Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پیاز ایک عدد
    آلو ایک عدد
    انڈے تین یا چار عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی کالی مرچ ایک چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    پیاز اور آلو چھیل کر سلائس کی طرح پتلے کاٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز اور آلو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں پھر کسی برتن میں نکال لیں ایک الگ باؤل میں انڈے کالی مرچیں نمک پیاز اور آلو ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں پھر ہلکی آنچ پر پین میں ڈال کر پھیلا دیں اور پکنے دیں دونوں سائیڈوں سے گولڈان براؤن کر کے اتار لیں مزیدار اسپینش آملیٹ تیار ہے

  • شاہی ٹماٹر گوشت آسان اور ذائقہ دار ریسیپی

    شاہی ٹماٹر گوشت آسان اور ذائقہ دار ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت 3 پاؤ بون لیس
    ٹماٹر 3 پاؤ
    ہری مرچیں آدھا پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ 3 چائے کے چمچ
    لال مرچ ڈھائی چائے کے چمچ
    نمک حسب ضرورت
    پیاز ایک پاؤ
    گھی پون کپ
    ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    پیاز کو سلائس کی شکل میں کاٹ لیں پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز کو گولڈن فرائی کر لیں اس میں ادرک لہسن لال مرچ ہلدی پاؤڈر نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر فرائی کریں اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں پھر ٹماٹر ڈال کر اس وقت تک پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں اسکے بعد ہری مرچیں ڈال کر تقریباً دس منٹ پکائیں گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار کر گرم گرم سرو کریں

  • بند گوبھی اور چاول بنانے کی ترکیب

    بند گوبھی اور چاول بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چاول آدھا کلو باسمتی
    بند گوبھی ایک چھوٹا پھول
    رائی اور کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچیں 4 یا 5 عدد
    کالی مرچ 5 عدد
    پودینہ آدھی گٹھی باریک کاٹ لیں
    ادرک ایک انچ کا ایک ٹکڑا باریک کاٹ لیں
    گھی ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    چاول صاف کر کے 20 منٹ کے لئے بھگو دیں بند گوبھی باریک کاٹ کر ڈھو کر رکھ دیں تا کہ پانی خشک ہو جائے ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں بند گوبھی ڈال کر تل لیں پھر اس میں کلونجی رائی اور کالی مرچ موٹی موٹی پیس کر اس میں ڈال دیں پھر چاول دال کر ہلکے سے بھون لیں پھر ہرا مصالحہ یعنہ ہری مرچیں اور پودینہ اور ادرک ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں نمک ڈال کر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکی آنچ پر دم دے دیں

  • بند گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

    بند گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بند گوبھی آدھا کلو
    گوشت آدھا کلو
    گھی آدھا پاؤ
    دہی آدھا پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پسی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
    پیاز دو عدد
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    بند گوبھی کاٹ کر دھو لیں اور چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے گوشت اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں پھر تمام مصالحوں کو دہی میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ایک پتلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں مصالحہ ملی دہی ڈال دیں جب دہی بھن جائے تو اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بند گوبھی کاٹ کر ڈال دیں تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دم دے دیں پھر چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کریں

  • گاجر گوشت بنانے کی ترکیب

    گاجر گوشت بنانے کی ترکیب

    اجزا:
    گاجر آدھا کلو
    گوشت ایک کلو
    گھی ایک پاؤ
    دہی ایک پاؤ
    پیاز 4 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پسا کھوپڑا 3 کھانے کے چمچ
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    گاجریں چھیل کر دھو کر کاٹ لیں پھر گوشت کو اچھی طرح دھو کر لہسن ادرک پیسٹ مرچ اور دہی لگا کر رکھ دیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں گرم مصالحہ اور زیرہ لگا کر براؤن کر لیں پھر پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کر کے اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں دو کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو کھوپرا ملا دیں اس کے بعد گاجریں ڈال کر بھونیں جب گاجر گل کر گوشت میں مل جائے تو اسے دم لگا دیں مزیدار گجر گوشت تیار ہیں

  • گھریلو طبی ٹپس

    گھریلو طبی ٹپس

    حافظہ تیز کرنے کے لئے چند بادام اور کالی مرچیں لی کر انھیں اچھی طرح پیس کر کسی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ صبح اٹھ کر نہار منہ کھائیں کچھ ہی عرصے میں آپ کا حافضہ تیز ہو جائے گا

    سائنس دانوں نے جدید تحقیق کے دوران کمے درد دُور کرنے کی ایک ترکیب معلوم کی ہے جو بڑی حیرت انگیز اور مفید ہے ایک تین فٹ چوڑا اور چار فٹ لمبا گدا سلائی کر کے اس میں ثابت گندم چند کلو بھرو کر اس کے اوپر لیٹنے سے تھوڑے ہی عرصے میں کمر کا درد ختم ہو جائے گا

    کان میں پانی چلا جائے تو چند قدم الٹے چلیں ایسا کرنے سے کان سے پانی نکل جائے گا

    کھٹی چیزوں کے کھانے سے دانت کھٹے ہو جاتے ہیں اگر فوراً گرم روٹی کا نوالہ کھا لیا جائے تو دانتوں کا کھٹا پن دور ہو جاتا ہے

  • سرمہ اور کاجل کے طبی پہلو حدیث اور سائنس کی روشنی میں

    سرمہ اور کاجل کے طبی پہلو حدیث اور سائنس کی روشنی میں

    ہمارے یہاں بچوں کو کاجل سرمی لگانے کا کافی زیادہ رواج ہے مرد وخواتین اس کو نظر کی تیزی اور آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے صدیوں سے استعمال کرتے آئے ہیں بہت سی مائیں بھی اپنے بچوں کو پیدا ہوتے ہی سرمے کے ڈورے کھنچنے لگ جاتی ہیں کچھ بچوں کو نظر بد کے بچنے کے لئے اور کچھ بڑوں کے کہنے پر؛ عربی میں اسے کحل فارسی میں سرمہ اور وہیں سے اردو میں بھی یہ لفظ آیا ہے اسے کحل اس لئے کہتے ہیں کیونکہ کحل یعنی سرمے کے معدنی ماخذ اثمد کو پیس کر اس طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے جس طریقے سے اس دور میں شراب کے لئے الکحل کشید کیا جاتا تھا اور اثمد ہی سب سے بہتر اور اصل سرمہ ہے "ابن عباس رضی اللہ تعالی سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے سرموں میں سب سے بہتر سرمہ اثمد ہے یہ نظر کو صاف رکھتا اور بال اگاتا ہے ” اس قوت ماتکیٹ میں جو سرمے اور کاجل دستیاب ہیں وہ اثمد کی بجائے سیسہ کے معدنی ماخذ گیلینا سے بنے ہوتے ہیں سیسہ انسانی جسم کے لئے بہت خطرناک دھات ہے سرمہ خریدتے وقت تسلی کر لیں کہ اس کے اندر سیسہ تو نہیں ایک پریشان کن بات یہ ہے کہ ایسا ہو بھی تو اس کا ذکر پیکٹ پر نہیں کیا جاتا امریکہ میں ایک سرمے پر تحقیق کی گئی تو اس میں خطرناک حد تک سیسہ کی مقدار پائی گئی جس کی وجہ سے امریکہ میں ہر قسم کے سرمے پر پابندی ہے سیسہ کے چند خطرناک ترین نقصان درج ذیل ہیں

    سرمے میں موجود سیسہ خون میں شامل ہو کر پیدا ہوئے بچے کے لئے نقصان دہ ہونے کے ساتھ حاملہ خواتین میں بچوں کے پیدائشی نقائص کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ حمل کے دوران بچے کی دماغی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے پاکستان میں ایک تحقیق کے مطابق 84 میں سے 13 حاملہ خواتین کے ناخنوں میں سیسہ کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی بالخصوص بچوں میں سیسہ خون کے خلیوں کو متاثر کرتا اور خون کی کمی کا باعث بنتا ہے بچوں میں چڑچڑا پن پیداہونے کے علاوہ ذہانت بھی متاثر ہوتی ہے گردے خراب ہوتے ہیں اور جگر کو بھی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے

  • ماں کا دودھ بچے کی بہترین دماغی اور جسمانی نشوونما کا باعث

    ماں کا دودھ بچے کی بہترین دماغی اور جسمانی نشوونما کا باعث

    ماں کا دودھ بچے کے لئے فائدہ مند ہونے میں اپنی مثال آپ ہے ماہرین نے جدید تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ تین سال تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانا بچوں کی دماغی نشونما میں بہتری کا باعث بنتا ہے برطانوی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ چھوٹی عمر میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ سے بہتر کوئی خوراک نہیں یہ جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے مہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماں کے دودھ کے استعمال سے دماغ کے ساےز میں بھی اضافہ ہوتا ہے برطانیہ میں تحقیق کے دوران ثابت ہوا کہ دودھ پلانے والے دیگر جانداروں کی طرح انسانوں میں بھی دیر تک ماں کا دودھ پلانا بچے کے دماغ کی بہتر نشونما اور بڑھوتری کا باعث بنتا ہے اوس اس کے نتیجے میں دماغ بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ آئی کیو لیول میں اضاگہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ذہانت کا معیار بھی بلند ہو جاتا ہے مہرین کے مطابق تین سال تک ماں کا دودھ بچے کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے اس سے بچہ بڑا ہوکر جسمانی طور پر مضبوط فرد بنے گا اور اور ذہنی طور پر بھی زیادہ ذہین انسان ثابت ہو گا چھوٹی عمر میں ماں کا دودھ زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ زیادہ عرصے تک پینے والے بچے زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق کم از کم چھ ماہ تک بچے کو دودھ پلانا ہر صورت ممکن بنایا جائے

  • بتھوے کے ساگ کے فوائد

    بتھوے کے ساگ کے فوائد

    نتھوا ایک مشہور ساگ ہے اس کی تاثیر سرد ہے اور یہ گرم مزاج والوں کے لئے بہت مفید ہے یہ قبض کشا ہو تا ہے سینے اور حلق کو نرم کرتا ہے گرمی کو دور کرتا ہے پیاس بجھاتا ہے اس کے علاوہ حلق کے ورم کے لئے بھی بے حد مفید ہے اس لے بیج بھی دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں معدے اور آنتوں کو طاقت بخشتا ہے برص کے مرض کے لئے برص کا ساگ بنا کر کھائیں یو اس کے پتوں کا رس برص کے سفید داغون پر روزانہ 2 سے 3 مرتبہ لگایئں جگر اور تلی کے امراض میں مفید ہے

  • قلفہ کے ساگ کے حیران کن طبی فوائد

    قلفہ کے ساگ کے حیران کن طبی فوائد

    کلفہ کے ساگ کو خرفے کا ساگ بھی کہتے ہیں یہ نمکین ساگ ہے یہ معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے اس کے استعمال سے پیاس کی شدت کم ہو تی ہے اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے اس کو گوشت کے ساتھ پکانے سے دال کے فوائد بھی شامل ہو جاتے ہیں جن لوگوں کو کھٹائی پسند ہو تی ہے وہ اس میں ٹماٹر یا امچور ڈالتے ہیں یہ روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ مزہ دیتا ہے یہ معدے کی گرمی اور گرمی سے ہونے والے سر درد کے لئے مفید ہے جگر کی گرمی کو کم کرتا ہے زکام کے اثر کو زائل کر دیتا ہے یہ ساگ کچا چبا کر اس کا رس چوسنا نفث الدم کو فوراً روک دیتا ہے