب ایوردیک میں ہلدی اور شہد کے مکسچر کو گولڈن ہنی کے نام پُکارا جاتا ہے اس مکسچر کے بے شمار فائدوں کی وجہ سے یہ اب مغرب میں بھی کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے ہلدی برصغیر میں اگنے والی ایک عام جڑ ہے جسے عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جدید طبی تحقیق کے مطابق یہ عام پودا انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور بہت سی بیماریوں کرنے کے لیے بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جدید تحقیق کے مطابق ہلدی میں ہائی جانے والی قدرتی اینٹی بائیوٹک خوبیاں بہت سی اینٹی بائیو ٹکس والی ادویات سے بہتر اور سستی ہیں ایک اور تحقیق کے مطابق ہمارے نرو سسٹم کو مضبوط بناتی ہے ہماری یاداشت کو بہتر بناتی ہے چونکہ برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کھانے کا ایک۔لازمی۔جزو ہے روزانہ کی خوراک کا حصہ ہے اس لیے ان علاقوں کے لوگوں میں الزائمر کی بیماریوں نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے اندر موجود اینٹی بیکٹیر یل اینٹی وائرل اینٹی اینفلا میٹری اینٹی فنگل اور اینٹی خوبیاں ہمارے جسم کو بیکٹیریا سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہیں ہمارے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے ہلدی اور شہد کا مکسچر اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے جو بہت سی دائمی بیماریوں کو ختم کرتا ہے اور ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ مکسچر مختلف بیماریوں کے لیے انتہائی مفید اور شفا بخش ہے نزلہ زکام کھانسی ہائی بلڈ پریشر سانس کی بیماری ہائی بلڈ شوگر ذیا بیطس خون لے جانے والی نالیوں کی بندش دل کی بیماریاں ڈپریشن کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اس کے علاوہ یہ مکسچر جسم کے اندرونی اور بیرونی زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہے اور چہرے پر پڑنے والی جُھریوں کو ختم کر کے جوان بناتا ہے ایک کھانے کا چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کر کے مکس کریں اور صُبح و شام اس مکسچر کو آہستہ آہستہ کھائیں اس کو ایک مرتبہ ہی بنا کر بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ خراب نہیں ہوتا ہلدی خون کو گاڑھا کرتی ہے اس لیے جو لوگ خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرتے ہیں وہ اس مکسچر کو کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں