Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ
    اجزاء:
    چکن بون لیس بریسٹ ایک عدد
    سیب آدھا کیوبز کاٹ لیں
    فروٹ کوکٹیل آدھا کپ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    فریش کریم ایک کھانے کا چمچ
    نمک اور سفید مرچ پاو پاوچائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر آدھا کھانے کا چمچ
    سلاد کے پتے حسب ضرورت سرو کرنے کے لیے
    ترکیب:
    ایک پیالے میں چکن سیب فروٹ کوکٹیل مایونیز فریش کریم نمک سفید مرچ اور کاسٹر شوگر ڈال کر مکس کر لیں اور ٹھنڈی کر کے سلاد کے پتوں پر ڈال کر سرو کریں

  • جرمن پوٹیٹو سیلیڈ لذیذ اور مزیدار ریسیپی

    جرمن پوٹیٹو سیلیڈ
    اجزاء:
    آلو ایک پاو کاٹ لیں
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    اجوائن آدھا کھانے کا چمچ
    سوسچز تین سلائس کاٹ لیں
    سیلری ایک ڈنڈی
    پیاز ایک عدد کاٹ لیں
    گھیرکن سلائس تین عدد
    پارسلے ایک گٹھی کا تیسرا حصہ کاٹ لیں
    ڈریسنگ کے لیے
    سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    مایونیز آدھا کپ
    زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    کٹے ہوئے آلووں کو نمک اور اجوائن کے ساتھ ابال لیں جب ابل جائیں تو چھان کر ٹھنڈے کر لیں اور باول میں ڈال کر اس کے اوپر سوسچز کے سلائس کاٹ کر ڈال دیں پھر گھیرکن کے سلائس سیلری کی ڈنڈیاں پیاز اور پارسلے شامل کر لیں اب ایک پیالے میں سرکہ مایونیز زیتون کا تیل مکس کر کے آلووں کے اوپر ڈال دیں اور مزیدار سیلیڈ ٹھنڈا کر کے سرو کریں

  • مزیدار اور چٹپٹا کابلی سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    کابلی سیلیڈ
    اجزاء:
    کابلی چنے آدھا کپ
    کالے زیتون پانچ عدد
    کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ہری پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ڈریسنگ کے اجزاء:
    زیتون کا تیل پاو کپ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    براون شوگر آدھا کھانے کے چمچ
    نمک حسب ضرورت
    پسی کالی مرچ حسب ضرورت
    ترکیب:
    ایک باول میں کابلی چنے کالے زیتون ہری پیاز ہری مرچ کھیرا ٹماٹر مکس کر کے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اب ایک پیالے میں زیتون کا تیل سرکہ نمک کالی مرچ اور براون شوگر مکس کر کے چنوں کے مکسچر لے اوپر ڈال کر سرو کریں مزیدار کابلی سیلیڈ تیار ہے

  • نٹی اسپنچ سیلیڈ لذیذ اور منفرد ذائقہ دار ریسیپی

    نٹی اسپنچ سیلیڈ
    اجزاء:
    اُبلا پاستا آدھا کپ
    پالک کے پتے ایک پاو ایک منٹ بھگو دیں
    چلغوزے پاو کپ ٹوسٹ کر لیں
    پیسٹو ڈریسنگ کے اجزاء:
    چلغوزے ٹوسٹڈ پچیس گرام
    تلسی کے پتے آدھی گٹھی کاٹ لیں
    پامزان چیز پچیس گرام
    زیتون کا تیل پچھتر گرام
    لہسن ایک جوا کاٹ لیں
    ترکیب:
    برتن میں ابلا پاستہ اور پالک کے پتء مکس کر لیں اور اوپر چلغوزے چھڑک دیں اب فوڈ پروسیسر میں چلغوزے تلسی کے پتے چیز زیتون کا تیل اور لہسن ڈال کر بلینڈ کر لیں اور پاستا مکسچر کے اوپر ڈال کر سرو کریں

  • مزیدار مموسہ سیلیڈ بنانے کا طریقہ

    مموسہ سیلیڈفھر
    اجزاء:
    سیم کی پھلی چھ عدد
    کھیرا آدھا کاٹ لیں
    ٹماٹر آدھا کاٹ لیں
    شملہ مرچ آدھی باریک کا ٹ لیں
    انڈا ایک عدد ابال لیں
    ڈریسنگ کے لیے
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سرکہ آدھا چائے کا چمچ
    زیتون کا تیل پاو کپ
    ُپسی چینی دو چٹکی
    کالی مرچ پاوڈر حسب ضرورت
    مسٹرڈ پیسٹ پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    سیم کی پھلی کو پہلے نمکین پانی میں تھوڑی دیر ڈبوئیں پھر چند منٹ ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں اب ایک باول میں سیم کی پھلی شملہ مرچ کھیرا ٹماٹر اور انڈے کی سفیدی اچھی طرح مکس کر لیں ایک دوسرے پیالے میں زیتون کا تیل نمک سرکہ کالی مرچ مسٹرڈ پیسٹ پسی چینی ڈال کر مکس کریں اور پھلیوں کے مکسچر کے اوپر ڈال دیں پھر انڈے کی زردی کدو کش کر کے اوپر چھڑک دیں مزیدار سیلیڈ تیار ہے

  • سوفلے پوٹیٹو مزیدار اور لذیذ ریسیپی

    سوفلے پوٹیٹو
    اجزاء:
    آلو تین عدد
    کدوکش. چیز پون کپ
    کالی مرچ دو چٹکی
    جائفل دو چٹکی
    پارسلے تین عدد
    انڈے دو عدد
    ترکیب:
    آلووں میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں پھر انھیں فوائل میں رکھ کر پہلے سے گرم۔اوون میں ایک گھنٹے کے لیے دوسودس ڈگری پر بیک کر لیں اور اوون سے نکال کر باہر رکھ دیں جب تھوڑے ٹھنڈے ہو جائیں تو ان کے اوپر والے حصے کاٹ کر گو دا نکال لیں لیکن آلو کا چھلکا نہ اترے پھر یہ گودا چیز کالی مرچ جائفل انڈے کی زردی کسی باول میں ڈال کر مکس کر لیں پھر انڈے کی سفیدیاں پھینٹ لیں اور اسی آمیزح میں مکس کر لیں اب اس آمیزے کو آلووں میں بھر کر دس منٹ بیک کر لیں جب گولڈن براون ہو جائے تو نکال کر پارسلے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار پوٹیٹو سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    پوٹیٹو سیلیڈ
    اجزاء:
    مایونیز چار کھانے کے چمچ
    سویا چار کھانے کے چمچ
    چینی دو چٹکی
    کُٹی کالی مرچ دو چٹکی
    ابلے ہوئے آلو دو عدد
    ترکیب:
    آلو کو ابال کر چھیل لیں اور کیوبز میں کاٹ لیں پھر ایک پیالے میں ڈال کر مایونیز چینی سویا اور کالی مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کریں

  • گھر کو جراثیموں سے محفوظ بنانے کی اہم تراکیب

    گھر کو جراثیموں سے محفوظ بنانے کی اہم تراکیب
    الرجی اور وائرل بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم ہمیں دکھا ئی نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں پوری طرح ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اگر چند احتیاطی تدابیر کی جائیں تو ان کے حملوں سے محفوظ رہیں گے ساتھ ہی بلاوجہ کی ڈاکٹروں کی فیس اور ادویات والا خرچہ بھی بچاسکیں گے مندرجہ ذیل تراکیب ہمیں اور ہمارے بچوں کے لیے ماحول کو صحت مند بنانے میں ہمارے مددگار ہوں گے
    گھر کے دروازوں پر خاص طور پر مین داخلی دروازوں پر دو ڈورمیٹ ایک اندر کی طرف اور ایک باہر کی طرف استعمال کریں تاکہ جوتوں کے ساتھ گھر میں داخل ہونے والی پولن اور دوسرے جراثیم کا داخلہ بند ہو سکے گھر میں چلنے پھرنے کے لیے الگ جُوتا رکھیں الرجی اور جراثیم ہوا کے ذریعے ہمیں متاثر کرتے ہیں جبکہ پودے ہوا کو صاف کرتے ہیں گھر کے باہر اور اندر گملوں میں پودے لگائیں اس طرح پودے گھر کو خوبصورت بھی بنائیں گے اور ہوا کی صفائی بھی کریں گے ہوا کو صاف کرنے والے ان ڈور پلانٹس پودوں کی نرسری سے عام مل جاتے ہیں اس کے علاوہ ائیر پیوریفائر گھر کے بیڈ رومز اور لیونگ رومز میں ضرور استعمال کریں یہ تھوڑا مہنگا تو ہے لیکن یہ آپ کو وائرل۔انفیکشنز اور الرجی انفیکشنز سے بچاتا ہے اس کے علاوہ ائیر ہومیڈیفائر بھی استعمال کریں یہ ہوا میں نمی کا تناسب برقرار رکھتا ہے اور یہ تناسب خاص طور پر سردیوں میں جب ہوا خشک ہو جاتی ہے یہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچا کر رکھتا ہے

    چند مفید کچن ٹوٹکے


    گھر میں استعمال ہونے والی بیڈ شیٹس خاص طور پر تکیہ کورز ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی جراثیم کش صابن یا صرف سے دھوئیں عام طور پر ویکیوم کلینر فلٹر کے ساتھ ہی آتے ہیں مگر چند دفعہ کے استعمال کے بعد ان کا فلٹر گندہ ہو جاتا ہے اور ان ویکیوم سے صفائی کے دوران نظر نہیں آتا مگر فلٹر سے نکلنے والی ہوا پولن اور کئی طرح کے دوستے ذرات ہوا میں پھیلا دیتی ہے جو سانس کے راستے ہماری صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا ویکیوم۔کو فلٹر کے ساتھ استعمال کریں اور ویکیوم کے فلٹر کو صاف کرنے کے بعد ویکیوم کا استعمال کریں گھر کے فرش کو روزانہ دھوتے اور پونچا لگاتے وقت فنائل۔کا۔ستعمال۔کریں یہ جراثیموں کو ماردے گی اور کیڑے مکوڑوں کو بھی گھر میں رہنے نہیں دے گی اور بہت سی بیماریوں سی بیماریوں سے بچائے گی
    پردے گھر کو خوبصورت بناتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ مٹی کے ذرات ڈسٹ اور دوسری الرجی پیدا کرنے والے دھوئیں کو اپنے اندر جذب کرتے رہتے ہیں لہذا پردوں کو مہینے میں کم از کم۔ایک یا دو بار گرم پانی سے دھو کر لٹکائیں اس کے علاوہ کارپٹ بہت سے الرجی اور وائرل انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم ہمارے جسم میں منتقل کرنے کا باعث بنتے ہیں کارپٹ کا استعمال۔گھر میں بند کر دیں خاص طور پر سونے والے کمروں میں اور جہاں آپ بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں کارپٹ کی جگہ آپ چٹائی یا کوئی وقتی بچھونا بچھا سکتے ہیں جسے بعد میں۔آسانی سے دھویا جا سکے

  • رونے سے ختم ہونے والی خطرناک بیماریاں

    رونے سے ختم ہونے والی خطرناک بیماریاں
    ہمارےمعاشرے میں رونے والوں کو کمزورسمجھا جاتا ہے خاص طور پرمردوں کو اسی لیے مرد حضرات وہاں بھی نہیں روتے جہاں رو لینا چاہیے ایک تحقیق کے مطابق عورتیں مہینے میں پانچ سے سات مرتبہ جبکہ مرد مہینے میں ایک مرتبہ روتے ہیں حالانکہ رونا کچھ بیماریوں کے حوالے سے نہایت مفید ہے چند بیماریاں ایسی ہیں جو رونے سے ختم ہو جاتی ہیں آپ اگر ان بیماریوں میں سے کسی کا شکار ہیں تو بے فکر ہو کر روئیں یہ آپ کی صحت کے لیے مفید ہے چند بیماریاں۔درج ذیل ہیں
    سٹریس اور ڈپریشن: ایک تحقیق کے مطابق رونے سے سٹریس کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان سکون اور ریلیکس محسوس کرتا ہے ماہرین کے مطابق رونے کے تھوًی دیر بعد ذہنی تناو کا۔خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے گہری نیند آتی ہے میڈیکل سائنس کء مطابق رونے سے پیراسمیتھیٹیک نروس سسٹم بیدار ہوتا ہے اور یہ سسٹم۔دماغ کو پُرسکون کرنے میں مدد دیتا ہے اسی طرح ہائی بلڈ پریشر جو کہ بہت سی خطرناک بیماریوں لا باعث ہے جس میں ہارٹ اٹیک فالج گردے فیل ہونے جیسی خطرناک بیماریاں شامل ہیں ماہرین کے مطابق رونے سے انسان کا بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے اور دل کی تیز دھڑکنیں بھی نارمل۔ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ رونے کے دوران آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہماری آنکھوں کی صفائی کر دیتے ہیں اس کے علاوہ آنسو جسم سے فاضل مادے بھی خارج کر دیتے ہیں جو سٹریس کے دوران بڑھ جاتے ہیں اور اس سے ہمارے جسم کا کورٹیسل ہارمون لیول نارمل۔ہو جاتا ہے اس ہارمون کی زیادتی ذہنی تناو کا باعث بنتی ہے ہمارے جسم میں موجود میگنیز کی زیادہ تعداد ہمارے مُوڈ کو متاثر کرتی ہے جب ہم روتے ہیں توانسووں کے راستے ہمارے جسم میں موجود میگانیز کی زیادہ تعداد خارج ہو جاتی ہے اور جب یہ خارج ہوتے ہیں تو مُوڈ بہتر ہونے کے ساتھ ہی گہری نیند حاصل ہو جاتی ہے جسمانی درد کی صورت میں رونے سے تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے ماہرین کے مطابق رونے کے دوران آنسووں کے ساتھ جسم سے ایسے کیمیکلز خارج ہو جاتے ہیں جسم کی تکلیف کم کرتے ہیں ساتھ ہی ہمارے غم کے احساس کو بھی کم کر دیتے ہیں

  • دانتوں کا پیلاہٹ پن دور کرنے کی تراکیب

    دانتوں کو چمکانے کے لئے لوگ ہزاروں روے ڈینٹسٹ کو دے کر دانت صاف کرواتے ہیں تاہم چند قدرتی طریقوں سے آپ اپنے دانتوں کو سفید کر سکتے ہیں
    پاپ کورن کے سخت کونے دانتوں پر سے بیکٹیریا کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں رات کو سونے سے پہلے اگر ٹوتھ برش نہ کع سکیں تو آخری غذا کے طور پر پاپ کارن کھالیں اس سے دانتوں میں موجود بیکٹیریا ختم ہو سکتے ہیں

    ایک چمچ ناریل کے تیل سے دانتوں کو دھو لیں پندرہ منٹ تک ناریل کا تیل دانتوں پر لگا رہنے دیں تاکہ دانتوں میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جائیں اور دانت صاف اور سفید ہو جائیں

    دودھ میں موجد کیلشیم دانتوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے دودھ کے ساتھ لیموں بھی دانتوں کو چمکانے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے

    اسٹرابریز میں شامل مالیس ایسڈ قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ایک عدد اسٹرابیری پر نمک اور تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لگا کر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کا پیلاہٹ پن دور ہوجاتا ہے دانت سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں

    بیکنگ سوڈا ٹوتھ پیسٹ کا حصہ ہوتا ہے ایک چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے اپنے دانتوں پر لگائیں یہ عمل روازنہ باقاعدگی سے کریں کچھ عرصہ بعد دانت چمکنے لگیں گے